Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): شہر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں اضافے کے بعد، سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل کی قیادت میں ایک اہم کارروائی انجام دی گئی۔

    پولیس ٹیم نے گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ مختلف گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے اطراف میں گزشتہ کئی مہینوں سے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات کو انجام دیتے آ رہے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھ لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔

    اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ "ہم نے شہر کو جرم سے پاک بنانے کے لیے عزم مصمم کر لیا ہے۔ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔” انہوں نے سی آئی اے انسپکٹر اور ان کی ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اب شہر میں زیادہ محفوظ محسوس ہو رہا ہے۔

  • لنڈی کوتل:پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    لنڈی کوتل:پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    تفصیل کے مطابق شیر شاہ سکنہ شیخ مل خیل عالم خانی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نجیب نامی شخص جن تعلق خوگا خیل سے ہے نے میرے بھائی مشرف پر پستول تان کر بری طرح مارا پیٹا ،

    پولیس میرے مظلوم بھائی اور ان کی سووزکی کو تھانے لے گئی . شیر شاہ نے کہا کہ ظلم بھی میرے بھائی پر ہوا ہے اور حوالات میں بھی میرے بھائی کو بند کیا گیا .

    انہوں نے کہا کہ آج جب ہم تھانے گئے تو تھانہ میں ہماری سوزوکی نہیں تھی بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ وہ نجیب اپنے گاؤں لے گیا ہے. جب ہم نے مقدمہ درج کرنا چاہا تو ایس ایچ او نے ایف ائی ار کاٹنے سے صاف انکار کردیا.

    شیر شاہ نے کہا کہ میرا بھائی خادی شاہ جن کے ساتھ جس کسی کا بھی کوئی معاملہ ہو اس کا ہم ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ ہمارے والد اور ہم نے قانونی طورپر ان سے علیٰحدگی کا اعلان کیا ہے . جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں .

    شیر شاہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ ہماری گاڑی کو واگزار کرایا جائے اور میرے بھائی کو رہا کیاجائے . شیرشاہ نے کہا کہ پولیس نے بھی میرے بھائی کو مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑدیئے . انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا

  • قصور:نئے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    قصور:نئے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)نئے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا،عوام الناس کیلئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سابق ڈپٹی کمشنر قصور ریاض بھٹی کے تبادلے کے بعد نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 38 ویں کامن سے ہیں اور اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، مانسہرہ، خوشاب، سرگودھا، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں

    ڈپٹی کمشنر نے تعیناتی کے پہلے روز ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت عوام الناس کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا

    نیز انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول،روٹی، آٹا، پھل، سبزیاں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے

    انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں مقرر کردہ ریٹس کی نمایاں جگہوں پر لسٹیں آویزاں کروانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں کرپٹ اور کام نہ کرنے والے افسران کیلئے ضلع قصور میں کوئی جگہ نہیں تا ہم کرپشن کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا

  • لنڈی کوتل:فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مشترکہ کامیاب منصوبہ ، ٹیکنیکل تعلیم کا آغاز ہوگیا

    لنڈی کوتل:فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مشترکہ کامیاب منصوبہ ، ٹیکنیکل تعلیم کا آغاز ہوگیا

    لنڈی کوتلَ،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شنواری کی رپورٹ)فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مشترکہ منصوبہ کامیاب، ٹیکنیکل تعلیم کا آغاز ہوگیا

    تفصیل کے مطابق فرنٹیئر کور کے پی نارتھ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے مشترکہ کوششوں سے قائم کردہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لنڈی کوتل میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    اس انسٹیٹیوٹ میں پہلے بیچ کے 81 طلبہ نے مختلف فنی ٹریننگ کورسز شروع کر دیے ہیں۔ یہ تین ماہ کے کورسز علاقے کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ایک بہترین قدم ہے۔

    اس انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور ان کی شخصیت کو نکھارنا ہے۔ اس طرح وہ نہ صرف معاشرے کے مفید شہری بن سکیں گے بلکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

    لڑکوں کے لیے الیکٹریشن، کمپیوٹر آپریٹر، موٹرسائیکل اور جنریٹر آپریٹر اور ویلڈر کے کورسز جبکہ لڑکیوں کے لیے سلائی کڑھائی/ٹیلرنگ اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے کورسز شروع کیے گئے ہیں۔

    یہ انسٹیٹیوٹ علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔ اس سے نہ صرف انہیں روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ ان کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔

  • گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر نے 18 اگست تک تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی کرپشن کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

    میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں کرین کے کرایے اور پٹرول کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بعض افسران نے مل کر من پسند ٹھیکیداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سرکاری خزانے کو لوٹا ہے۔

    شہریوں نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گزشتہ دو سال کا آڈٹ کرایا جائے۔

    ملوث عناصر کا کڑااحتساب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں.

  • جنرل فیض حمید اور ابصار عالم کی مبینہ فون کال لیک، نجی ٹی وی چینل پر جاری

    جنرل فیض حمید اور ابصار عالم کی مبینہ فون کال لیک، نجی ٹی وی چینل پر جاری

    اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید اور معروف صحافی ابصار عالم کے درمیان ہونے والی مبینہ فون کال لیک ہو گئی ہے، جسے نجی ٹی وی چینل ‘سما’ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا ہے۔ ابصار عالم اس وقت ‘سما’ ٹی وی سے وابستہ ہیں۔لیک ہونے والی اس مبینہ فون کال میں جنرل فیض حمید، ابصار عالم سے شکوہ کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ وہ انہیں "لفٹ” نہیں کراتے۔ اس کے بعد وہ ابصار عالم سے ایک کام کے حوالے سے بات کرتے ہیں، جس میں ایک بریگیڈیئر کا ذکر آتا ہے جو حال ہی میں گرفتار ہوئے ہیں۔فون کال کے دوران جنرل فیض حمید نے ابصار عالم سے درخواست کی کہ وہ دو پرانے چینلز کے لائسنس کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کریں۔
    جنرل فیض کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں، لیکن بریگیڈیئر غفار اس حوالے سے تفصیلات بتانے کے لیے آئیں گے۔کال کے اختتام پر ابصار عالم نے جنرل فیض حمید کی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ جنرل فیض نے بھی اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کال ختم کی۔یہ فون کال اس وقت کی ہے جب ابصار عالم چیئر مین پیمرا کے عہدے پر فائز تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ گفتگو کس وقت کی ہے اور اس دوران جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں متعین تھے یا نہیں۔یہ لیکڈ کال سوشل میڈیا اور میڈیا میں کافی توجہ حاصل کر رہی ہے اور اس سے متعدد سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ:درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    گوجرانوالہ:درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ )درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے کارپوریشن کے لان میں پودا لگا کر درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور یہ زمین کا زیور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بہتر اور سرسبز شاداب پاکستان کے لیے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کو بہت سی موذی وباؤں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کو صحت مند رہنے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے اور بہتر سانس لینے کے لیے درخت کا ہونا ضروری ہے۔

    اس لیے درخت ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے حفاظت اور دیکھ بھال کرنی چاہیے۔اس موقع پر محمد نواز کھو کھر، رحمت علی انصاری، عرفان نسیم بٹ، محمد شفیق انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ڈی سی کالونی ریلوے پھاٹک جی روڈ پر ایک بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

    بس تلونڈی کھجور والی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔

  • کوٹ مبارک: اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرنا ہی اصل دین ہے، صاحبزادہ احمد حسن

    کوٹ مبارک: اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرنا ہی اصل دین ہے، صاحبزادہ احمد حسن

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم): ولی ابن ولی سلطان العارفین، قیوم زماں صاحبزادہ پیر احمد حسن سجادہ نشین سواگ شریف لیہ کا سالانہ دورہ جاری ہے۔ اس دوران انہوں نے کالا کالونی، پیرعادل، موضع مریٹہ، گرمانی ڈیرہ شہر سمیت مختلف مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرنا ہی اصل دین ہے۔

    اولیاء اللہ کی صحبت سے دنیا و آخرت کی کامیابی ملتی ہے۔ نیک اور اچھے کام، نماز قائم کرنا اور انسانیت سے حسن سلوک ہی راہ نجات ہے۔ اولیاء اللہ وصالحین سے فیض پانا اور آگے منتقل کرنا ہی اہم کام ہے۔ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہمیں اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔

    اس موقع پر خلیفہ مجاز پیر عبدالحمید سواگی، محمد نواز، حاجی دوست محمد، چوہدری احمد صوفی رمضا باروی، محمد بخش حملانی، حاجی بشیر، خلیل گرمانی، خادم حسین، محمد شریف رضوی، حفیظ جندانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مند بھی موجود تھے۔

  • اوچ شریف: معروف شخصیت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف: معروف شخصیت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف کی نامور معروف شخصیت حاجی محمد اقبال پہلوان کی اہلیہ، محمد شہباز اقبال، محمد صدام اقبال اور کاٹھیہ لا چیمبر کے نامور قانون دان سلمان اقبال ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے آبائی گھر اقبال آباد میں روحانی محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

    اس بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا دیوان گل حسن، مولانا اسد اللہ مدنی اور قاری محمد عمر نے کہا کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ہوتی ہیں۔ انہوں نے موت و حیات پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ موت کا ذائقہ ہر ذی شعور نے چکھنا ہے۔ ماں خدا کا دوسرا روپ ہوتی ہے اور ماں باپ کا فرمانبردار دنیا اور آخرت میں اجر عظیم پاتا ہے۔

    اس قرآن خوانی میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی، جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ چوہدری فاروق عزیز ایڈووکیٹ، راؤ محمد نعیم، شہزاد ایڈووکیٹ، محمد عمران سندھو ایڈووکیٹ، محمد عبداللہ قریشی ایڈووکیٹ، خورشید احمد بلوچ ایڈووکیٹ، شاہد اقبال بلوچ ایڈووکیٹ، شاہد تنویر ایڈووکیٹ، ظفر ندیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سعید احمد اور اوچ شریف کے سینیئر صحافی میاں محمد عامر صدیقی، سید خواجہ سہیل محمود الحسن، عمران دانش بڈانی، علی حسین جلوانہ، ملک ظہور بگو کونسلر، ملک صدام کھنڈ کلرک، محمد لقمان چنڑ، محمد جاوید اور قلم دوست گروپ کے بانی اےڈی خان جلوانہ کے علاوہ معززین علاقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات بلندی کے لیے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے آخر میں بابرکت دعائے مغفرت کرائی۔