Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ہیڈپنجند  :محکمہ انہار  کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    ہیڈپنجند :محکمہ انہار کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )ہیڈپنجند :محکمہ انہار کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    تفصیل کے مطابق ہیڈ پنجند کے مقام پرمحکمہ  اریگیشن کی لاپرواہی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث سیر کیلے آنے والا سیاح دریا میں گر گیا ہے جس کی لاش کی تلاش جاری ہے

    ریسکیو 1122 کے مطابق بہاولپور کا رہائشی نوجوان دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے ہیڈ پنجند آیا ہوا تھا کہ پل کے قریب دریا میں گر کر بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تلاش کا کام شروع کر دیا لیکن رات ہونے کی وجہ سے آپریشن بند کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں

    ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ پنجند میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ اریگیشن محکمہ کی لاپرواہی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض ) اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کا لہائی بازار میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، مقررہ داموں سے زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں 4 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا، مردہ مرغیوں اور باسی گوشت دکان سے برآمد ہونے پر دکاندار موقع پر گرفتار ، فوڈ اتھارٹی کو تحقیقات کی ہدایات جاری۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے پرائس مجسٹریٹس ڈاکٹر احمد ناصر، نیئر عباس اور عدنان ملک کے ہمراہ آج لہائی بازار سیالکوٹ میں سبزیوں ، پھلوں، بیف، چکن ، مٹن اور کریانہ شاپس پر چھاپے مار کر زائد المعیاد، گراں فروشی اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں موقع پر جرمانے کئے اور آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کروانے کی وارننگ جاری کیں۔

    صالو گجر کی گلی میں چکن فروش سے مردہ مرغی اور اس کے فریزر سے بدبودار گوشت برآمد ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی اور فوڈ اتھارٹی حکام کو اس کی تحقیات کرکے کیس پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر نے سری پائے کی شاپس پر گندگی کا نوٹس لیتے ہوئے دکانیں سیل کرنے اور دکانداروں کو گرفتار کروا دیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگا پیاز، روٹی، گوشت اور آلو فروخت کرنے کی پاداش میں 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ مجموعی طور پر 10 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کریانہ شاپس پر ڈی سی کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر فروخت ہونے والی دالوں، چاول اور بیسن کی معیار اور وزن کی پڑتال کی۔

    اسٹنٹ کمشنر نے زائد المعیاد سرکہ اور مشروبات فروخت کرنے پر دکان سے زائد المعیاد مال فوری اٹھوانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکاندار زائد المعیاد چیزیں ڈسپلے میں نہ رکھیں اور ان سے برآمد ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ رواں ماہ کے دوران 1287 دکانداروں کو اب تک 62 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے اور 91 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کیا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

  • اوچ شریف: چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف: چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگار حبیب خان )چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف شہر میں چوروں کا آزادانہ گشت اور شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر مال و متاع لوٹ لینا معمول بن چکا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ اپنے گھروں میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔

    چوروں سے تنگ آئے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے ان سے رشوت طلب کرتی ہے۔ پولیس افسران متاثرین کو دھمکا تے ہیں اور ان سے رشوت طلب کرتے ہیں ۔

    ایک متاثر شخص کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر تھانے گیا تو ایس ایچ او نے اس سے کہا کہ وہ خود اپنے گھر کی حفاظت کریں۔ پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ ہر گھر کی حفاظت نہیں کر سکتی۔

    شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پولیس عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو تھانہ اوچ شریف کو بند کر دیا جائے یا پھر وہاں اہل اور عوام دوست افسران تعینات کیے جائیں۔

  • لنڈی کوتل:مناتو گرلز سکول کی بند، خوبصورت عمارت ڈھانچہ بننے کا خطرہ

    لنڈی کوتل:مناتو گرلز سکول کی بند، خوبصورت عمارت ڈھانچہ بننے کا خطرہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)مناتو گرلز سکول کی بند، خوبصورت عمارت ڈھانچہ بننے کا خطرہ

    پاک فوج کی طرف سے قوم ذی مشت کو بطور تخفہ تعمیر کیا گیا ڈبل سٹوری خوبصورت ترین بلڈنگ کا گرلز ہائی/ مڈل سکول کے سینکڑوں بچیوں کا مستقبل ایک بار پھر تاریک ہونے لگا ہے،پی ٹی سی فنڈز سے چلنے والا یہ گرلز سکول ایک بار پھر بند ہوگیا ہے’ اور سینکڑوں بچیاں گھروں میں بیٹھ گئی ہیں۔

    مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ سکول جو پاک فوج نے علاقے کی تعلیم نسواں کی پسماندگی دور کرنے کے بطور خاص تعمیر کیا تھا’ جو عرصہ درز سے بند تھا جنہیں گزشتہ سال مقامی انتظامیہ نے پی ٹی سی فنڈز سے شروع کیا تھا’ جس میں چار استانیاں پڑھارہی تھیں، جہاں بچیوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ نو لاکھ روپے کی مختص پی ٹی سی فنڈ ختم ہوتے ہی یکم اگست سے سکول دوبارہ نہ کھول سکا۔

    مقامی لوگوں کے مطابق سکول کھولنے میں محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ڈی ای او فیمیل محترمہ پروین یاسمین کی ذاتی دلچسپی تھی جن کی شبانہ روز کوششوں سے سکول شروع ہوا تھا’ جنہوں نے پی ٹی سی فنڈز سے چار استانیوں کوہائیر کیا گیا تھا۔ لیکن اب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگیا ہے’ جس کی وجہ سے نہ صرف بچیوں کو بلکہ والدین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں بچیاں بے کار ہوں جائیں گی اور ان کا مستقبل مخدوش ہوکر رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی ہماری بچیوں نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور جتنی بچیاں بھی سالانہ بورڈ کے امتحان شامل ہوئیں سب اچھی نمبروں سے پاس ہوگئی ہیں۔

    مقامی لوگوں ک نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سکول بلڈنگ پاک فوج نے بطور تحفہ قوم ذی مشت کے لئے تعمیر کیا تھا اور ہم خوش تھے کہ اب یہ سکول فوج کی نگرانی میں ہی چلے گا’ لیکن ایسا نہیں ہوا’ اسلئے کہ اب تک سکول ہذا کو سرکاری محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ سکول پاک فوج اپنی ہی نگرانی میں لے کر آرمی سکول طرز کے مطابق اور ان کے سلیبس پر شروع کریں۔

    مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود’ پاک فوج 73 بریگیڈ کے بریگیڈئیر اور محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرم’ اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر’،ایم این اے حمید حسین، ممبر صوبائی اسمبلی ریاض شاہین اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔ اور گرلز ہائی سکول مناتو جو ذی مشت قوم کا واحد بڑا تعلیمی ادارہ ہے کے لئے مستقل بنیادوں پر بندوبست کیا جائے تاکہ غریب والدین کی بچیاں بھی اپنے گھر کے دہلیز پز پر تعلیم حاصل کرسکیں۔ بصورت دیگر یہ خوبصورت بلڈنگ ایک ڈھانچہ بن جائے گی۔

  • سیالکوٹ: پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سیالکوٹ: پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق پسرور نالہ ڈیک اونچا پہاڑنگ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نالے سے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی، تاجر سے لاکھوں روپے لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    گوجرانوالہ: ڈکیتی، تاجر سے لاکھوں روپے لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): مین جی ٹی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے کوکا کولا فیکٹری کے قریب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے تاجر امان اللہ سے پانچ لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح اسلحے کے زور پر تاجر سے رقم اور موبائل فون چھین رہے ہیں۔اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ٹھٹھہ:صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    ٹھٹھہ:صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں)صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے ٹھٹہ کے دور دراز علاقے میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) ٹھٹہ کیمپس میں نئے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس پاکستان پیپلز پارٹی کی تعلیم، خاص طور پر میڈیکل تعلیم کے لیے ترجیحات کا مظہر ہے۔

    صوبائی وزیر نے اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے سجاول سے لمس ٹھٹہ کیمپس تک یونیورسٹی پوائنٹ بس چلانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کیمپس کے طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا نام روشن کریں گے اور مقامی آبادی کو بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپس میں جلد ہی میڈیکل کے علاوہ نرسنگ کی کلاسز بھی شروع کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت ہائر ایجوکیشن کے لیے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بجٹ مختص کرتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ایک ایک درخت لگائیں اور اس کی پرورش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت طلباء کے لیے ایک تحفہ ہوگا اور کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

    تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے طلباء کے ساتھ پاکستان کا جشن آزادی بھی منایا اور ایک نیم کا پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

  • سیالکوٹ: تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    سیالکوٹ: تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے): تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سمبڑیال روڈ پر ایک دلخراش حادثے میں تیز رفتار ٹرالے نے 29 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق، متوفی علی نامی نوجوان سمبڑیال سے اگوکی جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش اور ٹرالے کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ تاہم، ٹرالہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 13.520 کلو گرام چرس، 1.040 کلو گرام ہیروئن، 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر برآمد کی ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہی احکامات کے پیش نظر تھانہ واہنڈو، تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

    تھانہ واہنڈو پولیس نے عرفان علی نامی شخص کو 11 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے بلال عرف بلالو سمیت تین افراد کو ایک کلو سے زائد ہیروئن اور ڈھائی کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا،تھانہ باغبانپورہ پولیس نے شہرون عرف سلیمان کو 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے گوجرانوالہ پولیس کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • گوجرانوالہ: پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ: پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حماد عرف حمادو ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی، پانچ موٹرسائیکلیں، تین موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

    یہ کارروائی ایس پی سٹی شاہدرشید کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ میاں عبدالجبار کی زیر نگرانی انجام دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ انسپکٹر عنصر سیویا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان میں حماد عرف حمادو اور یاسر شامل ہیں۔ یہ گینگ ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ ڈکیتوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ انسپکٹر عنصر سیویا اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔