ڈسڑک سینڑل ڈی سی آفس کے سامنے ضلع میں بچت بازاروں کی بندش کے حوالے سے احتجاج کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کر نے کی، متاثریں کا کہنا تھا کہ ہمارے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور اب نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے برعکس دوسرے ضلعوں میں مسلسل بنیادوں پر بازاروں کا انعقاد کیا جارہا ہے صرف ضلع سینڑل میں ڈی سی صاحب کیوں بازار نھیں لگنے دے رہے، اس عمل سے ڈی سی صاحب کی منفی سوچ یا پھر اس کے کیا مقاصد ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل ہورہا ہے دوسری طرف حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پی کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی پالیسی واضع ہے امیر جماعتی اسلامی کا کہنا ہے کے چھوٹے کاروباری لوگ ڈی سی صاحب کے اس عمل سے بہت متاثر ہورہے ہیں اگر ڈی سی صاحب نے بچت بازار بحال نا کئے تو اس احتجاج کو جاری رکھیں گے تب تک جب تک ڈی سی صاحب بازار لگانے کی اجازت نا دے دیں اس سلسلے میں متاثریں نے اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کی ہے کے ہمارے روزگار کو فوری بحال کروایا جائے.
Author: باغی بلاگز

شہر کراچی گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار
کراچی: پی ڈی پی گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں عوامی نمائندگان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے بیشتر علاقےگیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار ہیں اسکا فوری نوٹس لیا جائے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں، اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی، سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے.
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن غلام سرور غازی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لاک ڈاؤن کے بعد سے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی۔ عوام معاشی ابتری کے اس دور میں پیٹ بھریں یا بلز؟ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جو کہ ایک غریب آدمی کی استطاعت سے باہر ہے۔ جبکہ سلنڈرز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال نے غریب آدمی کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے بصورت دیگر عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی،گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور چند دن پہلے پانچ افرادکے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرہ کا انعقاد یو سی 33کے صدر متین خان کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن زمان خان انقلابی،ذمہ دار تنویر حسین، بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی، منیر احمد، نثار خان، آدم خان، اختر خان اور نعمان خان سمیت بڑی تعداد میں پاسبان کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔پاسبان ذمہ داران نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں جب کے سلنڈر پھٹنے کے واقعات بھی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی افراد شدید زخمی اور کئی جان بھی گنوا چکے ہیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور متعلقہ گیس کمپنی کا ادارہ ہے.

کراچی کے علاقے بن قاسم سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی: بن قاسم سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسٹیل مل برج کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا اور تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے سات موبائل فونز اور دستی بم برآمد برآمد کر لئے.
ملزم کا نام عبدالقادر عرف مزاری بتایا گیا ہے ملزم گیارہ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے برآمد موبائل فونز کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ملزم کیخلاف تھانہ سکھن، ناظم آباد، الفلاح، عزیز بھٹی، لانڈھی، شرافی گوٹھ اور اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم ضلع ملیر سمیت شہر بھر میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانہ جات میں مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

گزشتہ برس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کتنا ٹیکس وصول کیا؟
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی ٹیکس وصولی کی صورتحال
ماہ جولائی 2020 سے جنوری 2021 تک مجموعی طور پر 52916.823 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 47493.427 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔
موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5292.507 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 42870.543 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
جائیداد ٹیکس کی مد میں 1304.151 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 374.100 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
کاٹن فیس کی مد میں 77.148 ملین روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 17.091 ملین روپے اور باقی رقم دیگر ٹیسکز مد میں وصول کی گئی۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔ ٹیکس نادہندہ گان محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر جاکر بھی اپنے ٹیکسز جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندہ گان آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور افسران بھی ٹیکس وصولی کے لئے اپنی کاوشیں تیز کریں۔

صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے منظور
وزیر اعلیٰ سندھ نے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے صوبے کے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ محدود مالی وسائل کے باوجود صنعتی زونز میں نوے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔ سائٹ کے محکمے میں زائد عملے کی بھرتی ایک بڑا مسئلہ اور زائد اسٹاف کے باعث بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ایک مسئلہ تھی لیکن اب سائٹ کے محکمے میں بروقت تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان بھی حکومت سندھ سے تعاون کریں۔ فیکٹری مالکان اپنے متعلقہ زونز میں تجاوزات قائم نہ ہونے دیں اور ترقیاتی کاموں میں حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں۔ حکومت سندھ صنعت کاروں کے جائز مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے صنعتی ترقی کو بہت متاثر کیا ہے لہذا وفاقی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ سندھ سمیت تمام صوبوں کو ان کے حصے کی گیس دی جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی گیس سے محروم ہے۔ صوبے میں روزگار کی فراہمی اور صنعتوں کی ترقی کے لیے نئے انڈسٹریل زونز قائم کئے جارہے ہیں۔
رکشہ گینگ گرفتار، شاہراہ فیصل پولیس کراچی
کراچی: شاہراہ فیصل پولیس نے کامےاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں کرنے والے رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر کے قریب مشکوک رکشے میں سوار کرمنلز کی اطلاع ملی، ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں نے اطلاع ملتے ہی ناکہ بندی کردی جس کے نتیجہ میں گلستانِ جوہر بلاک 12/13 کے قریب سے رکشہ نمبر D19/ 13028 میں سوار تین اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی.
گرفتار ملزمان میں لال دنو ولد محمد پناہ دوسرا محمد قاسم ولد سیادو خان تیسرا عابد علی ولد اسام خان شامل ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے اور لاتعداد شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے. ملزمان وارداتیں کرکے رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوجاتے تھے.
ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 116/2021 اور 117/2021 اور 118/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے.گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے.
تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار
تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس کی کامیاب کاروائی دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان موباٸل فون وغیرہ دکان سے چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے جسکی سی سی ٹیوی فوٹیج پولیس نے حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل لائی گئی. گرفتار ملزمان فیروز ولد غلام فاروق اور عارف ولد عبدالرحیم کو سی سی فوٹیج میں باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے.
تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کراچی کے تھانہ مبینہ ٹاٶن ,گلستان جوہر,سہراب گوٹھ اور تھانہ سچل میں اسٹریٹ کرائم اور چوری میں ملوث ہیں. ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو عدد روالر 32 بور برآمد کئے گئے.
گرفتار ملزمان کی حسب ضابطہ گرفتاری کرکے تھانہ مبینہ ٹاٶن میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے.
ضلع ملیر لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
ضلع ملیر میں تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام فقیدالمثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد۔۔
ضلع ملیر لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔
علامہ حافظ خادم حسین رضوی رح کے چہلم کے سلسلے میں کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عوامی سمندر امڈ آیا۔۔
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائدین کے خطابات۔۔ علامہ خادم حسین رضوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خطاب کے دوران قائدین نے حکومت پاکستان کو علامہ خادم رضوی سے کیے گئے فرانس سے متعلق معاہدے کے مطابق سفیر بے دخل کرنے کا مطالبہ۔
الیکشن پی ایس 88 کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا گیا۔۔اہلیان پی ایس 88 کی جانب سے ٹی ایل پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔۔
ان شائاللہ پی ایس 88 میں عوام وڈیرہ شاہی اور لسانیت کو شکست دے کر پیغام دے دیں گے کہ پاکستان میں اب صرف نبیﷺ سے وفاداری چلے گی۔ پیر سید ظہیر الحسن شاہ صاحب (مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان)
عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مورتیوں پر دودھ ڈالنے والوں کے ساتھ ہیں یا حضورﷺ کے غلاموں کے ساتھ۔
پیر سید ظہیر الحسن شاہ صاحب (مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان)علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔۔ ان شائاللہ دین ضرور تخت پر آئے گا۔۔
پیر قاضی محمود اعوان (مرکزی سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان)اگر حکومت نے فیض آباد معاہدے سے روگردانی کی تو نتائج بہیانک آ سکتے ہیں۔پیر سید ظہیر الحسن شاہ صاحب (مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان)
اگر حکومت نے اس بار کریک ڈاؤن کی کوشش کی تو کی قیادت اس پر اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔ ڈاکٹر شفیق خان امینی (مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان خیبر پختونخواہ)
مرکزی قائدین کی کال پر ہر لمحہ تیار ہیں۔۔ حکومت کو چاہیے کہ فرانسیسی سفیر کو ڈیڈ لائن سے پہلے ملک بدر کر دے۔۔علامہ رضی حسینی (امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان)
کراچی () تحریک لبیک پاکستان کراچی نے ضلع ملیر میں سابقہ جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
محمدی فٹبال اسٹیڈیم میمن گوٹھ میں ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ چہلم حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی رح میں ہزاروں کی تعداد میں عوامی سمندر امڈ آیا۔۔ضلع ملیر لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔ کانفرنس سے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائدین کا خطاب۔۔ مرکزی سرپرست اعلی تحریک لبیک پاکستان قاضی محمود اعوان نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور دین ضرور تخت پر آکر رہے گا۔۔اور دنیا میں اسلام اور پاکستان کا پرچم ضرور بلند ہوگا۔۔
مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کو وارننگ دی کہ اگر حکومت نے معاہدہ فیض آباد سے روگردانی کی تو نتائج بھیانک آسکتے ہیں کیوں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس کا معاملہ ہے اور اس کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔۔مرکزی امیر کے پی کے ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ ہم ہر لمحہ تیار ہیں حکومت کی جانب سے اس بار کریک ڈاؤن کی کوشش ہوئی تو قیادت اپنا لائحہ عمل دے گی۔۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ہم قائدین کی ہر کال پر تیار ہے اہلیان کراچی نے آج حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں فیصلہ کر دیا کہ ہم کل بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے معاملے میں پیچھے نہ تھے اور آئندہ بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔۔ حکومت کا فرض ہے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر دے۔۔اسی میں حکومت کی بھلائی ہے۔۔علاوہ ازیں کانفرنس سے دیگر قائدین تحریک لبیک پاکستان نے خطاب فرمایا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سیتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور تحریک لبیک پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔۔ کانفرنس میں تحریک لبیک پاکستان کے پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی جبکہ شرکاء کا جذبہ اور جوش و خروش دیدنی تھا۔ کانفرنس کے شرکاء اور کارکنان لبیک یا رسول اللہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے اپنے لہو گرماتے رہے۔۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ضلع ملیر میں یہ اپنی نوعیت کا شاندار جلسہ تھا جس نے سابقہ جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان گرفتار، پاکستان رینجرز کی عوام سے اپیل
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے لیاری میں مشترکہ کاروائی کر تے ہو ئے انتہا ئی مطلوب ملزمان امن عرف نر یش اور اُسامہ عرف مارواڑی کو گر فتارکر لیا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصو لی، منشیات فروشی، ڈ کیتی اور گر نیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ راشد عرف چکنا اور ارشاد عر ف اُلو (زاہد لا ڈ لہ گروپ)کے حکم پر مورخہ 15نومبر 2020کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رکشے میں سوار صدام کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ ملزم امن عرف نر یش نے مز ید انکشاف کیاکہ دیگر ساتھیوں سفیر، فواد، شیروز عرف ڈاڈا کے ساتھ ملکر لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور سمیر، اُ سا مہ اور میمن کے ساتھ ملکر بلد یہ، سول ہسپتال، جو ڑ یا بازار اور شیر شاہ کے علاقو ں سے اسلحے کے زور پر 60سے زائد ڈ کیتیاں بھی کر چکاہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز

کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 3 افراد جاں بحق
کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن عالمگیر روڈ کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالزاہد ولد بہاؤالدین عمر45سال۔
کراچی:ایف بی ایریا بلاک 22شاہ ولی اللہ روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت مقصود ولد یاسین عمر22سال۔
کراچی:گلشن حدید فیز 02ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فیاض علی ولد قربان علی عمر35سال ۔
کراچی:ڈیفنس فیز 8 سکینہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔لاش کی شناخت عابد حسین ولد واحد بخش عمر53سال۔
کراچی:نارتھ کراچی اجمیر نگری قبرستان کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمال الدین ولد علی خان عمر40سال۔
کراچی:سپرہائی وے کوئٹہ ٹاؤن بلال کانٹا کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔









