Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پسرور :گیپکو ڈویژن یونین کے الیکشن میں شاہد ندیم کمبوہ نے میدان مار لیا

    پسرور :گیپکو ڈویژن یونین کے الیکشن میں شاہد ندیم کمبوہ نے میدان مار لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور گیپکو ڈویژن یونین کے الیکشن میں شاہد ندیم کمبوہ نے میدان مار لیا،شاہد ندیم کمبوہ دو سال کے لیے گیپکو ڈویژن کے چیئرمین منتخب اور وائس چیئرمین محمد فیض گجر عرف فیضی منتخب

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 اگست آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین سی بی اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق الیکشن ہوا جس میں زاہد کمبوہ گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین شاہد ندیم کمبوہ ، وائس چیئرمین محمد فیض گجر عرف فیضی کامیاب قرار پائے جنرل سیکرٹری کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں سیکرٹریز کو ایک ایک سال کے لیے بذریعہ ٹاس منتخب کرلیا گیا جن میں پہلا سال راؤ شہزاد جبکہ دوسرے سال کے لیے محمد زبیر سیکرٹری ہونگے شاہد ندیم کمبوہ نے ٹوٹل 28 ووٹرز میں سے 16 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے انکے مقابلے میں جہانگیر منصف جھٹول نے 12 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے اور وائس چیئرمین محمد فیض گجر عرف فیضی نے 15 ووٹ حاصل کئے اور پہلے نمبر پر آئے اور انکا مخالف امیدوار 13 ووٹ ہی حاصل کرسکا اور الیکشن ہار گیا کمبوہ گروپ کی جانب سے الیکشن جتنے کی خوشی میں جشن منایا گیا اور مبارکباد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا

    شاہد ندیم کمبوہ کو چیئرمین بننے پر اور محمد فیض گجر عرف فیضی کو وائس چیئرمین بننے پر صدر تحصیل پسرور پریس کلب رجسٹرڈ پسرور سید حسنین گیلانی ، وائس چیئرمین تحصیل پسرور پریس کلب رجسٹرڈ پسرور اویس راجپوت ، ایم این اے علی زاہد ، ایم پی اے رانا محمد فیاض ، ایم پی اے خرم ورک ، احمد علی کوآرڈینیٹر ایم این اے ودیگر سیاسی رہنماؤں اور گیپکو ملازمین نے نے مبارکباد پیش کی

  • سیالکوٹ: خسرے کے عشق میں مبتلا،عاشق نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

    سیالکوٹ: خسرے کے عشق میں مبتلا،عاشق نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) خسرے کے عشق میں مبتلا،عاشق نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

    تھانہ حاجی پورہ کے علاقے فتح گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ میتھو مسیح عرف بلا خواجہ سرا کے لیے اپنی محبت میں پگل ایک شخص نے انتہائی افسوسناک قدم اٹھا لیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص خواجہ سرا سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور اس محبت میں اس نے اپنی جان تک قربان کر دی۔ اس نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ محبت میں ناکامی کا نتیجہ لگتا ہے۔

  • سیالکوٹ : چہلم امام حسین  کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    سیالکوٹ : چہلم امام حسین کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ میں چہلم امام حسین کے جلوس کے امن و امان کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سیالکوٹ سے 26 اگست کو برآمد ہوگا۔ جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر خالی کروا لیا جائے گا اور بجلی، انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ٹی وی کیبل کی تاروں کو اونچا کیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کا کام کرے گی جبکہ میونسپل کارپوریشن راستوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کرے گی۔ جلوس کے راستے پر ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو چار دیواری سے بند کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم 9250011 قائم کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور امت کو باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ رحیم یار خان میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پولیس افسوسناک ہے اور وہ اپنے شہیدوں کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور دیگر مسالک کے مذہبی اداروں اور مساجد پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں چاروں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے رحیم یار خان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور پولیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

  • میہڑ : دریائے سندھ میں طغیانی  کئی گاؤں زیر آب

    میہڑ : دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

    میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ): دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

    تفصیل کے مطابق میہڑ تحصیل کے کچے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نوں گوٹھ کے کئی گاؤں بشمول جاڑو کلھوڑو، دین پور، دودو کلھوڑو، بیدی لاشاری، ڈاڈو لاشاری، مٹھو لاشاری، جھنڈو لاشاری وغیرہ سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    آبپاشی عملہ غائب ہے اور بندوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پکے علاقے کے کئی گاؤں بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ تل، جوار، گنا اور کپاس کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ غریب کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کچے علاقے کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔

  • میہڑ :بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    میہڑ :بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے قاضی عارف میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان خاتون سائر شیخ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ہسپتال کی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں 7 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے کا مال برآمد

    اوکاڑہ میں 7 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے کا مال برآمد

    وکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر): اوکاڑہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکو گینگ کے 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، پولیس تھانہ شیرگڑھ نے خطرناک شہبازی ڈاکو گینگ کے سرغنہ شہباز عرف شہبازی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ ان ڈاکوؤں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 4 موٹر سائیکل، 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 8 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    اسی طرح، پولیس تھانہ شیرگڑھ نے ایک انتہائی مطلوب اے کیٹیگری کا اشتہاری حنیف عرف حنیفی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ حویلی لکھا نے عظیم بلوچ ڈاکو گینگ کے سرغنہ عظیم بلوچ اور اس کے ساتھی عالم شیخ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے، 2 موٹر سائیکل، 4 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ان ملزمان نے بھی 10 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور امید ہے کہ مزید مال مسروقہ برآمد ہوگا۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد ارشد ہدایت نے پولیس ٹیموں کو اس کامیابی پر شاباش دی ہے۔

  • اوکاڑہ : 18 سالہ خاتون سے زیادتی، دو ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ : 18 سالہ خاتون سے زیادتی، دو ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر): اوکاڑہ کے علاقے گہلن روڈ میں ایک 18 سالہ طلاق یافتہ خاتون سے زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم شہزاد اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    متاثرہ خاتون گھر سے اپنے روزمرہ کے کام کے لیے نکلی تھی کہ راستے میں ملزم شہزاد نے اسے دھمکایا اور زبردستی ایک فصل جوار میں لے گیا جہاں اس نے خاتون سے زیادتی کی۔ ملزم کا ایک اور ساتھی اس دوران پہرہ دیتا رہا۔ دونوں ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ کی شکایت پر تھانہ بصیرپور میں مقدمہ نمبر 1145/24 درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد راشد نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے کم وقت میں ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • قصور: سفاک قتل، لاش کےٹکڑے کر کےپھینکے گئے

    قصور: سفاک قتل، لاش کےٹکڑے کر کےپھینکے گئے

    قصور (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو): قصور کے علاقے جماعت پورہ سے ایک مسخ شدہ اور نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، لاش کو سڑک پر ٹکڑوں کی شکل میں بکھرا ہوا پایا گیا ہے۔ملزم نے نہ صرف قتل کیا بلکہ بے رحمی سے لاش کے جسمانی اعضاء جیسے بازو، ٹانگیں اور دیگر حصے کاٹ کر الگ الگ پھینک دیے۔ اب تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بی ڈویژن اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

  • ندیم بلوچ کا منڈی بہاوالدین میں سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش

    ندیم بلوچ کا منڈی بہاوالدین میں سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش

    منڈی بہاوالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگار افنان طالب) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے صبح سویرے سبزی و پھل منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے منڈی میں مختلف سٹالز اور دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور اسٹاک کی بھی جانچ پڑتال کی اور خود اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو مناسب رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبح سویرے منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں فعال ہیں۔

  • میہڑ :زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    میہڑ :زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    تفصیل کے مطابق ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں میہڑ شہر کے کاسائی محلہ میں رہائش پذیر فوٹوگرافر سکندر شیخ کے دو معصوم بچے جنید شیخ (12 سال) اور طیبہ (16 سال) کسی ہوٹل سے لایا گیا زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک واقعے سے صدمے میں آکر بچوں کی ماں بھی جاں بحق ہوگئی۔

    سکندر شیخ اور ان کا ایک بیٹا شدید بیمار ہوگئے ہیں اور انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق انہوں نے سالن گھر میں خود پکایا تھا لیکن روٹی ہوٹل سے لائی گئی تھی۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد یہ سانحہ پیش آیا۔

    ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔