Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے علاقے چنی گوٹھ کوڑا کلیار میں منکی پاکس کے اندیشے میں تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچوں میں 14 سالہ سمیع اللہ، 11 سالہ عطاء اللہ اور 5 سالہ صفیع اللہ شامل ہیں۔

    بچوں کے والدین کے مطابق، کچھ روز قبل بچوں کے جسم پر لال رنگ کے دانے نکلنا شروع ہوئے جو پوری جسم میں پھیل گئے۔ بچوں کو ہسپتال میں زیر علاج بھی رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اس واقعے کے بعد صحت انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور علاقے میں سروے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا بچوں کی موت کی وجہ منکی پاکس ہی تھی یا کوئی اور بیماری۔ ہیلتھ ٹیمیں علاقے میں موجود دیگر افراد کا بھی معائنہ کر رہی ہیں تاکہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

  • سیالکوٹ : بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ، ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا

    سیالکوٹ : بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ، ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض): سیالکوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ فعال کر دیے جائیں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو آن کر دیا جائے تاکہ بارشی پانی کا نکاس جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج صبح شہر میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بروقت اقدامات کی وجہ سے پانی کا نکاس جلد ممکن ہو گیا۔ تاہم، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    اس کے پیش نظر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔

  • سیالکوٹ:آؤ مل کر پاکستان کو سبز بنائیں، مغلیہ قبیلے  نے پودے لگاکرمثال قائم کی

    سیالکوٹ:آؤ مل کر پاکستان کو سبز بنائیں، مغلیہ قبیلے نے پودے لگاکرمثال قائم کی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) قبیلہ مغلیہ کے رہنماؤں نے رحیم پور کھچیاں سیالکوٹ میں پودے لگا کر سرسبز پاکستان کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس موقع پر پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو درخت بننے تک پودوں کی مکمل حفاظت کی ذمہ دار ہوگی۔

    سماجی رہنما بابر بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سرسبز مستقبل کے لیے درختوں کی پرورش اور حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ درخت ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانوں، پرندوں اور جانوروں کے لیے مشترکہ فائدہ مند ہیں۔

    اس موقع پر طیب بیگ، عباس بیگ، رزاق بیگ، ذیشان بیگ، شکیل سیٹھی، ظہیر بیگ،عثمان بیگ، شعبان بیگ، سکندر بیگ سمیت دیگر افراد نے بھی پودے لگا کر اس مہم میں اپنا تعاون دیا۔

  • سیالکوٹ :سعد خان لودھی نائب ریڈر ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات،دوستوں کی مبارکباد

    سیالکوٹ :سعد خان لودھی نائب ریڈر ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات،دوستوں کی مبارکباد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شہد ریاض): سیالکوٹ شہر کے ایک نامور سپوت، سعد خان لودھی کو نائب ریڈر ایس ایس پی ریجنل انٹیلیجنس بیورو (RIB) گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    اس خوشی کے موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات بابر بیگ، شکیل سیٹھی، ڈاکٹر شاہد ریاض (صدرپروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن، بیورو چیف باغی ٹی وی سیالکوٹ)، حاجی فیصل سہیل، طیب بیگ ایڈووکیٹ، ڈیشان بیگ، کاشف عمر، ملک امجد چاند سمیت دیگر نے سعد خان لودھی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعا کی کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

  • میہڑ : پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی

    میہڑ : پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): رادھن لنک روڈ پر گشتی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق، تین ڈاکوؤں نے جرائم کے ارادے سے رادھن لنک روڈ پر کھڑے ہو کر پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو عمران عرف سدھیر کھوسو زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا۔ دیگر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • قصور: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس والے بھی پکڑے گئے

    قصور: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس والے بھی پکڑے گئے

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود ) ضلع قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2.2 کلوگرام ہیروئن، ایک ڈرون کیمرا اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔

    پولیس کے مطابق، ملزمان بارڈر اسمگلنگ میں ملوث تھے اور انہوں نے ڈرون کیمرے کی مدد سے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض عرف ایاز میو، محمد ایاز میو اور مبشر کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے ساتھ ساز باز کرنے پر پولیس ایگل سکواڈ کے پانچ ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان ملازمین پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔

    ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): پولیس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی گینگ کے تین افراد گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف اپنی مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ایس پی سٹی شاہدرشید کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد کی پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان عرف پھانوڈکیت وچور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں فرمان، عمر حیات اور بابر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، چار موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

  • اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): تھانہ دھوڑکوٹ کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محمد اکبر کو قتل کیا تھا۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کا شناختی کارڈ، موبائل فون اور قتل کا آلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد افضل نواز اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن پہلے تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران 55 سالہ محمد اکبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر ڈی پی او بہاولپور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم  تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف میں ہونے والی موسلا دھار بارش شہر کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابل پڑے جس کے باعث گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن اور محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرونی گلیاں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقوں میں تو صورتحال مزید خراب ہے۔ بارش کے پانی کے ساتھ گندے پانی کی ملاوٹ سے شہر میں بدبو اور مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کا نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ حال ہے۔ میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث شہر کی یہ حالت ہے۔شہر میں پانی کی نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر کیوں شہر میں بارش کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے،

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.ریاض الحق جج

    اوکاڑہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.ریاض الحق جج

    اوکاڑہ (باغی ٹی نامہ نگار ملک ظفر)ضلع کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع اوکاڑہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت پنجاب کا نصب العین عوامی خدمت ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع اوکاڑہ میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں ایک نئی غلہ منڈی کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے کسانوں کو بہت سہولت ہوگی۔ اس کے علاوہ ضلع میں کوڑا کرکٹ کے مسئلے کے حل کے لیے ڈمپنگ سائٹس بھی بنائی جا رہی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے کہا کہ ضلع کونسل کی جانب سے تینوں تحصیلوں میں صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں مختلف ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دواؤں کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں۔

    مقامی لوگوں نے ان ترقیاتی منصوبوں کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان سے ضلع کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔ ایک مقامی رہائشی محمد علی نے کہا، "نئی غلہ منڈی بننے سے کسانوں کو اپنی فصل بیچنے میں بہت آسانی ہوگی۔”

    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بھی نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔