Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تاجکستان نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو کھلے بازوؤں سے بلایا

    تاجکستان نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو کھلے بازوؤں سے بلایا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)تاجکستان نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو کھلی بازوؤں سے بلایا

    تفصیل کے مطابق تاجکستان کے سفیر شریف زادہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صنعتکاروں سے خطاب کیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عبدالغفور نے تاجکستان کے سفیر کو شیلڈ اور فٹبال کے تحفے پیش کیے۔

    سفیر شریف زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو تاجکستان میں صنعت لگانے کی دعوت دی اور بتایا کہ تاجکستان میں بجلی بہت سستی ہے اور وہاں صنعتکاروں کو ٹیکس فری ماحول فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین ثقافتی اور تاریخی روابط بہت گہرے ہیں اور دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور صنعتکاروں نے تاجکستان کے سفیر کو تاجکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ملک عبدالغفور نے سفیر کو شیلڈ اور فٹبال تحفے میں دیے۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا ڈسکہ میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا ڈسکہ میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے علاج کے لیے آنے والے شہریوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔

    ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رنجائی ڈسکہ اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی اور بچوں سے املاء اور ناظرہ کے ٹیسٹ بھی لیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو کانسپٹ بیس سٹڈی کروائیں تاکہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور ان میں تحقیق کرنے کی عادت پیدا ہو۔

    ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بنیادی مرکز صحت آلومہار شریف کا دورہ کرکے ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

  • سیالکوٹ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

    سیالکوٹ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع منقد ہوا

    تفصیل کے مطابق سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں ضلع بھر کے سالکین کی بھرپور شرکت ہوئی اور خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    شیخ سلسلہ اور تنظیم الااخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے سالکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحب مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے نئے آنے والے ساتھیوں کو ذکر کی تعلیم دی۔

    جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ عارف رفیق نے ستمبر میں دارالعرفان منارہ مرکز میں منعقد ہونے والے جلسہ بعثت رحمت کے بارے میں سالکین کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

    اس موقع پر ضلع بھر کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ آخر میں، ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور سالکین کو لنگر تناول کرایا گیا۔

  • سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار

    سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار

    تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ اور جعلی سفری دستاویزات رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار افراد میں طارق محمود، رئیس احمد، تیمور حسن اور تصور حسین شامل ہیں۔ طارق محمود اور رئیس احمد کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ طارق محمود فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا اور اس کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج تھا۔ سپیشل کورٹ سنٹرل-I لاہور کی ہدایت پر اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ دوسری جانب، رئیس احمد فلائٹ نمبر PK177 کے ذریعے ابوظہبی جانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کا پاسپورٹ ترکی سے ڈیپورٹ ہونے کی وجہ سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

    ایک اور کارروائی میں، تیمور حسن اور تصور حسین کو جعلی ویزے کی بنیاد پر فلائٹ سے اتار لیا گیا۔ یہ دونوں افراد فلائٹ نمبر G90553 کے ذریعے بوسنیا جا رہے تھے اور ان کے پاسپورٹس پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان نے ہر ایک ویزے کے لیے 25 لاکھ روپے کا رشوت دی تھی۔

    تمام گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: تاجکستان کے سفیر نے بزنس فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا

    سیالکوٹ: تاجکستان کے سفیر نے بزنس فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض) تاجکستان کے سفیر نے بزنس فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا

    تفصیل کے مطابق تاجکستان کے سفیر شریف زودہ یوسف نے صدر چیمبر آف کامرس سیالکوٹ عبدالعفور ملک کے ہمراہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ سنٹر کے مینیجر حیدر منیر اور ان کی ٹیم نے سفیر کو سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

    سفیر شریف زودہ یوسف نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سروسز کو سراہا، خاص طور پر ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کاؤنٹرز کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

  • ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی رپورٹ: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بس کو آگ بھی لگ گئی تھی۔

    لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی نے بھی حادثے میں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 14 خواتین تھیں۔ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں سوار بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے تھا۔

    ایران میں موجود قافلے کے سربراہ سید اطہر شمسی نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سفر کر رہے تھے اور پاسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی تھی۔ آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

  • گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی)سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹے بعد برآمد

    تفصیل کے مطابق مکی روڈ پر واقع ایک سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو حادثے کی جگہ سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور سے نکالا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق، نکاح خواں شادی ہال کے باہر نالے میں پاؤں پھسلنے سے گر گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 75 سالہ قاری آصف وزیرآباد کے رہائشی تھے اور ایک بارات کے ساتھ کھیالی آئے تھے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں

    گوجرانوالہ:شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    سیوریج نالہ دس فٹ سے زائد گہرا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھرا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ کھلا ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کئی افراد اور بچے اس میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: وڈور روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی میں گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: وڈور روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی میں گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،نیوزرپورٹر شاہد خان)وڈور روڈ پر واقع باڑہ چوک کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا ایک شدید مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    تھانہ صدر پولیس کی ایک گشتی ٹیم جب وڈور روڈ پر گشت کر رہی تھی تو تین مشکوک افراد کو اسلحہ لیے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے لگے اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کی اور ملزمان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    کافی دیر تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد یاسر ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ موٹر سائیکل چوری کرنے جیسے کئی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے۔

    زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ڈپٹی کمشنر کا عوام کی مشکلات دور کرنے کا عزم مصمم

    ڈیرہ غازی خان: ڈپٹی کمشنر کا عوام کی مشکلات دور کرنے کا عزم مصمم

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،نیوزرپورٹر شاہی خان): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بھٹہ کالونی کا دورہ کر کے علاقے میں پانی کی نکاسی اور کچرے کے ڈھیر کے مسئلے کا خود جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لیے اضافی مشینری لگائی جائے اور کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ڈسپوزل سٹیشن منتقل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش کا مسئلہ بھی ہے اور اس سلسلے میں میپکو کو فوری طور پر بجلی کی بحالی کی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاؤن سکھیرا کالونی بلاک کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ گلیوں میں گڑھے پُر کریں اور کچرے کے ڈھیر کو ہٹائیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو چرس برآمد

    گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو چرس برآمد

    گوجرانوالہ ( باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): تھانہ تتلے عالی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے خطرناک دھندے میں ملوث ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 10 کلو 420 گرام چرس برآمد کی ہے۔

    ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں شاہد عنائیت بھٹی کی زیرنگرانی، ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سب انسپکٹر عثمان رفیق اور ان کی ٹیم نے گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت انس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نوجوان نسل کو منشیات کے اس لعنت سے بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی صورت میں انہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔