Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ:پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ٹھٹھہ:پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں نئےایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں۔ ایس ایس پی نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔

    ایک خصوصی بریفنگ میں ایس ایس پی نے ڈیوٹی افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ یونیفارم میں ڈیوٹی کریں، شہریوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں اور فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کیے جائیں۔

    ایس ایچ او کی غیر موجودگی میں ڈیوٹی آفیسر بطور انچارج تھانہ کام کرے گا،تمام تھانوں پر تعینات ڈیوٹی آفیسرز 8 گھنٹے کی شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے،

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے زور دے کر کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

  • گوجرہ میں دو افراد قتل، ملزمان فرار

    گوجرہ میں دو افراد قتل، ملزمان فرار

    گوجرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ): گوجرہ میں پیش آنے والے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    پہلے واقعے میں چک نمبر 154/GB ڈھوٹیاں کا رہائشی 42 سالہ کبیر انور رات کے وقت اپنے گھر کے باہر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا اور اسے قتل کر دیا۔

    دوسرے واقعے میں، محلہ شریف پورہ کا رہائشی محمد اخلاق اپنے دوست کی دکان پر موجود تھا جب ماجد عرف بلوانڈے لینے دکان پر آیا اور انڈوں کے ریٹ پر بحث ہو گئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔ اس دوران چک نمبر 366/JB کا رہائشی افضل اور علی رضا بھی موقع پر آئے اور انہوں نے محمد اخلاق اور شہباز پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ محمد اخلاق زخموں کی تاب نہ لا سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شہباز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: سانحہ سنگنال، 4 افراد کا  قاتل  گرفتار کرلیا گیا

    سیالکوٹ: سانحہ سنگنال، 4 افراد کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض کی رپورٹ)سیالکوٹ میں سنگنال واقعہ میں 4 بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے ملزم محمد شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی زیر نگرانی، محمد مہربان انسپکٹر SHO تھانہ برنالہ کی معہ نفری نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سبز پیر ضلع سیالکوٹ کے مقدمہ قتل علت 694/24 میں ملوث ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کیا ہے۔

    ملزم محمد شہزاد نے 4 بے گناہ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوکر حدود تھانہ برنالہ میں روپوش تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس آپریشن میں پولیس کو حساس اداروں کی مکمل معاونت حاصل رہی۔

  • لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    قصور (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نویدسندھوسے)لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    تفصیل کے مطابق حضرت علامہ مولانا حسن رضا نقشبندی کی قیادت میں تحریک ختم نبوت کے آغاز کے بعد لاہور کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی میں پہلی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملک کے نامور علماء اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

    اہم مقررین میں شیر امیر المجاہدین علامہ عاصم اشفاق رضوی،شیخ الحدیث استاذ العلماء استاد امیر المجاہدین حضرت علامہ مولاناعبدالستار سعیدی ،سید آصف اللہ شاہ بخاری ،امیر محترم علامہ سعد حسین رضوی خطاب شامل تھے

    علامہ سعد حسین رضوی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو دنیاوی فائدوں کے لئے اپنے ایمان کا سودا نہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مبارک ثانی کیس میں حکومت کی نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور قادیانی نواز فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ختم نبوت کے عقیدے کو عام کرنا اور اس کے تحفظ کے لئے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانا بھی اس کانفرنس کا ایک اہم مقصد تھا۔

  • میہڑ : مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کو ہتھوڑے مارکرقتل کردیا

    میہڑ : مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کو ہتھوڑے مارکرقتل کردیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ کے علاقے سلطان بھٹی روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا وقعہ رونماہوا ہے جس میں ایک طلاق یافتہ خاتون نے اپنے سابق شوہر کو قتل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شبانہ ڈیپر نامی ایک مطلقہ خاتون نے 4 دن قبل اپنے سابق شوہر زاہد ڈھر کو اپنے گھر بلایا۔شبانہ نے اپنے موجودہ شوہر جنید ڈیپر کے ساتھ مل کر زاہد پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔

    زاہد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    میہڑ پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • گوجرانوالہ:میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایوارڈ

    گوجرانوالہ:میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایوارڈ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور میں ایک شاندار تقریب میں کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو لاہور میں ہونے والی تقریب کی ریہرسل کے لیے بورڈ سے روانہ کیا گیا ہے۔

    کمشنر/چئیرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ چائے بھی پی اور انہیں مبارکباد دی۔

    لاہور روانگی سے پہلے پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔دفتر کے ملازمین نے ان کی گاڑیوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں مبارکباد دی۔

    تمام سٹوڈنٹس کو پنجاب پولیس کے سکواڈ کے ساتھ مکمل پروٹوکول کے ساتھ پروفیسر محمد نعیم بٹ سیکرٹری بورڈ کی سربراہی میں لاہور روانہ کیا گیا۔

  • گوجرانوالہ : نوجوان کا خود کو آگ لگانے کا واقعہ، سی پی او نے نوٹس لیا

    گوجرانوالہ : نوجوان کا خود کو آگ لگانے کا واقعہ، سی پی او نے نوٹس لیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ڈی ایس پی آفس کے باہر ایک نوجوان نے خود کو آگ لگا لی۔ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    جھلسنے والے نوجوان کا نام عبید الرحمن ہے جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،عبید الرحمن نے اپنے بیان میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ سٹی کامونکی تھانہ میں درج کروایا تھا۔عبید الرحمن نے اغواء کے مقدمے میں ثاقب، عاقب اور صائمہ بی بی کو نامزد کیا ہے۔

    نامزد ملزم ثاقب عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہے، عاقب نشے کا عادی ہے اور میاں افضل ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ صائمہ کی گرفتاری التواء میں ہے۔فریقین کی گزشتہ چند سالوں سے باہمی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

    سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن موقع پر پہنچے۔واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے انکوائری کی جا رہی ہے۔
    اگر کسی پولیس آفیسر کی غلطی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والے افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی او کی کرائم میٹنگ، ایس ایچ او موترہ لائن حاضر

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی کرائم میٹنگ، ایس ایچ او موترہ لائن حاضر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ کے ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس لائنز میں تھانہ داروں اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او صاحبان اور تمام انچارج برانچز نے شرکت کی۔

    ڈی پی او نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی، مقدمات کے اندراج، اشتہاریوں کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
    کرپشن اور ناقص کارکردگی پر کارروائی: کرپشن اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ موترہ کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔فرائض میں سستی اور غفلت برتنے والے افسران کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔

    محنت اور لگن سے کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے، اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

  • ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ

    ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ظلم کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    چیمبر آف کامرس نے ایک خصوصی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کو بھی ان کی خدمات پر سراہا گیا۔

    ایوارڈ تقریب میں موجود شخصیات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک، ممبر ایگزیکٹو باڈی سلیم بھٹہ، اور ممبر شہزادہ سید خرم شاہ موجود تھے

    اس پروقار تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد خرم میر، صدر شاہد ریاض (بیورو چیف باغی ٹی وی)، سینئر نائب صدر مہر مصطفی، نائب صدر رانا جاوید، نائب صدر مدثر رتو، سیکرٹری جنرل شیخ بلال حسین اور ممبر مجلس عاملہ محمد بلال ودیگر شامل تھے جنہیں اعزاز سے نوازاگیا.

    منعقدہ تقریب میں باغی ٹی وی اور دیگر صحافیوں کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر آواز اٹھانے پر سراہا گیا اورسیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کیا۔

    یہ ایوارڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مہر مصطفی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

  • اوکاڑہ: پولیس کی ذمہ داری شہریوں نے نبھائی،2 ڈاکو پکڑکر چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

    اوکاڑہ: پولیس کی ذمہ داری شہریوں نے نبھائی،2 ڈاکو پکڑکر چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر): اوکاڑہ میں ڈکیتی کی واردات کرتے دو ڈاکوؤں کو راہگیروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ چکنمبر 22/4L کے قریب پیش آیا جب ڈاکو ایک کار سوار کو لوٹ رہے تھے۔

    راہگیروں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کو قابو کرلیا، ان کا اسلحہ چھین لیا اور ان کی خوب پٹائی کی۔ بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت رمضان عرف جانی (چکنمبر 15/4L) اور وحید بلوچ (ساہیوال) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں اور ایک ہفتہ قبل ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے تھے۔