Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لاہور:پولیس 3 سالہ معصوم بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب

    لاہور:پولیس 3 سالہ معصوم بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی ہدایت پر مغویہ 3 سالہ بچی حرین کو انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی میاں ارسلان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچی کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچی کو آزاد کشمیر سے بازیاب کروایا۔

    بچی کے ورثاء نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز

  • ڈیرہ غازی خان: محکمہ انہار میں ایک افسر کا راج، متعدد عہدوں پر قبضہ

    ڈیرہ غازی خان: محکمہ انہار میں ایک افسر کا راج، متعدد عہدوں پر قبضہ

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)محکمہ انہار میں افسران کی کمی یا کسی اور وجہ سے، ایک ہی افسر کو متعدد عہدوں کا چارج سونپے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں ایک ایس ڈی او عاقب جاوید کا نام سامنے آ رہا ہے جو ایک وقت میں متعدد عہدوں کے مزے لوٹ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کے افسران بالا سے مضبوط تعلقات ہیں اور انہیں سیاسی حمایت بھی حاصل ہے۔ مزید یہ کہ ایس ڈی او بننے سے قبل وہ پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر تھے۔ یہ بات واضح نہیں کہ پولیس سے انہیں نکالا گیا تھا یا وہاں ان کے خلاف کوئی اور کارروائی ہوئی تھی۔

    سول سوسائٹی میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک افسر کے پاس اتنے زیادہ عہدوں کا چارج ہونا شفافیت اور احتساب کے اصولوں کے خلاف ہے۔ عوام کا خیال ہے کہ ایک ہی وقت میں کئی عہدوں پر براجمان ہوکرایک افسر ک اپنے فرائض میں کوتاہی کر سکتا ہے اور کرپشن میں بھی ملوث ہو سکتا ہے۔

    عاقب جاوید کے پاس فی الحال دو چارجز ہیں اور اس سے قبل ان کے پاس مندرجہ ذیل چار عہدوں کے اضافی چارجز بھی تھے:کنسٹرکشن سب ڈویژن نمبر 1، ڈی جی خان،ایریگیشن زون ڈی جی خان کے اسسٹنٹ ڈیزائن انجینئر،گجانی کینال سب ڈویژن ڈی جی خان،کنسٹرکشن سب ڈویژن نمبر ڈی جی خان

    یہ بات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک افسر کو اتنے زیادہ عہدے کیوں سونپے گئے ہیں اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے ارباب اختیار اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے نوٹس لینے اور اس معاملے کی شفاف انکوائری کرنے اور اگر کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری

    ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبرکی رپورٹ): ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم 9 سے 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں ضلع کے 8 لاکھ 562 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس خصوصی انسداد پولیو مہم میں مختلف محکموں کی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ مہم کے سٹاف کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور پچھلی مہمات کی کمیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، بیرون شہروں سے آنے والے کم عمر بچوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ یونیئن کونسل آفیسرز، ایریا انچارج اور سٹاف کی ٹریننگز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جمعہ کے خطبات میں علماء کرام کو انسداد پولیو کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پبلک مقامات اور پہاڑی علاقوں میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے فیلڈ کیمپس لگائے جائیں گے۔ والدین کو اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوانے چاہئیں۔ فلڈ متاثرہ علاقوں کے بچوں کو موقع پر انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسکولوں کی اسمبلیوں میں انسداد پولیو مہم کے پیغامات طلبا وطالبات تک پہنچائے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت پر توجہ مرکوز ہے اور مائیکرو پلان پر عمل درآمد اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ہیلتھ افسران کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ افسران کو فیلڈ میں نکلنے اور ٹرانزٹ ٹیموں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اجلاس میں اے ڈی سی غلام مصطفیٰ سیہڑ، پی اے محمد اسد چانڈیہ، ہما مہدی لغاری، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر علی شیر، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر شہریار، ملک اطہر کلیم، قاری جمال عبد الناصر، وجاہت ملک، مولانا عمر فاروق، رمیسا مجاہد، سجاد نقوی اور دیگر افسران شریک تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان: فورٹ منرو میں ڈکیتی کرنے والے دو گینگسٹر گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: فورٹ منرو میں ڈکیتی کرنے والے دو گینگسٹر گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) فورٹ منرو میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گینگ کے دو افراد کو ڈیرہ غازی خان بی ایم پی نے رات گئے ایک کامیاب آپریشن میں گرفتار کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار کردہ ڈاکوؤں کے نام سفیر اور مشتاق ہیں۔ یہ گینگ ڈیرہ غازی خان شہر اور اس کے گردونواح میں بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈیرہ غازی خان میں 92 لاکھ روپے کی ایک بڑی ڈکیتی کے سلسلے میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ڈکیتی میں فورٹ منرو کا مقامی رہائشی بجرانی بھی ان کا ساتھی تھا۔

    تاہم، عوامی حلقوں نے الزام لگایا ہے کہ بی ایم پی کے مقامی اہلکار اس معاملے کو گول مول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام نے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری اسد خان چانڈیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں تاکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

    یہ گرفتاری علاقے میں بڑی ریلیف کی خبر ہے کیونکہ ڈکیتیوں کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔ عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہ سکے۔

  • فورٹ منرو: اناری ڈکیتی کے ملزمان گھنٹے میں گرفتار

    فورٹ منرو: اناری ڈکیتی کے ملزمان گھنٹے میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) بارڈر ملٹری پولیس نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔فورٹ منرومیں پیش آنے والی ایک اناری ڈکیتی کے ملزمان کو محض ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

    اس کامیاب آپریشن کی قیادت کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس، اسد خان چانڈیہ نے کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ علاقے میں پھیلے خوف و ہراس کو بھی ختم کیا۔

    کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ کا کہنا ہے کہ بی ایم پی کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تعاون کریں تاکہ مل کر ہم علاقے کو جرائم سے پاک بنا سکیں۔

    علاقے کے عوام نے بارڈر ملٹری پولیس کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوگا اور لوگ اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کریں گے۔

    یاد رہے کہ آج فورٹ منرو ملتان سے آئے ہوئے سیاحوں سےڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی ڈکیتی کرلئے ،ان ڈاکوؤں کو ایک گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے

    اس واقعہ سے قبل بھی بارڈر ملٹری پولیس تھانہ مبارکی نے گزشتہ روز یکبی ٹاپ پر سیاحوں سے ڈکیتی کرنیوالے 12 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے واضح رہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کے فوری نوٹس پر 3 موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے تھے.

  • مظفرگرھ:روہیلانوالی  کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    مظفرگرھ:روہیلانوالی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    مظفرگرھ(باغی ٹی وی رپورٹ)روہیلانوالی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، چار افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ روہیلانوالی کے قریب مرحبا ہوٹل کے قریب روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ویگن اور ایک موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار دو معصوم بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے ایک مرد اور عورت نے بھی دم توڑ دیا۔

    وفات پانے والے مرد کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہےجو کہ اپنی بھابھی اور بھتیجوں کی دوائی لے کر گھر واپس جا رہا تھا اور وہ ڈمر والا کا رہائشی تھا۔

    اس حادثہ کی وجہ سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • روسی صدر پیوٹن نے نے قرآن پاک کو چوما اوردل سے لگایا

    روسی صدر پیوٹن نے نے قرآن پاک کو چوما اوردل سے لگایا

    گروزنی (باغی ٹی وی)روسی صدر پیوٹن نے نے قرآن پاک کو چوما اوردل سے لگایا

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچے ہیں۔ پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں ان کا چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے استقبال کیا۔

    رمضان قادریوف کو پیوٹن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ گروزنی میں پیوٹن نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔ مسجد کے دورہ کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا۔ اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔

    پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا، چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔ پیوٹن کے اس عمل نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی کا سماں باندھ دیا ہے۔

  • گوجرانوالہ:صوبہ بھر میں سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات ،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح،خواجہ سلمان رفیق

    گوجرانوالہ:صوبہ بھر میں سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات ،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح،خواجہ سلمان رفیق

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، شہدائے کربلا کے چہلم اور کرکٹ سیریز کے لیے خصوصی انتظامات

    تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا 11واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شہدائے کربلا کے چہلم اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں 514 جلوسوں اور 917 مجالس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاک آرمی اور رینجرز کی 43 کمپنیاں فرائض سرانجام دیں گی۔

    اجلاس میں بنگلہ دیش سے کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی لیے گئے جن میں 5 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظوری، مختلف اضلاع کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی اور محکمہ داخلہ پنجاب میں خصوصی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کرنا شامل ہیں۔

    اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ ہسپتال، 87 کروڑ کا گھپلا،ہسپتال بارشوں میں جھولنے لگا

    گوجرانوالہ ہسپتال، 87 کروڑ کا گھپلا،ہسپتال بارشوں میں جھولنے لگا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی): گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال منیر چوک میں تعمیراتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہسپتال کی عمارت ناقص تعمیر کی وجہ سے زمین بوس ہونے کے خطرے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سابق سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے دور میں ہسپتال کی تعمیر و مرمت کے لیے 87 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ٹھیکہ مبینہ طور پر سفارشی ٹھیکیدار افتخار گھمن کو دیا گیا تھا۔ ٹھیکیدار نے ہسپتال انتظامیہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مختلف وارڈز اور سیوریج سسٹم کی تعمیر میں وسیع پیمانے پر ناقص مواد کا استعمال کیا۔

    حالیہ بارشوں نے اس ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ہے۔ ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، سیوریج سسٹم لیک ہو رہا ہے اور عمارت کی بنیادوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، شعبہ امراض قلب کی چھتوں میں دراڑیں پڑنے اورلیکیج کے باعث ایکو کارڈیو گرافی مشین اور ائر کنڈیشنر بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان اور کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ٹھیکیدار کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے منع کیا تھا۔ اس لیے ہسپتال انتظامیہ ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکی۔

    ڈاکٹرز اور ہسپتال کے ملازمین نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مبینہ سفارشی ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کریں۔

  • لاہور:شاہدرہ میں برقع پوش ڈاکو گرفتار

    لاہور:شاہدرہ میں برقع پوش ڈاکو گرفتار

    لاہور (باغی ٹی وی) شاہدرہ ٹاؤن میں برقع پوش خاتون بن کر موٹر سائیکل سوار سے موبائل چھیننے کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    واقعہ کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں ایک خاتون نے 15 نمبر پر فون کرکے اطلاع دی کہ دو افراد نے اس سے موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ برقع پوش خاتون بن کر واردات کرنے والا شخص بھی مرد تھا۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون بیچ کر پیسے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم نے چند روز قبل اپنے والد سے ایک قیمتی موبائل فون لیا تھا اور اسے بیچ کر دوستوں کے ساتھ مل کر پیسے خرچ کرنا چاہتا تھا۔

    ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا نے بتایا کہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔