Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

    ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ): ڈیرہ غازی خان انتظامیہ، پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یوم دفاع کی ایک شاندار تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ ضلع کی اس مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے۔

    تقریب میں شہداء و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ سکولوں کے طلبا و طالبات نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے دفاع وطن کی بھرپور عکاسی کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 1965 کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ پاک افواج آہنی دیوار کی مانند ہیں، جسے کوئی پار نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارے اور قوم مضبوط ہونگے تو ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جدید دور میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے ہمیں اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی عوام اپنے اداروں اور پوری قوم کے ساتھ ہے۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو ملک کے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کی پہچان کرانے کی ضرورت ہے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم کی طاقت سے ہم نے اپنے دفاع کو مضبوط تر کرنا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے آرٹ گیلری میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایک شاندار تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

    اس تقریب میں اے ڈی سی غلام مصطفیٰ سیہڑ، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان، ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، سی ای او ریاض خان سمیت اساتذہ، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

    یوم دفاع کی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریر، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کرکے سامعین کو مسحور کر دیا۔ گورنمنٹ گرلز سکول نمبرون، گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول، دانش سکول، گورنمنٹ گرلز سکول ملا قائد شاہ جدید اور قدیم، ایسپائر کالج، گورنمنٹ گرلز سٹی سکول اور سنٹرل ماڈل سکول کے بچوں کی پرفارمنس قابل دید تھی۔

  • اوکاڑہ: یوم دفاع پاکستان پر ڈپٹی کمشنر کا سکول میں طلباء سے خطاب

    اوکاڑہ: یوم دفاع پاکستان پر ڈپٹی کمشنر کا سکول میں طلباء سے خطاب

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر): اوکاڑہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے شہداء نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر فرد ان شہداء کی قربانیوں کا قرضدار ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے تمام اہلکار بھی شہید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء اور ان کے اہل و عیال کی عزت و تکریم ہر ایک پر واجب ہے۔

    اس موقع پر سکول کی طالبات نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں تقریریں، مضامین، ملی نغمے، پینٹنگز اور ٹیبلوز شامل تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خود اعتمادی سے آگے بڑھ سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

    تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

  • ننکانہ ہسپتال میں کرپشن کا نیا باب،بجلی کی ڈبل لائن،23 لاکھ روپے کا ڈیزل، پیسے کہاں گئے؟

    ننکانہ ہسپتال میں کرپشن کا نیا باب،بجلی کی ڈبل لائن،23 لاکھ روپے کا ڈیزل، پیسے کہاں گئے؟

    ننکانہ صاحب( باغی ٹی وی کے نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ننکانہ ہسپتال میں کرپشن کا نیا باب،بجلی کی ڈبل لائن،23 لاکھ روپے کا ڈیزل، پیسے کہاں گئے؟

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں بدعنوانی کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے سرکاری فنڈز میں 23 لاکھ روپے کی خرد برد کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، ہسپتال میں بجلی کی مسلسل ترسیل کے لیے ڈبل لائن ہر شفٹ میں فراہم کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ اور ان کی ٹیم نے سابقہ مالی سال کے آخری تین ماہ (اپریل، مئی اور جون) میں مبینہ طور پر پی او ایل ہیڈ میں جنریٹر کے تیل کی مد میں 23 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، جو کہ سراسر بوگس بل بنائے گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ اس وقت ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ کی سربراہی میں مبینہ طور پر کرپشن کی مد میں لاکھوں روپے کا چونا لگا چکی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جائیں تو مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ سے انکوائری اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ننکانہ : غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف کے بعد شہری پریشان

    ننکانہ : غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف کے بعد شہری پریشان

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز): پلاننگ برانچ کی مبینہ غفلت کے باعث ننکانہ صاحب میں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کا انکشاف ہونے کے بعدشہری اپنی عمر بھر کی کمائی خطرے میں دیکھ کر پریشان ہیں۔

    مانگٹانوالہ روڈ، موڑکھنڈا، منڈی فیض آباد، بچیکی، سید والا اور شاہ کوٹ روڈ پر بغیر اجازت کے ہاوسنگ سکیمیں چل رہی ہیں۔ ان سکیموں کے مالک شہریوں کو فوری قبضہ اور فوری رجسٹری کا جھانسہ دے کر ان کی جمع پونجی لوٹ رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں

    ننکانہ :اپناگھر خواب بن گیا ،شہریوں کی جیبیں خالی، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پیچھے کون؟

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی عمارت کے باہر قانونی اور غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کی تفصیل والے بینرز لگائے جائیں تاکہ لوگ دھوکہ نہ کھائیں۔

  • اوچ شریف:عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، جینا مرنا ان کے ساتھ ہے،عمر رضا گیلانی

    اوچ شریف:عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، جینا مرنا ان کے ساتھ ہے،عمر رضا گیلانی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان )مخدومزادہ سید عمر رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چاہے وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، وہ عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی نماز کے بعد شمس محل میں مقامی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

    مخدومزادہ سید عمر رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اپنے ووٹروں، سپورٹروں اور حلقے کی عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی تمام برادریاں ان کے لیے قابل احترام ہیں، لیکن بڈانی، بلوچ اور رڈ برادری ان کے گھر کی طرح ہیں۔

    انہوں نے موجودہ ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حالیہ بارشوں میں کڑکنے والی بجلی کی وصولی بھی پاکستانی صارفین سے شروع کر دی گئی ہے۔

    مخدومزادہ سید عمر رضا گیلانی نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ عوام پر ترس کھائیں اور انہیں بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائیں۔ انہوں نے ملک کے تمام مسائل کے حل کے لیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  • ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو کا خاتمہ کیلئےجائزہ اجلاس

    ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو کا خاتمہ کیلئےجائزہ اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو مہم کے دوران موثر کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل، ٹاؤن کمیٹیز اور یونین کونسلز کے چیئرمینز پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز کی نگرانی اور مدد کو یقینی بنائیں اور کمزوریوں کی نشاندہی کریں تاکہ ضلع سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو وائرس کی گردش تیز ہے اور ضلع کو ہر حالت میں پولیو سے پاک کرنا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر تحصیل سطح پر مختیارکار، ٹاؤن افسر اور مقامی یا صوبائی ملازمین جبکہ یونین کونسل سطح پر تپیدار، سٹی سرویئر، سب رجسٹرار، یو سی سیکریٹری اور دیگر متعلقہ ملازمین پر مشتمل سپورٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ایریا انچارجز اور فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کی جا سکے۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سب تحصیل اور یونین کونسل سپورٹ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ نوٹیفکیشن کے تحت ضابطہ اور ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ تحصیل سطح پر ٹاؤن چیئرمنز اور متعلقہ اداروں سے اجلاس منعقد کریں اور مہم کی نگرانی کریں۔ انکاری والدین اور معززین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کریں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

    اجلاس کے دوران این اسٹاپ افسر ڈاکٹر راجیش کمار نے تفصیلی بریفنگ دی اور تحصیل و یو سی سپورٹ ٹیموں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ٹاؤن اور یو سی چیئرمنز نے ڈپٹی کمشنر کو قومی فریضے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اجلاس کے اختتام پر، ڈی سی آفس سے پبلک پارک مکلی تک عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی واک کی گئی۔ مزید برآں، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے سول اسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر سید یامین شاہ، مرف کے نمائندہ ڈاکٹر داؤڈ ہیلایو اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • نواب علی وسان کا خیرپور میں شاندار استقبال، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ

    نواب علی وسان کا خیرپور میں شاندار استقبال، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ

    خیرپور(باغی ٹی وی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے نواب علی وسان کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کی جانب سے خیرپور ضلع کا صدر منتخب کرنے پر خیرپور میں شاندار استقبال کیا گیا۔ نواب علی وسان خیرپور کی پہلی حدود کوٹ لالو سے وسان ہائوس خیرپور تک پہنچے تو ہزاروں جیالوں کا سونامی ان کا منتظر تھا۔

    نواب علی وسان کا پچاس سے زائد مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا، جہاں جیالوں نے انہیں پھول نچھاور کیے، سندھی ٹوپیاں، اجرکیں، پھولوں کی مالائیں اور بوسکی کے پٹکے پیش کیے۔ کوٹ لالو، پکا چانگ، کرونڈی، اکری چودگی، باغ بچرا، سوئی گیس، ننگریجا، جھنگو، کنب، عارف سولنگی، جسکانہ، کیریا مشین، کوٹ بنگلو، سوراھ چوک، درگاہ دیھ سوہو، لیاری، حسین آباد، مٹھڑی، جانی برڑا، شاہ لطیف یونیورسٹی چوک، مریم توب، چھتری چوک، نیشل بینک چوک اور دیگر مقامات پر بھی ہزاروں جیالوں اور جیالیوں نے نواب علی وسان کا والہانہ استقبال کیا۔

    نواب علی وسان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور نے جو ذمہ داری سونپی ہے، وہ اسے بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور ضلع میں کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور انہیں روزگار کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔

    نواب علی وسان نے مزید کہا کہ ضلع خیرپور کی عوام اکیلا محسوس نہ کریں، وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہیں گے اور وسان ہائوس خیرپور کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

  • کندھ کوٹ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

    کندھ کوٹ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

    کندھ کوٹ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمختیاراعوان): پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کشمور، امیر فضل اویسی کی ہدایت پر یہ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔

    اس ریلی میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی اور بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔ ہم پوری قوم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن اور اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کسان کارڈ کے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔

    اہم نکات:

    ×گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا ہدف 15880 مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 12 ہزار سے زائد زمیندار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
    رجسٹریشن آن لائن جاری ہے۔
    ×ایک ایکڑ سے ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے مالک زمیندار اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر سے میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
    ×کسان کارڈ کی تقسیم کے لیے ڈسٹریبیوشن سینٹرز تمام تحصیلوں میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔
    ×بینک آف پنجاب کے نمائندے کے مطابق کسان کارڈ کل تک موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔
    ×کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے زمینداروں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء کے لیے اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
    ×کسان رجسٹریشن کا ٹارگٹ اسی ہفتہ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    ×کسان کارڈ 15 اکتوبر تا 15 اپریل تک قابل واپسی ہو گا۔

  • سیالکوٹ:لاکھوں ادھورے خواب,بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سرکاری نوکریوں کے لیے 8 لاکھ درخواستیں

    سیالکوٹ:لاکھوں ادھورے خواب,بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سرکاری نوکریوں کے لیے 8 لاکھ درخواستیں

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) صوبہ بھر سے 8 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں نے حکومت سے ملازمت کے لیے اپیل کی ہے۔ ان بے روزگار افراد نے سرکاری نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    نوجوانوں نے پنجاب جاب سنٹر کے آن لائن پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کروائیں۔ یہ پلیٹ فارم لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔

    اس کے علاوہ، ڈیلی ویجز کی ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے بھی 86 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے۔ یہ پورٹل ہر مہینے ہزاروں بے روزگار افراد کو درخواستیں جمع کرانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔