Baaghi TV

Author: +9251

  • اساتذہ کا عالمی دن؛  معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے. وزیر تعلیم رانا تنویر

    اساتذہ کا عالمی دن؛ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے. وزیر تعلیم رانا تنویر

    وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی اساتذہ کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ؛ اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار اداکر تے ہیں.

    وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار اداکر تے ہیں، اور انکا طلباء کے مستقبل کے تعین میں بھی کلیدی کردار ہوتاہے جبکہ آج کے دور آج کے دور میں اساتذہ کو محنت کی ضرورت ہے،وزیر تعلیم رانا تنویر نے مزید کہا کہ؛ میں ایک وفاقی وزیر ہوں اور 2 لاکھ روپے تنخواہ لیتاہوں جبکہ میرے سیکرٹری کی مجھ سے زیادہ تنخواہ ہے اور میرے ماتحت لوگ 70 , 70 لاکھ روپے لے رہے ہیں مگر کام نہیں کرتے ہیں.
    انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ادارہ چل نہیں سکتا ہے اور سیاست میں آنا خاندانی وجہ تھی ،میرے لیے سیاست مشکل تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں اساتذ ہ کو محنت کی ضرورت ہے تاکہ وہ طلباء کو اس قابل بنا سکیں کہ وہ ترقی کریں اور باشعور بنیں.
    اساتذہ کا عالمی دن
    ارسطو نے کہا تھا کہ”جو لوگ بچوں کو اچھی تعلیم دیتے ہیں ان کی عزت کرو۔ ماں باپ تمہیں پیدا کرتے ہیں لیکن استاد تمہیں اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتے ہیں۔” اساتذہ کی عظمت کے بارے میں دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار اقوال موجود ہیں اور مہذب معاشروں میں انہیں قدر و منزلت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ ترقی کی منزلیں تعلیم سے جڑی ہیں اور کون ہے جو تعلیم میں اساتذہ کے کردار سے انکار کرے۔ غالباً درس و تدریس کے شعبے میں سب سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔

    اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔ استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
    امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

  • بروقت بجلی بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی پر نیپرا نے مزید ایک کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا

    بروقت بجلی بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی پر نیپرا نے مزید ایک کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا

    بجلی بروقت بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی کو مزید ایک کروڑ جرمانہ

    نیپرا نے طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے اور بروقت بحال نہ کرنے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ مئی 2022ء میں طوفانی ہواؤں سے 500 کے وی کے دادو۔جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم۔مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں 1320 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی اور جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران این ٹی ڈی سی بجلی بروقت بحال کرنے میں ناکام رہا تھا، جس پر نیپرا کی جانب سے اسے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 10 دن لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا اور مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس کی رپورٹ پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی ۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا، تاہم اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی نیپرا کی جانب سے ستمبر 2021ء میں بلیک آؤٹ کے دوران بجلی بروقت بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ستمبر 2021ء میں جامشورو گرڈ اسٹیشن پر ٹرپنگ کا معاملے پر نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرپنگ گرڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی، جس سے کے ٹو، چائنا پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021ء کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آؤٹ ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ بجلی سپلائی کی بروقت بحالی میں ناکامی پر کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 2 گھنٹے اور 33 منٹ لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

    نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، تاہم این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔

  • سپریم کورٹ  نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی ہے

    سپریم کورٹ میں سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کی نگرانی سے متعلق کیس، عدالت نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی ہے عدالت کی سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے قائم نگران کمیٹیوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت

    چیف جسٹس نے کہا کہ سیلاب کی قدرتی آفت سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں ہیں اور سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل ایگزیکٹیو کی بحالی کے ریلیف آپریشن میں مداخلت ہے لہذا ہم فریقین کو نوٹس کر دیتے ہیں. اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ نوٹس کیساتھ سندھ ہائیکورٹ کا حکم بھی معطل کردیں.
    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈر پاس کیا، لہذا آئندہ سماعت پر مناسب ہوا تو حکم امتناع بھی دے دینگے. تاہم بعدازاں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر اور دادو بینچ نے سیلاب متاثرین کی مدد بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جسے سندھ حکومت نے عبوری حکم پر سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
    امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

  • عمران خان کے محافظ  نے ساتھی کو کہا، دھکا دو میں مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا تاکہ وہ سوال نہ کرسکے

    عمران خان کے محافظ نے ساتھی کو کہا، دھکا دو میں مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا تاکہ وہ سوال نہ کرسکے

    سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے محافظ نے اپنی ہی ساتھ سے کہا کہ آپ مجھے دھکا دو میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ عمران سے سوال نہ کرسکے.

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے محافظ سرگوشی میں اپنے ہی ساتھ سے کہہ رہے کہ آپ مجھے دھکا دو میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا ہوں. اور صرف کہا ہی نہیں بلکہ پھر عملی طوری پر ایسا کرنے کی کوشش بھی کی ہے.


    میاں ناصر نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ سابق وزیر اعظم عمران خان کے گن مین (محافظ) نے اپنے ہی ساتھی کو کہا کہ آپ مجھے دھکا دو کیونکہ میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرناچاہتا ہوں تاکہ وہ سوال نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی والوں نے کس کے کہنے پر یہ گھٹیا حرکت کی ہے ایک دن یہ آڈیو بھی آ جائے گی مزید ناصر نامی صارف مطیع اللہ جان کو سرہاتے ہوئے کہا کہ؛ مطیع اللّٰہ جان ہمیں آپ پر اور آپکی حب الوطنی پر فخر ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    تاہم اس حوالے سے کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے یہ بھی شائد ایک پری پلان ہو اور عمران خان نے خود کہا ہو کہ مجھ سے سوال کرنے والے صحافیوں ایسے کرکے پریشان کیا جائے تاکہ انہیں یہ بھی نہ لگے کہ یہ دانستہ طور پر ہوا اور وہ مجھ سے سوال بھی نہ کرسکیں، واضح رہے کہ عمران خان کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی دعوی کیا تھا کہ ماضی میں انکے آصف زرداری کے انٹرویو کو رکوانے کیلئے خود عمران خان نے ایک بہت بڑی طاقتور شخصیت سے رابطہ کرکے پابندی لگوائی تھی.

  • اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی. ڈی ایچ او

    اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی. ڈی ایچ او

    ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 47 نئے کیسز جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے کل مزید 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ دنوں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے. اس کے علاوہ وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    یاد رہے کہ شہر قائد کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔ ڈینگی دراصل مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں.

    ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔

  • راولپنڈی؛ دو سال قبل کیئے گئے قتل کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی؛ دو سال قبل کیئے گئے قتل کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار

    گئےراولپنڈی میں دو سال قبل پمز میں قتل کیئے گئے شخص کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا.

    راولپنڈی میں کرائے دارنے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے چار سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹا دیا۔ 3 کو قتل کیا اور ایک لاپتہ ہے۔ سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں 27 ستمبر کو فرار ہوتا ہوا رکشہ ڈرائیو عمران جب مشکوک گھبراہٹ پر پولیس نے پکڑا تو لرزہ خیز کہانی سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتاری پر ملزم نے گھناؤنا منصوبہ بے نقاب کردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    ملزم ماجد نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا۔ جو 19 جولائی 2022 کو قتل کیے گئے اپنے بھائی ساجد کے کیس کا مدعی بھی تھا۔ انکے تیسرے بھائی ارشد کو 2 سال پہلے پمز میں قتل کرکے موت حادثانی ہونے کا ڈھونگ رچایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول 3 لیکن اس خونی کھیل کا ماسٹر مائند ایک ہی ملزم مقتولین کا کرائے دار جاوید اکرام تھا۔ دو سال میں 3 بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے جاوید اکرم نے چوتھے بھائی واجد کو 11 سال پہلے نشے کی لت لگا دی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔

    لالچی کرائے دار کے اس گھناؤنے منصوبے کی بنیاد پیر ودھائی کے محلہ اسلام پورہ میں تقریباً 96 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بنی۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مقتولین کی وہاں پر تقریباً 7 سے 8 کینال جائیداد ہےجس کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے ملزم عمران نہ پکڑا جاتا توماسٹر مائنڈ جاوید اپنا مکروہ مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ ملزم نے اپنی پلاننگ میں عمران کو شامل کیا جبکہ عمران نے عامر نامی شخص سے اسلحہ حاصل کیا۔ پولیس تینوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ برقرار

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ برقرار

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

    کاروباری اوقات کار ختم ہونے پر امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد 225 روپے 64 پیسے ہوگئی۔ عالمی و مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور افراط زر کی شرح 27.3فیصد سے گھٹ کر 23.2فیصد پر آنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا تسلسل برقرار ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.92 روپے کی کمی سے 225.36 روپے ہوگئی تھی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 75 پیسے کی کمی سے 229.25 روپے ہوگئی.
    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے چارج سنبھالتے ہی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک میں اپنا رسوخ بڑھانے سے پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے تاہم بعض معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر نے نچلی سطح پر جتنا جانا تھا وہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود تجارت وصنعتی حلقوں کو نئے وزیرخزانہ سے وابستہ امیدیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو چت کررہی ہیں کیونکہ تجارت وصنعتی حلقوں کو توقع ہے کہ نئے وزیر خزانہ اپنے وسیع تجربے کے باعث معیشت کوبھنور سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ سارا حساب کتاب کرلیا ہے، ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں ہے آئندہ دنوں میں ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 26 ستمبر سے ڈالر کے مقابلے میں ہر روز روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں ڈالر بہت زیادہ مضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو مزید نیچے لائیں گے۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپے کی بے قدری سے منہگائی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عمران خان کی ٹیم کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، کاروبار کو تقریباً 17 فیصد شرح سود پر قرضے مل رہے تھے، اس کے بلند و بالا دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

  • کستان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز میں داخل، قمر زمان کائرہ کا شرکاء سے خطاب

    کستان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز میں داخل، قمر زمان کائرہ کا شرکاء سے خطاب

    کستان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز میں، قمر زمان کائرہ کی مظاہرین سے ملاقات کرکے کسان اتحاد شرکاء سے خطاب کیا

    اسلام آباد کی بلیو ایریا شاہراہ پر کسانوں کا ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے، کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر داخلہ اور مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیش رفت ہوئی جس کے بعد بتایا گیا کہ آج کسانوں کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب آج تین بجے وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے آج کسان رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی دلائی کہ ہم آپ کے تمام جائز مطالبات کی قدر کرتے ہیں کیونکہ پی پی نے ہمیشہ کسانوں کو اولین ترجیح دی ہے.
    قمر زمان کائرہ کا کسان اتحاد شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکومت میں کسانوں کو سہولیات دی تھی اور آج بھی ہمیں کسانوں کی فکر ہے. اس وقت ہمارے دور میں مکھن سے لیکر کسانوں کی تمام چیزوں صحیح اور جائز قیمت ملتی اور کھاد بیچ پر بھی کسان بھائیوں کئی مرتبہ سبسڈی کے صحیح قیمت مقرر کی گئی تھی تاکہ ہمارے کسانوں کو تکلیف نہ ہو لہذا آج بھی ہم آپ کا دکھ درد رکھتے ہیں اور ہمیں‌ آپ کا احساس ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    ذرائع کے مطابق اگر کسانوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو کسان ان کے سامنے زرعی ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں کمی، کھادوں پر سبسڈی گندم کی قیمتیں ملک بھر میں ایک کرنے اورسیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج مفت فراہم کرنے کا مطالبہ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کسان اتحاد کے مطالبات کی منظوری کا بہت جلد اعلان بھی کریں گے.

    واضح رہے کہ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ امید ہے کہ حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جس کے رانا ثناءاللہ نے بھی کچھ متنازع بیان دیئے تھے جس کے بعد کسان اتحاد مظاہرین کافی ناراض نظر ائے تھے تاہم گزشتہ رات قمر زمان کائرہ نے مداخلت کرکے کسان رہنماؤں کو اپنے پاس بلویا تھا اور وزیر داخلہ کو بھی ساتھ بیٹھا کر کچھ معاملات طے کئے تھے. جس کے بعد آج وہ کسان اتحاد میں اظہار یکجہتی کرنے پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ پہنچے ہیں.

  • پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

    پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) تفصیلات کے مطابق ہاوسنگ کالونی میں دو ہیلمٹ پوش ڈاکو گلی میں سبزی خریدتی خاتون سے طلائی بالیاں چھین کر فرار
    مزاحمت پر ڈاکوں کا خاتون پر تشدد، جس سے خاتون کی حالت تشویشناک
    شہریوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے

    جبکہ دوسری طرف گذشتہ روز گھنگ روڈ پر سر شام ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان عبیداللہ شدید ذخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا
    عوام سراپا سوال ہے کہ شہر میں جا بجا ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں تو پولیس کا کیا کردار رہ گیا ہے
    ڈی پی او شیخوپورہ صرف پریس کانفرنس یا فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

  • وزیر اعظم کی یورپی یونین کے کمشنر سے ملاقات، دوران سیلاب کی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا

    وزیر اعظم کی یورپی یونین کے کمشنر سے ملاقات، دوران سیلاب کی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سیلاب کے دوران یورپی یونین کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے.

    وزیر اعظم شہباز شریف اور یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں بارے آگاہ کیا اور سیلاب کے دوران یورپی یونین کی مدد کو سراہا ہے. وزیر اعظم نے مزید نے کہا پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں سب سے کم حصہ دار ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ہوا. ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تاریخی، قریبی اور تعاون پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں یورپی یونین کی نئی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی وزیر اعظم نے انہی خیالات کا اظہار کیا تھا، وزیر اعظم نے اس موقع پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل اور کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ یورپی یونین کے پارلیمانی وفود کے پاکستان کے آئندہ دوروں کے ساتھ ساتھ اگلے ای یو، پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت سیاسی اور سیکیورٹی ڈائیلاگ سے دونوں فریقین کے درمیان مزید ٹھوس تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گزشتہ ملاقات میں جی ایس پی پلس اسکیم کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند اور دونوں فریقین کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان 2023 کے بعد بھی اس انتظام کا حصہ بنے گا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے اس بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مسلسل اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر دی رائٹ آنر ایبل اینجلا رینر کی بھی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر رائٹ آنر ایبل انجیلا رینر نے ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان کے ہمراہ ملاقات کی گئی ہے. رینر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی 16.5 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، دفاع، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کا خصوصی حوالہ دیا۔

    لارڈ واجد نے وزیراعظم کو بتایا کہ برٹش پاکستانی حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے ساتھی پاکستانیوں کے لیے امداد اور بحالی کی کوششوں میں بہت زیادہ مصروف ہیں۔ دورہ کرنے والے وفد نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔