Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور :  تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا شدید زخمی

    قصور : تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا شدید زخمی

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) فیروزپور روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق منیر اپنی ماں صغراں بی بی کو موٹر سائیکل پر لے کر جا رہا تھا کہ کالی پل کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ شہر میں روزانہ حادثات ہوتے ہیں لیکن پولیس کوئی اہم اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ لوگوں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل فقیرئیے والا روڈ پر ایک جوان لڑکا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود ٹریفک پولیس سڑکوں پر نظر نہیں آتی اور اگر نظر آتی ہے تو صرف موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات چیک کرنے تک محدود رہتی ہے۔

  • بھوت یا انسان؟ ٹوئنکل کھنہ نے بھارتی عورتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتا دیا

    بھوت یا انسان؟ ٹوئنکل کھنہ نے بھارتی عورتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتا دیا

    بھوت یا انسان؟ ٹوئنکل کھنہ نے بھارتی عورتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتا دیا،انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں خواتین کو بھوت اور مرد میں سے کسی ایک کا سامنا کرنا پڑے تو وہ بھوت کو ترجیح دیں ،

    بالی ووڈ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے حالیہ کالم میں بھارتی معاشرے پر ایک گہرا سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی خواتین بھوتوں سے زیادہ مردوں سے ڈرتی ہیں۔ ٹوئنکل نے فلم اسٹری 2 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خواتین کے لیے مردوں کا خوف بھوتوں کے خوف سے کہیں زیادہ حقیقی ہے۔

    ٹوئنکل کھنہ نے کولکتہ میں ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہارر فلمیں ان واقعات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ ٹوئنکل نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں ایسا ماحول بنایا جائے جہاں عورتیں آزاد ہوں اور مرد ان سے خوفزدہ ہوں۔

    ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں مصنفہ ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد بھارتی اخبار میں اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی بلاک بسٹر فلم ”اسٹری 2“ پر کالم لکھا۔اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے ویمن اسٹارر مووی ”استری 2“ پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’چندیری جیسی جگہ ہونی چاہیے جہاں عورتیں آزاد ہیں اور مرد خوفزدہ ہیں‘۔

    اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کالم میں کولکتہ کی ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے علاوہ بدلہ پور کے ایک اسکول میں چار سالہ دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات کو بھی ہائی لائٹ کیا۔

    اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے اپنے کالم میں بتایا گیا کہ ’بھارت میں موجود خواتین اتنی زیادہ غیرمحفوظ ہیں کہ اگر کبھی ایسا ہو کہ ایک جگہ پر بھوت اور جنات ہوں اور دوسری جانب مرد حضرات، تو بھارتی خواتین اندھیری گلی میں کسی مرد کے مقابلے میں بھوت کا سامنا کرنا زیادہ محفوظ سمجھیں گی‘۔

    ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھارتی معاشرہ مردوں کی سوچ میں تبدیلی نہیں لاتا، تب تک عورتیں محفوظ نہیں ہوسکتیں۔ بھارتی عورتوں کے لیے مردوں کا خوف بھوتوں کے خوف سے زیادہ حقیقی ہے۔

  • قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادکی موت ہو گئی ہے

    ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہریوں کی موت ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے جوابی کاروائی بھی کی ہے،قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب دہشت گردوں نے قلات کے مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر لیویز فورس کی ایک موبائل پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، دہشت گردوں نے اچانک لیویز موبائل پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس اور لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےشہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،حملے میں 5 شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،

  • کندھ کوٹ: دکان پر حملے کے خلاف احتجاج،  انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ: دکان پر حملے کے خلاف احتجاج، انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )دکان پر حملے کے خلاف احتجاج، انصاف کا مطالبہ

    کندھ کوٹ کے گلشیر محلہ میں ایک دکان پر حملے کے خلاف متاثرین نے احتجاج کیا ہے۔ متاثرین محمد عظیم رند اور محمد حنیف رند نے الزام عائد کیا ہے کہ صبح کے وقت جب وہ اپنی دکان کھولنے گئے تو عبدالوہاب سبزوئی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ وہاں پہنچا اور انہوں نے دکان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    متاثرین کے مطابق، ملزم نے پہلے بھی ان کے بھائی سے جھگڑا کیا تھا اور اس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ متاثرین نے ایس ایس پی کشمور اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    ایس ایچ او اے سیکشن تھانہ کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کی ہیں۔

  • گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام

    تفصیل کے مطابق گوجرہ جنرل ہسپتال میں دو مختلف واقعات میں دو نومولود بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ محمد اکرام ولد غلام قادر اور شہزاد اختر ولد محمد علی کے ہاں پیدا ہونے والے بچے علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ دونوں خاندانوں کا موقف ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بچے جان سے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ مقامی پولیس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • قصور میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ: ایک ہلاک، ایک گرفتار

    قصور میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ: ایک ہلاک، ایک گرفتار

    قصور ،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو): تھانہ صدر قصور کے علاقے بائی پاس بھٹی ہسپتال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک شدید مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ملنے والی اطلاعات کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو کسی واردات کو انجام دے رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایگل اسکواڈ اور تھانہ صدر قصور کی موبائل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کا پولیس نے جواب دیا۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عدیل عرف عدیلو اور زخمی ڈاکو کی ندیم عرف دیمی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے اور قصور پولیس کے لیے انتہائی مطلوب تھے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کا رہائشی ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والا پرئمری سکول استاد مہراللہ ملک بازياب نہیں ہوا ہے جبکہ ڈاکوؤں نے تشدد والی ویڈیو وائرل کر دی ہے،ٹیچر کو تشدد والی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے جس میں استاد کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کیا جا رہا ہے اور ورثاسے 50 لاکھ تاوان طلب کیاگیا ہے

    ورثا کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں ہم اتنی رقم نہیں دےسکتے اللہ کے واسطے ہمارے بندے کو رہا کیا جائے ورثاء نے مزید اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ٹیچر کو بازیاب کیا جائے .

  • گوجرانوالہ:خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

    گوجرانوالہ:خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ایمرجنسی اور ہسپٹال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔

    وزیر صحت نے ایم ایس کو ادویات کی دستیابی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہت جلد ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا آغاز کیا جائے گا اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو وائبریٹ کرکے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کامونکی میں مشینری کے ایشوز حل کئے جائیں گے اور ہسپتال کے ارد گرد عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم چل رہا ہے اور مونکی پاکس کی دنیا بھر میں بیماری آ رہی ہے، اس لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیر صحت نے کہا کہ مریض جعلی ڈاکٹروں سے علاج کروا کر ہسپتال میں لیٹ پہنچنے ہیں اس طرح ان کا علاج مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے کسی بھی بیماری کی صورت میں نزدیکی سرکاری ہسپتال کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے ارد گرد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی 24/7 سہولت مہیا کی جائے گی اور ٹی ایچ کیو کامونکی ہسپتال میری پہلے بھی ترجیح رہی تھی اب بھی ہے بہت جلد ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کو ریشنلائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • گھوٹکی: مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائر

    گھوٹکی: مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائر

    میرماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری): گھوٹکی میں سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ جٹ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائرہو گئے ہیں۔

    ڈی ایس پی اباڑو حافظ عبدالقادر چاچڑ، ڈی ایس پی لیگل عطا محمد سومرو سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے ایک تقریب میں رٹائر ہونے والے سب انسپکٹر کو سندھ کی روایتی اجرک، ٹوپی اور پھولوں کا ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔

    ڈی ایس پی اباڑو نے کہا کہ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ جٹ نےدوران ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے ایس ایس پی آفس گھوٹکی کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں۔

    ڈی ایس پی لیگل عطا محمد سومرو نے بھی ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

  • پنجاب پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، دو  خوارجی دہشت گرد جہنم واصل

    پنجاب پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، دو خوارجی دہشت گرد جہنم واصل

    ڈیرہ غازی خان/تونسہ شریف(باغی ٹی وی رپورٹ) پنجاب پولیس نے خیبر پختونخواہ بارڈر پر دہشت گردوں کے چار حملوں کو ناکام بناتے ہوئے ایک شاندار آپریشن میں دو خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق،خفیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں کسی حساس مقام پر حملہ کرنے کی سازش رچ رہے تھے۔ پولیس نے تونسہ شریف میں ایک انکاؤنٹر میں دہشت گردوں کو گھیر لیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او وہوا صادق برمانی اور ایک اور اہلکار زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ کیا لیکن پولیس کی بہادری اور بروقت کارروائی سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے موقع کا معائنہ کرنے کے بعد زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی بہادری پر انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پولیس دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔

    ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔