Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ ۔گجو کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ،ایک جاں بحق 2شدید زخمی

    ٹھٹھہ ۔گجو کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ،ایک جاں بحق 2شدید زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) گجو کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ،ایک جاں بحق 2شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے سے کراچی ملیر کا رہائشی 16سالہ لڑکا رزاق ولد عبدالرحمٰن جوکھیو موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ عمران ولد جمن جوکھیو اور عمر حکیم ولد حاجی جوکھیوشدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • امریکی خاتون زیادتی کیس کاگرفتارملزم 13 اکتوبر تک ریمانڈ پر بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے

    امریکی خاتون زیادتی کیس کاگرفتارملزم 13 اکتوبر تک ریمانڈ پر بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان – امریکی خاتون اربیلا ارپی کیس کے اشتہاری اذان کھوسہ کو عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا گیا ہے، امریکی خاتون اربیلا ارپی سے فورٹ منرو میں زیادتی کیس کے دوسرے ملزم اشتہاری اذان کھوسہ کوبھی گرفتار کرلیا گیااور عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا ایس ایچ او در محمدخان نے عدالت میں پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان و سینئر کمانڈنٹ محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قبائلی فورس بی ایم پی نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اذان کھوسہ کو اندر پہاڑ سے گرفتار کیا۔سینئیر کمانڈنٹ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے پریس کانفرنس کی. انہوں نے بتایا کہ اذان کھوسہ عبوری ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہوگیا تھا۔اشتہاری اذان صفدر کھوسہ کی گرفتاری کیلئے تین چھاپہ مار ٹیمیں تین ماہ سے کام کررہی تھیں۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فورٹ منرو میں 18 جولائی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا اور 19 جولائی کو ایف آئی آر درج کرکے مرکزی ملزم محمد مزمل کو راجنپور سے گرفتار کرلیا گیا تھامرکزی ملزم محمد مزمل چالان کے بعد جیل میں ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ اور ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا

  • شیخوپورہ : نواحی گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے –  ہاشم ڈوگر

    شیخوپورہ : نواحی گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے – ہاشم ڈوگر

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس۔ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تھانہ لاری اڈا میں تعینات پولیس اہلکار ظفراقبال اگر قاتل کو بروقت گرفتار نہ کرواتا تو مزید قیمتی جانیں بھی ضائع ہو سکتی تھیں۔ ملزم نے ایک روز قبل اپنی والدہ اور گاؤں کے دیگر افراد کو زخمی کیا مگر نارنگ منڈی پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رہا کردیا۔ جس پر تحقیقات کر کے تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور گشت پر معمور پیٹرولنگ پولیس کے خلاف بھی غفلت برتنے پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے گزارش کی ہے کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار ظفر اقبال کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔ اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان

    آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان

    آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان
    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) حضرت محمد ﷺ کی بعثت عالی عمرعزیز کے ٹھیک چالیس سال بعد ماہ مبارک ربیع الاول میں ہوئی یہ اللہ کریم کا مومنین پر بہت بڑا احسان ہے جب بعثت عالی پر بات کریں گے تو ہماری زندگی پابند ہو جاتی ہے احکام الٰہی کی کہ ہم ہر فعل میں جو آپ ﷺ نے اصول بیان فرما دئیے ہیں زندگی ان کے مطابق بسر کریں۔ آپ ﷺ نے کسی معاملے پر فیصلہ فرمایا تو فریقین میں سے اعتراض کرنے والے نے یہ معاملہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے پاس پیش کیا تو آپ نے رد فرمایا اور اس نے پھر یہ معاملہ حضرت عمر فاروق ؓ کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے جو ش میں آ کر اس کا سر قلم کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کے فیصلے پر اعتراض کرنے والا گستاخ ہے اور اس کی یہی سزا ہے۔
    امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں کنونشن سنٹراسلام آباد میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد سے خطاب!
    انہوں نے کہا کہ اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا اور نہ ماہ و سال میں قید کیا جا سکتا ہے اللہ کریم ہمیں ایسی حقیقت عطا فرمائیں جو ہمارے کردار سے عیاں ہو اور اپنا کردار تعمیر میں ادا کریں اور اپنی اس ریاست جو ہماری ما ں جیسی ہے جس کی بنیادوں میں خون ہڈیاں اور بیٹیوں، بہنوں کی عزتیں لگی ہیں آج ہمیں انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی طور پر اپنے وطن عزیز کے تحفظ کے لیے سوچنا ہو گا کہ میں اس کے لیے کیا کردار ادا کر رہا ہوں۔جب ہم اس کی تعمیر کو مقدم رکھیں گے تو اس کے ہر ادارے ہر شعبے کا تحفظ کرنا ہو گا اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی دے کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔قومی اداروں میں قوانین کا اطلاق مساوات سے ہو۔بحیثیت امت ہم کوشش کریں کہ امت مسلمہ میں مثبت کردار ادا کر کے اتفاق کا سبب بنیں نتائج اللہ کریم پر چھوڑ دیں۔
    یاد رہے کہ ربیع الاول کی نسبت سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے آج اسلام آباد میں پانچواں پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیا ت نے بھر پور شرکت کی جن میں طاہر سرفراز اعوان
    عبداللہ گل،چوہدری زمرد خاں چیئر مین بیت المال،عبدالقیوم سومرو،علی محمد خان،جاوید اخلاص کے علاوہ سلسلہ عالیہ کے زمہ داران جن میں میجر (ر) غلام قادری،ارشد صاحب،مانی بٹ،ڈاکٹر نوید بابر،صوفی بشیراحمد علوی صاحب،قاری عبدالخالق،صاحبزادہ شہید اللہ اعوان،صاحبزادہ شدید اللہ اعوان،جنرل سیکرٹری الاخوان حکیم عبدالماجد،سیکرٹری نشرواشاعت امجد اعوان بھی شامل تھے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ ،فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق، ماں زخمی

    کراچی: پولیس مقابلہ ،فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق، ماں زخمی

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں سمیت متعدد زخمی ہوگئے . کراچی سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں، جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی .پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں متین فوڈ سینٹر کے قریب پیش آیا، مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی .پولیس کے مطابق اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی انابیہ راشد جاں بحق ہوگئی . انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی .ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون بچی کے ہمراہ رکشے میں سخی حسن جارہی تھیں کہ فائرنگ کی زد میں آ گئیں۔مبینہ مقابلے میں کسی اہلکار یاملزمان کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • موجودہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی حالات ، قومی ڈائیلاگ کا تقاضا کررہے ہیں – لیاقت بلوچ

    موجودہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی حالات ، قومی ڈائیلاگ کا تقاضا کررہے ہیں – لیاقت بلوچ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی معاشی اور اقتصادی حالات کا قومی ڈائیلاگ کا تقاضا کررہے ہیں جبکہ قومی سیاسی قیادت نے فہم وفراست سے متحدہ ہوکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ کیے تو جمہوری سیاسی پارلیمانی نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی وہ ڈیرہ غازی خان میں ممتاز ماہر تعلیم اور جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر محمد یار قریشی کی شخصیت پر مرتب کی گئی کتاب چراغ راہ گذر کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے تقریب سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈاکٹر پروفیسر محمد آصف قریشی جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیرراﺅ محمد ظفر ،رشید احمداختر،ڈاکٹر عبدالسلام صابر اورپروفیسر عطا محمد جعفری ،ڈاکٹر حسین میاں ، ساجد عزیز کھتران ،محمد اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ ، سائیں عزیز شاہد ، پروفیسر شبیر ناز، شیراز شبیر سمیت دیگربھی اظہار خیال کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضیا السلام زاہد قریشی اور حکیم عبدلمنان شاکر نے سرانجام دئیے تقریب میں رشید احمد خان ،پروفیسر محمد ایاز خان اور پروفیسر محمد بخش بلوچ ،رشید احمد خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبد الغفار عابد قریشی ،عبد الستار ساجد ، عبد العلام عارف ، انعام المنان ، سعد عبدالغفار ، عدنان ساجد، سلیمان ساجدسمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاست دان حالات کو بند گلی میں لے جارہے ہیں سیاسی قیادت کو ذاتی مفاد پر قومی مفادات کو ترجیح دینے اور ملکی سالمیت سیاسی و جمہوری پارلیمانی نظام کی بقاءکے لیے قومی ترجیحات کی بنیاد پر متحدہ ہونا پڑےگا انہوں نے کہا کہ ملک معاشی و اقتصادی بحرانوں سے درچار ہے پارلیمنٹ اور اسمبلیاں عملی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں عدلیہ کے کردار کو متنازعہ بنا کر تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا گیا ہے سیاسی رسہ کشی عروج پر ہے سیاسی قیادت مذاکرات سے انحراف کررہی ہے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کو داﺅ پر لگادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور نظریات جمہوریت بیشک سب کی الگ الگ ہو تاہم پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری مغربی سرحدوں پر افغانستان کے ذریعے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب کشمیر میں آزادی کو زبردستی چھین کر پاکستان کے مستقبل کےلئے بڑے خطرات کھڑے کیے جارہے ہیں اور سفارتی و خارجہ محاذ پر کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا جارہا دن بدن ہم عالمی سطح پر تنہا ہوتے جارہے ہیں ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پرہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عام آدمی کا گزر بسر عملاً ناممکن بنادیا گیا ہے امانت اور دیانت سے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کورونا کی وباءنے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور اب حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں لیکن ملک کی مقبول ترین سیاسی قیادت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی سیاست دانوں کو عام آدمی کی مشکلات کا کوئی احساس ہے سیاسی قیادت اقتدار کی رسہ کشی میں مگن ھے موجودہ حالات میں قومی سطح پر ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اگر سیاست دانوں نے ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی مفادات پر متحدہ ہوکر ملک کو بحرانوں سے نہ نکالا تو پھر سیاسی و جمہوری پارلیمانی نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی آخر میں تمام شرکا کو کتاب تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔

  • ڈی جی خان : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے مجرم ثابت ہو گئے . طارق علی خان کاکڑ

    ڈی جی خان : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے مجرم ثابت ہو گئے . طارق علی خان کاکڑ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان . ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے مجرم ثابت ہو گئے، امیدوار ایم پی اے ڈی جی خان سٹی مسلم لیگ ن طارق علی خان کاکڑ
    عمران کی جمہوریت کیخلاف سازش اور ملک کے ساتھ کھیل کے بعد موجودہ آڈیو لیک نے عمران کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آشکار کر دیا،
    تفصیلات کے مطابق سینئیر رہنما و امیدوار ایم پی اے مسلم لیگ ن نواب طارق علی خان کاکڑ نے امجد سردار اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آج کے تمام مسائل عمران خان کے پیدا کردہ ہیں، ن لیگ کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ معاشی استحکام آ رہا ہے، مہنگائی کم کرنا ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں ہر صورت ڈی جی خان شہر کی نشست سے امیدوار ہوں گے اور ڈی جی خان شہر کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور شہر کو کھنڈر بنانے پر جلد یوسی سطح پر پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا

  • گوجرخان سج گیا عید میلاد النبیَ کی تیاریاں مکمل

    گوجرخان سج گیا عید میلاد النبیَ کی تیاریاں مکمل

    گوجرخان سج گیا عید میلاد النبی ص کی تیاریاں مکمل
    باغی ٹی وی گوجرخان ( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار ) سرورکائنات سرکاردوعالم آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت جشن عید میلاد النبی پورے جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،گوجرخان شہر اور قرب و جوار کو دلہن کی طرح سجادیاگیا،شہر کے تمام معروف راستوں بازاروں گلی محلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں جھنڈوں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا مین بازار کھوکھا بازار ریلوے روڈ/ حیات سر روڈ/ اور دیگر علاقوں میں سٹیج بنادئیے گئے مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالصبور کیانی اور دیگر عہدیداروں نے میلاد النبی کے جلوسوں اور تقریبات کے لئے پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں گوجرخان میں جشن عید میلاد النبی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پورے مذہبی جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں مکمل شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد رنگ و نور کی برسات دیکھنے جوق در جوق آرھئیے ھیں

  • ڈیرہ غازی خان : پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازی خان : پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کیمٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے صدارت کی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تین دن میں کارکردگی بہتر کرنے،گراں
    فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور ڈیجیٹل گرداوری عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تحصیل وائز گرداوری عمل کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔
    ریکارڈ میں غلط رپورٹ پر ریونیو سٹاف کا نشان عبرت بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد کسی کو اشیاء فروخت نہ کرنے دی جائیں،مجسٹریٹس کارکردگی بہتر کریں،ڈیلی کی کارروائیاں اپ لوڈ کی جائیں،انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو برداشت نہیں کریں گے،برائیلر گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں،ڈیجیٹل گرداوری کیلئے مال مراکز کو فنکشنل کیا جائے،قابل سٹاف کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے،ریونیو سٹاف دفاتر میں بیٹھیں،تمام انشنٹیوز پر پرگراس نظر آنی چاہیے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہنمبرداری کیلئے مناسب افراد کے نام ارسال کئے جائیں،ریکارڈ میں غلط رپورٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے،سروس ڈلیوری بہتر کی جائے اور عوام کو ضرور ریلیف دیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابر حسین،
    اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،جمیل شاہ،فرخ جاوید،ریونیو افسران اور مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان میں عید میلادالنبی کے موقع پر کارپوریشن اور دیگر محکموں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی

    ڈیرہ غازی خان میں عید میلادالنبی کے موقع پر کارپوریشن اور دیگر محکموں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) مشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی۔میونسپل سروسز سے متعلق عوامی شکایات سن کر داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔مرد اور خواتین سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات دئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹس کی صفائی کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہ سکندر روڈ پر نئی سیوریج لائن کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اور سکیم کے مکمل فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سائلین کی درخواستوں پر مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل کےلئے موقع دیکھنے کےلئے ٹیمیں بھیجنے کے احکامات بھی دئیے۔کمشنر نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج کرائے جائیں۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےکارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور دیگر واجبات کی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ عمارتی میٹریل اور ملبہ شاہراہوں پر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی شفارشات بھیجی جائیں گی۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایکسئین عدنان نسیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔