Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: رنگپورہ میں ڈاکوؤں کا کنٹرول، بہن بھائی سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی، شہرمیں خوف

    سیالکوٹ: رنگپورہ میں ڈاکوؤں کا کنٹرول، بہن بھائی سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی، شہرمیں خوف

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض): شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تازہ ترین واقعہ تھانہ رنگپورہ کے علاقے مرے کالج کے قریب پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک بہن بھائی سے ان کی موٹرسائیکل چھین لی۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کے علاوہ متاثرین کے ساتھ تشدد بھی کیا۔ یہ واقعہ دن کے اوقات میں پیش آیا جس نے شہریوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے شکنجے میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپنی سلامتی کا خود خیال رکھنے اور کسی مشکوک سرگرمی پر پولیس کو فوری طور پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

  • سیالکوٹ:بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، شہریوں کو ہدایات دیں

    سیالکوٹ:بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، شہریوں کو ہدایات دیں

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض): سیالکوٹ میں بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے شہر کا دورہ کیا اور ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام اور عملہ کے ساتھ نشیبی علاقوں، بشمول شہاب پورہ اور حاجی پورہ کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے سینی ٹیشن سٹاف اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہیں اور بارشی پانی کے مکمل نکاس تک ایس ڈبلیو ایم سی کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے۔ انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال رکھنے اور نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس کے استعمال کی بھی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے وہ 9250011 کنٹرول روم میں رابطہ کریں۔

    بتایا گیا ہے کہ شام 6:30 سے 12 بجے تک 45 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے ساتھ ہی عملہ نے رین ایمرجنسی کیمپ میں پہنچ کر آپریشن کا آغاز کردیا اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا جلد ازجلد نکاس یقینی بنایا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت کا خواتین کے حق وراثت کوتحفظ  دینےکا اہم فیصلہ

    پنجاب حکومت کا خواتین کے حق وراثت کوتحفظ دینےکا اہم فیصلہ

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) پنجاب حکومت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس کا نام "violation against women never again” رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جن خواتین کو وراثت میں ان کا حق نہیں دیا گیا، وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 498 اے کے تحت مقدمہ درج کروا سکتی ہیں۔ اس دفعہ کے تحت مجرم کو 10 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

    پنجاب حکومت کی اس اقدام پر عوام خاص طور پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس فیصلے کو خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جامشورو:قدیم گاؤں کی مرکزی سڑک بند کرنےپر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جامشورو:قدیم گاؤں کی مرکزی سڑک بند کرنےپر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جامشورو،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے قدیم گاؤں کی مرکزی سڑک بند کرنے اور احتجاج کرنے والے گاؤں والوں اور صحافیوں پر مقدمے درج کرنے کے خلاف رہائشیوں نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے اور مرنے تک بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گاؤں مصری کوسو اور یوسف کوسو عوامی اتحاد کی اجلاس صدر پپن کوسو کی صدارت میں ہوئی، جس میں علی مردان جمالی، محمد سچل چانڈیو، کامریڈ سلمان بھلائی، علی بحر بلیڈی، رئیس عثمان چانڈیو، ولید بلیڈی، حاکم پنهور، زاہد بلیڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے گاؤں والوں اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے اور ان کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان سے ملاقات کرکے سڑک کے بارے میں رپورٹ تحریری طور پر حاصل کی جائے گی، جس کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

    اس کے بعد پریس کانفرنس کرکے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ اور مرنے تک بھوک ہڑتال شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان:ایجوکیشن  بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ڈیرہ غازی خان:ایجوکیشن بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ-II اور کمبائنڈ کے نتائج کا اعلان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے بتایا کہ پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان بورڈ بھی 4 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بورڈز کی کمیٹی آف چیئرمین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا شیڈول مرتب کیا گیا۔ اس کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات آج شام 4 بجے جاری کی جائیں گی۔

    کنٹرولر امتحانات نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2024 کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔

    طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی پریشانی یا معلومات کے لیے بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • ڈی جی خان : اے ٹی ایم ، ون لنک سسٹم میں خرابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

    ڈی جی خان : اے ٹی ایم ، ون لنک سسٹم میں خرابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹاف رپورٹر) شہر میں آج ون لنک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے شہریوں کو بینکوں سے رقم نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ متعدد شہریوں نے بتایا کہ وہ جب اپنے بینک کے اے ٹی ایم پر گئے تو مشین نے ان کے کارڈ قبول کرنے سے انکار کردیا اور سکرین پر خرابی کا پیغام آگیا۔

    ایک شہری نے بتایا کہ جب اس نے بنک کے عملے سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ون لنک کا سسٹم ڈاؤن ہے۔ اسی طرح شہر کی ایک اور برانچ میں بھی اے ٹی ایم کا دروازہ بند پایا گیا اور عملے نے بھی اسی طرح کا جواب دیا۔

    دوسری جانب، ون لنک کے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ بینکوں کے ساتھ کنکٹیویٹی کا مسئلہ ہے اور وہ اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شہریوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی شکایات کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ آن لائن پیمنٹ اور رقم کی منتقلی میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، سید نوید حیدر شیرازی نے شہر میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات، وال چاکنگ، غیر فعال سٹریٹ لائٹس اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں موجود مسائل کو بلا امتیاز حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی بھی موجود تھے، جبکہ چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    کمشنر شیرازی نے مزید کہا کہ سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں، غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دیا گیا اور سی سی او کارپوریشن کو ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

  • اوچ شریف: FASE اور PPAF نے مل کر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا،

    اوچ شریف: FASE اور PPAF نے مل کر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا،

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان ) فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سنٹر آف ایکسیلینس (FASE) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے نور پور منجو والا میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں 198 افراد کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

    کیمپ کا انعقاد سی ای او FASE حسن اکرم قریشی کی ہدایات پر کیا گیا۔ ڈاکٹر مدثر رحمان کی قیادت میں ایک طبی ٹیم نے مردوں، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

    اس موقع پر پراجیکٹ مینیجر FASE محمد عباس ضیا نے کہا کہ عوام کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او FASE کی سربراہی میں مزید طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا اور نور پور منجو والا کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ: جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امن و امان کے لیے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ: جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امن و امان کے لیے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امن کے فروغ کے لیے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امن کمیٹی کے ممبران اور تمام مسالک کے علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہ سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے لیے موثر انداز میں حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے انتظامات کریں۔

    ڈی پی او نے کہا کہ پولیس عوام کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے احسن انداز میں اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران اور تمام مسالک کے علمائے کرام نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • نوری آباد: زمینوں پر قبضے کے خلاف عوامی احتجاج

    نوری آباد: زمینوں پر قبضے کے خلاف عوامی احتجاج

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) نوری آباد کے قریب مقامی لوگوں کی زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف علاقے کے لوگوں نے پریس کلب نوری آباد میں شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں اختیار پالاری، گل زمان پالاری، دوست علی پالاری اور دیگر شامل تھے۔

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مزمل بھٹی، نبیلان بھٹی اور ایک لینڈ مافیا گروپ نے محکمہ ریونیو کے ساتھ مل کر مقامی لوگوں کی زمینوں پر جعلی لائسنس بنا کر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد کروڑوں روپے کی مالیت کے پتھر، کرش اور شیل غیر قانونی طور پر فروخت کر رہے ہیں اور علاقے کے جانوروں کے لیے چراگاہ کو ختم کر رہے ہیں۔

    احتجاج کرنے والوں نے مزید بتایا کہ قبضہ مافیا علاقے کے لوگوں کو زمین اور پانی کے تالابوں میں آنے سے روک رہا ہے اور وہاں پر سٹون کریشر پلانٹ لگا کر ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔

    احتجاج کرنے والوں نے اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور لینڈ مافیا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔