مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟
Author: Baaghi Crime
-

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن
فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تجزیہ کار یاسمین آفتاب علی نے باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ فاٹا میں عورتوں کے حقوق پر کوئی بات نہیں، خواتین کو کوئی سہولیات نہیں دی جاتیں، کوئی ایسا کمرہ یا جگہ نہیں جہاں عورتوں کو خاتون ڈاکٹر الگ سے دیکھے، اس وجہ سے خواتین کو ڈاکٹروں کے پاس لے کر جایا ہی نہیں جاتا، بعض دفعہ زچگی کا معاملہ ہو تو ڈیلیوی نارمل نہیں ہوتی کئی مسائل ہوتے ہیں لیکن خواتین کو فاٹا میں اذیت دی جاتی ہے ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر جایا جاتا،
عفیفہ راؤ کا کہنا تھا کہ ہم نے عورتوں کی حالت زار پر گفتگو کی، صوبوں کے بارے میں بات کی لیکن فاٹا کی عورتوں کی مشکلات کیا ہیں،اس بارے بات کرنی چاہئے، یاسمین آفتاب علی کا کہنا تھا کہ فاٹا اب فاٹا نہیں ہے لیکن ہم اسکو فاٹا ہی بلاتے ہیں، کے پی کے کے ساتھ اسکا الحاق ہو چکا ہے، پاکستان کے تمام قوانین، سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے بینچ ہونے چاہئے، جو فیملی لاز ہیں وہاں سارا کچھ ہونا چاہئے،وہاں پر ہر ایجنسی کو ایک پولیٹکل ایجنٹ دیکھتا ہے ،
یاسمین آفتاب علی کا کہنا تھا کہ پولیٹکل ایجنٹ کو لامحدود اختیار دیئے گئے ہیں، وہ پولیس آفیسر بھی ہے، جج بھی ہے، سارا کچھ وہی کرتا ہے، فاٹا میں جرگے ہوتے ہیں اور وہ فیصلے کرتے ہیں ،ایڈمنسٹریشن چھ آٹھ گھنٹے دور بیٹھی ہوئی ہے، ایک چیز جو میں بات کرنا چاہوں گی کہ اس قسم کے جب حالات ہوتے ہیں تو فاٹا میں خواتین اور انکے مسائل کے بارے میں ماحول بالکل بھی نہیں بدلا، برسوں سے وہی چیز چلی آ رہی ہے، صرف کاغذ پر لکھا جاتا ہے، جو حکومت پہلے تھی یا اب بھی ہے، اس حکومت نے خواتین کے لئے کیا کیا؟ فاٹا میں عورتوں کے کوئی حقوق نہیں، علاج نہیں،
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
یاسمین آفتاب علی نے پروگرام میں کیا کیا انکشافات کئے ، سنئے باغی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر
-

شادی کے لئے مرد کی ضرورت نہیں، لڑکی نوکری کرے یا گھر کے کام؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی کالم نگار، تجزیہ کار ،معروف وکیل یاسمین علی نے باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر خواتین کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی ہے
یاسمین علی نے باغی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے بھی ملک میں کام تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے۔ یاسمین علی کا کہنا تھا کہ کام کی جگہ پر درپیش مسائل کا جائزہ لینے سے پہلے ہمیں پہلے پورے نظام اور ان نتائج پر غور کرنا چاہیے جو خواتین کو کام کی تلاش میں باہر جانے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ہمیشہ کسی کی مالی مجبوریاں نہیں ہوتیں جو خواتین کو کام کی طرف دھکیلتی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے بھی نوکری تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ صرف پچھلے چار دنوں میں، سروش ٹیکسٹائل اور نشاط ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے سپنڈلنگ یونٹس بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ راتوں رات بے روزگار ہو گئے ہیں۔ "ایسی صورتحال میں، جب پہلے سے ہی نوجوان خواتین کے پاس مردوں کے مقابلے میں محدود مواقع ہوتے ہیں، ایسے حالات ہوتے ہیں کہ آپ کو نوکری کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر میں جانا پڑ سکتا ہے۔ ایسے معاملات میں، خواتین کو ان کے گھر والوں کی طرف سے اجازت نہیں دی جاتی ہے
یاسمین علی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں جب نوجوان پیشہ ورانہ تربیت یافتہ لڑکیوں کی شادی ہو جاتی ہے اور سسرال والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اہل ہیں، کچھ ڈاکٹر، سرجن یا کوئی اور ڈگری ہولڈر ہو سکتے ہیں، اس وقت بہت سے خاندان خالی وعدے کرتے ہیں، بعد میں لڑکیوں کو اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے سے روکتے ہیں۔ پھر لڑکیوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر بوجھ ڈالا جاتا ہے، اور ان سے کہا جاتا ہے کہ انہیں کوئی خاص کام نہیں کرنا چاہیے۔
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
-

اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کا سب انسپکٹر گرفتار
سی آئی اے کراچی پولیس کی بڑی کاروائی. اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کا سب انسپکٹر گرفتار کر لیا گیا
مورخہ 2022-12-31 کو فقیر اللّٰہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن کراچی کی حدود سے 35 سالہ محسن امین نامی شخص کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔محسن امین کے اغوا ہونے کے ایک دن بعد محسن کی بیوی کو 25 لاکھ تاوان دینے کے لیے کال کی گئی تھی۔ایس ایس پی AVCC CIA امجد حیات کی ہدایات پر AVCC-CIA انسپکٹر سعید نیاز تھیم نے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے ٹیکنیکل پہلوؤں سے ٹریس کرنے کے بعد نہایت ہی ماہرانہ حکمت عملی جوڑ کر گزشتہ رات لسبیلہ چوک کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے تاوان وصول کرنے والے ملزم سب انسپیکٹر سعیداللّٰہ یوسفزئی (تھانہ گل بہار) کو گرفتار کر کے مغوی محسن امین کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
اغوا برائے تاوان میں ملوث گرفتار سب انسپکٹر سے مزید تفتیش جاری ہے اغوا میں شامل مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں،
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
دوسری جانب تھانہ الفلاح پولیس کی کارواٸی اسٹریٹ کراٸم کی بیشتر وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے زیر استعمال مسروقہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزم کی شناخت میر مرتضٰی خاصخیلی ولد محمد داٸود خاصخیلی کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی پیشہ مجرم ہے اور پہلے بھی بیشتر اسٹریٹ کراٸم کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔
-

خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور
صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی دلچسپی و سی سی پی او پشاور محمد اعجاز کی کاوشوں کی بدولت سال 2022 میں خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور کرائی گئی ہیں۔
سال 2022 میں افسران بالا کے خصوصی کاوشوں کی بدولت خیبر پولیس کے اہلکاروں کے ویلفیئر کے مد میں مختلف کیٹگریز میں رقم منظور کی گئی جس کی مجموعی مالیت 9 کروڑ سے زائد بنتی ہیں جس میں 4 فیملی کو شہید پیکج 4 کروڑ سابقہ لیویز و خاصہ دار شہدا کی ورثاء کو پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے، بھی شامل ہیں۔حاضر سروس 9 غازیوں کو 3 لاکھ ، 02 زخمی پولیس اہلکاروں کو رسیدہ کو 2 لاکھ 70ہزار ، خیبر پولیس کے 30 نوجوانوں کے فیملیزکو 12 لاکھ 75 ہزارخیبر پولیس کے تین کانسٹیبلان کے بیٹوں کے لئے سالانہ سکالرشپ 60000 خیبر پولیس کے بیٹی کے شادی بیاہ کے لئے 2 فیملی کو 70000 ، جبکہ 55 مریضوں کا پولیس سروس ہسپتال پشاور اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج کیا گیا اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ویلفیر برانچ سے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جو کہ ہمہ وقت پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعملڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ضلع کو اتنی بڑی رقم ویلفیئر کی مدد میں ملی ہیں اسکے علاوہ گزشہ سال خیبر پولیس کے اہلکاروں نے خون کے 101 پیکٹ عطیہ کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ نئےسال میں بھی ہماری کوشش ریگی کہ اس سے بھی زیادہ محنت اور خلوص سے اہلکاروں سمیت شہدا کے فیملیز کے ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے احکامات پر منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود خالد آفریدی کے خفیہ اطلاع پر اے ایس ایچ او خالد خان اور ماجد خان نے حوالداری چوکی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر KTA5333 سے دوران تلاشی 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم زیوار شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری کاروائی تھانہ حدود جمرود علاقہ پختونخوا ہوٹل کے سامنے سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی پک اپ نمبر N 5113 سے دوران تلاشی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم بلال کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے.

-

ویڈیو: ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے C-1 ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان محمد حمزہ اور شاہ زیب کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد 30 بور پسٹل، 25 موبائل فونز اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان پیشہ ورڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے عمل میں لائی گئی جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
-

بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار
بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار
گوجرانوالہ پولیس کے سپیشل سیل نے کاروائی کی ہے، گوجرانوالہ دوہرے قتل کے ملزمان چار دن میں گرفتارکر لئے گئے،
سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا تھا کہ قبرستان میں دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان نے چند روز قبل دو بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ مقتول بچوں کو قبرستان میں نشہ پلا کر بد فعلی کرتے تھے ملزمان دونوں بھائیوں کو قتل کرکے 36 ہزاررقم لے کر فرار ہو گئے تھے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا اور انکا ریمانڈ لیا جائے گا
لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
واضح رہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پنجاب میں 3088 خواتین کے ساتھ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 446 خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بد فعلی کے 4503واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن1221 واقعات کے ساتھ لاہور سر فہرست ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں آگاہی کے حوالے سے مضامین شامل ہونے چاہیے گھریلو تشدد کو روکنے کیلئے پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا ہوگا
-

وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے سر قہ بالجبر کی واردات میں ملوث مطلوب گروہ کے دوارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور موٹرسائیکل بر آمد کر لیا گیا ، ملزمان کی شناخت شاہد اوراعزاز کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 324بجرم411/392 اور مقدمہ نمبر 1318بجرم 411/392 درج ہیں ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،
،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹرسائیکل، مو بائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ، ملزمان کی شناخت اسماعیل اور محمد زکر یا کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف تھا نہ سبزی منڈی میں مقدمات درج ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار- 15 ” پرفوری اطلا ع دیں۔
-

چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد
چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین اور کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
شہر قائد کراچی میں ایک اور کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افگان کیمپ پولیس چوکی کے قریب سے کمسن بچی کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا، مبینہ طور پر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چھ سالہ بچی حسینہ دختر موسیٰ مغرب کے وقت سے غائب تھی، ہر جگہ تلاش کیا، نہیں ملی، پھر پولیس کو بھی اطلاع دی، تلاش کا سلسلہ جاری رکھا تو ایک گھر سے جو غیر آباد ہے، بچی کی لاش ملی ،بچی کی لاش موجود ہونے کے حوالہ سے پولیس کو اطلاع دینے والے شہری پہلوان خان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا بچی کو ٹارچ کی روشنی میں مختلف مقامات پر تلاش کرتے رہے ، اسی اثناء میں بچی کے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک غیر آباد گھر میں جا کر دیکھا تو اندر کمرے میں بچی کی لاش پڑی ملی جس پر فوری طور پر مدد گار 15 پر کال اور تھانے جا کر بھی پولیس کو اطلاع دی
جس گھر سے بچی کی لاش ملی بارشوں کی وجہ سے اس کی چھت کا کچھ حصہ اور دیواریں گر گئی تھیں جس کے باعث گھر خالی تھا ،مبینہ اطلاعات کے مطابق درندہ صفت ملزم یا ملزمان نے بچی کو خالی گھر میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟
-

چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں.بین الصوبائی گروہ کے ملزمان گرفتار
چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں. بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان گرفتار
تھا نہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اورہیومن ریسورسز کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصراور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورزکو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت محمد ارشد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے415 یو کے پائونڈز اور1لاکھ 15ہزار روپے برآمد کر لئے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ گولڑہ شریف پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 مسروقہ موٹر سائیکل اورسپیئر پا ر ٹس برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد ظہور اور فخر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے متعددمقد ما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل کا لاک توڑ کرچوری کرنے اور بعد میں موٹر سائیکل کھول کر مختلف پارٹس کی صورت میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم ندیم جو ز ف کو گرفتار کرکے 40لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم اویس علی کو گرفتار کرکے 1265گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان نصیر خا ن اور سوبا ن ممتاز کو گرفتار کرکے 2170گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ گو لڑ ہ شریف پولیس نے ملزم شمشیر احمد کو گرفتار کرکے 1300گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان گلفراز اور فیضا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2175گر ام ہیر وئن برآمدکرلی، تھانہ سنگجا نی پولیس نے ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم ہا رون رحیم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1180گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان کا مران اصغر اور افنان خا ن کو گرفتار کرکے 1180گر ام چرس اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا،تھانہ نو ن پولیس نے ملزم مسلم خا ن کو گرفتار کرکے 245گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔
