Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ: 4 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ: 4 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع گاؤں دھامراہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 4 سالہ معصوم بچہ ایاز علی کھوسہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ بچہ تالاب کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں جا گرا۔ گاؤں والوں نے فوری طور پر بچے کو پانی سے نکالا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

  • میہڑ : نامعلوم کار نے 12 سالہ بچے کو روند ڈالا

    میہڑ : نامعلوم کار نے 12 سالہ بچے کو روند ڈالا

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر سیم نہر کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اویس گاڈھی شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ ہائی وے کراس کر رہا تھا اور ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔

    حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی بچے کو لوگوں نے فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    تاہم ابھی تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

  • اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تیاریاں پورے زوروں پر ہیں۔ شہر کے ہر کونے کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    بازاروں میں جشن آزادی کا رنگ چھا گیا ہے۔ بچے، نوجوان اور بوڑھے سب ہی وطن عزیز کی محبت میں سرشار ہیں۔ لوگ ملبوسات، جھنڈے اور دیگر اشیاء خرید کر جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

    ملی نغمے اور دھنیں ہر طرف سنائی دے رہی ہیں۔ لوگ گلی محلوں میں اسپیکروں پر نئے اور پرانے ملی نغمے بجا کر جشن آزادی منا رہے ہیں۔

  • اوچ شریف: موٹروے پر غیر ملکی شراب سمگل کرنے والے دو گرفتار

    اوچ شریف: موٹروے پر غیر ملکی شراب سمگل کرنے والے دو گرفتار

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) موٹروے ایم-5 پر پولیس کی کامیاب کارروائی میں غیر ملکی شراب کی ایک بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو سندھ سے جنوبی پنجاب میں شراب سمگل کرنے کا کام کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق، اوچ شریف انٹرچینج کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکا جسے آئی ٹی آئی کے ذریعے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کار کی تلاشی لینے پر 584 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد کی شناخت نعمان اور راحیل کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ دونوں افراد سندھ سے ملتان شراب کی سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی محمود الرحمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس سفر کو محفوظ بنانے اور جرائم کو روکنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

  • اوچ شریف: سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    اوچ شریف: سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف ایک تاریخی شہر جو صوفیائے کرام کا مرکز بھی ہے، آجکل ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

    جہانیاں روڈ، بازار شمس باغ، اور حسینی چوک جیسے مرکزی علاقوں میں گلیاں نالوں کا گندا پانی سے لبریز ہیں۔ اس سے نہ صرف بدبو کا شدید مسئلہ ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گندے پانی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور ددیگرپیٹ کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔

    اس صورتحال کی وجہ سے شہر کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کاروبار کمزور ہو رہا ہے اور لوگ اپنی جائیدادیں کم قیمت پر بیچ کر شہر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

    شہریوں نے بار بار مقامی انتظامیہ اور سیاستدانوں سے اس مسئلے کے حل کے لیے اپیل کی ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین اس مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    شہریوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوچ میونسپل کمیٹی کے خلاف کارروائی کریں اور شہر کے سیوریج سسٹم کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

  • لنڈی کوتل:ٹی اے ڈی کی شرط ، پاک افغان تجارت رک گئی ،روزگار خطرے میں پڑگیا،ضیاءسرحدی

    لنڈی کوتل:ٹی اے ڈی کی شرط ، پاک افغان تجارت رک گئی ،روزگار خطرے میں پڑگیا،ضیاءسرحدی

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری )ٹی اے ڈی کی شرط ، پاک افغان تجارت رک گئی ، ہزاروں لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑگیا،ضیا الحق سرحدی

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر تورخم پر داخلے کی عارضی دستاویزات ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹیشن(TAD)کی شرط لاگو ہونے کے بعد بارڈر کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور تجارت تقریبا رک گئی ہے، یہ بات پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI)کے کوآرڈینیٹرضیاء الحق سرحدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سفر کے لئے عارضی کارڈ (روٹ پاس)دیے گئے تھے جن کی مدت جولائی کے آخر میں ختم ہو گئی تھی جبکہ پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیوروں کوٹی اے ڈی کارڈ حاصل کرنے کے لئے 15جولائی تک کا وقت دیا ہوا تھا لیکن پھر اس مدت کو بڑھا کر 31جولائی تک کر دیا گیااس دوران افغانی حکام نے بھی پاکستانی حکام سے کہہ دیا کہ یکم اگست سے کوئی افغانی ٹرک بغیر TADکے نہیں چھوڑنا یا ڈرائیور کے پاس پاسپورٹ ویزہ ہوتو چھوڑنا ہے

    اس فیصلے کی روشنی میں پاکستانی حکام نے بارڈرز پر عمل درآمد شروع کر دیا تو طالبان نے بھی یہی قدم اٹھا یا اور پاکستانی ڈرائیوروں کو اجازت نہیں دی اور رات 12بجے افغانستان نے بارڈر بند کر دیا اور ٹریفک ہر قسم کی تجارت کے لئے بند ہو گئی اور بارڈرز کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بن گئی۔

    میڈیا سے مزید بات چیت کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا (رجسٹرڈ )کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ سرحد پار دونوں جانب تجارت کے سلسلے میں اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور کچھ مدت کے لئے بغیر ویزہ اور بغیر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹیشن کے گاڑیوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے تاکہ پاک افغان باہمی تجارت کو فروغ ملے، یہ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹیشن کا طریقہ کار صرف ایک سال کے لئے ہو گا اور اس کے حصول کے لئے گاڑیوں کے کاغذات ،شناختی کارڈ اور تصویر کے ساتھ 100 ڈالر فیس جمع کرنا ہوگی جس کی بدولت انہیں سرحد پار اجازت نامہ ملے گا ۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت کے سلسلے میں مارچ میں ہونے والے مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیاتھا اور اس فیصلے میں سابق وفاقی سیکرٹری کامرس خرم آغا نے 24مارچ سے 27مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں دیگر پاکستانی حکام کے علاوہ افغانستان کے وزیر تجارت نورالدین عزیزی ودیگر حکام نے شرکت کی تھی اور دو طرفہ تجارت اور راہداری پر تبادلہ خیال کیا تھا جس میں منسٹری آف کامرس اسلام آباد کی طرف سے 3اکتوبر 2023کو ایک SROکے ذریعے100فیصد بنک گارنٹی 212آئٹم پر ٹرانزٹ میں جانے کی پابندی 10فیصد پراسیسنگ فیس اور دیگر شرائط بھی لاگو کی گئیں جن پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس کی وجہ سے 70فیصد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کراچی پورٹ آنے کی بجائے ایران کی پورٹ چاہ بہاراور بندر عباس منتقل ہو گئی ہے

    جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان جس میں کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، شیپنگ ایجنٹس ،بارڈرز ایجنٹس،مزدور ،ٹرانسپورٹرز،بانڈڈ کیریئر، ریلوے ودیگر ادارے بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں حکومتیں اس مسئلے کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کریں تاکہ یہ تجارت دوبارہ بحال ہو جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:سیلاب کی جعلی خبریں  پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    ڈیرہ غازیخان:سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،

    ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے سیلاب کے حوالے سے پھیلنے والی جعلی خبریں پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر کو سوشل میڈیا یا کسی اور ذریعے سے شیئر کرنے سے پہلے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0649260346 یا 0649260337 پر رابطہ کرکے اس کی تصدیق کرلیں۔

    انتظامیہ کے مطابق، جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا قوانین، سوشل میڈیا کنٹرول آرڈیننس، سائبر کرائم ایکٹ، الیکٹرونکس کنٹرول ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب کی صورتحال کے بارے میں صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ جعلی خبریں نہ صرف تشویش پھیلاتی ہیں بلکہ امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:دریائے سندھ میں سیلاب، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

    ڈیرہ غازیخان:دریائے سندھ میں سیلاب، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) دریائے سندھ میں پانی کا سطح بڑھنے سے متعدد دیہاتوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی کال پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں ہیں۔

    ایک ایمرجنسی کال میں بتایا گیا کہ دریا کا پانی بڑھنے سے متعدد دیہاتوں کے بھانے اور ڈیرے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ایک واٹر اینڈ سرچ ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ایک اور ریسکیو وہیکل بھی موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو سٹاف نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

    آن لوکیشن سٹاف کے مطابق تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر مختلف جگہوں پر بھانے اور ڈیرے بنے ہوئے ہیں۔ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

    ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان بھی موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ میں ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے

    گوجرانوالہ میں ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ ایک سے سات اگست تک ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منا رہا ہے۔

    ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران عوام الناس میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس سے جڑی ہوئی ماں بچے کی صحت اور متوازن خاندان کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان سرگرمیوں میں آگاہی سیشنز، مفت طبی کیمپس، سیٹلائٹ کیمپس، ریڈیو پروگرام اور علمائے کرام کے خطبات شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، مناسب وقفے اور متوازن خاندان کے تصور کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر جنرل نے سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاریوں کا حکم دیا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر جنرل نے سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاریوں کا حکم دیا

    سیاکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد رضا کاظمی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حقلیہ جاری مون سون سیزن میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے اور بارش کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریسکیو کی پوائنٹس بھی بنا دیے جاتے ہیں۔

    سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کیوDDMC کیوان نے ڈپٹی کمشنر جنرل کو ضلع میں۔سیلابی صورتحال اور اس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سیالکوٹ سے گزرنے والے نالے اور دریا کی صورتحال کے بابت بھی آگاہ کیااور سیلابی صورتحال میں امدادی کیمپس کی لوکیشن بھی واضع کر دی گئی ہے اور ادارے آگاہ ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر جنرل نے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، محکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کو بھی کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ہر ممکنہ وسائل کا استعمال بروئے کار لا کے عوام الناس کو ریلیف مہیا کریں۔ انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا