Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب

    پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب

    پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب آج مقامی ہوٹل میں کی گئی . ن لیگ کے راہنما رانا مشہود تقریب کے مہمان خصوصی تھے. رانا مشہود نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور اس کے بعد ایوارڈز کی تقسیم کی گئی. اس تقریب میں شوبز سے جڑے ستاروں نے شرکت کی جس میں‌شان شاہد ،افتخار ٹھاکر، سید نور ، نشو بیگم ، حسن عسکری ، مسعود بٹ و دیگر شامل تھے. اس موقع پر سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی منتخب باڈی فلم انڈسٹری اور اس سے جڑے لوگوں‌ کے مسائل حل کرنے اور کروانے میں اہم

    کردار ادا کریگی. اداکار نشو بیگم نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہمیں‌امیدیں کہ یہ نئی منتخب باڈی دیرینہ مسائل کو حل کریگی اور گورنمنٹ کی توجہ انڈسٹری کے مسائل کی طرف دلوائے. حسن عسکری نے کہا کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کو بہت زیادہ متحرک ہونا چاہیے تاکہ کچھ نہیں تو لاہور کی فلم انڈسٹری کو لگے تالے تو کھلیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیں نئے لوگوں کی بھی ضرورت ہے جو فلمیں لکھیں اور بنائیں، نئے اور پرانے لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ فلمی صنعت کو فائدہ پہنچ سکے. ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں اور فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ہائی لائٹ کریں اور فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن سے مطالبہ کریں کہ ان مسائل کو حل کروایا جائے.

  • ولگر گانوں اور فلموں کی نمائش کی اجازت دینے والے مجرم ہیں سہیل احمد

    ولگر گانوں اور فلموں کی نمائش کی اجازت دینے والے مجرم ہیں سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد کی پہلی انڈین پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے کی گزشتہ روز لاہور میں‌سکریننگ تھی . سکریننگ میں منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد موجود تھے انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکو اینٹرٹینمنٹ کہتا ہوں جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جا سکے. میں تو حیران ہوتا ہوں ان لوگوں‌پر جنہوں نے ولگر شاعری اور ولگر ڈانس والے گانے و فلموں کو نمائش کی اجازت دی، مجرم ہیں وہ جنہوں نے ایسا کیا. میں‌ نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ کہیں‌میں کوئی ایسا کام نہ کر بیٹھوں کہ جس سے میرے مداح ناراض ہوں. اس لئے میں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں اور کام کرتا ہوں. پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ بھارتی فلمیں

    بھی یہاں ریلیز ہو رہی ہیں. بابے بھنگڑاپائوندے نے ایک صاف ستھری اینٹرٹیننگ فلم ہے مجھے جب یہ سکرپٹ سنایا گیا تو میں میں نے ایکدم سے ہاں‌ نہیں‌کر دی تھی لیکن بالاخر ہاں کرنی پڑی. سہیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں جو کام ہورہا ہے اچھااور معیاری ہے اور میں بہت پر امید ہوں کہ بہت جلد ہماری انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی. سہیل احمد نے کہا کہ مجھے جب بھی کسی فلم کا اچھا سکرپٹ ملے گا یقینا میں کروں گا.

  • شاہ رخ خان کے ساتھ آٹھ سالہ وکی کوشل کی تصویر شئیر کی انسٹاگرام پر ان کے والد نے

    شاہ رخ خان کے ساتھ آٹھ سالہ وکی کوشل کی تصویر شئیر کی انسٹاگرام پر ان کے والد نے

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہیروز میں ہوتا ہے. نوجوان نسل ان کے کام کی دیوانی ہے . وکی کوشل نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ورسٹائل اداکار ہیں. حال ہی میں وکی کے والد شام کوشل نے شیرشاہ ، شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر وشنو وردھن کے ساتھ اپنے بیٹوں کی ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر شاہ رخ خان کی فلم اسوکا کے سیٹ کی ہے جس میں وکی کوشل شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں. وکی کوشل اس تصویر میں خاصے کم عمر ہیں . تصویر میں شاہ رخ خان کو سیاہ لباس میں‌دیکھا جا سکتا ہے . وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل بھی اس تصویر میں‌ موجود ہیں. شام کوشل نے اس تصویر

    کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’خدا کے فضل سے یہ تصویر 2001 میں فلم سٹی میں اسوکا کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔ وشنو وردھن اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے اور وکی آٹھویں جماعت میں پڑھ رہے تھے۔ کسی شخص نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وکی فلم لائن میں شامل ہوں گے اور 2022 میں یہ دونوں شیرشاہ اور سردار ادھم کے لیے بالترتیب بہترین ہدایت کار اور بہترین اداکار کے ایوارڈز جیتیں گے۔ تقدیر اور خدا کی نعمتیں.یاد رہے کہ وکی کوشل اپنی بہترین اداکاری کی بدولت کئی اہم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں.

  • عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف

    عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف

    عمران خان نے ملک کے ساتھ سازش کی ہے اور یہ پاکستان سب سے بڑے جھوٹے وزیراعظم رہے کیونکہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ عمران نیازی پاکستان کا سب سے جھوٹا وزیر اعظم ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں اور اگر آڈیو لیک کرنی ہوتی تو ہم اپنی کیوں کراتے ؟ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کر دیا تھا اور صدر نے 20 منٹ میں اسمبلی توڑنے کی سمری منظور کی۔ ہماری سمریاں صدر مملکت کے پاس مہینوں پڑی رہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ نہ جانے کیا کیا الزامات لگائے گئے جس کا کوئی سر تھا نہ پیر اور عمران خان نے ملک کے ساتھ سازش کی۔ آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے کھیلنا ہے امریکہ کا نام نہیں لینا۔ انہوں نے قوم کو ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں لیکن آج اس سازش کاتانا بانا عمران خان کے ساتھ مل چکا ہے۔ سازشی ٹولے نے کہا کہ سائفر کے منٹس ہم اپنی مرضی سے بنائیں گے جبکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کا وقت برباد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کے اعتماد کے ساتھ کھیلا گیا اور اتحادی حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔ سائفر کے معاملے پر قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی اور ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولہ کہہ رہا ہے کہ منٹس ہم بنائیں گے۔ سنگین واردات کی گئی اور کھیل کھیلا گیا لیکن اس سازش کا دور دور تک اس سائفر سے تعلق نہیں۔ یہ بھیانک واقعہ جو پاکستان کے ساتھ پیش آیا جس کی ذمہ داری عمران ٹولہ پر ہو گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ تقریبا 100 ارب روپیہ وفاقی خزانہ سیلاب متاثرین پر خرچ کر چکا ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت 70 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور سب اپنے اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
    یہ بھی مزید پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتھر دل انسان ہے اور انسانوں کے لیے اس کے دل میں کوئی جگہ نہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے جس طرح سیلاب متاثرین کا مقدمہ لڑا میں نہیں لڑ سکتا۔ امریکہ اور چین نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد دی لیکن عمران خان نے خارجہ امور میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک فراڈیہ ہے اور عمران خان قوم کو تنہائی میں لے کر گیا جبکہ عمران خان نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فوج نے دہشت گری کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک فراڈیہ ہے اور عمران خان قوم کو تنہائی میں لے کر گیا جبکہ عمران خان نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فوج نے دہشت گری کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر ڈی کوڈ نہیں ہو سکتا، اگر ہوتا تو دوست ممالک سے رابطوں کی دستاویز لیک ہو جائیں۔ وزیراعظم کی سائفر کاپی غائب کر دی گئی اور آڈیو ہر چیز بتا رہی ہے اس کے بعد اور کیا ثبوت چاہیئیں۔ مریم نواز کو عدالت عالیہ نے کلین چٹ دی ہے جبکہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ نیب عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال سے بتا رہا تھا کہ عمران خان جھوٹا ترین شخص ہے اور عمران خان کو اپنا چہرہ شیشوں میں دیکھنا چاہیئے۔ کیا ان کی ہمشیرہ کو این آر او میں نے دیا تھا؟ ان کی اپنی حکومت کے دوران ایف بی آر نے علیمہ خان کو این آر او دیا تھا۔ علیمہ خان کے نیویارک اور دبئی میں اثاثے تھے جو ڈیکلیئر نہیں تھے اور چینی کے اسکینڈل میں این آر او تو میں نے نہیں دیا جبکہ چینی اسکینڈل تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس میں 50 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کیس کا نیب ترمیم سے کوئی تعلق نہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا عمران خان نے ڈالا۔

  • رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہو گئی. الیکشن کمیشن

    رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہو گئی. الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہو گئی.

    الیکشن کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہو گئی ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 64 لاکھ 6 ہزار 168 ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار 954 ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت کل کرے گا۔
    پنجاب میں 7 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار 25 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 939 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں. الیکشن کمیشن بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور اسلام آباد میں 9 لاکھ 84 ہزار 477 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 17 مئی 2022 کو ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 47 لاکھ 53 ہزار 345 تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کیئے گئے اعداد و شمار میں کافی کمی تھی جب کہ اب نئے اعداد و شمار میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 تھے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 شامل تھی.
    گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 301 ہے جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار625 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کے گزشتہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 248 اور بلوچستان میں 50 لاکھ 47 ہزار 426 جبکہ اسلام آباد میں اہل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 370 بتائی گئی تھی.
    یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ صدر عارف علوی
    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

  • عمران خان کابینہ کے ارکان کو برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پر نوٹس جاری

    عمران خان کابینہ کے ارکان کو برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پر نوٹس جاری

    عمران خان کابینہ کو برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پر نوٹس جاری دیئے گئے ہیں۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے ہیں. نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ صدر عارف علوی
    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا
    علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبرجبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاؤنٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔

  • انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔  صدر عارف علوی

    انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابات مسائل کا حل ہوتے ہیں اوریہ سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔

    آج بروز جمعرات اسلام آباد میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینئرصحافیوں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن میں کشیدگی کم کرانےکی کوششیں کرتا رہوں گا تاہم یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں،اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ میں بروکرنہیں لیکن کشیدگی کےخاتمےکی کوششیں جاری رکھی جاسکتی ہیں، خاندان کے جھگڑے بھی بعض اوقات کوشش کے باوجود ختم نہیں ہوسکتے۔ صدر سے سوال کیا گیا کہ ملک میں کیا جلد انتخابات مسائل کا حل ہے؟ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ انتخابات مسائل کا حل ہوتے ہیں اورانتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ اپنے خطاب کے حوالے سے صدرمملکت نے کہا کہ آج کےخطاب میں بھی قومی اتفاق رائےپر زور دوں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    تحریک انصاف سے متعلق صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ میری سابقہ پارٹی آزادانہ حیثیت اور سوچ رکھتی ہے،سابقہ تعلق کی بنیاد پر اس پر اثرانداز نہیں ہوسکتا تاہم کرپشن کے خلاف آوازبلند ہوتی رہنا چاہیے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اسی ہی سوچ کے تحت تھی تاہم ملک میں سیاسی کشیدگی کا ذمہ دارکون ہے،اس پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔
    سٹیل ملز چوروں کے حوالے ،روزانہ کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹرکوں پر لوڈ ہوکر چوری ہونے لگا
    تاحیات نااہلی صادق اورامین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے،چیف جسٹس
    جدید تمباکو کی مصنوعات پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی ،پوسٹر مقابلہ،نتائج کا اعلان

  • چاہتا ہوں بچے کی پیدائش کے بعد عالیہ جلد از جلد کام پر واپسی کریں رنبیر کپور

    چاہتا ہوں بچے کی پیدائش کے بعد عالیہ جلد از جلد کام پر واپسی کریں رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ انڈسٹری کے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ یہ جوڑی فی الحال فلم براہمسٹرا کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہے. پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد یہ دونوں 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھے. اب جبکہ یہ دونوں والدین بننے والے ہیں یہ جوڑا اور ان کے خاندان والے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میری خواہش ہے کہ میری اہلیہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد کام پر وایسی کریں. ان کا ماننا ہے کہ وہ بچے کو سنبھال لیں گے لیکن عالیہ بھٹ کام پر ضرور جائیگی. رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اگر میں نے عالیہ بھٹ پر بچے کی تمام تر ذمہ داریاں ڈال دیں تو پھر ان کے مداح مجھ سے شکایت کریں گے اور کہیں گے کہ میں نے

    عالیہ کو گھر بٹھایا ہے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا حال ہی میں بے بی شاور بھی ہوا ہے اس میں ان کی بہن شاہین بھٹ، رنبیر کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور ساہنی، کزن کرشمہ کپور، اور شویتا بچن و دیگر نے شرکت کی۔ عالیہ کی قریبی دوست انوشکا رنجن اور اکانشا رنجن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اگر ہم ان کے آنے والے پراجیکٹس پر نظر ڈالیں تو عالیہ کے پاس بہت سی دلچسپ فلمیں ہیں جن میں وہ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی اور جی لے زرا قابل زکر ہیں. اس کے علاوہ عالیہ ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

  • قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کوپہچان گئی جنہوں نے سی پیک منصوبوں کو 4 سال جان بوجھ کر روکا. وزیراعظم شہباز شریف

    قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کوپہچان گئی جنہوں نے سی پیک منصوبوں کو 4 سال جان بوجھ کر روکا. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چار سال تک سی پیک منصوبوں کو جان بوجھ کر روکا گیا، قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کوپہچان گئی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف سے چائنہ روڈ ایک برج کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، جب کہ وزیرِ سمندری امور سید فیصل سبزواری وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو مختلف جاری و مکمل شدہ میگا پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ قراقرم ہائی وے ٹو کے حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن کو مکمل کرلیا گیا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے، جب کہ اس کے فیز ٹو تھاہ کوٹ تا رائے کوٹ پر بھی کام شروع ہے۔

    وفد نے کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، راشاکئی اسپیشل اکنامک زون، کراچی حیدرآباد موٹروے M9, بابوسر ٹنل، ML-1 اور کراچی پورٹ ٹرسٹ تا PIPRI ریلوے کاریڈور کے منصوبوں پر بھی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ سی آر بی سی وزیرِ اعظم کے سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں اور معینہ ٹائم لائنز کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے، اس کے علاوہ سی آر بی سی نے 10 ہزار میگاواٹ کے سولرآئیزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وائس پریزیڈنٹ سی آر بی سی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب زدگان کی مدد کے طور پر وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے1 لاکھ ڈالر کا چیک بھی پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سی پیک کے تحت منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پرسی پیک منصوبوں کو مکمل کررہی ہے۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 4 سال میں سی پیک منصوبوں کو دانستہ طور پر تعطل کا شکار کیا گیا، قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کوپہچان گئی ہے، ہم ملک وقوم کے پیسے کی حفاظت کیلئےعوام کوجوابدہ ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے، خصوصا عوامی نوعیت کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین دیرینہ دوست ہیں جن کےبرادرانہ تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں، چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، سیلاب کے دوران مدد پر پوری قوم چینی صدر اور عوام کے مشکور ہیں،

    دوسری جانب وزیر اعظم نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مالی معاونت قرضوں کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔تباہ کن سیلاب کے بعد مدد کی بھیک نہیں مانگیں گے۔عالمی برادری کو سیلاب زدگان کے لئے مزید بہتر اور بڑے منصوبے کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کومون سون کی شدید بارشوں کے بعد بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔تباہ کن سیلاب کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیاہے۔بعض علاقوں میں شدید طوفانی بارشیں ہوئیں۔زندگی میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی اور عوام کے مصائب نہیں دیکھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میرے عوام اپنے ہی ملک میں ماحولیات سے متاثرہ مہاجرین بن گئے ہیں۔عالمی برادری کے فنڈز، عطیات اور مدد کے وعدے ناکافی ہیں۔ملک میں ہونے والی تباہی ہمارے معاشی وسائل سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کررہے لیکن یہ ہمارا کیا دھرا نہیں۔کیا مجھے کشکول اٹھا کر مدد کی اپیل کرنی چاہیے؟ چین، پیرس کلب سمیت سب سے غیرملکی قرضوں کی معطلی کے امکانات پر بات چیت جاری ہے۔پاکستان کسی صورت بھی نادہندہ نہیں ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    ان کا کہنا ہے کہ ہم مالی معاونت کی بات کررہے مزید قرضوں کی نہیں۔امیر ممالک نے موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے 100 ارب ڈالرماحولیاتی فنڈ میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے لئے وہ رقم کہاں ہے؟امیر ممالک کے لئے اپنے وعدے پورے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

  • ویب سیریز تالی میں سشمیتا سین ٹرانسجینڈر کا کردار کریں گی

    ویب سیریز تالی میں سشمیتا سین ٹرانسجینڈر کا کردار کریں گی

    سابق مس یونیورس سشمیتا سین اپنی دلکشی اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. انہوں نے 1996 میں فلم دستک سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اس کے بعد انہوں نے بیوی نمبر ون ، میں نے پیار کیوں کیا و دیگر فلموں میں کام کیا۔سشمیتا سین کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں لیکن اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سشمیتا سین ویب سیریز میں نظر آئیں گی. اداکارہ نے ویب سیریز میں کام کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا انہوں نے لکھا کہ وہ ”تالی ” میں ایک ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے

    اس فلم میں اپنے کردار کی ایک جھلک تصویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شئیر کی . انہوں نے تصویر کا کیپشن یہ لکھا کہ ” تالی بجائونگی نہیں بلکہ بجوائونگی. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں یہ کردار ادا کررہی ہوں. سشمیتا سین نے کہا کہ ”یہاں زندگی اور عزت کے ساتھ جینے کا ہر ایک کا حق ہے” . فلم کب ریلیز ہو گی اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا. یاد رہے کہ سشمیتا سین اس سال اپنے تعلقات کو لیکر کافی زیادہ خبروں میں رہیں وہ زیادہ چرچہ میں تب آئیں جب للت مودی نے اپنے اور سشمیتا سین کی دوستی کا اعلان کیا.لیکن اس کے بعد ان دونوں کی دوستی کی خبریں ہوا ہو گئیں.