Baaghi TV

Author: Baaghi Crime

  • او ایل ایکس پرخرید وفروخت کے بہانے بلا کر ڈکیتیاں کرنیوالا گینگ بے نقاب

    او ایل ایکس پرخرید وفروخت کے بہانے بلا کر ڈکیتیاں کرنیوالا گینگ بے نقاب

    او ایل ایکس پر خرید و فروخت کے بہانے بلاکر ڈکیتیاں کرنے والا گینگ بے نقاب.

    شہر قائد کراچی میں ایس آئی یو نے "کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد” سے دو ڈکیت "نہال احمد ولد احمد نسیم” اور "حسنین زیدی ولد شوکت حسین” کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان "او ایل ایکس ” کے ذریعے مختلف لوگوں سے "کاروباری ڈیلز” طے کرتے تھے اور ان لوگوں کو "خرید و فروخت کے بہانے” بلا کر ان سے "نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء” اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔ ملزمان زیادہ تر او ایل ایکس کے ذریعے موبائل فونز بیچنے والوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استمعال ہونے والا بلا لائسنس ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا ہے،

    "دوسری کاروائی” میں "ایس آئی یو” نے تین رکنی ڈکیت/اسٹریٹ کرمنلز "محمد راشد عرف مٹھو ولد محمد اشرف” , "غلام مصطفیٰ عرف ندیم ولد اصغر علی” اور "حنیف عرف بنگالی ولد احسان اللہ عرف محمد دولار” کو کارروائی کر کے "قصبہ موڑ مین منگھو پیر روڈ کراچی” سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،

    علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 2 موٹر سائیکل لفٹرز سمیت, 1 مفرور, 11 منشیات فروش, 1 گٹکا/ماوا سپلائر اور 6 جواری شامل ہیں.: ملزمان سے 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 5 کلو سے چرس, 115 گرام آئس, 3 کلو گرام گٹکا/ماوا اور جوا کی رقم 24٫400 روپے برآمد کی گئی ہے، ملزمان کی شناخت صادیہ(مفرور), طاہر(موٹر سائیکل لفٹر), آصف(موٹر سائیکل لفٹر), اسماعیل نیازی, جاوید خان, نعمان اللہ عرف نعمان, محمد حسین, عبدالمجید, پرویز, بلال, محمد اقبال, محمد فاروق, پرویز, عارف شفیق, انور اگاریا, محمد عارف, کاشف, ریاض اللہ عرف کٹو, ماجد, عامر اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, چاکیواڑہ, رسالہ, میٹھادر, کلاکوٹ, نبی بخش, کلری اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں اور منشیات فروشی, گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے, برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری SLJ-8323 کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے. ملزم جاوید خان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم ریاض اللہ عرف کٹو اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج, مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے مزید ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری,

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    علاوہ ازیں حیدرآباد پولیس کے متواتر 2 پولیس مقابلے، ایک ڈکیت ہلاک، ایک زخمی ہو گیا،گزشتہ رات حیدرآباد پولیس کے متواتر 2 پولیس مقابلے پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا ،تھانہ مارکیٹ کی حدود ٹاور مارکیٹ میں قائم گل احمد مصطفی ٹریڈرس پر ڈکیتی کی اطلاع سی آئی اے پولیس کو موصول ہوئی کہ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا جہاں کالی موری کے قریب پہنچ کر ڈکیتوں کا پولیس سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت دوست محمد عرف دوسو کھوسو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موٹر سائیکل اور لوٹی گئی رقم سمیت فرار ہوگئے، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

    گرفتار ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم سرگرم ڈکیت گینگ کا رکن اور حالیہ دنوں مارکیٹ سمیت ارد گرد کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے گرفتار ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مارکیٹ کی حدود جانوروں کے اسپتال والی گلی سے جلال الدین نامی شخص کی ہونڈا CD-70 موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی تھی .چند روز قبل 4 دسمبر کو مارکیٹ کی حدود تکونہ پارک کے قریب سے فہیم قریشی کی ہونڈا 125 چھینی اور گزشتہ رات ملزم اور اس کے دیگر ساتھی ٹاور مارکیٹ ڈکیتی کی واردات کیلئے پہنچے جس پر ملزم دوست محمد عرف دوسو کھوسو گرفتار اور دیگر ساتھی فرار ہوگئے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد پولیس کی تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد فرار ملزمان کا سامنا حسین آباد پولیس سے ہوگیا جس کے دوران پولیس مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ڈکیت بنام عامر سومرو عرف عمران عرف نعیم عرف عمو عرف علی جان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں راستے میں ملزم نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے سمیت دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے

  • پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار

    پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی سیکورٹی گارڈ کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ایس ڈی پی او گلشن راوی میر کاشف خلیل ہسپتال موجود ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ،20 سالہ سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد دی جا رہی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں۔سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب غالب مارکیٹ پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان آلہ دین کیفے ایم ایم عالم روڈ میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان کی پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش، تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں امروز، اسامہ، نعمان، ذیشان اور شیروز شامل ہیں، ملزمان سے 8 حقہ، 10 ڈبیاں شیشہ فلیور اور 10 چلم برآمد کی گئی ہیں، ایس ایچ او غالب مارکیٹ ہاشم افتخار کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

    قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے جرائم پشیہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان سمیت ڈکیتی، چوری و دیگر جرائم کے 3730ملزمان گرفتار کر کے چار کروڑ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا،4802 مقدمات چالان، 1745جھوٹے مقدمات خارج کئے گئے،5455ملزمان گرفتار کئے گئے،اے کیٹگری کے 51خطرناک اشتہاریوں سمیت309 اشتہاری ملزمان گرفتار، 297 عدالتی مفروران،55سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کر لئے گئے، پیشہ ور 17 گینگز کے 42 ملزمان گرفتار،422 مقدمات ٹریس،53لاکھ سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا،عورتوں، بالغان اور بچوں کے اغواء کے 182مقدمات میں 184 مغویان بازیاب کروا لئے گئے،

    انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگی بہن ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی گئی،شہری عدنان کو چند روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا،مقتول کی بہن آسیہ، عباس سمیت شوٹرز مرتضی اور نعیم کوسی سی ٹی وی کیمروں اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم آسیہ اٹلی میں مقیم وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ مقتول عدنان اس بات پر راضی نہ تھا، ملزم وقاص نے آسیہ سے پلاننگ کر کے اپنے بھائی عباس کے ذریعے شوٹرز کو 2 لاکھ70ہزار کی رقم دے کر عدنان کو قتل کروایا، ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

    انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن۔۔ایڈووکیٹ فیصل شہزاد کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم علی احمد نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مقتول فیصل شہزاد کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، بہنوئی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتارکر لیا گیا،مقتول عثمان کی ملزمان دلاور، جابر علی اور اکبر علی کی بہن سعدیہ سے پسند کی شادی ہوئی تھی،مقتول عثمان نے ملزم دلاور کی بیوی سے بھی ناجائز تعلقات استوار کر لیے تھے، جس کا انہیں رنج تھا،ملزمان نے عثمان کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے مقتول کی نعش آشیانہ سکیم کے عقب کھلی جگہ گہری کھائی میں پھینک دی تھی،مقتول کی موٹر سائیکل اور آلہ قتل 2چھریاں برآمد کر لی گئیں ہیں،

    انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے بیٹی اور داماد کے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث ملزم محمد شریف گرفتار کر لیا،مقتول عدنان نے ملزم کی17سالہ بیٹی فرح بی بی کے ساتھ شادی کر لی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا،ملزم محمد شریف نے نے بیٹیھ اور داماد کو گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا، آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ہی ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔مقتولین اسد اور حمزہ تقریباً ایک سال قبل اپنے والد عبدالقیوم(پولیس اہلکار) کے قتل کے جرم میں جیل گئے،ضمانت پر رہا ہو کر آئے تو حقیقی چچا جاوید کے بیٹے حزیفہ اور صغیر نے قتل کر دیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،

    انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے بڑے بھائی کو قتل کرنے والے چھوٹے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزم شہباز عرف چھنو نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی حیدر علی کو منہ میں فائر مار کر قتل کر دیاتھا،ملزم شہباز کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔۔ بیٹی کے اغواء کے مقدمہ کی پیروی کرنیوالے باپ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا،مقتول ناصر حسین نے تھانہ کاہنہ میں اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا،ملزم دانش مقدمہ خارج کروانے اور صلح کے لیے ناصر حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا،انکار پر ملزم نے گھر میں گھس کر ناصر حسین کے پیٹ میں فائرمارکر زخمی کر دیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا

    انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔ 22سالہ منگیتر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا،ملزم خرم شہزاد کی 3سال قبل 22سالہ کرن شہزادی سے منگنی ہوئی تھی،مقتولہ کرن شہزادی نے شادی سے انکار کر دیا جس کا ملزم خرم شہزاد کو رنج تھا،ملزم نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کرپیٹرول چھڑک کر مقتولہ کو آگ لگا دی تھی، انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔سسر کو قتل کرنیوالا داماد بھائی سمیت گرفتارکر لیا گیا،ملزم معظم علی کی شادی گونگی لڑکی ماریہ سے ہوئی،جن کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا،جھگڑوں کی وجہ سے ماریہ اپنے والدفریاد کے گھر رہ رہی تھی، مقتول صلح کے لیے سسرال آیا،تلخ کلامی پر ملزم معظم علی اور ذوالفقارنے اپنے سسر فریاد کا سر دیوار کے ساتھ مار کر قتل کر دیا،سگے باپ کو قتل کرنیوالے بیٹے ماں سمیت گرفتار کر لئے گئے،مقتول شوکت علی کا اپنی بیوی ناہید اختر سے جھگڑا ہوا،ماں سے جھگڑا کرنے پر حسین عرف صابی اور حسنین نے فائرنگ کر اپنے والد شوکت علی کو قتل کر دیا،آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا

    انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔ ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونیوالا مغوی صوبہ سندھ سے بازیاب کروا لیا گیا،چند روز قبل مغوی زبیر علی اور اس کے چچا شوکت علی کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کر لیا گیا،پولیس ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد مغویان کو گھوٹگی سندھ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا،

    انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔۔معمولی گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کا ناک کاٹنے والا ملزم داماد سمیت گرفتارکر لیا گیا، ملزم قربان علی نے معمولی جھگڑے پر داماد علی رضا کی مدد سے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی تھی۔رشتہ سے انکار پر25سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزم آصف جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے، متاثرہ لڑکی تہمینہ سے بھی شادی کرنا چاہتا تھا،انکار پر گھر میں گھس کر ملزم آصف نے تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب سے لڑکی کا چہرہ، بازو اور ٹانگ بری طرح جل گئے،

    قتل کی سنگین واردات میں ملوث میاں بیوی کچے کے علاقے (رحیم یار خان) سے گرفتارکر لئے گئے، ملزمان علی رضا اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی نے معمولی جھگڑے پر22سالہ نورین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم علی رضا کی بیوی حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا تھا، جو جھگڑے کی وجہ بنا،میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے،پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتارکیا،آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • اغوا ہونے والا نوجوان اٹک میں بے دردی سے قتل

    اغوا ہونے والا نوجوان اٹک میں بے دردی سے قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    راولپنڈی تھانہ صدر واہ کی حدود نیو سٹی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نوجوان اٹک میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا ،پولیس کی روایتی سستی اور لاپرواہی نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی ،عبدالرحمن نامی شخص جو کہ نیو سٹی میں پراپرٹی کا کام کرتا ہے کو کل نامعلوم افراد نے اسے اغوا کیا اس کے چار گھنٹے بعد عبدالرحمان کا نمبر مسلسل آف ملا ،مغوی کے گھر والوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دی مگر مقامی پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی بات نہیں سنی ،نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد عبدالرحمن کو بے دردی سے قتل کر دیا عبدالرحمن کی لاش تھانہ اٹک پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اٹک ہاسپٹل شفٹ کر دی ہے

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

    جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

  • صنعتکار کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام،پھر جان بھی لے لی

    صنعتکار کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام،پھر جان بھی لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، فیصل آباد میں 17 سال کی گھریلو ملازمہ کی موت کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں صنعتکار کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،فیصل آباد کے علاقے تھانہ ملت ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پیراڈائز ویلی میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا متاثرہ لڑکی کے والد نے صنعتکار کے بیٹے کیخلاف زیادتی اور قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی صنعت کار کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اسے صنعت کار کے بیٹے سمیت 5 ملازمین نے قتل کیا ہے . فون پر مجھے اطلاع دی گئی کہ میری بیٹی ماریہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہسپتال لے کر جا رہے ہیں میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ بیٹی باہر سٹریچر پر پڑی ہے اور اسکے جسم پر رسی کے نشانات واضح ہیں، واضح پتہ چل رہا تھا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے،ملزمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے میری بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا،‏پولیس حکام کے مطابق یہ معاملہ زیادتی اور قتل کا ہے کیونکہ لڑکی کی گردن پر رسی کا نشان دیکھا جاسکتا ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ساری صورتحال سامنے آئے گی،

    https://twitter.com/A_ProPakistani/status/1600090105125175296/photo/1

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں صداقت مل کے مالک مختار خرم کے گھر میں گھریلو ملازمہ کا قتل پولیس نے مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 کو گرفتار کرلیا.

  • پولیو مہم،ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ

    پولیو مہم،ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری 5 روزہ پولیو مہم کے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے سلسلے میں درابن ، درازندہ اور پروآ سرکل کے دورے کے دوران کھوئی بہارہ میں بی ایچ یو کے قریب ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ نامعلوم سمت سے ہونے والی فائرنگ سے ڈی پی او کی گاڑی سمیت سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔دھشت گردوں کے حملے میں ڈی پی او جس گاڑی میں موجود تھے کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے ڈی پی او ڈیرہ محفوظ رہے جبکہ سکواڈ میں شامل گاڑی میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

    ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی کمانڈ میں ہونےوالی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے جس پر پولیس نے پاک آرمی کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی پی او سکواڈ پر حملے کے باوجود بھی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے اپنی موجودگی میں پولیو مھم مکمل کرائی۔ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق پولیس پر حملے کے باجود بھی پولیو مہم موخر نہیں کی گئی۔

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

    پنجاب کے شہر کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ماموں زاد بھائی نے تین سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،کامونکی کے علاقے میں کھیتوں سے جلی ہوئی بچے کی لاش ملی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، اطلاع ملی کہ جس بچے کی لاش ملی ہے وہ صبح آٹھ بجے سے لاپتہ تھا

    والدین نے پولیس کو بتایا کہ صبح 8بجے ماموں زاد فیض اسے اپنے ساتھ لے کر گیا تھا اور جب بعد میں اس سے پوچھا کہ محمد کہاں ہے تو وہ کہنے لگا کہ اسے گھر کے باہر چھوڑ گیا تھا پھر والدین بچے کو ڈھونڈتے رہے لیکن نہیں ملا بعد ازاں کھیتوں سے بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی پولیس نے والدین کے بیان کو سامنے رکھتے ہوئے ماموں زاد فیض کو حراست میں لیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں ہی جرم کا اعتراف کر لیا بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا،

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

  • پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    کورنگی پولیس کی جراٸم پیشہ عناصرکیخلاف کارواٸی انتہاٸی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کر لی، تھانہ KIA کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاٶن کے علاقے سے انتہاٸی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زاٸد منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار خاتون ملزمہ کی شناخت نسیم عرف سوکی دختر محمود کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمہ عادی پیشہ مجرم ہے اور پہلے بھی دیگر منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے,گرفتار ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں،مومن آباد رحیم شاہ کالونی کے قریب سے ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کیا گیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کر کے ملزم یوسف شریف عرف گلی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج، تفتیش جاری ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عامر اور بابر تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 33/2022 میں مفرور و مطلوب تھے۔تھانہ منگھوپیر پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 545 گرام چرس، 290 گرام افیون اور نقدی رقم برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان میں بابر ولد ہارون، شاہد ولد مبارک اور عامر ولد ہارون شامل ہیں۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور ملزم بابر قبل از ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • پولیس مقابلے کے بعد دو مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس مقابلے کے بعد دو مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    حیدر آباد کے راہوکی تھانے کی حد میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ راہوکی محمد انور خانزادہ اپنے اسٹاف کے ہمراہ گشت پر تھے کہ ہوسڑی شاخ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا .فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر ملزمان فرارہو گئے، زخمی ڈکیتوں کی شناخت غلام نبی نوہانی اور پرویز نوہانی کے ناموں سے ہوئی ہے گرفتار زخمی ڈکیتوں کے قبضے سے 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئےزیرِ حراست زخمی ڈکیتوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری یے، ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت سرگرم ڈکیت گینگ کے رکن ہیں جو راہوکی، ٹنڈوجام اور گردونواح میں لوٹ مار، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ملزمان کا ضلع بھر سے مکمل کرمنل ریکارڈ و دیگر معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیان جاری ہیں، مختلف کاروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ، گٹکا فروشی و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے گرفتار کر لیے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ڈی پی او بلدیہ مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر امداد علی پہنور نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کیں،تین مختلف کاروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ، گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کئے، پہلی کاروائی میں مدینہ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم محمد اکرم ولد محمد اسلم کو cctv فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے تھانہ مدینہ کالونی کے مقدمہ 479/22 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل KOJ-7553 برآمد کر لی گئی۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

    دوسری کاروائی میں بمقام سیکٹر C3 سعید آباد سے گٹکا فروشی میں ملوث ملزم اصغر علی ولد جمیل احمد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 40 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی تھانہ مدینہ کالونی کے مقدمہ 218/17 بجرم دفعہ 23(i)A میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 483/22 بجرم دفعہ 4/8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔تیسری کاروائی میں مدینہ کالونی پولیس نے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان بنام علی احمد اور فرحان اقبال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 عدد بوتلیں شراب برآمد کر لی۔ملزم علی احمد اس سے قبل بھی موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں تھانہ موچکو سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 484/22 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • بیرون مالک یا دیگر شہروں سے آنیوالے لوگوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

    بیرون مالک یا دیگر شہروں سے آنیوالے لوگوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

    باہر مالک یا دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیان جاری ہیں، اسٹریٹ کرائمز ،دیگر درجنوں وارداتوں میں مفرور اشتہاری اور پولیس کو انتہائی مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے ملزمان کی شناخت زاہد احمد عرف آلو بھائی, محمد طارق اور فرحاد عرف فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کو انٹیلیجنس ،ٹیکنیکل بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا, ملزمان بیرون ممالک یا دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کو لوٹا کرتے تھے, ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے, برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KIH-1260 کا مقدمہ تھانہ PIB کالونی میں درج ہے.برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEI-9734 کا مقدمہ تھانہ فیصل کالونی میں درج ہے.: ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب, عادی ،پیشہ ور جرائم میں ملوث ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں

    گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    ملزم زاہد علی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. مقدمہ الزام نمبر 2016/2021 بجرم دفعہ 420/171/170 تھانہ بوٹ بیسن, (مفرور).
    2. مقدمہ الزام نمبر 252/2021 بجرم دفعہ 380/170/171/34 تھانہ فرئیر, (مفرور).
    3.مقدمہ الزام نمبر 695/2021 بجرم دفعہ 420/171/170/34 تھانہ بوٹ بیسن, (مفرور).
    4. مقدمہ الزام نمبر 838/2021 بجرم دفعہ 170/171/420/34 تھانہ بوٹ بیسن, (مفرور).
    5. مقدمہ الزام نمبر 42/2022 بجرم دفعہ 382/171/34 تھانہ PIB کالونی.
    6. مقدمہ الزام نمبر 47/2022 بجرم دفعہ 170/171 تھانہ فرئیر, (مفرور).
    7. مقدمہ الزام نمبر 83/2022 بجرم دفعہ 420/170/171/RW379 تھانہ درخشاں, (مفرور).

    ملزم محمد طارق کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. مقدمہ الزام نمبر 196/2015 بجرم دفعہ 324/34 تھانہ ایئرپورٹ .
    2. مقدمہ الزام نمبر 624/2021 بجرم دفعہ 170/171 تھانہ نیو ٹاؤن.
    3. مقدمہ الزام نمبر 626/2021 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ نیو ٹاؤن, (اشتہاری).
    4. مقدمہ الزام نمبر 1096/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ زمان ٹاؤن.
    5. مقدمہ الزام نمبر 139/2022 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ سائیٹ حیدرآباد.
    6. مقدمہ الزام نمبر 250/2022 بجرم دفعہ 392/170/34 تھانہ ہٹچری حیدرآباد.

    ملزم فرحاد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. مقدمہ الزام نمبر 35/2022 بجرم دفعہ 397/392/34 تھانہ میمن گوٹھ.
    2. مقدمہ الزام نمبر 36/2022 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ میمن گوٹھ.
    3. مقدمہ الزام نمبر 37/2022 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ میمن گوٹھ.

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے مزید ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی