Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ: گورنمنٹ گرلز کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

    ٹھٹھہ: گورنمنٹ گرلز کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) گورنمنٹ گرلز کالج ٹھٹھہ کی فرسٹ ائیر کی طالبہ نجمہ ملاح، جو کہ مکلی حیدری چوک کی رہائشی غریب مزدور کی بیٹی ہے، پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ نجمہ ملاح کی گمشدگی پر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، اور اس کے والدین پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

    نجمہ ملاح کے والد یوسف ملاح اور چچا رستم ملاح نے میڈیا کو بتایا کہ نجمہ پیر کے روز کالج گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ کالج کے اوقات مکمل ہونے کے بعد، جب ہم نے کالج کی پرنسپل سے رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایا کہ نجمہ کالج میں پڑھائی کے بعد روزانہ کی طرح گھر کے لئے نکل گئی تھی، اور اس کے بعد ہمیں اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    نجمہ ملاح کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو کالج سے اغوا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکلی نرسری کے رہائشی کچھ مشتبہ افراد، بشمول حمزہ لاشاری، اشفاق درس، اللہ بخش لاشاری، سومار لاشاری، گل محمد، نظیر، یعقوب اور دیگر افراد نے پری پلاننگ کے تحت نجمہ کو اغوا کیا ہے، کیونکہ ان افراد نے کچھ عرصہ قبل نجمہ کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    نجمہ کے والد یوسف ملاح نے کہا کہ وہ ایک غریب انسان ہیں اور ٹھیلا چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اور ان کی بیٹی کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، نجمہ کے ورثاء نے وزیر تعلیم سید سردار شاہ، ڈی سی ٹھٹھہ، اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے درخواست کی ہے کہ نجمہ کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

  • ننکانہ:بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال،سکھ کمیونٹی نے میلاد النبی کے جلوس پرپھولوں کی برسات کردی

    ننکانہ:بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال،سکھ کمیونٹی نے میلاد النبی کے جلوس پرپھولوں کی برسات کردی

    ننکانہ صاحب( باغی ٹی وی نامہ نگار، احسان اللہ ایاز) شہر ننکانہ صاحب میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک اور مثال قائم کی گئی۔ سکھ کمیونٹی نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی اور سرکار حضرت محمد ﷺ کی آمد کی مبارکباد دی۔

    میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس جامع مسجد اقصیٰ سے شروع ہوا، جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے درود و سلام پڑھتے ہوئے شرکت کی۔ جلوس میں "سرکار کی آمد مرحبا” کے نعرے بھی بلند ہوئے۔ سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ جنم استھان کے سامنے سرجیت سنگھ کی قیادت میں جلوس میں شرکت کی اور گل پاشی کی۔ سکھ یاتریوں نے عاشقان رسول ﷺ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔

    سکھ یاتریوں نے جلوس میں شریک لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر سردار سرجیت سنگھ کنول نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نبی ﷺ کے پیغام امن، محبت، اور رواداری کو اجاگر کیا اور دعا کی کہ پوری دنیا اور پاکستان میں امن و امان قائم رہے۔

    جلوس کی فضا "آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اور یہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گولچکر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

  • خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) لنڈیکوتل پولیس نے آئس اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایس ایچ او لنڈکوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے لنڈیکوتل بازار پسیدخیل اڈے میں کاروائی کی۔ اس دوران دو مشتبہ افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ملزمان کی شناخت یاسین ولد شاہ حسین سکنہ فاطمی خیل اور ظہور ولد شاہ زمان سکنہ پیروخیل لنڈیکوتل کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آئس اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک سے آئس اسمگل کرکے ملک کے دیگر حصوں کو سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

    ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب تک ان عناصر کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

  • حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل، تینوں بچوں کی دودھ پینے کے بعد شدید الٹیاں آنا شروع ہوگئیں جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی

    تفصیلات کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقے میں آج شام تین بچوں کی شدید الٹیوں کی شکایت نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ لواحقین کے مطابق، بچوں نے گھر کے قریب دودھ کی دکان سے کچا دودھ خریدا تھا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

    بچوں کی حالت بگڑتے ہی فوری طور پر ریسکیو سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصلپور منتقل کیا۔ اسپتال میں تینوں بچوں کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

    متاثرہ بچوں میں شامل ہیں علی اکبر، ولد محمد فخر، عمر 3 سال اڈہ کٹرینہ، حاصلپور،علی حسین، ولد محمد فخر، عمر 10 ماہ،شائستہ بی بی، دختر حفیظ، عمر 7 ماہ

    دودھ میں کیا تھا جس نے تین بچوں کو بیمار کیا؟ حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا گیا کچا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بنا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی اور تحقیقات میں تاخیر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے دودھ میں ہاضمے سے متعلق بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں،عوام کچے دودھ کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف معیاری دودھ استعمال کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

    تنگوانی(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں پیر جان باجکانی کے قریب انڑ پل پر چولیانی اور ملک برادریوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس تشدد میں ملک برادری کے معزز شخص استاد رانو ملک اور ایک راہگیر عبد التقی کو قتل کر دیا گیا جبکہ رانو ملک کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

    دونوں برادریوں کے درمیان زمین کے مالکیت پر کافی عرصے سے اختلاف چلا آ رہا تھا۔ آج جب دونوں فریق اس جگہ پر آمنے سامنے آئے تو بات بگڑ گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی، چولیانی برادری نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ملک برادری پر حملہ کر دیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس واقعے کے وقت سے ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔

    پولیس کی غیر موجودگی اور فریقین کی جانب سے مسلسل فائرنگ سے علاقے میں مزید خونریزی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں اپنی جان و مال کا خطرہ ہوچکاہے۔

  • اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف: پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ، طلباء کی زندگیوں کو شدید خطرات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں کی اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ مقامی سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو روزانہ شدید اوور لوڈڈ رکشوں میں سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق، رکشہ ڈرائیور بچوں کو اضافی سیٹوں پر بٹھانے کے ساتھ ساتھ اکثر انہیں رکشوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر بھی کھڑا کر دیتے ہیں، جس سے رکشوں میں اوور لوڈنگ کی حالت مزید ابتر ہو جاتی ہے۔ اس بدترین صورتِ حال کے باعث متعدد حادثات ہو چکے ہیں، لیکن مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

    مقامی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ شہریوں اور والدین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے حادثے کا امکان بڑھ جائے گا جو طلباء کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور ملوث رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ان کے مطابق، اگر جلد کوئی سنجیدہ کارروائی نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں سنگین حادثات اور نقصانات ہو سکتے ہیں۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ: پولیس کی سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر، ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    سنیپ چیکنگ کے دوران تمام موٹر سائیکلوں، رکشوں، مسافر وین، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔

    پولیس نے اپنے دائرہ کار میں سنیپ چیکنگ کو تیز کر دیا ہے، جس میں ایس ڈی پی اوز اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ چیکنگ کر رہے ہیں۔ شہر کے اہم علاقوں، خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد اور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔

    یہ سنیپ چیکنگ 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے اقدامات سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

  • اوچ شریف :پیٹ کے بل سونے کی عادت، جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ڈاکٹر زاہد شہزاد

    اوچ شریف :پیٹ کے بل سونے کی عادت، جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ڈاکٹر زاہد شہزاد

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد شہزاد، جو کہ ایک ماہر یورالوجسٹ، سیکسالوجسٹ، اور پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ہیں، نے حال ہی میں الٹا سونے کے صحت پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ الٹاسونے کی عادت نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور اعصابی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

    ڈاکٹر شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹ کے بل سونے یا مسلسل الٹاسونے کی عادت سے جسم کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے، جو گردے اور مثانے پر بوجھ ڈالتا ہے اور مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ان بیماریوں میں گردوں کی خرابی، مثانے کی سوزش، اور پتھری شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے نشاندہی کی کہ الٹاسونے کی عادت سے ہارمونز کا توازن بگڑ سکتا ہے، جو مردانہ صحت میں مسائل، جیسے نامردی اور مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ عمل اعصابی نظام پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ، تناؤ، اور دیگر اعصابی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر شہزاد نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ الٹاسونے ک میں احتیاط برتیں اور طویل مدتی اثرات سے بچنے کے لیے ماہر صحت سے مشورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنی عادات پر نظر رکھیں اور کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں بروقت علاج حاصل کریں۔

    ڈاکٹر شہزاد نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ اوندھے منہ لیٹنے یا پیٹ کے بل لیٹنے سے کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ پیٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی غیر معمولی انداز میں مڑ جاتی ہے اور اسکے مہروں پر غیر ضروری دباؤ پڑھتا ہے۔

    اوندھے منہ سونے سے عام طور پر سانس لینے میں دشواری بھی پیش آتی ہے۔پیٹ کے بل لیٹنے سے حرکت قلب پر اثر پڑتا ہے اور یہ معدے کے عمل پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

  • گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ: 9 سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار، بدفعلی کے بعد قتل کی تصدیق

    گو جرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے) تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، جس میں 9 سالہ بچے سہیل عرف شیرو کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مورخہ 3 ستمبر 2024 کو تھانہ صدر گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک 372 ج ب اضافی آبادی سے 9/10 سالہ بچہ سہیل عرف شیرو، 2 ستمبر 2024 سے غائب ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پر فوراً مقدمہ نمبر 1032/24 درج کیا گیا۔

    واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے 7 ستمبر 2024 کو بچے کی لاش فصل جوار کے کھیت سے برآمد کی، جس پر مقدمہ میں دفعہ 302 ت پ درج کیا گیا۔

    تفتیش کے دوران پولیس کو شواہد ملے کہ اسی گاؤں کے جاوید ولد اسلم قوم ملک کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جاوید کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی، جس میں اس نے 9 سالہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور بعد میں بچے کو راز افشاء ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے بچے کے گھر والوں کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔

    بچے کی گمشدگی اور لاش ملنے سے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، لیکن ملزم کی گرفتاری سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ اور شہریوں نے پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔

  • سیالکوٹ: صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، وزیر بلدیات

    سیالکوٹ: صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، وزیر بلدیات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈسکہ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب ڈسکہ کے چیئرمین شکیل اکرم بٹ، جنرل سیکرٹری رانا وسیم اشرف، ڈاکٹر افضال خان، پرویز عالم بٹ، عدنان ناصر مغل، غضنفر مغل، رانا محمد شبیر، اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدر عمران شریف، جنرل سیکرٹری عثمان حیدر، مظفر چوہان، نوید شیخ، ملک چاند، اور سلیم عباس بخاری نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ حقائق کو ملحوظ خاطر رکھیں اور قلم کی حرمت کو پامال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے پریس کلب ڈسکہ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ذاتی پسند ناپسند کو بالا طاق رکھتے ہوئے پریس کلب میں جینوئن صحافیوں کو ممبر بنائیں تاکہ اصلی اور نقلی صحافیوں کا فرق واضح ہو سکے۔

    صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی اور افواج پاکستان کے خلاف بے جا تنقید کی بھی مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں کو جھوٹے پراپیگنڈے کو روکنے اور حقائق عوام کے سامنے رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے اور ان کا ایجنڈا مخالفین کی مخالفت نہیں ہے۔

    مزید برآں، میاں ذیشان رفیق نے شہر میں بلا امتیاز تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی اور صوبے میں اڑھائی سو گھروں کے لیے ایک سینٹری ورکر پروگرام لانے کا اعلان کیا، جس کے تحت صفائی کا نظام وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق چلایا جائے گا۔