Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: چونڈہ پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

    سیالکوٹ: چونڈہ پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)چونڈہ پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں 40 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق اور 3 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اور بچہ ٹرین کی زد میں آ گئے۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ 3 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوا۔

    ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے جاں بحق خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

    فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض): ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے سہولت رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور سہولت بازار میں چینی، چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور آٹا سمیت دیگر اسٹالز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے سینئر شہریوں کے لیے مختص ویٹنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا جہاں پر بزرگ شہری بیٹھ کر کریانہ، سبزی، فروٹ اور ڈیری مصنوعات بغیر کسی اضافی قیمت کے خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں بائیک موجود ہے جو شہریوں کے گھروں میں سامان ضروریہ بغیر کسی اجرت کے ڈیلیور کر رہی ہے۔

    سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ ملک نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے سہولت بازار میں چکن 25 روپے فی کلوگرام ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے جبکہ چینی 130 فی کلوگرام کے حساب سے صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے۔

  • سیالکوٹ: مریم نواز کی محنت رنگ لا رہی ہے، ایک سال میں بے مثال منصوبے شروع کیے گئے، منشاء اللہ بٹ

    سیالکوٹ: مریم نواز کی محنت رنگ لا رہی ہے، ایک سال میں بے مثال منصوبے شروع کیے گئے، منشاء اللہ بٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ صرف ایک سالہ دور حکومت میں پنجاب کی عوام کی خدمت کے ایسے بے مثال منصوبوں کا کامیابی سے آغاز کیا گیا ہے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کارکردگی کے اعتبار سے وزیر اعلیٰ پنجاب دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے کئی گنا آگے نکل چکی ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کی مقبولیت اور کامیابی کی واحد وجہ میاں محمد نواز شریف کا ویژن ہے جس کی تکمیل کے لیے سی اہم پنجاب دن رات کوشاں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ماڈل ٹاؤن، گنجیانوالی اور کیپٹل روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ نامساعد حالات میں حکومت سنبھالنے کے باوجود مریم نواز نے اسٹیشن ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کا اجراء کیا جس کی بدولت حلقہ میں ترقیاتی دور کا آغاز وہیں سے ہو رہا ہے جہاں 2018 میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے چھوڑا تھا۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت کا موقع ملا تو ان کے دور میں ملک نے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز استحکام پاکستان اور یہاں بسنے والے عوام کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ہے اور ان کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے قبرستان شہیداں کیپٹل روڈ کی زیر تعمیر دیوار کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

    سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر، سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی قیادت میں، پاکستان بیت المال کی جانب سے ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    سیالکوٹ میں اس نیک کام کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیالکوٹ اظہر فاروق کر رہے ہیں۔ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام عدالت گڑھا سیالکوٹ میں قائم سکول برائے بحالی مزدور اطفال (SRCL نمبر 2) میں روزانہ افطار کا عمل ٹیچر انچارج مس ثمینہ کوثر کی نگرانی میں جاری ہے۔ یہاں ہر روز 150 افراد میں افطاری کے ڈبے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان ڈبوں میں چنا چاول پلاؤ، تین کھجوریں اور دو عدد پکوڑے شامل ہوتے ہیں۔

    غریب اور مستحق افراد میں افطاری کے ڈبے تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ یکم رمضان سے شروع ہے اور ستائیس رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ روزانہ افطاری سے استفادہ کرنے والے افراد نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کی طرف سے افطاری کروانے پر ان کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی،غیر قانونی بریڈنگ فارم پر چھاپہ، 3 گرفتار

    سیالکوٹ: وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی،غیر قانونی بریڈنگ فارم پر چھاپہ، 3 گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض): پنجاب وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ اور وائلڈ لائف سٹاف سیالکوٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن جنگلی حیات کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث بریڈنگ فارم پر چھاپہ مارا۔

    وائلڈ لائف ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران کی سربراہی میں سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی فرید ایمن آباد روڈ پر واقع H&R نامی بریڈنگ فارم پر چھاپہ مارا، جو جنگلی پرندوں اور جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

    کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے درجنوں جنگلی پرندے برآمد کیے، جن میں 16 کونجیں (Demoiselle Cranes)، 2 جوڑے مگھ (Bar Headed Geese)، مرغابیاں (نیل سر Mallard، Pochards) اور مختلف اقسام کے مور شامل ہیں۔ ٹیم نے فارم کے مالک سمیت 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی 2025 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم کونجیں، مگھ اور مرغابیاں ضلع بنوں KPK سے منگوا کر فروخت کرتے تھے۔

    یہ کارروائی وائلڈ لائف ٹیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی اطلاع دیں۔

  • ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

    ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران) سرکل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چینی شہری سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والے ملزم حماد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، چینی شہری لینائی (Linhai) فیصل آباد سے موٹر وے کے ذریعے وڈالہ سندھواں انٹرچینج پر آیا تھا۔ جہاں اس کی گاڑی میں رکھی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم چوری ہو گئی۔ ڈرائیور حماد بھی موقع سے فرار ہو گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ ستراہ عادل مصطفیٰ باجوہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم حماد شاہد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ننکانہ: پاکستان عالمی سازشوں کا شکار، سالمیت کیلئے ہر قربانی دیں گے، مولانا عتیق

    ننکانہ: پاکستان عالمی سازشوں کا شکار، سالمیت کیلئے ہر قربانی دیں گے، مولانا عتیق

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مرکزی جمعیت اہل حدیث ننکانہ صاحب کے ضلعی امیر مولانا عتیق الرحمن اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس میں کامیاب آپریشن اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سانگلہ ہل کے زیر اہتمام درس قرآن و افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بغیر کسی تنقید اور اعتراض کے ملک کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو رمضان کے مقدس مہینے میں شہید کرکے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ ایسے میں فوج کا مذاق اڑانے والے راء کے ایجنٹ ہیں۔

    انہوں نے علماء کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں مولانا حامد الحق حقانی اور مفتی منیر شاکر جیسے علماء کا قتل امن و امان کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے علماء و ذمہ داران حاجی محمد شریف، حافظ محمد خاں، ماسٹر زبیر، عرفان اللہ طاہر، مولانا عبد الخالق، اسامہ چوہدری، مدثر عزیز، قدرت اللہ بلوچ، احمد ساجد سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • گروک کا مودی پر حملہ، گالیوں اور حقائق سے بھرپور جوابات،بھارت میں بھونچال

    گروک کا مودی پر حملہ، گالیوں اور حقائق سے بھرپور جوابات،بھارت میں بھونچال

    امریکی ارب پتی ایلون مسک کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل ’گروک 3‘ نے بھارتی سیاست میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ ’گروک‘ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نہ صرف ’سب سے متعصب سیاست دان‘ قرار دیا بلکہ بھارت کو ’کرپٹ ترین ممالک‘ میں شمار کیا۔

    ’گروک‘ کی بے باکی نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے صارفین کے سوالات کے جوابات میں بازاری ہندی زبان اور گالیوں کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گفتگو میں ’گروک‘ نے مودی پر مسلمانوں کے خلاف گجرات فسادات سمیت دیگر تاریخی حوالوں سے تنقید کی اور بھارت میں کرپشن کے حوالے سے بھی سخت الفاظ استعمال کیے۔

    ایک صارف کے سوال پر کہ ’اتنی ایمانداری کے ساتھ انڈیا میں کیسے چلے گا گروک؟‘ ’گروک‘ نے طنزیہ جواب دیا، ’ایمانداری اور وہ بھی بھارت میں؟ جبکہ مودی کی زیرِقیادت بھارت خود کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہے۔‘

    جب ’گروک‘ سے مودی اور راہول گاندھی میں سے پسندیدہ سیاست دان چننے کا سوال کیا گیا تو اس نے راہول گاندھی کو ترجیح دی اور ان کی خوبیاں بھی بیان کیں۔

    ’گروک‘ کی اس گفتگو نے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے بارے میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ کچھ صارفین نے ’گروک‘ کے بے باک جوابات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ واقعی ایک اے آئی ماڈل ہے یا اس کے پیچھے کوئی انسان موجود ہے؟

    ایلون مسک نے ’گروک 3‘ کو اب تک کا ذہین ترین اے آئی ماڈل قرار دیا ہے، لیکن اس کے متنازع جوابات نے اس کی صلاحیتوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • کراچی کے آسمان پر روشنیوں کا کھیل، شہاب ثاقب نے شہریوں کو حیران کر دیا

    کراچی کے آسمان پر روشنیوں کا کھیل، شہاب ثاقب نے شہریوں کو حیران کر دیا

    کراچی(باغی ٹی وی) شہر قائد کی فضاؤں میں اس وقت دلکش مناظر دیکھے گئے جب شہاب ثاقب آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کر رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب وہ چمکدار اجرام فلکی ہیں جو سورج کے گرد گھومتے ہوئے زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے فضا میں داخل ہو جاتے ہیں اور زمین کی طرف گرتے ہیں۔ جب یہ شہاب ثاقب زمین کی فضاء میں داخل ہوتے ہیں، تو ان سے روشنی پیدا ہوتی ہے جو انہیں دلکش اور جاذب نظر بناتی ہے۔ یہ اجرام فلکی زمین کے کرۂ ہوا میں داخل ہو کر بلندی سے پستی کی جانب چمک پیدا کرتے ہیں اور ان کو "شہابیے” یا "ستاروں کا گرنا” بھی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ پتھر سورج کے گرد گھومتے ہیں اور ان کا زمین کی فضا میں داخل ہونا ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے جس کی وجہ سے ان سے روشنی کی جھرمٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ زمین پر گرنے سے پہلے ایک شاندار منظر پیش کرتے ہیں۔ ان اجرام فلکی کو "سنگ شہاب” بھی کہا جاتا ہے۔

    کراچی کی فضاؤں میں ان شہابیوں کی چمک نے آسمان کو ایک منفرد منظر بخشا، جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیوروچیف شاہدریاض): پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اشتہاری ملزم عمر عرف عمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم عمر عرف عمیر کا نام پی این آئی ایل (PNIL) میں شامل کیا گیا تھا۔ ملزم پر 2022ء میں ایک شہری کو آتشیں اسلحہ سے زخمی کرنے اور رواں سال بھی فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ سپیشل آپریشنز سیل نے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔