Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : ہماری تعلیم سے آراستہ  آنے والی نسلیں ایک اچھی قوم ثابت ہوکر ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، ریاض حسین شاہ

    ٹھٹھہ : ہماری تعلیم سے آراستہ آنے والی نسلیں ایک اچھی قوم ثابت ہوکر ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، ریاض حسین شاہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، اگر اساتذہ محنت، لگن، توجہ اور محبت سے پڑہائیں گے تو ہماری آنے والی نسلیں ایک اچھی قوم ثابت ہوکر اپنے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندہ ہال ٹھٹھہ میں ضلع ٹھٹھہ کے تحصیل ٹھٹھہ اور میرپور ساکرو سے تعلق رکھنے والے 317 مرد و خواتین پاس (پی ایس ٹی ) پرائمری اسکول ٹیچرز میں آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، پ پ پ رہنما عبدالحمید سومرو، جام احسان جوکھیو، ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو، ڈی ای او پرائمری محمد رحیم سومرو ڈی ای او (سیکنڈری) محمد نصیر احمد میمن، اے ڈی ای اوز عبدالحمید سومرو ، نور سرائی، ایس ڈی اوز کے علاوہ دیگر تعلیمی افسران اور اساتذہ موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندہ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ بچوں کو اچھی تعلیم دینا اور اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استاد علم کا سرچشمہ اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا صوبہ سندہ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پوری سندہ میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے جس کا کریڈٹ پاکستان پیپلز اور سندہ حکومت جاتا ہے – انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اپنے فرائض سچائی، ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیں گے تاکہ قوم کے معماروں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو، ڈی ای او سیکنڈری نصیر احمد میمن، ڈی ای او پرائمری محمد رحیم سومرو و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا – بعد ازیں معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے پاس ہونے والے اساتذہ میں آفر آرڈرز بھی تقسیم کئے۔

  • ٹھٹھہ – دوران گشت ناکے، کئی منشیات فروش  پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    ٹھٹھہ – دوران گشت ناکے، کئی منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) دوران گشت ناکے، کئی منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر محمد اسلم گگو، انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری سب انسپکٹر ظفر علی زنئور اور اے ایس آئی علی محمد بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ناکہ گرائونڈ رود ٹھٹہ، واٹر سپلائی ٹھٹہ اور بگھاڑ موری تا ٹھٹہ روڈ پر کارروائیاں کرکے منشیات فروش سکندر ولد محمد صالح ملاح کو 1 ہزار 2 سو (1200) گرام چرس، شبیر عرف شبو ولد سومار گندرو، علی احمد ولد خمیسو ملاح، محرم ولد خیر محمد گندرو، فیاض عرف چچی ولد محمد ناہیوں اور محرم ولد موسو جوکھیو کو 50 بیگز دیسی شراب* سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔اس کے علاوہ اے ایس آئی ضمیر احمد ناریجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت حمید فارم ٹھٹہ حیدرآباد روڈ پر کارروائی کرکے تھانہ جھرک پر *رہزنی کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم اکبر ولد بورو گلانی خاصخیلی کو 1 پسٹل بمعہ 2 کارتوس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔

  • ٹھٹھہ :سندھ یونیورسٹی لیکچرار کی قیادت میں طالبات کا مکلی ٹھٹھہ کے عالمی ثقافتی مقاماتِ کا دورہ

    ٹھٹھہ :سندھ یونیورسٹی لیکچرار کی قیادت میں طالبات کا مکلی ٹھٹھہ کے عالمی ثقافتی مقاماتِ کا دورہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)سندھ یونیورسٹی لیکچرار کی قیادت میں طالبات کا مکلی ٹھٹھہ کے عالمی ثقافتی مقاماتِ کا دورہ
    ٹھٹھہ پیس فلکس پروگرام کے تحت گذشتہ روز ٹھٹھہ شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کے ایک گروپ نے سندھ یونیورسٹی کی لیکچرار سیدہ فضا شاہ کی قیادت میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات، مکلی اور شاہجہاں مسجد کے آثار قدیمہ کے ساتھ ساتھ کینجھر جھیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد تاریخی مقامات پر سیلاب کے اثرات کا احاطہ کرنا اور مقامی ورثے کے اداروں کو قدرتی آفات سے بچانے سے متعلق توجہ دلانا خاص طور پر نوجوانوں میں اس مسئلے سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مکلی کی تاریخی قبرستان میں بادشاہوں، مہارانیوں، اولیاء کرام، علماء کرام، گورنروں اور فلاسفر کی پانچ لاکھ کے قریب قبریں و مقبرے موجود ہیں اور مقبرے کے قریب واقع شاہ جہاں مسجد ہے۔ جسے مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے 17ویں صدی میں پناہ دینے پر شکریہ کے طور پر ٹھٹھہ شہر کو تحفے میں دی تھی۔ سندھ یونیورسٹی کی لیکچرار سیدہ فضا شاہ نے مزید کہا کہ پیس فلکس ملک بھر میں قیام امن اور ترقی کے حصول پر کام کرنے والی ایک واحد تنظیم ہے ۔

  • راجن پور: مچھلی کے شکار کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونے والےشخص کا قتل کا مقدمہ درج

    راجن پور: مچھلی کے شکار کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونے والےشخص کا قتل کا مقدمہ درج

    باغی ٹی وی ،راجن پور( نامہ نگار) قدرتی موت کو قتل کے الزام قرار دینے پر شہریوں میں تشویش ، پولیس تفتیش میں ملزمان بے گناہ ثابت مگر مدعی بضد مبینہ مقامی روایات کے مطابق بھاری چٹی وصول کرنے کا انکشاف تفصیل کے مطابق نوجوان ٹھیکیدار غضنفر عباس کی دوستوں کے ہمراہ دریا پر مچھلی شکار پر نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے موت واقع ہوئی موقع پر موجود درجنوں افراد نے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ، غضنفر عباس کی میت کو دفن کرکے چار مہینے بعد والدہ فہمیدہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس کو ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کو قتل کرنے کی درخواست دی گی جس پر ایس ایچ او عبدالرؤف، ایس ڈی پی او مجاہد حسین اور ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین نے علیحدہ علیحدہ انکوائری کرکے ملزمان کو بے گناہ کر دیا تھا آر پی او ڈیرہ غازی خان اور سیشن کورٹ راجن پور کی درخواست میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے 1سال بعد ہائی کورٹ ملتان سے آرڈر مقدمہ درج ہونے پر پولیس راجن پور نے اعتراض لگا کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ موقع وقوعہ مظفرگڑھ ضلع میں آتا ہے مگر سیاسی سفارشوں پر مقدمہ ماڈل تھانہ سٹی میں اغوا اور قتل کا الزام لگا کر 10سکول ٹیچرز اور1 نادرا سابقہ ڈسٹرکٹ انچارج پر مقدمہ نمبر768/22 درج کرا دیاگیا

  • ڈی آئی خان :  ایس ڈی پی او پروآ ملک عابد اقبال کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر میٹنگ

    ڈی آئی خان : ایس ڈی پی او پروآ ملک عابد اقبال کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر میٹنگ

    باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان (نامہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان۔ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ایس ڈی پی او پروآ ملک عابد اقبال کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر اہلسنت والجماعت کے علماء کرام، آئمہ کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ایس ڈی پی او پروآ ملک عابد اقبال کی زیر صدارت عورت 12 ربیع الاول کے موقع پر اہلسنت والجماعت کے علمائے کرام آئمہ کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا، ایس ڈی پی او پروا ملک عابد اقبال نے ڈیرہ پولیس کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا، اور شرکاء کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کرنے کے بارے میں اعتماد میں لیا۔
    ایس ڈی پی او پروا ملک عابد اقبال نے نے علماء کرام کو ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی۔ایس ڈی پی او پروآ ملک عابد اقبال کے تمام شہریوں کو ڈیرہ پولیس کی جانب سے مکمل حفاظت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پروآ شہر کے شہریوں کا ڈیرہ پولیس کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے، شر پسند عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق ان کے ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :گومل یونیورسٹی ، دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان :گومل یونیورسٹی ، دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری

    باغی ٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)گومل یونیورسٹی پرووسٹ سیکشن کے انچارج پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان محسود اور ڈپٹی پرووسٹ حفیظ الرحمان نے گومل یونیورسٹی میں مختلف شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز، جوس سنٹرز، شوارمہ شاپ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے طلباء کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پرووسٹ سیکشن کے انچارج پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان محسود اور ڈپٹی پرووسٹ حفیظ الرحمان نے گزشتہ روزگومل یونیورسٹی میں مختلف شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز، جوس سنٹرز، شوارمہ شاپ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے طلباء کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ نرخنامہ کی لسٹ نہ ہونے کی صورت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔دکاندار کھانے پینے کی اشیاء کوصاف ستھرارکھیں۔ پھل،سبزیاں، دودھ، جوس، دہی، وغیرہ کو مکھیوں سے ڈھانپ کر رکھیں۔ باسی سبزیاں اور پھل فروٹ ہر گز فروخت نہ کریں۔ قانون کے مطابق کوئی دکاندار،ہوٹلز، دودھ دہی اور جوس فروخت کرنے والاطلباء وگاہکوں سے زائد رقم ہرگزوصول نہ کرے اورمہنگی اشیاء فروخت نہ کرے۔اگرکوئی دکاندارمہنگی خریدوفروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • ڈی آئی خان ۔ مختلف واقعات ، کئی موٹرسائیکل چوری ، منشیات برآمد

    ڈی آئی خان ۔ مختلف واقعات ، کئی موٹرسائیکل چوری ، منشیات برآمد

    باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان (نامہ نگار) مختلف واقعات موٹرسائیکل چوری، منشیات برآمد
    تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم موٹرسائیکل چورمدعی فیصل عباس ولد منظورحسین قوم سپل سکنہ اعوان آباد کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم موٹرسائیکل چورمدعی فیصل عباس ولد منظورحسین قوم سپل سکنہ اعوان آباد کا موٹرسائیکل یونین سٹار بلانمبر چوری کرکے لے گئے ہیں۔مدعی فیصل عباس کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ کینٹ کی حدود سے آئے روز موٹرسائیکل چوری ہورہے ہیں اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے،
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او گل شیر نے دوران گشت ملزم آصف حمید ولد حمید قوم مدہ خیل سکنہ محلہ میران خیل پنیالہ سے 525گرام چرس برآمدکرلی، ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج،ملزم کو پابندسلاسل کردیاگیا۔
    تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم موٹرسائیکل چورمدعی عبدالوحیدولد اقبال سکنہ ثناء گارڈن کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

  • ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کانہتے پرامن اساتذہ پر تشدد بزدلانہ فعل ہے – احمدکریم خان کنڈی

    ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کانہتے پرامن اساتذہ پر تشدد بزدلانہ فعل ہے – احمدکریم خان کنڈی

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرو ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے آنے والے اساتذہ پربدترین تشدداورشیلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کانہتے پرامن اساتذہ پر تشددبزدلانہ فعل ہے جس کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتاہوں اوراساتذہ کواپنی حمایت کایقین دلاتاہوں۔ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرو ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے آنے والے اساتذہ پربدترین تشدداورشیلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کی طرف سے اساتذہ کرام کے اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن دھرنے پر تشدد،فائرنگ لاٹھی چارج اورشیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے قائد عمران خان کے مزاج کے مطابق تشدد پسند اور انتشار پسند ذہنیت کے مالک ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرو ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن کے پریذیڈنٹ انجینئر امان الحق خان غزنی خیل نے اپنے ایک تحریری بیان کے ذریعے کے پی کے حکومت کی طرف سے اساتذہ کرام کے اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن دھرنے پر تشدد فائرنگ لاٹھی چارج اور شلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے قائد عمران خان کے مزاج کے مطابق تشدد پسند اور انتشار پسند ذہنیت کے مالک ہے،صوبہ بھر میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن کے پریذیڈنٹ انجینئر امان الحق خان غزنی خیل نے اپنے ایک تحریری بیان کے ذریعے کے پی کے حکومت کی طرف سے اساتذہ کرام کے اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن دھرنے پر تشدد فائرنگ لاٹھی چارج اور شلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے قائد عمران خان کے مزاج کے مطابق تشدد پسند اور انتشار پسند ذہنیت کے مالک ہے۔صوبہ بھر میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے حتیٰ کہ سرکاری ملازمین اور پنشنر بروقت ماہانہ تنخواہ و پنشن سے محروم کر دیے گئے ہیں۔انجینئر امان الحق خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • ڈیرہ اسماعیل خان : کڑی شموزئی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرعملے کی جانب سے فی کارڈ پانچ سوروپے کٹوتی کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان : کڑی شموزئی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرعملے کی جانب سے فی کارڈ پانچ سوروپے کٹوتی کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) کڑی شموزئی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرعملے کی جانب سے فی کارڈ پانچ سوروپے کٹوتی کا سلسلہ جاری،متاثرہ غریب عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے انچارج سے کڑی شموزئی میں عملے کی لوٹ مار پر احتجاج کیا ہے اورنوٹس لے کر قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کڑی شموزئی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرعملے کی جانب سے فی کارڈ پانچ سوروپے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔متاثرہ غریب عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے انچارج سے کڑی شموزئی میں عملے کی لوٹ مار پرسخت احتجاج کیا ہے اورنوٹس لے کر قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے اورحکومت کی جانب سے ملنے والی امداد پر بھی عملے نے500 روپے کٹوتی کے نام پرلوٹ مارجاری کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: خراب سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    ڈیرہ اسماعیل خان: خراب سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود گڈ گورننس صرف افسران کے سوشل میڈیا تک ہی محدود ہو چکی ہے اور عملی کام نہ ہونے کے برابر ہے بیوروکریسی فضول اور غیر اہم کاموں میں مصروف ہے جبکہ عوام کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کے حل کی جانب کسی کی کوئی توجہ نہیں,شہر کے اکثریت گنجان آباد علاقوں میں سٹریٹ لائٹس خراب ہیں میونسپل کمیٹی اور پیسکوکے آپس کے مسائل کیوجہ عوام کو فٹبال بنایا جاتا ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نصب سٹریٹ لائٹس چند عرصہ قبل سڑک کی تعمیر کے دوران پینل خرابی کیوجہ سے ناکارہ ہو گئیں جنکی مرمت کے لیئے متعدد مرتبہ کو آگاہ کیا گیا مگر روایتی ٹال مٹول کیساتھ درخواست گذار کو وقتی مطمئن کر دیا جاتا ہے مگر عملی کام زیرو ہے رات کے وقت نمازیوں باالخصوص ضعیف العمر افراد کو گلیوں میں پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کی جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔