Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ : خواتین کے لیے قائم ون سٹاپ سنٹر کا صوبائی وزیر شوکت سہیل بٹ نے دورہ کیا

    گوجرانوالہ : خواتین کے لیے قائم ون سٹاپ سنٹر کا صوبائی وزیر شوکت سہیل بٹ نے دورہ کیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شوکت سہیل بٹ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کے لیے قائم کردہ ون سٹاپ سنٹر (وویمن انکلیو) کا دورہ کیا۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم نے صوبائی وزیر کو وویمن انکلیو میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سنٹر میں خواتین کو ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں وراثت میں حصہ، فیملی کونسلنگ، لیگل کونسلنگ، سوشل ویلفیئر، ڈرائیونگ سکول، کونسلنگ خدمات اور مفت قانونی امداد شامل ہیں۔

    صوبائی وزیر شوکت سہیل بٹ نے وویمن انکلیو کے آئیڈیا کو بے حد سراہا اور کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم قدم ہے جس سے خواتین کو ان کے حقوق حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گوجرانوالہ پولیس کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک مثال ہے جسے دیگر اضلاع میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔

  • اوچ شریف : سماجی شخصیت نے ایران میں ہونے والے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

    اوچ شریف : سماجی شخصیت نے ایران میں ہونے والے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان): ممتاز سماجی شخصیت و صنعت کار خواجہ نثار علی صدیقی نے ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خواجہ نثار علی صدیقی نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بڑا دکھ ہے۔

    انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور حکومت سے جاں بحق افراد کی میتیں جلد از جلد پاکستان واپس لانے اور ان کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی اپیل کی۔

  • اوچ شریف: قوموں کے عروج و زوال میں کتابوں اور لائبریریوں کا اہم کردار ہوتا ہے،فیاض علی جتالہ

    اوچ شریف: قوموں کے عروج و زوال میں کتابوں اور لائبریریوں کا اہم کردار ہوتا ہے،فیاض علی جتالہ

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ، فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ کتابیں قوموں کی ترقی اور زوال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جناح لائبریری اوچ شریف کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں اور انہیں زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل کے دور میں مطالعے کا رجحان کم ہو رہا ہے لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو موبائل یا کمپیوٹر پر وقت ضائع کرنے کے بجائے مطالعے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    انہوں نے جناح لائبریری کا معائنہ کیا اور لائبریری کے انچارج نعیم احمد ناز سے لائبریری کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے لائبریری میں موجود 60 سال پرانے اخبارات کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور تصاویر بنائیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے دورے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ کتابوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں۔ ان کا یہ دورہ نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

  • اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

    اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگارملک ظفر): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں 6 لاکھ 52 ہزار 255 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز، رضاکاروں اور فیلڈ ورکرز کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

    ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلث نے بتایا کہ اس مہم میں 66 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 2716 پولیو ٹیمیں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد پولیو کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی پھیلانا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں اس بیماری سے بچانا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لانے کا حکم

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لانے کا حکم

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی نامہ نگارملک ظفر) ڈپٹی کمشنر کا ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لانے کا حکم

    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے اپنی کاوشوں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے احکامات کی روشنی میں ریونیو افسران کو آبیانہ، مالیانہ، زرعی انتقالات سمیت دیگر معاملات میں بھرپور اقدامات کر کے سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے یہ باتیں ریونیو افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران بشیر ڈوگر نے اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی اور دیگر ریونیو سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو افسران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری، پولیس ناکام

    سیالکوٹ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری، پولیس ناکام

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتیاں ہوئی ہیں جن میں شہریوں کو لوٹا گیا اور زخمی بھی کیا گیا ہے۔

    پسرور میں ڈکیتی: پسرور کے علاقہ چک دوبرجی میں ایک گھر میں چار ڈاکو گھس آئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ حیران کن طور پر پولیس نے 5 تولے سونے کی مالیت صرف 6 لاکھ 50 ہزار روپے لکھی ہے جو کہ سونے کی اصل قیمت سے بہت کم ہے۔

    موترہ میں ڈکیتی اور فائرنگ: موترہ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ ڈاکو 13 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    مراد پور میں ڈکیتی: مراد پور کے علاقہ مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے ایک شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    صدر سیالکوٹ میں ڈکیتی: صدر سیالکوٹ کے علاقہ احمد نگر بونگا میں دو مسلح ڈاکوئوں نے ایک کپڑے کے تاجر سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے۔

    ان تمام واقعات کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

  • لاہور:الائیڈ سکول الواحد کیمپس میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے آزادی نشست کا انعقاد کیا گیا

    لاہور:الائیڈ سکول الواحد کیمپس میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے آزادی نشست کا انعقاد کیا گیا

    لاہور(باغی ٹی وی رپورٹ)الائیڈ سکول الواحد کیمپس میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے آزادی نشست کا انعقاد کیا گیا

    زبان و ادب کے فروغ کے لیے الائیڈ اسکول الواحد کیمپس میں ایک شاندار بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا۔ ماہ آزادی کی مناسبت سے اس بزم کو "آزادی نشست” کا نام دیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھا گیا۔

    اس بزم میں طلبہ و طالبات نے آزادی کے موضوع پر نہایت دلچسپ اور پر معنی تقاریر، اقوال زریں، اخلاقی نظمیں اور ملی نغمے پیش کیے۔ ان کی پرفارمنس نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ نوجوان صحافی، مصنف اور معلم اعجاز الحق عثمانی نے طلباء کو ادب کی اہمیت اور اس کی زندگی میں کردار کے بارے میں بیدار کیا۔ انہوں نے طلباء کو ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں۔

    ادارہ کی پرنسپل سمیرا خان نے اس موقع پر طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء کو ہمیشہ مثبت رہنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی تلقین کی۔

    یہ بزمِ ادب نہ صرف طلباء کے لیے ایک یادگار دن ثابت ہوا بلکہ اس نے زبان و ادب کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

  • گوجرانوالہ:پولیس کانسٹیبل سمیت 4 ڈاکو گرفتار

    گوجرانوالہ:پولیس کانسٹیبل سمیت 4 ڈاکو گرفتار

    گوجرانوالہ( باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی )علاقہ تھانہ باغبانپورہ میں پولیس اہلکارسمیت 4 ڈاکو گرفتار

    تفصیل کے مطابق کانسٹیبل اویس اور اس کے 3 ساتھیوں نے پیٹرول پمپ کے مالک کا پیچھا کیا اور اس سے رقم چھینی ،پیٹرول پمپ کے مالک نے 15 پر کال کی کہ 4 ملزمان نے میرے ساتھ واردات کی ہے۔ جن میں سے دو نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، مقامی پولیس نے پولیس کانسٹیبل اویس اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ،اختیارات سے تجاوز اور مجرمانہ سرگرمیوں  میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

  • سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری، معیار اور مہارت کا امتزاج، دنیا بھر میں مقبول ہے.ریاض الدین شیخ

    سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری، معیار اور مہارت کا امتزاج، دنیا بھر میں مقبول ہے.ریاض الدین شیخ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)سرجیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پاکستان کے گروپ لیڈر اتحاد فائونڈرز، ریاض الدین شیخ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے صنعتکار دنیا بھر میں "میڈ ان پاکستان” کی معیاری مصنوعات ایکسپورٹ کرنے میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

    ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے شفیع میموریل ہال میں سرجیکل انسٹرومنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کی سرجیکل انسٹرومنٹس دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں تیار کی جانے والی سرجیکل آلات کی کوالٹی اور منفرد ڈیزائن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیالکوٹ میں بہت ہی مہارت رکھنے والے کاریگر اور کارخانہ دار موجود ہیں۔

    صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ، عبدالغفور ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کی سرجیکل انسٹرومنٹس کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے تقریباً ہر شعبے میں برآمدات ہوتی ہیں اور ہماری معیاری مصنوعات ہمیں دنیا کی منڈیوں میں ممتاز کرتی ہیں۔

    ریاض الدین شیخ نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں کو فخر ہے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی شہرت کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی محنت اور لگن کی بدولت ہی پاکستان کی مصنوعات دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہیں۔

  • گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرآفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد ہوئی

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرآفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد ہوئی

    گوجرانوالہ: باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقادرواں ماہ کی تیسری ہفتہ وار کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوئی درجنوں سائلین کی درخواستوں کی سماعت اور موقع پر ازالے کے احکامات صادر کئے گئے

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے سائلین کے مسائل سنے ،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار، ریونیو افسران اور دیگر محکموں کے افسران، نمائندے موجود تھے، سائلین کی درخواستوں کی سماعت اور موقع پر ازالے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مختلف ریونیو سروسز، نکاسی آب، تجاوزات مہنگے داموں دودھ کی فروخت کیخلاف کاروائی عمل لانے کی درخواستوں پر موقع پر عملدرآمد کی ہدایات جاریکی ایک چھت تلے سائلین کی داد رسی حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہا،

    اسسٹنٹ کمشنرز( وزیرآباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں) نے بھی اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اسسٹنٹ کمشنرز سے متعلق، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، جی ڈبلیو ایم سی، واسا سمیت دیگر دفاتر کو 26 متفرق درخواستیں فوری ازالہ کیلئے بھیجی گئیں