Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • ‎پاسدارانِ انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ، اسرائیل میں سیکڑوں زخمی

    ‎پاسدارانِ انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ، اسرائیل میں سیکڑوں زخمی

    ‎ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
    ‎ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ آج صبح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈ سینٹر پر بھی میزائل داغے گئے۔
    ‎دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
    ‎وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 777 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 88 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے علاقے بیت شیمش میں میزائل گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • ‎قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ پھر فیل، ارکان پارلیمنٹ پھنس گئے

    ‎قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ پھر فیل، ارکان پارلیمنٹ پھنس گئے

    ‎قومی اسمبلی میں وی آئی پی لفٹ ایک بار پھر خراب ہو گئی، جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ پھنس گئے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت لفٹ میں فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے جب اچانک لفٹ بند ہو گئی، جس کے باعث چند ارکان کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔
    ‎واقعے کے دوران مولانا فضل الرحمان کے اسٹاف نے فوری طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ کو اطلاع دی، جس پر تکنیکی عملے نے کئی منٹ کی کوشش کے بعد لفٹ کھول دی۔
    ‎اس دوران لفٹ میں پھنسے ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی نے کہا، "مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے۔” مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا، "اللّٰہ سے دعا کریں، اللّٰہ رحم کرے گا۔”
    ‎واقعے کے بعد قومی اسمبلی کی لفٹوں کی دیکھ بھال اور سیکیورٹی انتظامات پر دوبارہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور ارکان نے انتظامیہ سے فوری بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 
جنوبی ایران میں اسکول پر حملہ، شہادتیں 180 تک پہنچ گئیں،

    
جنوبی ایران میں اسکول پر حملہ، شہادتیں 180 تک پہنچ گئیں،

    ‎جنوبی ایران میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 180 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت طالبات کی بتائی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق شہری علاقوں پر حملوں کے باعث جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
    ‎ایرانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی علاقے مناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سامنے آئی۔
    ‎میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بڑی تعداد میں طالبات اور عملہ متاثر ہوا۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک ریسکیو کارروائیاں جاری رکھیں۔
    ‎ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اسی دوران تہران میں واقع گاندھی اسپتال پر بھی میزائل حملے کی اطلاع دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
    ‎وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • 
ایران پر حملوں کے بعد بابا وانگا کی پیشگوئیاں دوبارہ زیرِ بحث، 2026 کی ‘عظیم جنگ’ کا دعویٰ وائرل

    
ایران پر حملوں کے بعد بابا وانگا کی پیشگوئیاں دوبارہ زیرِ بحث، 2026 کی ‘عظیم جنگ’ کا دعویٰ وائرل

    ‎امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر حملوں اور اس کے بعد ایرانی جوابی کارروائیوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ جیسے ہی خطے میں جنگی تناؤ بڑھا، سوشل میڈیا پر بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیاں دوبارہ موضوعِ بحث بن گئیں۔
    ‎بابا وانگا، جن کا انتقال 1996 میں ہوا تھا، سے منسوب مختلف پیشگوئیاں برسوں سے گردش میں رہتی ہیں۔ ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2026 کے آغاز میں ایک “عظیم جنگ” کی پیشگوئی کی تھی جو مشرق سے شروع ہوگی، اور موجودہ حالات کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
    ‎سوشل میڈیا صارفین حالیہ ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کو ان پیشگوئیوں سے جوڑ رہے ہیں، خاص طور پر اس دعوے کے ساتھ کہ یہ تنازع عالمی سطح پر اثرات مرتب کرے گا۔
    ‎وانگا سے منسوب پیشگوئیوں کے مطابق اس ممکنہ جنگ کے اثرات مغربی دنیا، خصوصاً یورپ، پر زیادہ پڑیں گے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی، معاشی بحران اور سماجی عدم استحکام پیدا ہونے کی بات کی گئی ہے۔
    ‎اسی سلسلے میں یہ دعویٰ بھی سامنے آتا ہے کہ عالمی تنازعات کے بعد روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر سکتا ہے اور عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ تاہم ماہرین یاد دلاتے ہیں کہ ایسی پیشگوئیوں کی سائنسی یا تاریخی تصدیق موجود نہیں اور انہیں حقائق کے بجائے عوامی دلچسپی کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

  • سرکاری رپورٹ: ایران میں حملوں میں کم از کم 555 افراد ہلاک

    سرکاری رپورٹ: ایران میں حملوں میں کم از کم 555 افراد ہلاک

    ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے فضائی اور فوجی حملوں میں اب تک کم از کم 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایران کے بڑے شہروں و صوبوں میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ اس بیان کے مطابق ملک بھر میں 130 سے زائد شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
    ایران نے اپنے متعدد صوبوں جیسے یزد، فارس اور دیگر علاقوں میں حملوں کی بھی تصدیق کی ہے، جہاں فوجی و بنیادی ڈھانچے کے مقامات سمیت شہری علاقے بھی متاثر ہوئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں شہری بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، اور ملک بھر میں فضائی حملوں کے بعد صورتحال انتہائی تناؤ بھری ہے۔
    اس جنگی کشیدگی کے دوران ایران نے جوابی میزائل حملے کیے ہیں، جس میں مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعدد ممالک نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری نے بھی ہنگامی اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔
    متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ تنازع روز بروز بڑھ رہا ہے، اور انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اہم پریس کانفرنس میں خطاب

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اہم پریس کانفرنس میں خطاب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک میں حالیہ سائبر حملوں کے معاملے پر ٹیکنیکل ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سائبر حملوں کی مکمل تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر مشکوک ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان قوتوں کو پاکستان کے استحکام سے تکلیف ہے، تاہم حکومت اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔
    خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی محاذ پر امن کے قیام کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قوم سے تعزیت کی ہے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی متعلقہ ممالک سے مسلسل بات چیت جاری ہے، اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے لیے تشکر کے نعرے بلند ہوئے جو ہمارے پر امن کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
    وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملکی سیکیورٹی اور ہنگامی حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے مشاورت کے بعد دورہ روس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، لہذا روسی حکومت سے مشاورت کے بعد اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ طرزِ عمل قومی مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

  • انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

    انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

    ‎ایک انتہائی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس (موساد) نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ایران کی عسکری اور حکومتی اشرافیہ کے اندر اپنے ایجنٹس کو ‘ڈاکٹرز’ اور ‘ڈینٹسٹس’ کے روپ میں داخل کر رکھا تھا۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق، ان ایجنٹس نے دانتوں کے معائنے کے دوران مبینہ طور پر جدید ترین ٹریکنگ ڈیوائسز دانتوں کی فلنگ (Cavity fillings) میں چھپا دیں، جبکہ گیسٹرو انٹرولوجسٹس نے بھی اپنے مریضوں کو اسی طرح کے ٹریکرز لگائے۔
    رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت اسرائیل کو ایرانی قیادت کی نقل و حرکت کی درست معلومات حاصل ہوئیں، جس میں خامنہ ای کے اہل خانہ اور دیگر اہم شخصیات کے ٹھکانے شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق، جنگ کے ابتدائی لمحات میں کیے گئے میزائل حملوں میں اسی ٹریکنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 400 سے زائد اعلیٰ فوجی اور حکومتی اہلکاروں کو ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا۔ یہ دعویٰ اگر سچ ثابت ہوتا ہے تو یہ تاریخ کی سب سے پیچیدہ اور خطرناک انٹیلی جنس کارروائیوں میں سے ایک سمجھی جائے گی۔

  • امریکا کی جانب سے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری

    امریکا کی جانب سے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری

    تہران میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی فورسز نے تہران میں قائم ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عمارت پر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہیڈکوارٹرز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • نتن یاہو کا تہران پر حملوں میں شدت لانے کا اعلان: ‘ایرانی رجیم کو فیصلہ کن ضرب لگائیں گے’

    نتن یاہو کا تہران پر حملوں میں شدت لانے کا اعلان: ‘ایرانی رجیم کو فیصلہ کن ضرب لگائیں گے’

    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے اتوار کے روز ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے بعد، ایران کے خلاف فضائی حملوں میں آنے والے دنوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
    تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کی چھت سے ریکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیو بیان میں نتن یاہو نے کہا:
    "ہماری افواج اس وقت تہران کے قلب کو بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہیں، اور یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید تیز ہوگا۔”
    اسرائیلی وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کی اعلیٰ ترین سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ اجلاس مکمل کیا ہے، جس میں انہوں نے "مہم کے بقیہ مراحل کے لیے واضح ہدایات” جاری کی ہیں۔
    نتن یاہو نے اسرائیل کے لیے "تکلیف دہ دنوں” کا اعتراف بھی کیا، جس سے ان کی مراد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تل ابیب اور بیت شیمیش میں ہونے والے ایرانی میزائل حملے تھے، جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
    ‎اپنی گفتگو میں نتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوج کے ساتھ قریبی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا:
    "یہ مشترکہ کوششیں ہمیں وہ کرنے کے قابل بنا رہی ہیں جس کی میں 40 سال سے خواہش کر رہا تھا یعنی دہشت گرد رجیم کو ایک ایسی ضرب لگانا جو اسے مکمل طور پر ناکارہ بنا دے۔”

  • پاکستان میڈیا انڈسٹری پر اسرائیل کا بڑا سائبر حملہ: جیو، اے آر وائی اور تماشہ ایپ ہیک

    پاکستان میڈیا انڈسٹری پر اسرائیل کا بڑا سائبر حملہ: جیو، اے آر وائی اور تماشہ ایپ ہیک

    ‎پاکستان کے میڈیا ہاؤسز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سائبر حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری کوششوں کے بعد، ہیکرز نے جیو نیوز کی نشریات کو ہیک کر کے اسکرین پر نامناسب پیغام نشر کیا ہے۔ جیو نیوز کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک سیٹ (PakSat) پر موجود جیو نیوز کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور اس واقعے کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اظہر عباس نے حکومتی اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    سائبر حملوں کا یہ سلسلہ صرف ایک چینل تک محدود نہیں رہا۔ اسرائیل سے منسلک ہیکرز نے جیو نیوز کے بعد اے آر وائی نیوز کو بھی نشانہ بنایا اور وہی نامناسب پیغام نشر کر دیا۔ اسی دوران پاکستان کی مقبول موبائل ایپ "تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق، جیو نیوز اور اے آر وائی سمیت پاکستان کی کئی اہم ویب سائٹس پر اسرائیل اور بھارت کی جانب سے بیک وقت سائبر اٹیک کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد میڈیا کو مفلوج کر کے افراتفری پھیلانا ہے۔