Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورماتھیلو:جے یو آئی رہنماؤں کا تعزیتی دورہ

    میرپورماتھیلو:جے یو آئی رہنماؤں کا تعزیتی دورہ

    میرپور ماتھیلو: جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا محمد اسحاق لغاری اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم کھاوڑ نے تعلقہ ڈھرکی کے مجاہد ساتھی مولانا محمود مہر کے ہمراہ مولانا نثار احمد کلھوڑو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بعد ازاں، مولانا نثار احمد کو مسجد صدیق اکبر رضہ ماتھیلو چوک میں واپس ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

  • سیالکوٹ: یوم دفاع کے موقع پر تبدیلی ہلال استقلال کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ: یوم دفاع کے موقع پر تبدیلی ہلال استقلال کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض+سٹی رپورٹرمدثراتو): یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سیالکوٹ کے تاریخی قلعے میں جناح ہال میں تبدیلی ہلال استقلال کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس شاندار تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر اویس توقیر، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ڈی پی او رانا عمر فاروق اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے شرکت کی اور ہلال استقلال کی رسم ادا کی۔

    اس موقع پر شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ و طالبات، چناب رینجرز، پنجاب پولیس، تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں، ریسکیو 1222 کے وارڈنز اور اسکاؤٹس کے دستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ و طالبات کے بینڈز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے دلنشین نغموں سے ماحول کو قومی جذبے سے لبریز کر دیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری افواج ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ پیش قدم رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ملک کی خدمت کے لیے آگے آنے کی تلقین کی۔

    اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے اور دلچسپ ٹیبلو پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    اس تقریب میں شامل دیگر اہم شخصیات میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، سی او میونسپل کارپوریشن ملک افضل، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور، سی سی او ایجوکیشن جاوید اقبال، ڈی او سیکنڈری ملک اللہ، ڈی اوز ایلیمنٹری اسماء ڈار اور مجاہد حسین علوی شامل تھے۔

    یہ تقریب وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔

  • قصور : ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ

    قصور : ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ

    قصور(باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون، زرعی آلات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڈیاں کی حدود میں عبدالقدوس نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا۔

    تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں اصغر علی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر لے گئے۔

    تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں نیامت علی نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

    تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں عامر اقبال کے زرعی رقبے سے نامعلوم چور سپرے مشین، تھریشر شافٹ اور دیگر سامان چوری کر لے گئے۔

    مقامی پولیس نے تمام واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے تفتیش جاری ہے،ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کا کامیاب آپریشن، خطرناک ڈاکو گرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کا کامیاب آپریشن، خطرناک ڈاکو گرفتار

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں) ٹھٹھہ میں پولیس نے ایک کامیاب آپریشن میں خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ٹھٹھہ کی حدود بگھاڑ موری لنک روڈ کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران یہ کارروائی کی گئی۔

    گرفتار ملزم کی شناخت عطا محمد عرف عطانی ولد اگاریو گندرو رہائشی بھرانی ولیج ٹھٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتداعی تفتیش کے مطابق یہ ملزم ضلع ٹھٹہ میں رابری، موٹرسائیکل چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستل بھی برآمد کی ہے۔

    ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ٹھٹہ پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

  • گوجرانوالہ: الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    گوجرانوالہ: الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، سرفراز حبیب نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن محروم طبقات کو ووٹ کے حق سے آگاہ کرنے اور اس کا استعمال یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ خاص طور پر خواجہ سراؤں، افراد باہم معذوری اور اقلیتوں کے ووٹ کے اندراج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہے۔ اس سلسلے میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کی مہم پر سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خواجہ سراؤں کو نادرا سے شناختی کارڈ بنوانے میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

  • مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی پہلی قرعہ اندازی کر دی

    مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی پہلی قرعہ اندازی کر دی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی پہلی قرعہ اندازی کر دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی پہلی قرعہ اندازی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بلاسود 15 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا جسے 7 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔ ہر ماہ صرف 14 ہزار روپے کی قسط ادا کرنی ہوگی۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کے پاس چھوٹا سا زمین کا ٹکڑا ہے لیکن گھر بنانے کے لیے ان کے پاس کافی پیسے نہیں ہیں۔

    انہوں نے قرعہ اندازی میں نام نکالنے والوں کو مبارکباد دی اور بتایا کہ پورے پنجاب میں یہ قرعہ اندازی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں بیلیٹنگ کا آغاز بھی کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی1 کا دورہ کیا اور پنجاب میں ملک کے پہلے اور سب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، وزیراعلیٰ نے سکول کے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود دیے اور ان کی نگرانی کی۔

    مریم نواز شریف نے بچوں کے نام پوچھے اور ان کی تعریف کی۔ وہ سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں اور ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا، خاص طور پر پڑھائی میں درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔ ایک اداس طالب علم نے اپنے والد کی بے روزگاری کا ذکر کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے طالب علم کے والد کو روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام” کا پائلٹ پروجیکٹ جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور، اور مظفر گڑھ سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار 4 لاکھ سے زائد طلبہ کو روزانہ 175 ملی لیٹر دودھ کا پیک فراہم کیا جائے گا۔ بچے دودھ کے خالی پیکٹ سکول میں جمع کرائیں گے، جن کی ری سائیکلنگ سے حاصل شدہ آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر طلبہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف دیے۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی خطاب کیا۔

    وزیراعلیٰ کی کمشنر آفس آمد پر باڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے حنیف پتافی، ثانیہ عاشق، نوشین عدنان، شیر علی گورچانی، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سکولز، کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او سجاد حسن خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ :متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض مافیاء کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض مافیاء کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ) ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک غلام فرید بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ واربرٹن روڈ اور ننکانہ بائی پاس پر موجود متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

    سیکرٹری متروکہ وقف املاک غلام فرید نے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے تمام متعلقہ ادارے پوری تیاری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز کے اندر اندر یہ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ اس آپریشن میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور جو بھی اس آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • اوچ شریف میں 10 سالہ بچہ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف میں 10 سالہ بچہ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے سرور آباد کی بستی مہیسر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں 10 سالہ بچہ حاجی محمد ریاض مہسر کا بیٹا محمد احمد پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ صبح سویرے گھر والے گھریلو کام میں مصروف تھے اور گھر میں پیڈسٹل فین صحن میں کھڑا تھا اور بچہ پید سٹل فین سے کچھ فاصلے پر مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ بنی ہے اس حادثے سے گھر میں سنسناہٹ کی فضا قائم ہو گئی اور والدین کو شدید صدمہ پہنچا۔
    اس المناک واقعے نے ایک بار پھر بجلی کے خطرات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں بجلی کے آلات کے استعمال کے دوران احتیاطی تدابیر نہ برتنے سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

  • سرگودھا :پولیس اور پریس کی شراکت داری، شہر کے امن  کیلئے ایک نئی صبح

    سرگودھا :پولیس اور پریس کی شراکت داری، شہر کے امن کیلئے ایک نئی صبح

    سرگودھا(باغی ٹی وی ،نامہ نگارشاہنوازجالپ) سرگودھا پریس کلب میں اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی آمد پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مہر آصف حنیف نے کہا کہ سرگودھا پولیس اور پریس کے درمیان باہمی تعلقات بہت اچھے اور خوشگوار ہیں۔ دونوں ادارے مل کر جرائم کی روک تھام اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے عبدالسمیع شیخ کو نوجوان، محنتی اور عوام دوست آفیسر قرار دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بھی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر صحافیوں سے بہت کچھ سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ شہر میں جرائم کم ہوں، تھانوں میں عوامی شکایات کم ہوں اور پولیس کا رویہ عوام دوست ہو۔

    جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال اور سینئر صحافی عبدالحنان چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی اور سیاسی، مذہبی مسائل کی وجہ سے پولیس پر کام کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے۔ پولیس نے امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت تمام پولیس افسران کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے عبدالسمیع شیخ کو ایک اچھا، فرض شناس اور محنتی افسر قرار دیا اور کہا کہ صحافی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔