Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سپارکونے بھی عید کے چاند کی پیش گوئی کر دی

    سپارکونے بھی عید کے چاند کی پیش گوئی کر دی

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) پاکستان کے سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔

    سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

    سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق، 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی۔ لہٰذا 30 مارچ کو چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔ تاہم، عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

  • سیالکوٹ:کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا آغاز

    سیالکوٹ:کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا آغاز

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ روڈ پر ٹریفک سگنلز/سائن بورڈ، لائن اور لین مارکنگ سمیت انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان روڈ پر ٹریفک قوانین کا سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، اور بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ لگائے ان روڈ پر ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے ڈی ایس پیز ٹریفک مبشر احمد اور محمد مدثر کے ہمراہ کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کی ماڈل روڈ ڈکلیئر کرنے کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایوب بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماڈل ٹریفک روڈز ڈکلیئر کی گئی ہیں، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک حادثات کا سدباب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان روڈ پر سپیڈ متعین کی جائے گی جبکہ رانگ پارکنگ پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ماڈل روڈز ڈویلپمنٹ کے لیے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے میونسپل کارپوریشن کے مقامی حکام کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پی ون بنانے اور فوری کام کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور جلد از جلد ان روڈ پر روڈ انجینئرنگ اور فرنیچر کے مسائل حل کرکے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

    سیالکوٹ: رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

    سیالکوٹ(بیورورپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، اور رمضان کے بابرکت مہینے میں درخت لگانا عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے یہ بات آج گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے سبزہ زار میں پودے لگاتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پرنسپل محمد منیر قادری، ارشد بٹ، اور کامران بٹ بھی موجود تھے۔

    منشاء اللہ بٹ نے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کو ماحول دوست منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کا واحد حل بھرپور شجرکاری میں مضمر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں جنگلات کی کمی اور درختوں کی بے تحاشا کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ اپنے حصے کے درخت لگائے اور ان کی حفاظت بھی کرے۔

    اس موقع پر منشاء اللہ بٹ نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے ملازمین میں حسن کارکردگی شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی محنت اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔

  • سیالکوٹ : گداگروں کے خلاف انوکھا اقدام، صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا گیا

    سیالکوٹ : گداگروں کے خلاف انوکھا اقدام، صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا گیا

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ نے ایک انوکھا اقدام کرتے ہوئے پیشہ ور گداگروں کو اسپیشل سینیٹری ورکر بنا کر ان سے قبرستانوں اور شہر کے چوکوں اور چوراہوں کی صفائی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری کے مطابق، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعدد بار پکڑے جانے کے باوجود بھیک مانگنے سے باز نہ آنے والے بھکاریوں سے اب اسپیشل سینیٹری ورکرز کا کام لیا جائے گا۔

    آج دو درجن سے زائد پیشہ ور بھکاریوں، جن میں سے اکثریت دوسرے اضلاع سے تعلق رکھتی ہے، کو پکڑ کر بابل شہید قبرستان میں صفائی ستھرائی کے کام پر لگا دیا گیا ہے۔

    ایوب بخاری نے کہا کہ گداگری جرم ہے اور عید کے ایام میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی پکڑ دھکڑ کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کو پکڑ کر ان سے صفائی ستھرائی کا کام لیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اسلم سکھیرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول سے بھرا ٹرک نہر میں الٹ گیا، مقامی افراد چاول کی بوریاں لے اُڑے

    ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول سے بھرا ٹرک نہر میں الٹ گیا، مقامی افراد چاول کی بوریاں لے اُڑے

    حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) ہیڈ قادر آباد کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جلالپور بھٹیاں سے گوجرانوالہ جانے والا چاول سے بھرا ایک ٹرک نکی چھٹہ پل پر بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ حادثے کے فوری بعد، ٹرک کو نکالنے کی کوشش کی گئی اور رات کی تاریکی میں جتنی چاول کی بوریاں بچائی جا سکتی تھیں، نکال لی گئیں۔

    تاہم، صبح ہوتے ہی مقامی افراد نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہر میں موجود باقی چاول کی بوریوں پر دھاوا بول دیا۔ نہر میں گری ہوئی چاول کی بوریوں کو نکال کر لے جانے لگے۔ کچھ لوگ رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر بوریاں لے جاتے نظر آئے، جبکہ کئی افراد نے سر پر رکھ کر چاول اٹھائے اور چلتے بنے۔ اطلاعات کے مطابق، تقریباً 100 کے قریب چاول کی بوریاں لوٹ لی گئیں۔

    یہ واقعہ معاشرتی بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے کہ کس طرح لوگ موقع پرستی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ رمضان المبارک، جو صبر، ایثار اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے، اس مقدس مہینے میں بھی بعض افراد نے چاول کو مالِ مفت سمجھ کر لوٹ لیا۔ روزے دار ہونے کے باوجود، لوگوں نے کسی اخلاقی یا مذہبی تقاضے کی پرواہ کیے بغیر چاول کی بوریوں پر ہاتھ صاف کر دیا۔

    یہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔ مقامی افراد اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور معاشرتی بے حسی کے اس رویے کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کی لوٹ مار کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

  • حافظ آباد :صوبائی وزیر بلال یاسین کا دورہ، رمضان سہولت بازار اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا جائزہ

    حافظ آباد :صوبائی وزیر بلال یاسین کا دورہ، رمضان سہولت بازار اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا جائزہ

    حافظ آباد(خبر نگارشمائلہ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رمضان سہولت بازار اور "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ان منصوبوں کو شفافیت اور معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک صوبے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب بھر میں 25 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید مکانات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنے گھروں کے مالک بن سکیں۔

    بلال یاسین نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد نے پورٹل وزٹ کیا جبکہ 5 لاکھ درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت اس منصوبے میں مکمل شفافیت رکھی گئی ہے اور قرضوں کی فراہمی میرٹ پر کی جا رہی ہے تاکہ حقدار افراد ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    وزیر ہاؤسنگ نے رمضان پیکج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے 30 لاکھ کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے 30 ارب روپے کا خصوصی رمضان پیکج متعارف کرایا ہے۔ اس پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے کی امدادی رقم عزت و وقار کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہے تاکہ وہ رمضان المبارک میں بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثال اقدامات کر رہی ہے اور ماضی میں ایسی سہولتوں کی مثال نہیں ملتی۔ رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء دستیاب ہو سکیں۔

    دورے کے دوران بلال یاسین نے رمضان بازار کا معائنہ کیا اور وہاں کیے گئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور یہ ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔

    انہوں نے رمضان بازار میں خریداروں سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے فیڈبیک بھی لیا۔ شہریوں نے حکومت کی جانب سے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں یہ اقدام غریب عوام کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔

    بلال یاسین نے "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے تحت بننے والے گھروں کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود شہریوں سے گفتگو کی۔ شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اپنا گھر بنانا ایک خواب لگتا تھا، جو اب حقیقت بن رہا ہے۔ انہوں نے بلا سود قرضوں کی فراہمی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مزید وسعت اختیار کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچے۔

    صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیزی کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

  • پنڈی بھٹیاں: چوری کی بڑی واردات، چور  5 ٹرانسفارمر لے اڑے

    پنڈی بھٹیاں: چوری کی بڑی واردات، چور 5 ٹرانسفارمر لے اڑے

    حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ)تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں پانچ ٹرانسفارمرز چوری کر کے فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ نواحی علاقوں شوری مانیکی اور میاں راجہ میں پیش آیا، جہاں مقامی زمیندار اور رہائشی صبح بیدار ہوئے تو اپنے علاقوں کو بجلی سے محروم پایا۔

    ذرائع کے مطابق، چوروں نے منظم طریقے سے واردات انجام دی اور بغیر کسی رکاوٹ کے قیمتی ٹرانسفارمرز اتار کر لے گئے۔ اس چوری کے باعث علاقے میں شدید پریشانی پائی جا رہی ہے، اور زمینداروں کو فصلوں کی آبپاشی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ چوروں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • گوجرہ:موٹروے ایم فور پر المناک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

    گوجرہ:موٹروے ایم فور پر المناک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

    گوجرہ(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ ) موٹروے ایم فور پر انٹرچینج کے قریب ایک المناک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھ افراد پر مشتمل ایک اے پی وی وین، جس کا نمبر LEF 8831 تھا، ملتان سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق، گوجرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب پہنچتے ہی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، زخمیوں کی شناخت رحمان (عمر 28 سال، چک 80 ج ب، فیصل آباد)، ذوالفقار علی (عمر 64 سال، فیصل آباد)، ثمر عباس (چک 337 ج ب)، اور شعیب حمید (نڑ والا بنگلہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے نتیجے میں زخمیوں کو گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • میرپورخاص: ٹریفک مسائل، نیشنل پریس کلب کی نشاندہی پر ٹریفک انچارج پریس کلب پہنچ گئے

    میرپورخاص: ٹریفک مسائل، نیشنل پریس کلب کی نشاندہی پر ٹریفک انچارج پریس کلب پہنچ گئے

    میرپورخاص (نامہ نگارسید شاہزیب شاہ) میرپورخاص شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی نشاندہی کے بعد ٹریفک انچارج حیدر بلوچ پریس کلب پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وسائل کے باوجود وہ میرپورخاص میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں تقریباً ہر وقت ہی ٹریفک جام کا منظر نظر آتا ہے۔ نیشنل پریس کلب کے ممبران نے جب ٹریفک انچارج حیدر بلوچ سے اس مسئلے پر گفتگو کی تو وہ اپنا موقف دینے نیشنل پریس کلب میرپورخاص پہنچ گئے۔

    ٹریفک انچارج حیدر بلوچ نے بتایا کہ ان کے پاس ٹریفک پولیس اہلکار میرپورخاص کے موجودہ ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص کے ٹریفک مسائل حیدرآباد سے دیکھے جاتے ہیں اور شہر میں رکشہ یا چنگچی موٹر سائیکل کا کوئی اسٹینڈ موجود نہیں ہے۔

    نیشنل پریس کلب کے صحافیوں نے ٹریفک انچارج کی مشکلات کو اعلیٰ انتظامی افسران تک پہنچانے اور مسائل حل کرانے کی کوشش کرنے کا یقین دلایا۔ جس پر ٹریفک انچارج حیدر علی نے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر ٹریفک انچارج حیدر بلوچ نے نیشنل پریس کلب کے ممبران کی تحقیقی صحافت کو سراہا اور کہا کہ میرپورخاص میں نیشنل پریس کلب ایک ایسا صحافتی ادارہ ہے جہاں سے تحقیقی صحافت پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔

    نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان، صدر حیات قریشی، نائب صدر سید لیاقت علی شاہ، جنرل سیکریٹری اقبال سولنگی، جوائنٹ سیکریٹری مبین چانہیوں، جوائنٹ سیکریٹری شہریار بلند، انفارمیشن سیکریٹری اشفاق قریشی، گورنر باڈی کے ممبران وسیم خانزادہ، محمد علی بھرگڑی، احتشام قریشی، سید شاہ زیب علی شاہ اور دیگر نے ٹریفک انچارج حیدر بلوچ کے انتہائی کم وسائل میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے انداز کو سراہا۔

    اس موقع پر ٹریفک انچارج حیدر بلوچ کے ہمراہ دیگر ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ صاحب: مون سون تیاریوں کا جائزہ، نہروں میں نہانے پر پابندی

    ننکانہ صاحب: مون سون تیاریوں کا جائزہ، نہروں میں نہانے پر پابندی

    ننکانہ صاحب (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار، سی او ہیلتھ، سی او ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، زراعت، انہار کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اجلاس کو پری فلڈ ایمرجنسی پلان، سیلابی پانی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، جنگلات میں آگ بجھانے کے طریقہ کار، ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلے میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات، عید الفطر ایمرجنسی پلان کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون شروع ہونے سے قبل دریائی اور برساتی نالوں کی جوائنٹ انسپکشن کی جائے اور سیلابی پانی سے آبادیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے ایکسئین ڈرینج کو ہدایت کی کہ نالوں کے پلوں اور کلوکٹس کے نیچے سے بروقت ڈی سلٹنگ کرائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری کو ہمہ وقت فنکشنل رکھا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے افسران کو جانوروں کے لیے چارہ، ویکسین اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ضروری ادویات، ویکسین اور میڈیکل کیمپس کے سلسلے میں انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران کو عید الفطر سے قبل پارکوں میں لگے جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت دی اور دریاؤں، نہروں میں نہانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔