Baaghi TV

Author: +9251

  • پیٹرول کی قیمتوں  اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف احتتجاج

    پیٹرول کی قیمتوں اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف احتتجاج

    پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں بیک وقت کئی مقامات پر احتجاج کیا۔ جبکہ جماعت اسلامی کے تحت کورنگی ،اورنگی ٹاؤن ، شیرشاہ چوک،ملیر 15، واٹر پمپ شاہراہ پاکستان، قائد آباد اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کے 19 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے میں عوام نے شاہراہ فیصل نرسری اسٹاپ پر کچھ دیر گاڑیاں کھڑی کرکے اور ہارن بجا کر احتجاج کیا، مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزرا اور سرکاری افسروں کے پاس کئی کئی گاڑیاں ہیں اور ان کے پیٹرول کا خرچہ عوام برداشت کر رہے ہیں لیکن اب ایسے نہیں چلے گا کہ اشرافیہ کیلئے مفت پیٹرول اور بجلی ہو اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی بھی نہ کھاسکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں، اربوں روپے کمانے والے جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگائے جاتے؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں پر بھی ٹیکس لگایا جائے اور عوام کیلئے بجلی اور پیٹرول سستا کیا جائے۔ مظاہرے میں خواتین کے علاوہ تاجر رہنماؤں عتیق میر ، محمود حامد اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔

  • سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    سینیٹ آف پاکستان کے وفد نے، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں جنیوا کا کامیاب دورہ کیا اور سینیٹرز اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سید مظفر حسین شاہ اور کامران مرتضیٰ پر مشتمل وفد کو بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پبلک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے قیام کے دوران، وفد نے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی اور جنیوا میں اہم بین الاقوامی اداروں کا دورہ بھی کیا جن میں اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی پر کانفرنس (UNCTAD)، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO)، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا صدر دفتر شامل ہیں- وفد کی توجہ عالمی اقتصادی ایجنڈے پر پاکستان کے موقف کو آگے بڑھانے اور منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تھی۔

    قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں وفد نے مختلف ملاقاتوں میں منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے پائیدار ترقی کے معیار اور متوازن کثیر جہتی تجارتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا-ایسے نظام سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو فائدہ پہنچے گا-
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا- وفد نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں کی گرانقدر خدمات کا اعتراف اور تعریف کی اور وفد نے اپنے دورے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو کے ساتھ ملاقاتیں کیں-

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت  طلبی کا نوٹس

    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس

    گوجرانوالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں سول جج نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالا کو طلب کر لیا جبکہ ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر سماعت سول جج محمد اویس کی عدالت میں ہوئی۔

    جبکہ درخواست 16 ستمبر کو عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا تھا علاوہ ازیں سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم واضح رہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

  • عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سماعت میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے. انتونیو گوتریس
    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریر حکمنامہ جاری کیا تھا عدالتی حکمانے کے مطابق فوادچوہدری کی یقین دہانی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی تھی اور عدالت کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا، فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

  • اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے.  انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے. انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، ہمیں ماضی کی بڑی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے، دنیا کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کاسامنا ہے۔ جبکہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے، ہمیں ماضی کی بڑی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے، عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، ہمیں عالمی امن کے درپیش مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔


    انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کو یوکرینی گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، غریب اور ترقی پذیرممالک کو عالمی امداد کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، افغان عوام کو عالمی مدد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکاررہے ہیں۔ انہوں نے فلسطین سے متعلق کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیرعوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرائیل تنازع کا حل 2 ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہمیں مشترکہ ترقی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

    انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہورہی ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہیں، عالمی حدت کے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں، ہمیں گرین ہاؤس گسیز کے اخراج کو کم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی حدت میں کمی کے لیے جی 20 ملکوں کو پہل کرنا ہوگی، ہم طویل عرصے تک زیرزمین توانائی کے ذرائع پر انحصار نہیں کرسکتے، افریقی خطے کا بڑاحصہ اکیسویں صدی میں بھی بجلی سےمحروم ہے، ہمیں عالمی گرین فنڈ کے قیام کےلیے اقدامات تیزکرنا ہوں گے۔
    اقوام متحدہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے، جو بائیڈن

    تاہم دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور امریکی صدر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں، عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی تنازعات سے ایک بلین کے قریب آبادی متاثر ہورہی ہے، اقوام متحدہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے، دنیا میں اقوام متحدہ کے مختلف منصوبے امن سمیت مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے کردارادا کررہے ہیں۔

  • پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز  نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف

    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف

    پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بروتھا میں منعقدہ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔ جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مشرق وسطیٰ میں مصنوعی نشہ آور اشیاء کی بڑھوتری پر تشویش
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • مشرق وسطیٰ میں مصنوعی نشہ آور اشیاء کی بڑھوتری پر تشویش

    مشرق وسطیٰ میں مصنوعی نشہ آور اشیاء کی بڑھوتری پر تشویش

    مشرق وسطیٰ میں مصنوعی نشہ آور اشیاء کی دھماکہ خیز بڑھوتری پر سعودی عرب نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریاض ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے جبکہ ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں ہونے والی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں مصنوعی طور پر تیار ہونے والی نشہ آور اشیاء میں دھماکہ خیز بڑھوتری دیکھی جا رہی ہے۔ ہمارے معاشروں پر اس کے انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث ہم اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ کئی ملکوں میں میتھ ایمفیٹامین غیر محفوظ اور غیر مستحکم حالات میں انتہائی تیزی سے بنائی جا رہی ہے۔

    عرب میڈٰیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن کے اس قائدانہ کردار کو سراہا جو وہ صحت عامہ اور مصنوعی نشہ آور اشیاء سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر تشکیل دیے جانے والے بین الاقوامی تعاون اور اتحاد کی صورت میں ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب اپنے تئیں بڑے پیمانے میں شام میں تیار ہونے والی کیپٹاگون اور اس کی غیر قانونی درآمد روکنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ کیپٹاگون کی سعودی عرب درآمد کی کوششوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کے بعد لاکھوں کی تعداد میں ایسی گولیاں قبضے میں لے کر ضائع کی جا چکی ہیں۔

    شہزادہ فیصل نے اس منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنے کی خاطر حکومتوں اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے فوری اقدام کو ’انتہائی اہم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم [سعودی عرب میں] منصوعی نشہ آور مواد کے غیر طبی استعمال سے متعلق رجحانات کے صحت عامہ اور معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں متفکر ہیں۔ ہم اس معاملے سے متعلق چیلجنز، نشہ آور لوازمہ کی غیر قانونی تیاری، نقل وحمل اور ان کے نتیجے میں رونما ہونے والے جرائم کا خاتمہ کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

  • نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

    نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ امریکا پر موجود ہیں، وہ آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے اور نگراں وزیراعظم آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ انوار الحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نگراں وزیراعظم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ انوار الحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کے عشایئے میں بھی شرکت کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    خیال رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں سالانہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ نیویارک میں موجود ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

  • مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا. فاروق ستار

    مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا. فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حلقہ بندیوں، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا جبکہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کی، ایم کیو ایم کا 5 رکنی وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔ جہاں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متحدہ رہنماؤں نے اپنے تحفظات بھی بتائے۔
    https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1704119861000220931
    فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔ جبکہ ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے، عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

  • جنسی زیادتی الزامات؛  رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل

    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل

    جنسی حملوں کے الزامات کے بعد یو ٹیوب نے برطانوی اداکار اور مزاح نگار رسل برانڈ کی آن لائن ویڈیوز پر اشتہارات معطل کر دیئے ہیں، سکائی نیوز کے مطابق برانڈ کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین کامیڈین اور براڈکاسٹرز میں ہوتا تھا۔ ان کے یو ٹیوب چینل کے 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

    سنڈے ٹائمز اخبار اور چینل 4 ٹیلی ویژن کی تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ برانڈ پر 2006 اور 2013 کے درمیان چار خواتین نے آبروریزی سمیت جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 48 سالہ یو ٹیوبر نے رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    لندن پولیس نے پیر کو کہا کہ انہیں 2003 میں ہونے والی جنسی زیادتی کا الزام موصول ہوا ہے۔ میڈیا میں الزامات سامنے آنے کے بعد برانڈ کی طرف سے طے شدہ لائیو شوز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔