Baaghi TV

Author: +9251

  • حرااور مانی سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کرنے پہنچے کولمبس

    حرااور مانی سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کرنے پہنچے کولمبس

    جب سے پاکستان کو سیلاب نے گھیرا ہے تب سے بہت سارے لوگ اپنے اپنے طور پر سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں. ایسی مدد کررہا ہے انڈس ہسپتال بھی. اس ہسپتال کے پلیٹ فارم سے حرا اور مانی آج کل ہیں امریکہ کے دورے پر. دونوں امریکہ میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں. حرااور مانی ابھی تک امریکہ کی کافی ریاستوں میں‌جا چکے ہیں اور ہر جگہ سے ان کو خاصا اچھا ریسپانس ملا ہے. حال ہی میں ان دونوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کولمبس کے ایشینز لوگوں میں موجود ہیں اور حرا اور مانی نے وہاں کے لوگوں‌ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ہم نیو جرسی میں جائیں گے اور وہاں پر لوگوں سے ملیں گے مجھے امید ہے کہ جس

    طرح سے ہمیں کولمبس سے پیار ملا ہے اسی طرح سے نیوجرسی سے بھی ملے گا. مانی نے اس وڈیو میں کہا کہ ہم اگلے جمعے کو نیو جرسی آرہے ہیں سب ریڈی رہیں. یوں حرااور مانی مسلسل سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی یہ کوشش جو کہ انڈس ہسپتال کے پلیٹ فارم سے ہو رہی ہے یقینا قابل ستائش ہے. حرا اور مانی امریکہ میں فنڈز اکٹھے کررہے ہیں جبکہ حدیقہ کیانی تو باقاعدہ سیلاب زدگان کے گھر بنانے کی تیاری کررہی ہیں .

  • اسلام آباد؛ اسسٹنٹ پروفیسرکو نوسرباز جعلی بینک ڈرافٹ دے کر 45لاکھ مالیت کی گاڑی لے اڑا

    اسلام آباد؛ اسسٹنٹ پروفیسرکو نوسرباز جعلی بینک ڈرافٹ دے کر 45لاکھ مالیت کی گاڑی لے اڑا

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران اللہ خان کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے نوسرباز ان کی ہنڈا کار لے گیا.

    سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پروفیسر عمران اللہ خان کہہ رہے ہیں کہ میں نے اپنی گاڑی بیچی تھی جس کے بدلے مجھے مبلغ 45 لاکھ 80 ہزار کا جعلی بینک ڈرافٹ دے ایک شخص مجھ سے میری گاڑی لے گیا ہے.
    لاکھ روپے کا فیصل بینک کا ڈرافٹ دیا گیا جوکہ جعلی تھا تاہم ابھی تک میں تھانوں کے چکر لگا رہا ہوں تھانہ سہالہ اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کے مطابق؛ عمران اللہ خان نے او ایل ایکس اور پاک وہیل پر آن لائن اپنی گاڑی ہنڈا سٹی CVT ACPIRE ماڈل 2022 انجن نمبر L_15Z81011160 چیسیز نمبر NGBGN9666NR025448 برنگ کرسٹل بلیک پرل کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا.

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ؛ موبائل نمبر 03259572482 سے مورخہ 22۔09۔28 کو 10:08 بجے سائل کو کال آئی جس میں کہا گیا کہ میں آپ کی گاڑی خریدنا چاہتا ہوں لہذا آپ رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار بتائیں لہذا سائل نے اس مزکورہ شخص کو بینک ڈرافٹ لینے کا مطالبہ کیا جبکہ دوسرے دن شام کو مطلوبہ شخص سائل کے دیئے گئے پتہ پر گھر پہنچ گیا. جہاں سائل نے ان سے اقرار نامہ اور بینک ڈرافٹ بجاریہ فیصل اسلامی بنک DHA فیز 2 وصول کیا جس کے بعد وہ شخص سائل کی گاڑی بمع کاغذات اور بائیو میٹرک لیکر چلا گیا.

    ایف آئی آر کے مطابق؛ مورخہ 2022۔09۔30 کو بینک میں ڈرافٹ جمع کرایا تو بعدازاں بینک عملہ نے بذریعہ فون سائل کو آگاہ کیا کہ آپ نے جو بینک ڈرافٹ جمع کروایا تھا وہ جعلی ہے جس کے بعد میں حیران رہ گیا اور مذکورہ شخص نے مجھے اپنا نام انور حسین بتایا تھا جس نے سائل کے ساتھ یہ دھوکہ کیا ہے لہذا مزکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سائل کی گاڑی برآمد کی جائے.
    فریق اول اور دوئم کے درمیان اقرار نامہ
    اقرار نامہ کے مطابق؛ مایانکہ عمران اللہ خان ولد محمد رمضان خان فریق اول (فروخت کنندہ ) انور حسین ولد محمد شفیع ، ساکن مکان نمبر 10 سکھ چین روڈ سیکٹر B .ڈی ایچ اے فیز 11 اسلام آباد، حامل قومی شناختی کارڈ نمبر 9۔2733746۔45403 فریق دوئم خرید کنندہ ہے
    جو کہ فریق اول مذکورہ ایک عدد گاڑی HONDA CITY ASPIRE رجسٹریشن نمبر N/A ماڈل 2022 چیسیز NFBGN9666NR025448 ،انجن نمبر L-15Z81011160 کا واحد کامل مالک قابض بلا شرکت غیر ہے. اس اقرار نامہ میں مزید لکھا ہے کہ؛ گاڑی ہذا میں کسی بھی دوسرے شخص کا کوئی بھی عمل دخل نہیں ہے اور گاڑی متذکرہ بالا ہر ایک سقم قانونی وبا رہائے کفالت ومواخذ ، تنازعات، رہن ،بیع، ہبہ، سرقہ اور دیگر ہر قسم کے زیر باریوں سےبہمہ وجوہ پاک صاف ہے.چنانچہ اب فریق اول مذکور نے گاڑی متذکرہ بالا معہ جمیع حق و حقوق ہر قسم بعوض مبلغ پینتالیس لاکھ اسی ہزار روپے (RS45،80،000) بدست و بحق فریق دوئم مذکورہ کو فروخت کر دی ۔ لہذا ہم ہر دو فریقین بذریعہ دستاویز ہذا اقرار کرتے اور لکھ دیتے ہیں کہ: 1 فریق اول مذکور نے گاڑی مذکورہ کا جملہ زرثمن مبلغ پینتالیس لاکھ اسی ہزار(RS 45,80,000) بذریعہ پےآرڈر نمبر 74283170 بجاریہ فیصل بنک اسلامی ڈی ایچ اے فیز 11 اسلام آباد فریق دوئم نے فریق اول کو ادا کر دیا ہے.

    اقرار نامہ میں یہ بھی درج ہے کہ؛ فریق اول مذکور نے گاڑی مذکورہ بالا تمام اصل کاغذات فریق دوئم کے قبضے میں دے دی ہے۔ فریق دوئم مذکور نے بھی گاڑی متذکرہ بالا درست چالو حالت میں لے لی ہے۔یہ کہ گاڑی مذکورہ کی ٹرانسفر لیٹر فریق اول نے فریق دوئم کو دے دی ہے. اقرار نامہ کی شرائط میں لکھا گیا ہے کہ؛ گاڑی مذکورہ مسروقہ یا ٹیمپرڈ ثابت ہوئی تو یا اس کی ملکیت میں یا کاغذات میں کوئی سقم ثابت ہوا تو فریق اول مذکور وصول کردہ زرثمن فوری طور پر فریق دوئم مذکور کو بمہ خرچہ و ہرجہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہو گا شرائط کے مطابق؛ 2022۔09۔29 سے پہلے گاڑی متذکرہ بالا کی ملکیت کے ہر قسم سقم قانونی وغیرہ و سابقہ جملہ ،لین دین، چالان، ٹوکن، ایکسیڈنٹ وغیرہ ہر قسم غیر قانونی فعل کا فریق اول ذمہ دار ہو گا اور اس کے بعد کے جملہ لین دین، چالان، ٹوکن ،ایکسیڈنٹ وغیرہ ہر قسم غیر قانونی فعل کا فریق دوئم مذکور ذمہ دار ہو گا۔
    پولیس کا مؤقف
    اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران اللہ خان نے خود اس شخص کے حوالے اپنی گاڑی کی تھی اور اب ان کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ پولیس تحقیقات کررہی ہے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    بینک ڈرافٹ کیا ہے؟
    بینک افراد اور کاروباری اداروں کو سامان اور خدمات کے لۓ ادائیگی کرنے اور ٹرانزیکشن کو حل کرنے کے لۓ کئی سہولت فراہم کرتے ہیں. انہیں میں سے چیک اور بینک ڈرافٹ ادائیگی کی دو طرح کے طریقے ہیں. یہ ادائیگی دونوں میکانیزم ایک بینک کے ذریعے کئے جاتے ہیں پہلے نمبر پر چیک جاری کیا جاتا ہے جو بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر سے بینک کو حکم دیتا ہے کہ وہ مقرر کردہ شخص کو مخصوص ادائیگی کرنے کے لۓ مقرر کردہ نقد رقم ادا کردے یہ طریقہ انفرادی یا پارٹی کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے تاہم، چیک کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ چیک جس اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا اس میں رقم ہی نہ ہو لہزا دوسرے نمبر پر بینک کسٹمر کی درخواست پر ایک ڈرافٹ جاری کرتا ہے اور اس کی ضمانت ہوتی ہے اور یہ بڑی کاروباری سطح یا پھر جب آپ کسی نامعلوم شخص سے لین دین کا معاملہ کررہے ہوتے تو یہ کام آتا ہے. لیکن میں بھی ایک مسئلہ ہے جیسا کہ عمران اللہ خان کے ساتھ ہوا ہے کہ بینک ڈرافٹ جھوٹا نہ ہو، اگر بینک ڈرافٹ جعلی نہیں ہے تو پھر اس میں دھوکہ کے امکان بہت ہی کم ہیں.

  • حبا بخاری نے خجستہ کے کردار کو بڑا رسک قرار دیدیا

    حبا بخاری نے خجستہ کے کردار کو بڑا رسک قرار دیدیا

    اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب ان کے پاس ” ہمنشین” پراجیکٹ آیا تو کہانی سن کر وہ بہت زیادہ خوش ہوئیں اور پرجوش تھیں کہ شوٹنگ شروع ہو. انہوں نے کہا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ایسے پراجیکٹس آئیں جیسا کہ ہمنشین تھا. اس میں مجھے الگ انداز اپنانا تھا بولنے کا میں‌نے ہاں تو کردی لیکن جب شوٹنگ شروع ہوئی تو میں بہت زیادہ نروس تھی مجھے بولنے میں دقت پیش آرہی تھی . کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میں شوٹنگ کے پہلے دو تین دن تو اپنے شوہر کو کالز کرکے کہتی رہی کہ میں یہ پراجیکٹ نہیں‌کر سکوں گی اسی طرح سے میں امی کے گھر جا کر بھی یہی کہتی تھی کہ میں یہ نہیں‌کر سکوں گی لیکن میرا شوہر اور میری امی مجھے حوصلہ دیتے تھے. حبا بخاری نے کہا کہ خجستہ کا کردار یقینا ایک رسک تھا جو میں

    نے لیا کیونکہ اس میں مجھے روٹین سے ہٹ کر بولنا تھا ایسی زبان اور لہجہ اپنانا تھا جو روٹین میں نے کبھی نہیں اپنایا . میں نے اس کردار کی تیاری کے لئے اپنے ڈرائیور سے شروعات کی میں‌اسکو پوچھتی تھی کہ پٹھان بھائی سے اگر چائے لینی ہے تو کیسے کہوں وہ مجھے بتاتا تھا کہ ایسے کہو تو میں پریکٹس کرتی رہتی تھی. ایک وقت ایسا آیا کہ سب نے میری تعریف کی اور کاسٹ میں باقی لوگ کہنے لگے کہ ہمیں بھی اب اپنے بولنے کا انداز بہتر کرنا ہوگا.

  • بے بی بولتا ہوں تو خود کو تم نے بے بی ہی سمجھ لیا، یاسر حسین کی اقرا کے لئے پوسٹ

    بے بی بولتا ہوں تو خود کو تم نے بے بی ہی سمجھ لیا، یاسر حسین کی اقرا کے لئے پوسٹ

    اداکار اور اقراء عزیز کے شوہر یاسر حسین اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں کرتے رہتے ہیں کہ جن کو پڑھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے. یاسر حسین اکثر اپنے ناقدین کو بھی جواب دیتے رہتے ہیں اور جواب بھی ایسا دیتے ہیں کہ یہ گِھر جاتے ہیں کنٹرورسی میں. ھال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ جاری کی پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر لگائی اور تصویر میں‌یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو اٹھائے ہوئے ہیں اور انہوں نے

    اس کا کیپشن لکھا کہ ” بے بی کہتا ہوں تو سچ میں خود کو بے بی سمجھ لیا ، گھر پہ کبیر اور یہاں یہ ” اور ساتھ ہی انہوں نے دل والا ایموجی بھی بنایا. یاسر حسین کی اس پوسٹ اور اس کیپشن کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے . سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. یاد رہے کہ اقراء حسین یاسر حسین کی نسبت زرا سوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں لیکن یاسر حسین تو سوشل میڈیا کا ریگولر استعمال کرتے ہیں. حال ہی میں یاسر حسین نے کینڈا میں ہم ایوارڈز کی ہوسٹنگ کی اس پہ بھی ان کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں لیا جس پر یاسر حسین کو کہنا پڑا کہ جیسے تو اور ہر کوئی کام کرتا ہے ویسے ہی میں بھی کام کرتا ہوں ابے اپنے کام سے کام رکھ نا.

  • دنانیر کی نیوریاک میں مستیاں

    دنانیر کی نیوریاک میں مستیاں

    سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر مبین آج کل نیویارک میں ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نیویارک کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں . وہ اس وڈیو میں سیر سپاٹے اور مستیاں‌ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. دنانیر وڈیو میں خاصی خوبصورت لگ رہی ہیں. انکی یہ وڈیو ان کے مداح خاصی پسند کررہے ہیں. دنانیر مبین اکثر سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز ڈالتی رہتی ہیں جن کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی ملتی ہے ان کی ھالیہ اس وڈیو کو بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے. یاد رہے کہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایک وڈیو

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ میں ہوں یہ میری فرینڈز ہیں اور ہماری پارٹی ہو رہی ہے. اس وڈیو نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سمیت پوری دنیا میں‌مقبولیت حاصل کی اور دنانیر کے دیوانے بالی وڈ کے نامور ستارے بھی بن گئے. آج دنانیر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک اہم نام ہیں وہ ڈراموں میں کام کررہی ہیں وہ مختلف ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کرتی ہیں. یوں سوشل میڈیا نے ان کی قسمت کا ستارہ بلند کر دیا .

  • فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی دوستی کافی پرانی ہے یہ دونوں بہت اچھی سہلیاں ہیں اسی لئے ان کو اکثر ملتے ملاتے اور ایک ساتھ گھومتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے . گوری کے ریئلٹی شو ڈریم ہومز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں فرح خان نے گوری کے ساتھ اپنی دوستی کی کہانی سنائی اور کہنے لگیں کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ آج تک ‘مڈل کلاس پنجابی لڑکی’ ہی ہیں۔ انہوں نے گوری کو اپنے تین بچوں آریان خان، سوہانا خان اور ابرام خان کے لیے غیر معمولی ماں بھی کہا۔ایپی سوڈ کے دوران، فرح نے گوا میں گوری کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے

    ہوئے کہا کہ SRK گوری کو گوا لے آئے جب ان کی ابھی شادی ہوئی تھی اور وہ ”کبھی ہاں کبھی نا” کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فرح نے کہا کہ اس کی ملاقات گوری سے گوا کے ساحل پر ہوئی۔میں گوری کو اتنے برسوں سے جانتی ہوں یہ آج تک نہیں بدلی .نہ صرف یہ اچھی خاتون ہے بلکہ اسکی عادات بھی بہت اچھی ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گوری خان ایک خاندانی خاتون ہے اس نے خاندان کو بھی جوڑ کر رکھا ہوا ہے. یوں فرح خان نے پروگرام میں گوری خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بتانے کے ساتھ ساتھ گوری کی تعریفوں کے پل باندھے.

  • کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ  شروع کر دی

    کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع کر دی

    کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان یقیناً بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان دونوں کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم بھول بھولیا 2 میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا شائقین ان دونوں کی جوڑی کے سحر میں مبتلا ہو گئے. یہ سال مجموعی طور پر بالی وڈ کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے لیکن کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کے لئے یہ سال خوش قسمت ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو اور ان کی جوڑی اس سال کی سپر ہٹ بن گئی ہے . اب یہ خوبصورت جوڑی فلم ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئے گی۔اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہو چکی

    ہے اور اس ھوالے سے کارتک آریان نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ”کام پر واپس” اور لکھا کہ ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے اور میں اسکے لئے ممبی میں موجود ہوں.‌ستیہ‌پریم‌‌ کی کتھا‌ کی‌ڈائریکشن مشہور فلمساز سمیر ودوانز کررہے ہیں. کیارا ایڈوانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور کارتک کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے اس کےلئے مجھے خوشی ہے اور مجھے یہ بھی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں اور کارتک آریان ایک بار پھر بڑی سکرین شیر کررہے ہیں. اسی طرح سے ستیہ پریم کی کتھا کے لئے کارتک آریان بھی بہت پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کے دل جیتے گی.

  • مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا عمائمہ ملک

    مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا عمائمہ ملک

    عمائمہ ملک جو کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نت کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں پرانی مولا جٹ دیکھنے کےلئے منع کیا گیا تھا اور منع بھی بلال لاشاری نے کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پرانی مولا جٹ دیکھو گی تو تمہارے کام پر اسکا اثر نظر آئیگا اس لئے تم پرانی مولا جٹ نہ دیکھنا. انہوں نے کہا کہ دارو نت نوری نت کی بہن ہے اور نوری نت کی ایک ہی کمزوری ہے اور وہ ہے اسکی بہن . دارو نت اپنے آپ میں ایک مرد ہے اس نے تلوار بازی بھی سیکھی ہوئی ہے ، گھڑ سواری بھی کرلیتی ہے نیرہر وہ کام کر لیتی ہے جو مرد کر سکتے ہیں . اپنی فیملی میں وہ واحد لڑکی ہے باقی اس کی فیملی میں مرد ہی مرد

    ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے بلال لاشاری نے پہلی بار یہ سکرپٹ عمارہ حکمت کے گھر میں سنایا اور میرے ساتھ عمارہ بھی موجود تھیں ہم دونوں نے کہانی سنی اور میرا کردار سنا تو ہم دونوں ہی وائو کررہے تھے عمارہ کو بلال کی اس فلم کآ آئیڈیا ہت اچھا لگا. میں نے کردار کے لئے ہاں کر دی اور مجھے بہت بعد میں پتہ چلا کہ عمارہ حکمت فلم کو پرڈیوس کررہی ہے اور میرا خیال ہے کہ عمارہ حکمت کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جو انہوں نے کیا ہے . عمائمہ ملک نے کہا کہ ہمارے پاس ایکٹرز ، ڈائریکٹرز سب اچھے ہیں بس کہانی پر اگر توجہ دی جائے تو ہمارے ملک میں کیا نہیں بن سکتا .دا لیجنڈ آف مولا جٹ پوری کی پوری پاکستان میں شوٹ ہوئی ہے .

  • سلمان خان شوٹنگ ختم ہونے کے بعد کھانا پیک کرکے لیجاتے راستے میں فقیرڈھونڈ کو انکو دیتے آشا جھلکا

    سلمان خان شوٹنگ ختم ہونے کے بعد کھانا پیک کرکے لیجاتے راستے میں فقیرڈھونڈ کو انکو دیتے آشا جھلکا

    پرائم ویڈیو تھرلر سیریز ”ہش ہش” سے واپسی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ آئشہ جھلکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ایک شاندار انسان ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم دونوں نے فلم قربان میں ایک ساتھ کام کیا یہ فلم 1991 میں ریلیز ہوئی تھی ،مجھے یاد ہے کہ سلمان خان سیٹ پر بچا ہوا کھانا پیک کرتے اور پھر کسی فقیر کو ڈھونڈتے اور اسکو دیتے تاکہ وہ کھا سکے. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم جب شوٹنگ ختم کرتے تھے تو واپسی پر چاہے جتنی بھی رات ہو چکی ہوتی تھی

    لیکن سلمان خان کھانا کسی فقیر کو تلاش کرکے ضرور اسکو دیتے. ان کا یہ روپ مجھے بہت پسند آیا خوشی یہ ہے کہ سلمان خان آج تک چیرٹی کرتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ بھکاری جو سڑکوں پر سوئے ہوتے تھے ان کو اگر کھانے کے لئے جگانا پڑتا تھا تو جگا دیتے تھے اور کہتے تھے کھانا کھا لو. یاد رہے کہ آشا جھلکا سلمان خان کے علاوہ اکشے کمار کے ساتھ جو جیتا وہی سکندر اور کھلاڑی جیسی سپر ہٹ فلموں میں نظر آئیں . آشا جھلکا نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے.

  • انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ

    انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ

    انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ کی جا رہی ہے . سکریننگ میں نامور آرٹسٹ سہیل احمد موجود ہوں گے. سہیل احمد کی یہ پہلی کوئی بالی وڈ فلم ہے. اس سے قبل انہوں نے بھارت میں کوئی فلم نہیں کی لہذا سہیل احمد نے پنجابی فلم کے زریعے بالی وڈ میں اینٹری دیدی ہے. دلجیت دوسانجھ کی اس پنجابی فلم سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گے، فلم کو امر جیت سینگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوسر دلجیت دو سانجھ ہیں. اس فلم کی تمام تر شوٹنگ امریکہ میں کی گئی ہے . اس فلم کا جب پہلا ٹریلر جاری کیا گیا اس وقت اداکار سہیل

    احمد نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی فلم بابے پنگڑا پاندے کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں یہ فلم ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے اپنے فن کی بدولت بے حد شہرت اور عزت کمائی. انہوں نے سٹیج پر ہہت زیادہ کام کیا لیکن جب سٹیج پر بے ہودہ قسم کی جگت بازی کے سلسلے کا آغاز ہوا تو پھر انہوں نے سٹیج سے کنارہ کر لیا. سہیل احمد پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں لیکن انڈیا میں یہ ان کی پہلی پنجابی فلم ہے. سہیل احمد کو امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بے حد پسند آئیگی.