Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قطر کے سفیر سے ملاقات

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قطر کے سفیر سے ملاقات

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک قطر اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


    علاوہ ازیں پاکستان قظر تعلقات پر گفتگو کے علاوہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کا دورہ قطر بھی زیر بحث رہا.
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف نے دورہ قطرہ میں امیر قطر کی والدہ شیخہ موزہ بنت نصر کی زیر سرپرستی ‘تعلیم سب سے بڑھ کر’ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے انسانی ہمدردی اور خیراتی سرگرمیوں کے لیے ان کی کوششوں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بالخصوص اسکول نہ جانے والے بچوں کے داخلے کے لیے خدمات کو سراہا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
    یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    جبکہ وزیر اعظم نے قطر اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنےوالے قطر میں مقیم 2 لاکھ سےزیادہ پاکستانیوں کی میزبانی پر بھی امیر قطر کے والد کا شکریہ ادا کیا تھا اور قطر کے وژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا بھی یقین دلایا تھا. انہوں نے امیر قطر کے والد اور والدہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر قطر کے لیے خیر سگالی کے جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا. یاد رہے کہ اس دورہ میں وزیراعظم نے قطری وزیر اعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے پاک، قطر تجارت اور سرمایہ کاری گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا۔

  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے جمعرات کو شام 5 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے اور مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب بھی کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون اور 56 تھری کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے گزشتہ 24 ستمبر کو مدعو کیا تھا.

    پارلیمانی ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے با ضابطہ مدعو کیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے تحفظات بھی دور ہوگئے تھے۔ صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب سے متعلق وفاقی حکومت، اتحادی جماعتوں اور اسپیکر آفس میں طویل مشاورت ہوئی تھی۔ حکومت نے صدرمملکت کوخطاب کی دعوت دینے سے قبل دیگر آپشنز پربھی غورکیا تھا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا
    نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست،روزانہ سماعت کریںگے، چیف جسٹس
    الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس
    ذرائع کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کوخدشہ تھا کہ صدر اپنے خطاب میں سیاسی تناظر میں الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت صدر مملکت کو تحریری جبکہ صدر مملکت فی البدیہہ خطاب کے آپشنز پر غور کررہے تھے۔ قومی اسمبلی کے آئینی اور قانونی ماہرین نے وفاقی حکومت کو حکمت عملی سے آگاہ اور خطاب کے بارے میں قائل کیا تھا. صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب نئے پارلیمانی سال کے لئے ضروری قرار دیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جانے کا مکان ظاہر کیا گیا تھا جو اب جمعرات 5 اکتوبر کو ہوگا.

  • عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں بلکہ اپنی سیاست کی فکر ہے. رہنما ن لیگ عطا تارڑ

    عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں بلکہ اپنی سیاست کی فکر ہے. رہنما ن لیگ عطا تارڑ

    وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے بلکہ انہیں صرف اپنی فکر ہے اور اپنی سیاست کی ہے.

    عطاء اللہ تارڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان سے بار بار پوچھا گیا کہ امریکہ کا نام لینا ہے یا نہیں تو عمران خان نے کہا ایبسولیٹلی ناٹ مطلب ہر گز امریکہ کا نام نہیں لینا ہے. اور پھر محض اپنی سیاست چمکانے کیلئے سائفر کھیلنا ہے کا کہا گیا.
    مزید پڑھیں؛ ایران میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد ،حکومت کو قیمت چکانی ہو گی،امریکی صدر
    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا
    برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار
    ٹرمپ نےسی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا
    لیگی رہنماء تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛ سابق وزیر اعظم عمران خان سے پوچھ لینا تھا کہ جو خط لہرایا تھا وہ اترتے ہوئے کہیں چوری تو نہیں ہوگیا کیونکہ عمران نے جو چار سال تک چوری کا بازار گرم رکھا وہ کسی سے دھکا چھپا نہیں ہے اب عمران خان اداروں بارے مغلظات کہتے جو انتہائی نامناسب ہیں اور یہ وہ اس لیئے کرتے ہیں کیونکہ عمران کی چوری پر پردہ نہیں ڈالا گیا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ؛ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف نے محض اپنی زاتی سیاست چمکانے کیلئے پوری ریاست کو داؤ پر لگا دیا ہے جبکہ آٹا چینی اور بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ کو نہیں چھوڑا گیا لہزا یہ شخص جس کا نام عمران ان ہے ایک جھوٹا اور مکار انسان ہے. اور ان کو کسی کی بھی پرواہ نہیں ہے.

  • ہیکرز کا فرح گوگی کی عمران خان بارے آڈیو ریلیز کرنے کا اعلان

    ہیکرز کا فرح گوگی کی عمران خان بارے آڈیو ریلیز کرنے کا اعلان

    ایک ٹوئئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی کہ ہم بہت جلد فرح گوگی کی عمران خان بارے آڈیو ریلیز کرنے والے ہیں صرف یہی نہیں انہوں نے دعوی کیا کہ سابق ڈی‌ جی ایف آئی اے بشیر میمن کو باتھ روم میں بند رکھا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا جبکہ بشیر میمن کو عمران خان کی بات منوانے کے لیئے دھمکیاں بھی دیں گئیں تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس
    شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
    سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی
    ایک ہیڈ آف سٹیٹ کے پاکستان آنے سے متعلق بھی ہیکر کا بڑا انکشاف کیا گیا جس میں عمران خان کے اس اقدام پر ہیڈ آف سٹیٹ خفا بھی ہوا۔ تاہم یہ بات واضح نہیں کہ ہیکرز کا یہ اکاونٹ اوریجنل ہے یا فیک اس بارے تصدیق نہیں ہو سکی ہے.

    واضح رہے کہ ایک سال قبل جب اعلیٰ سطح کے ملکی اجلاسوں میں سمارٹ ڈیوائسز لانے پر پابندی کا ذکر کیا گیا تو یہ ایک انتہائی اقدام محسوس ہوا، مگر آج یہ مسئلہ زبان زدِ عام ہے کیونکہ حالیہ آڈیو لیکس نے ملکی سائبر سکیورٹی سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ گذشتے ہفتے شروع ہونے والے آڈیو لیکس کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، حکومتی وزرا اور یہاں تک کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حساس نوعیت کی گفتگو لیک ہوچکی ہے. 20 اگست کو ہیکرز کے ایک فورم پر ’انڈی شیل‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے ایک مبینہ ہیکر نے اپنے پاس آڈیوز کی موجودگی سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ مبینہ ہیکر نے اپنی پوسٹ کا نام Pakistani PM office Data leaked یعنی ’پاکستانی وزیراعظم کے دفتر کا لیک شدہ ڈیٹا‘ رکھا تھا۔ اس کی کم از کم بولی 180 بٹ کوائن رکھی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ ئی ہے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح سائفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف سازش کے طور پر بیچا جائے

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • غریب کا مسئلہ سائفر نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری ان کیلئے اہم مسائل ہیں. شیخ رشید

    غریب کا مسئلہ سائفر نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری ان کیلئے اہم مسائل ہیں. شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جہاں بھی گیا محفوظ ہے، گھبرائیں نہیں، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، مفتاح اسماعیل کو رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپنا کام نکلوانا ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران کی کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔

    ایک نجی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاملات صحیح طریقے سے حل ہونے کا ہر شخص خواہاں ہے، ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو کوڑا دان میں پھینک دیا ہے، جوچیز یہ استعمال کرلیتے ہیں اس کی طرف مڑکرنہیں دیکھتے، امپورٹڈ حکمران توکہتے تھے سائفر ہی نہیں ہے ، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں ہے ، مہنگائی، بےروزگاری اہم ایشو زہیں، کرپٹ آدمی جھونپڑی کا گھونسلہ بھی نہیں دے سکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
    یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس
    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ہیں، ان کو ریلیف دینا چاہیے، اسحاق ڈارکو وزیراعظم کے جہاز میں لیکر گئے اور واپس بھی لیکر آگئے، 15 اکتوبرسے 15 نومبر تک سارے فیصلے ہوجائیں گے، کس کا پیسہ کدھر ہے سب کے بینک اکاونٹس پتہ ہوتے ہیں
    سیاسی جماعتوں کے تمام لیڈروں کے الفاظ سنائے جائیں، وفاقی حکومت غریب کوریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے، میں سمجھتاہوں عمران خان کال دینے میں تاخیر کرگئے ہیں، الیکشن کی طرف جانے کی بات کرتا تھا تو سب مذاق اڑاتے تھے، عمران خان کے سوا یہاں سب وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، یہ لوگ جوکچھ کہتے ہیں اسی کی تردید کرتے ہیں،اب بھی ایسا ہی کیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس

    الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس

    الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں کی معلومات شہری کو دینے کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے 19 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا.

    الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں کی معلومات شہری کو دینے کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سے انفارمیشن کیا مانگی گئی ہے؟ اس پر وکیل کا عدالت کو جواب تھا کہ افسران کی تعیناتی سے متعلق انفارمیشن مانگی گئی ہے، اور درخواست گزار نے ایک پوسٹ کے لیے خود الیکشن کمیشن میں اپلائی کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
    یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیاکہ آپ ویب سائٹ پر تفصیل ڈال دیں ، کیا فرق پڑے گا؟ جتنی پبلک انفارمیشن جائے گی اتنا لوگ پبلک باڈی سے متعلق جانیں گے، اور عوام کو پتہ چلے گا کہ پبلک باڈی میں کیسے تعیناتیاں ہوتی ہیں. چیف جسٹس نے مزید کہا کہ؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ہی ڈال دیں تو کیا فرق پڑے گا، اسی طرح عدالت سے متعلق ایک آرڈر آیا تھا ، ہم نے وہ ویب سائٹ پر لگادیاتھا.
    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سوال یہ ہے کل اس سے بڑی انفارمیشن مانگ لی جائے گی اور آرٹیکل 19 اے تو پھر ایک بڑا سوال ہوگا اس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ جواب دیا کہ آرٹیکل 19 اے کا بھی سوال ہے. اس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے 19 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے.

  • اے این ایف کی کارروائی،2 ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن برآمد

    اے این ایف کی کارروائی،2 ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر 87 کیپسول برآمد کرلیے۔ کیپسولز سے مجموعی طور پر 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
    دوسری جانب شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 58 ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔کیسپولز سے 472 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر کےٹرالی بیگ سے 3کلو آئس برآمد ہوگئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا.

    حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کئے گئے تھے۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں ایک ہزار 20 کلو گرام چرس اور 28 ہزار 800 کلو ہیروئن شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی.

  • شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شیخوپورہ( محمد فہیم شاکر سے)
    کوٹ حسین سے اہل علاقہ نے بچہ اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اغواء کار کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا
    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس کے دعوے کہ ضلع بھر میں اغوا کا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا ہے،دھرے کے دھرے رہ گئے کوٹ حسین شیخوپورہ موٹروے انٹرچینج کے نواح سے علاقہ مکینوں نے خاتون کا لباس اور برقع پہنے لڑکے کو بچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دُرگت بنا ڈالی، اور بچے کو بازیاب کر کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

    اغواء کار سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا جاری کردہ ایک کارڈ بھی ملا ہے جس کے مندرجات کے مطابق حامل کارڈ کا نام رفاقت اسحاق اور تاریخ پیدائش 2 اگست 1981ء درج ہے شبہ پایا جاتا ہے کہ یہ کارڈ نہ صرف جعلی ہے بلکہ اغواء کار نے مختلف جگہوں پر اثر انداز ہونے کے لئے اسے استعمال بھی کیا ہوگا
    اہل علاقہ کے مطابق خاتون کے لباس میں برقع پہنے نوجوان نے مرکزی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر کھیلتے بچے کو اغواء کر کے بھاگنے کی کوشش کی جس پر بچے کے شور سے علاقہ مکینوں نے اسے دھر لیا
    اغواء کار سے موقع پر بچوں کے کپڑے، مختلف بلیڈز، چھری، قینچی اور مختلف لوشنز اور پاؤڈر وغیرہ بھی برآمد ہوئے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اغواء کار بچوں کو اغواء کرنے کے بعد بے ہوشی کے لئے استعمال کرتا ہوگا ، علاقہ مکینوں کی طرف سے برآمد شدہ سامان پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ہے
    اس سانحے کے بعد علاقہ میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ پہلے تک صرف شور تھا کہ بچے اغواء ہو رہے ہیں جس پر شیخوپورہ پولیس نے پریس ریلیز جاری کر کے افواہوں پر کان نہ دھرنے کا کہا تھا لیکن اب اغوا کا حقیقی واقعہ رونما ہونے کے بعد عوام سراپا سوال ہیں کہ اس ساری صورتحال میں پولیس کا کیا کردار ہے
    علاقہ مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مبادا م پولیس تھانہ صدر اغواء کار سے مک مکا کر کے اسے چھوڑ نہ دے لہذا ہم میڈیا کے توسط سے اعلی حکام کی اس سنگین معاملے کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اس طرف سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں

  • تماشا گھر میں حصہ لینے والے عادی عدیل نے شکریہ ادا کیا مداحوں کا

    تماشا گھر میں حصہ لینے والے عادی عدیل نے شکریہ ادا کیا مداحوں کا

    پوری دنیا میں رئیلٹی شوز ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں‌تماشا گھر پہلا رئیلٹی شو ہے جو اے آر وائی پر چلا . یہ شو چالیس دن تک چلا اس میں شوبز کی نامور شخصیات نے حصہ لیا. عادی عدیل بھی ان میں سے ایک تھے. ان کو ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں اور تماشا گھر میں انکے لئے باہر کافی سپورٹ تھی لیکن یہ شو جیت نہ سکے. حال ہی میں عادی عدیل نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے . عادی عدیل نے کہا کہ میرا ان باکس دعائوں سے بھرا پڑا ہے میں سب کا بہت شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ زیادہ تر لوگوں‌نے مجھے یہی کہا ہے کہ آپ جیتو یا ہارو ہمیں اس سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا. کیونکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں. عادی عدیل

    نے کہا کہ میں‌بہت معذرت کرتا ہوں کہ شو سے نکلنے کے فوری بعد میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکا. دراصل میری کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور کچھ کام نمٹانے تھے اسلئے شکریہ ادا کرنے میں زرا تاخیر ہو گئی. عادی عدیل نے کہا کہ میں جانتا تو تھا کہ آپ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں لیکن اس بار پیار کا لیول اتنا بڑھا ہے کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے آپ لوگوں نے دل کھول کر مجھے محبت دی ہے. بس یونہی مجھے پیار دیتے رہیے میں آپ کو اینٹرٹین کرتا رہوں گا.

  • وفاق کا پنجاب کو گندم دینے سے انکار پر آٹا بحران بڑھنے کا خدشہ ہوسکتا

    وفاق کا پنجاب کو گندم دینے سے انکار پر آٹا بحران بڑھنے کا خدشہ ہوسکتا

    وفاقی حکومت نے پنجاب کو گندم فراہم کرنے سے معذرت کر لی جس سے پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ بحرانی کیفیت کا شکار ہو گئی ہے.

    وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاسکوکے پاس موجود ذخائر میں سے گندم فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے جس سے پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ بحرانی کیفیت کا شکار ہو گئی ہے اور قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے. نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے اس فیصلے کو وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب دشمنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گندم فراہمی کی مسلسل یقین دہانیوں کے بعد یوں اچانک اکتوبر کا آغاز ہوتے ہی گندم دینے سے انکار پنجاب میں گندم آٹا بحران پیدا کرنے کی سازش ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاسکو نے سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت سمیت وفاقی اداروں کو گندم فراہم کرنی ہے جس وجہ سے محکمہ خوراک پنجاب کو فراہم کرنے کیلیے مقامی گندم دستیاب نہیں ہے، پنجاب حکومت اگر چاہے تو براہ راست خود یا پھر بذریعہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) گندم امپورٹ کر سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کی اچانک معذرت کے بعد پنجاب حکومت میں پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، گزشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب نے نئی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت امپورٹ کو یقینی بنانے کیلیے متعدد ہنگامی اجلاس اور رابطے کیے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی
    ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس
    اسلام آباد؛ اسسٹنٹ پروفیسرکو نوسرباز جعلی بینک ڈرافٹ دے کر 45لاکھ مالیت کی گاڑی لے اڑا
    پنجاب حکومت کم ازکم 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی، 20 نومبر سے قبل پنجاب کیلیے امپورٹڈ گندم کراچی بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے۔ پاسکو کی بجائے ٹی سی پی کے ذریعے براہ راست گندم امپورٹ کرنے پر پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کے خطیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی کیونکہ وفاقی محکمہ پاسکو صوبوں کیلیے گندم امپورٹ کرنے کی صورت میں ان سے 25 تا 35 ڈالر فی ٹن انسیڈنٹل چارجز وصول کرتا ہے۔