Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
ایران امریکا کشیدگی: کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں

    
ایران امریکا کشیدگی: کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں

    ‎ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    ‎غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے اسرائیل جانے والی تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔ کمپنی نے فیصلے کی وجہ خطے میں سیکیورٹی خدشات اور غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا ہے۔
    ‎ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، امریکا کی جانب سے جدید F-22 Raptor طیاروں کے مزید دستے خطے میں تعینات کیے گئے ہیں، جسے مبصرین طاقت کے اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
    ‎ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے گرد بڑی فوجی موجودگی قائم کر رکھی ہے اور دباؤ ڈال کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، تاہم تہران اس دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
    ‎بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے پسپائی اختیار نہیں کی، اور اگر دوبارہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔
    ‎علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور سخت بیانات کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، جس کے اثرات سفارتی اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

  • صحافتی بددیانتی یا پروپیگنڈا؟ سکائی نیوز کی مشکوک رپورٹنگ پر ایک نظر

    صحافتی بددیانتی یا پروپیگنڈا؟ سکائی نیوز کی مشکوک رپورٹنگ پر ایک نظر

    ‎صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، لیکن جب یہی ستون حقائق کو مسخ کرنے لگے تو اس پر اعتبار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں سکائی نیوز (Sky News) کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ نے دنیا بھر کے تجزیہ کاروں اور مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
    سکائی نیوز اور ان کی اینکر یلدا حکیم نے ایک ایسی خبر نشر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان کی عسکری قیادت پاکستان کے اندر فضائی حملے کر رہی ہے۔ یہ خبر نہ صرف عسکری حقائق کے برعکس ہے بلکہ منطقی اعتبار سے بھی مضحکہ خیز ہے۔ سینیئر صحافی مبشر لقمان نے اس رپورٹ کو سرے سے "جھوٹا اور من گھڑت” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا سوال بالکل جائز ہے: کیا یہ اینکرز سچائی پر مبنی خبریں دے رہے ہیں یا کسی خاص قسم کے نشے میں دھت ہو کر من مانی رپورٹنگ کر رہے ہیں؟
    ‎مبشر لقمان نے اس رپورٹنگ کے پیچھے یلدا حکیم کے ماضی اور ان کی ذاتی وابستگیوں پر بھی سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی پاکستان ہے جس نے یلدا حکیم اور ان کے خاندان کو برسوں پناہ دی، انہیں تعلیم دلوائی، اور ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔

    مبشر لقمان کے مطابق، کچھ لوگ اس ملک کا نمک کھا کر اسی کے خلاف زہر اگلتے ہیں جس نے انہیں پناہ دی۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ رویہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک سوچ کا عکاس ہے جو اپنے محسنوں کو بھلانے اور ان کے خلاف سازش کرنے میں عار محسوس نہیں کرتی۔پیشہ ورانہ غیر جانبداری: جب ایک صحافی اپنی ذاتی رنجشوں یا تعصبات کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر حاوی کر لیتا ہے، تو وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر اتر آتا ہے۔ سکائی نیوز کی یہ رپورٹ اسی اخلاقی پستی کی ایک مثال ہے۔
    ‎سب سے زیادہ قابلِ اعتراض اور مزاحیہ پہلو اس رپورٹ کا یہ ہے کہ اس میں "افغان فضائیہ” کے پاکستان پر حملوں کی بات کی گئی ہے۔ عسکری امور پر معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی جانتا ہے کہ یہ دعویٰ کتنا بے بنیاد ہے۔افغانستان کے پاس کون سی ایئر فورس ہے؟ سکائی نیوز اس کا جواب نہیں دے سکتا

  • 
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار سیمی فائنل سے قبل تمام ایشیائی ٹیموں کےباہر ہونے کا خطرہ

    
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار سیمی فائنل سے قبل تمام ایشیائی ٹیموں کےباہر ہونے کا خطرہ

    ‎ایشیائی سرزمین پر جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ایک غیر معمولی صورتحال سامنے آ گئی ہے جہاں پہلی بار امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی تمام ایشیائی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتی ہیں۔
    ‎بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کی چھ ٹیمیں شریک تھیں جن میں میزبان بھارت، سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل تھیں۔
    ‎بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی آئی سی سی نے متنازع فیصلے کے تحت ایونٹ سے باہر کر دیا تھا، جبکہ نیپال توقعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہی ناک آؤٹ ہو گیا۔ افغانستان، جو حالیہ برسوں میں بڑی ٹیموں کو شکست دے کر توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے، اس بار پہلے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکا۔
    ‎گزشتہ روز میزبان سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل دو میچ ہارنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
    ‎اب سابق عالمی چیمپئن پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت ہی ایشیا کی آخری امیدیں رہ گئی ہیں، تاہم دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی جیت نے پاکستان کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ اگر انگلینڈ اگلا میچ بھی جیت جاتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے سری لنکا کے خلاف بڑی فتح درکار ہوگی، جبکہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کی مہم ختم ہو جائے گی۔
    ‎دوسری جانب بھارت کو سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد منفی رن ریٹ کا سامنا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اسے اپنے باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے تاکہ رن ریٹ بہتر ہو سکے۔
    ‎بھارت آج زمبابوے کے خلاف جبکہ اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اگر وہ ان میں سے ایک بھی میچ ہار گیا یا مطلوبہ رن ریٹ حاصل نہ کر سکا تو ٹی 20 ورلڈ کپ کی 19 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکے گی۔

  • میرپور مٹھیلو: زہریلے پانی سے پانچ بچوں کی موت

    میرپور مٹھیلو: زہریلے پانی سے پانچ بچوں کی موت

    ‎سکھر کے میرپور مٹھیلو میں زہریلا پانی پینے سے پانچ معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، محکمہ صحت کے مطابق یہ حادثہ کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی بھرنے سے پیش آیا۔
    ‎جاں بحق بچوں کی عمریں سات سے نو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، جو گاؤں میں کھیلتے ہوئے اس زہریلے پانی کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہیں اور باقی بچوں کی طبی امداد یقینی بنا رہی ہیں۔
    ‎مقامی انتظامیہ نے علاقے میں زہریلے مادوں کی محفوظ اسٹورج پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

  • افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا فوری اور سخت جواب

    افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا فوری اور سخت جواب

    ‎خیبر پختونخوا میں پاکستان-افغانستان درمیانی سرحد پر افغان طالبان کی فورسز نے بدھ کی شام کو متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، منظم اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔ یہ جارحیت چترال، خیبر، مومند، کُرم اور باجوڑ کے حساس سیکٹرز میں کی گئی، جہاں پاک فوج اور سرحدی دستوں نے طالبان کی غلط فہمی کو ختم کرنے کے لیے سخت کارروائی کی۔
    ابتدائی رپورٹوں کے مطابق افغان فریق کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہےبھاری تعداد میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد چوکیاں، اسلحہ اور دیگر آلات مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی نے سرحد کی حفاظت کو مضبوط بنایا ہے، اور کوئی بھی جارحانہ اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • پاکستان کی افغان سرحد پر طالبان کے حملے کی بھرپور جوابی کاروائی

    پاکستان کی افغان سرحد پر طالبان کے حملے کی بھرپور جوابی کاروائی

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،
    پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان نے متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا، جس کے فوری جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے اخوان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،
    چترال سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنایا اور مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی،
    جوابی کارروائی باجوڑ کے ناوگئی سیکٹر، تیراہ خیبر، ضلع مومند اور ارندو سیکٹر چترال میں کی گئی، جہاں فورسز نے دشمن کو پسپا کر دیا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چترال بھرپور جواب دیا،
    خاص طور پر باجوڑ میں پاکستانی فورسز نے افغان کی دو چوکیاں تباہ کر دیں، جس سے طالبان کو بھاری نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔
    افغان حکومت نے پاک،افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں درج ذیل سیکٹرز میں بھرپور اور سخت کارروائی کی گئی:

    🔺 باجوڑ — ناوگئی سیکٹر
    🔺 خیبر — تیراہ
    🔺 ضلع مہمند
    🔺 چترال — ارندو سیکٹر

    ▪️ باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دی گئیں
    🔺 خیبر میں 5 افغان ہلاک کیے گئے

  • نبراسکا میں سڑک اچانک دھنس گئی، دو گاڑیاں گڑھے میں جا گریں

    نبراسکا میں سڑک اچانک دھنس گئی، دو گاڑیاں گڑھے میں جا گریں

    ‎امریکی ریاست نبراسکا کے شہر اوماہا میں چلتی ٹریفک کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی، جس کے نتیجے میں سگنل پر کھڑی دو گاڑیاں گڑھے میں جا گریں۔ خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔
    ‎پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سرخ جیپ ایس یو وی اور ایک پک اپ ٹرک ٹریفک سگنل پر رکے ہوئے تھے کہ اچانک ان کے نیچے زمین بیٹھ گئی اور چند لمحوں میں گہرا گڑھا بن گیا جس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
    ‎اوماہا پولیس کے لیفٹیننٹ ڈین مارٹن نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی غیر متوقع تھا اور وہاں موجود افراد کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔
    ‎ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں ڈرائیور اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں سے نکل کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
    ‎واقعے کے بعد حکام نے احتیاطی طور پر شاہراہ کو بند کر دیا ہے اور مرمتی کام مکمل ہونے تک سڑک کئی روز تک بند رہنے کا امکان ہے۔

  • سائٹ ایریا فیکٹری آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقات اور کیمیکل آڈٹ کا حکم

    سائٹ ایریا فیکٹری آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقات اور کیمیکل آڈٹ کا حکم

    مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
    ‎وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جلد مکمل کی جائیں اور ممکنہ خطرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
    ‎انہوں نے ہدایت دی کہ صوبے بھر کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے تمام کیمیکلز کا جامع آڈٹ کیا جائے اور خطرناک کیمیکلز کے ذخیرے اور استعمال کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے۔
    ‎مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹس میں کیمیکل سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ بغیر اجازت خطرناک مواد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
    ‎انہوں نے حکام کو فوری طور پر فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور کیمیکل اسٹوریج کے نظام کا معائنہ شروع کرنے، تمام صنعتی علاقوں میں مشترکہ انسپکشن مہم چلانے اور آڈٹ رپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔
    ‎وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ عوام اور مزدوروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

  • جیب میں پڑے موبائل نے دھماکے سے پھٹ کر برازیلین شہری کی جان بچالی

    جیب میں پڑے موبائل نے دھماکے سے پھٹ کر برازیلین شہری کی جان بچالی

    ‎برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کسکیول میں ایک شخص پر کتوں نے جان لیوا حملہ کیا تاہم غیر متوقع طور پر جیب میں موجود فون دھماکے سے پھٹنے سے وہ کتے کے کاٹنے سے محفوظ رہا۔

    رینالڈو، جو ایک کار مکینک ہے، پیدل جا رہا تھا کہ اچانک اس پر دو بڑے کتوں نے گھیر کر حملہ کردیا۔ اس نے اپنی جان بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ رینالڈو کے مطابق حملہ آور کتوں میں سے ایک گلے کی طرف لپکا، میں نے اسے مارا، لیکن پھر اس نے میری ٹانگ کاٹنے کی کوشش کی اور میری جیب میں موجود فون کو ہی پکڑ لیا اور اس کی بیٹری پھٹ گئی۔

    گو کہ یہ خطرناک تھا، لیکن اس نے مجھے بچا لیا۔ فون صرف 20 دن پرانا تھا، مگر اس سے جان بچ گئی تاہم اس سے اس کی ہاف پینٹ جل گئیں اور ٹانگ پر جلنے کے زخم بھی آئے، لیکن حملہ آور کتے گھبرا گئے۔

    رینالڈو نے پولیس کو فون کیا اور ان کتوں کے مالک نے اس سے معافی مانگنے کے علاوہ طبی اخراجات اور پھٹنے والے اسمارٹ فون کی قیمت ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کی وجہ سے رینالڈو نے اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔

  • ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎بلوچستان کے ضلع چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق دھماکا کلی شادیزئی کے علاقے میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کا بڑا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔