Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی،میہڑ:دو معصوم بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، خاندانوں میں ماتم

    تنگوانی،میہڑ:دو معصوم بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، خاندانوں میں ماتم

    تنگوانی، میہڑ(باغی ٹی وی نامہ نگار) تنگوانی اور میہڑ کے علاقوں میں دو معصوم بچوں کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی ہے جس نے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی میں 5 سالہ نصیبان بروہی کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئی۔ اس کے والد نے فوراً بچی کو پانی سے نکال کر سرکاری تعلقہ ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    اسی طرح میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد بیتل میں 7 سالہ زمان چانڈیو سیم نالے میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی لاش کو نالے سے نکالا لیکن بچے کو بچایا نہیں جا سکا۔

    ان دونوں واقعات نے ایک بار پھر صحت کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ جب ایک طرف معصوم بچے اپنی جان گنوا رہے ہیں تو دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کیوں ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے انصاف اور متاثرہ علاقوں میں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • دراہمہ :پولیس کی کارروائی،غازی گھاٹ پر کروڑوں کی غیرقانونی اشیاء ضبط، سمگلروں کو لگا جھٹکا

    دراہمہ :پولیس کی کارروائی،غازی گھاٹ پر کروڑوں کی غیرقانونی اشیاء ضبط، سمگلروں کو لگا جھٹکا

    دراہمہ(باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدعلی) انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ محمد ایوب خان نیازی کی قیادت میں سمنگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر کی جانے والی ان کارروائیوں کے نتیجے میں کئی ملین روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء قبضے میں لی گئی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان میں انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ، محمد ایوب خان نیازی، کی قیادت میں سمنگلروں کے خلاف بلاخوف و خطر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، نیازی اور ان کی ٹیم نے حالیہ دنوں میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس میں متعدد ملین روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کو ضبط کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، رواں ہفتے کے دوران، نیازی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک لوڈر رکشہ کو روکا جس میں چائنیز نمک کے 17 بیگ موجود تھے۔ یہ بیگ 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی مالیت کے تھے اور رکشہ کو محمد شعیب نامی نوجوان چلا رہا تھا جو کہ کیبر والا سے تعلق رکھتا ہے۔

    اسی دوران ایک اور کارروائی میں بس نمبر KUT 1788 سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے ٹائر بھی برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ، 3 لاکھ روپے مالیت کے سولر پمپ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ مزید برآں، نان کسٹم سگریٹ پلاٹینم کی 57 ہزار روپے مالیت کی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

    محمد ایوب خان نیازی نے بتایا کہ چیکنگ کے نظام کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے اور آئندہ بھی سمنگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔” انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران سمگلر یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ اپنے مال کو یہاں سے کامیابی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

    نیازی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم سختی سے چیکنگ کے نظام کو اپنائے گی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ منی کوسٹر نمبر LXP 3362 سے 10 ٹوکرے بیٹرے بھی پکڑ کر متعلقہ محکموں کے حوالے کیے گئے ہیں، جس سے سمگلروں کے نیٹ ورک کو مزید کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔

    حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ علاقے میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،بجلی کمپنی میں کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،بجلی کمپنی میں کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،بیوروچیف شاہدریاض) ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن کے سنگین الزامات میں بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ملزمان میں ایکسین اطہر شہزاد اور اکاونٹ آفیسر راحیل مرزا شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ملازمین نے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے گجرات اور سیالکوٹ گرڈ اسٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے بڑی رقم غیر قانونی طور پر نکالی۔ ان اکاؤنٹس میں موجود رقم کی قانونی جانچ کے دوران پتا چلا کہ مذکورہ رقم کو جعلی دستاویزات اور جعلسازی کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

    یہ کارروائی ایف آئی اے کی کرپشن کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرکاری وسائل کی حفاظت اور بدعنوان عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس معاملے میں مزید معلومات ہیں یا انہوں نے ملزمان کے ساتھ کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھی ہو، تو وہ فوراً ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔ اس کارروائی کا مقصد کرپشن کے خاتمے اور عوامی اعتماد کی بحالی ہے۔

  • میہڑ : میلاد  جلسہ،  14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ : میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میہڑکے قریبی گاؤں ٹھارو ڈیپر میں منعقد ہونے والے ایک میلاد کے جلسے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں 14 سالہ قاسم ڈیپر نامی ایک لڑکاٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

    اطلاع کے مطابق میلاد کے جلسے کی ریلی کے دوران ٹریکٹر ٹرالی نے قاسم کو کچل دیا۔ موقع پر موجود افراد نے زخمی لڑکے کو فوری طور پر میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

  • احمد پور شرقیہ: کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    احمد پور شرقیہ: کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے مہراب والا میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں دو سالہ محمد سبحان ولد محمد ارشد کی موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ وہ پانی والی موٹر کے قریب چلا گیا اور اسے کرنٹ لگ گیا۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن بچے کو بچانا ممکن نہ ہو سکا۔ بچہ کرنٹ لگنے کے فوراً بعد ہی دم توڑ چکا تھا۔

    اس افسوسناک حادثے کے باعث علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑا دی ہے،والدہ کوغشی کے دورے پڑنے لگے،گھر میں سوگ کاماحول چھاگیا.

  • پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    تفصیل کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ کے مقام پر ایک ٹرک کے گرنے کے باعث بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ گزشتہ رات سے بند ہے۔

    اس حادثے کے بعد سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے اور کوہ سلیمان میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    بارکھان اور ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان کی دونوں اطراف کی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

  • اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

    اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے خان پور مرچاں والا میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے واپسی کے دوران ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں چار بچے شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور بچے ٹرالی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا، جبکہ باقی تین بچوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور اسے ہیڈ انجری کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر احمد پور شرقیہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے فوری طور پر زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے زخمی بچوں کی حالت کا جائزہ لیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    مقامی پولیس نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کے مطابق، ٹریلر ڈرائیور کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے قانونی کارروائی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: 12 ربیع الاول کا جلوس امن و امان سے اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان: 12 ربیع الاول کا جلوس امن و امان سے اختتام پذیر

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواد اکبر)ڈیرہ غازی خان میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی نے بتایا ہے کہ وہ خود سمیت ایس ڈی پی او، ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز مرکزی جلوس میں موجود ہیں اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتی ہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس امن سے منعقد ہوا۔پولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت اعلیٰ پولیس افسران خود جلوس میں موجود رہے۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

    پولیس نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

  • گوجرہ: عید میلاد النبی ﷺ  شہر میں متعدد جلوسوں کا انعقاد، جشن اور خوشیوں کا ماحول

    گوجرہ: عید میلاد النبی ﷺ شہر میں متعدد جلوسوں کا انعقاد، جشن اور خوشیوں کا ماحول

    گوجرہ(باغی ٹی وی نامہ نگار عبدالرحمان جٹ) گوجرہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف جگہوں پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ جلوس نکالے گئے۔ مرکزی درس سے پیر سید اسرار البہار شاہ صاحب کی قیادت میں نکالا گیا جلوس اپنے مقررہ روٹ سے گزرتا ہوا چوک ملکاں والا پہنچا۔ جلوس کے تمام راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے، جہاں شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کی تواضع مٹھائی سے کی گئی۔

    جلوس کے شرکاء عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول پڑھتے رہے۔ سابقہ پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی آمد کی خوشی منانا مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، اور آج پوری دنیا میں اس خوشی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی ولادت کے دن ستارے چمک رہے تھے اور آسمان کا منظر نرالا تھا، اور آج بھی عاشقان رسول مختلف طریقوں سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    پیر سید اسرار البہار شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرے اور ان کی حیات طیبہ کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے۔

    دوسری طرف، خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ خواجہ زندہ پیر گھمکول شریف پیر عتیق الرحمان نقشبندی کی قیادت میں بھی ایک بڑا جلوس نکالا گیا، جو پنسرہ روڈ سے ہوتا ہوا گڈا خانہ چوک پہنچا۔ اس جلوس میں درود و سلام اور نعت پڑھتے ہوئے شرکاء نے مختلف راستوں سے سفر کیا۔ جلوس کے اختتام پر پیر سید اسرار البہار شاہ صاحب نے عالم اسلام اور پاکستان کی سرفرازی کے لیے دعا کی۔

    ایک اور بڑا جلوس مرکزی چامعیہ چراغیہ سے پیر سید ذیشان المجتبے اور سید عثمان حسن شاہ کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں گھوڑوں کا ایک بڑا قافلہ بھی شامل تھا جو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ، جلوس میں کار، بس، اور موٹر سائیکلوں کا ایک بڑا قافلہ بھی شامل تھا۔

    جلوس کے میونسپل کمیٹی پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر اور چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے جلوس کا استقبال کیا اور شرکاء کو مٹھائی تقسیم کی۔ میونسپل کمیٹی نے جلوس کے راستوں میں پانی کی سبیلیں لگائیں اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کیا۔ شہر بھر میں رنگین چونے سے راستوں کو سجایا گیا تھا، جس سے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی دو بالا ہو گئی۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر  کا عید میلاد النبی ﷺ پر جیل، ہسپتال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا عید میلاد النبی ﷺ پر جیل، ہسپتال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کے ہمراہ خواتین اور مرد قیدیوں، اسیران، اور حوالاتیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

    گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں اور ان کے لواحقین کو عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے وہاں مقیم بچوں میں بھی مٹھائی تقسیم کی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو فراہم کی جانے والی رہائشی، کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو علاقائی عوام نے سراہا اور اس کی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہمدردی اور خیرسگالی کی علامت قرار دیا۔