Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ایران بس حادثہ، کندھ کوٹ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

    ایران بس حادثہ، کندھ کوٹ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) ایران کے شہر یزد میں ہونے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضلع کشمور کے رہائشیوں کی لاشیں کندھ کوٹ پہنچ گئیں۔

    شہر کے پرائمری اسکول میں ان شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کشمور، اسسٹنٹ کمشنر تنگوانی، اسسٹنٹ کمشنر کندھ کوٹ اور علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کندھ کوٹ کی سہریانی برادری کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور ایک سید خاندان کا فرد شامل تھا۔

    شہداء کی لاشیں طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچیں اور پھر قافلے کے ذریعے کندھ کوٹ لائی گئیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

  • گوجرانوالہ:گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل کو آگ لگ گئی، کئی شہرتاریکی میں ڈوب گئے

    گوجرانوالہ:گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل کو آگ لگ گئی، کئی شہرتاریکی میں ڈوب گئے

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی رپورٹ)گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل کو آگ لگ گئی، کئی شہرتاریکی میں ڈوب گئے

    تفصیل کے مطابق گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل میں آگ لگنے کے باعث شہر سمیت اطراف کے علاقوں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں تقریباً 10 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے گوجرانوالہ، راہوالی، گکھڑ، وزیر آباد، سوہدرہ، احمد نگر اور علی پور کے علاقے مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

    شدید گرمی کی اس صورتحال میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بچے، بوڑھے اور خواتین اس گرمی میں بے چین ہیں۔ گیپکو عملہ کی جانب سے ابھی تک بجلی بحالی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

    گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ مین پاور کیبل میں آگ لگنے کی وجہ سے فیڈر ٹرپ ہوئے اور بجلی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بجلی بحال ہو جائے گی۔

  • سیالکوٹ : ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی ،گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مقرر

    سیالکوٹ : ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی ،گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مقرر

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں دو سال تک ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سید وقار نقوی کو گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

    سید وقار نقوی گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات، قصور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی یہ ذمہ داری نبھائی ہے۔

  • سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر دو افراد گرفتار

    سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر دو افراد گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) ائیرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر دو افراد گرفتار

    تفصیل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی امیگریشن ٹیم نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم محمد رشید کے خلاف تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم محمد ابوبکر فلائٹ نمبر پی کے 244 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن پراسس کے دوران ملزم کا پاسپورٹ ٹمپر شدہ پایا گیا اور اس پر بوسنیا کا جعلی ویزہ چسپاں تھا۔

    ملزم نے علی احمد نامی ایک ایجنٹ کے ذریعے بوسنیا جانے کی کوشش کی تھی اور اس کے لیے 32 لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی۔ ملزم نے لاہور سے سعودی عرب عمرہ ویزہ پر سفر کیا تھا اور سعودی عرب میں ایجنٹ نے اس کے پاسپورٹ پر بوسنیا کا جعلی ویزہ چسپاں کیا تھا۔ تاہم، ملزم بوسنیا جانے میں ناکام رہا اور پاکستان واپس آ گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے بوسنیا کا جعلی ویزہ برآمد ہوا ہے۔

    ایک اور کارروائی میں، ملزم زین علی کو بھی جعلی ویزے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے ریسکیورز کیلئے تقریب منعقد کرکےشاندار  خراج تحسین پیش کیا

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے ریسکیورز کیلئے تقریب منعقد کرکےشاندار خراج تحسین پیش کیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرکے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کی خدمات کو سراہا۔ اس تقریب میں چیمبر کے نمائندوں اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاکہ ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

    تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز/ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، سینئر وائس صدر وہاب جہانگیر، وائس صدر عامر مجید شیخ، چئیرمین ڈزاسٹر اینڈ رسک شہباز صائم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور جوائنٹ گروپ سیکٹری ملک خلیل بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیورز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق اور بروقت موقع پر پہنچ کر اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی چیمبر کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    چئیرمین ڈزاسٹر کمیٹی شہباز صائم نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک مثالی ادارہ ہے جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔ چیمبر کے ساتھ مل کر یہ ادارہ شہر بھر کی صنعتوں کو حادثات سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز سید کمال عابد نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے بانی ڈائریکٹر جنرل/سیکٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر نگرانی میں کمیونٹی کی سیفٹی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیورز دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، بارش ہو یا زلزلہ، ہر مشکل صورتحال میں عوام کی مدد کے لیے حاضر رہتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے پاس جو جذبہ اور ساخت موجود ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے ائیر ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حاضرین کو ریسکیو کی جانب سے دی جانے والی سروسز کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیو 1122 ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

    تقریب کے آخر میں ریسکیو آفیسرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو چیمبر کی طرف سے کیش انعام اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

  • سیالکوٹ:پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار بوتلیں برآمد ، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار بوتلیں برآمد ، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض):پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار بوتلیں برآمد ، ملزم گرفتار

    تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری کا پتہ لگا کر ایک ہزار بوتلیں ولائتی شراب برآمد کی ہیں اور ملزم جنید کو گرفتار کر لیا ہے۔

    واقعات کے مطابق، تھانہ ہیڈمرالہ کے ایس ایچ او کاشف بٹ نے ایک مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم جنید کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتوں شراب تیار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم مختلف کیمیکلز کے ذریعے جعلی الکحل تیار کرکے ولائتی شراب کی بوتلیں تیار کرتا تھا۔

    دوران تفتیش، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی ولائتی شراب تیار کرکے عرصے سے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا رہا ہے۔

    اس موقع پر ایس ایچ او کاشف بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان شاء اللہ علاقہ ہیڈمرالہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا

  • ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائی،گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائی،گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)پولیس کی کامیاب کارروائی: گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نے شہر میں چلنے والے گٹکا کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گٹکا کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے اس دوران تین گٹکا فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر پولیس نے منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ گھوڑاباڑی کی پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا فروش غنی تنیو کے گٹکا کارخانے پر چھاپہ مارا۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران کارخانے سے 6000 پیکٹ گٹکا، 25 کلوگرام تیار گٹکا، چونا، ردی اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کیا۔ پولیس نے اس دوران عباس ملاح، پپو ملاح اور رحیم بخش منگنھار نامی تین گٹکا فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گھوڑاباڑی میں گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔

  • سیالکوٹ: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا نظام بہتر بنانے کی کوششیں جاری

    سیالکوٹ: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا نظام بہتر بنانے کی کوششیں جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کیا جائے گا اور ہر یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کے لیے الگ سٹاف اور مشینری تعینات کی جائے گی۔

    چوہدری طارق سبحانی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کے نظام کی اینڈرائڈ بیس مانیٹرنگ کی جائے گی اور سول سوسائٹی کے ذمہ دار شہریوں سے بھی نظام کو بہتر بنانے میں تعاون لیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سینٹری ورکرز کو حکومت پنجاب کی جانب سے کم سے کم اجرت کے قانون کے مطابق پوری تنخواہ دی جائے گی اور ان سے پورا کام لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب کا ویژن پنجاب کے عوام کو میونسپل سروسز کی یکساں سہولیات فراہم کرنا اور انہیں صحت مند ماحول میں زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کے تحت ڈالوالی، وریو، ہندل، موماں کلاں، مراکیوال میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ان دیہاتوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں. نوشین افتخار

    سیالکوٹ:نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں. نوشین افتخار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں تحصیل ڈسکہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شرکت کر سکیں گے۔

    سیدہ نوشین افتخار نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کے ساتھ مل کر کھیلوں کے انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں مختلف محکموں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع مل سکے۔

  • ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کا شدید بحران، مریض پریشان

    ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کا شدید بحران، مریض پریشان

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ادویات کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس بحران کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب نہ ہونے والی ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    ہسپتال کے ذرائع کے مطابق، آؤٹ ڈور، ایمرجنسی، پیڈز وارڈ، سی سی یو، آرتھوپیڈک وارڈ اور گائنی وارڈ سمیت دیگر تمام وارڈز میں ادویات کی شدید کمی ہے۔ اس صورتحال سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

    حالیہ تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر راؤ محمد تسلیم اختر کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ کو بار بار اس مسئلے سے آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

    مریضوں کے لواحقین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور ادویات کی کمی کو پورا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔