Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کشمور : یوم استحصال کشمیر منایا گیا

    کشمور : یوم استحصال کشمیر منایا گیا

    کشمور،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیار احمد اعوان) پورے ملک کی طرح کشمور میں بھی 5 اگست کو بھارتی زیر قبضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور کے دفتر سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، اساتذہ، وفاقی اور صوبائی اداروں کے سربراہان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی اور اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔

    پولیس نے ریلی کو سیکیورٹی فراہم کی اور صحافیوں نے اس واقعے کو کوریج دے کر اپنا اہم کردار ادا کیا۔

  • نوری آباد میں بھیانک حادثہ، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

    نوری آباد میں بھیانک حادثہ، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) نوری آباد کے قریب موٹروے پر آج صبح ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹروے پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ تاہم، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے۔

    پولیس کے مطابق، حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر تیز رفتار اور لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نوری آباد :جامشورو،حیدرآباد اور گردونواح میں تیز بارشوں سے جانی و مالی نقصان

    نوری آباد :جامشورو،حیدرآباد اور گردونواح میں تیز بارشوں سے جانی و مالی نقصان

    نوری آباد(باغی ٹی وی رپورٹ)حیدرآباد، جامشورو، نوری آباد، تھانہ بولا خان اور گردونواح میں ہونے والی تیز بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ رات پونے 10 بجے سے سوا 11 بجے تک ہونے والی اس بارش نے شہر کو مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    بارش شروع ہوتے ہی شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ حیسکو ترجمان کے مطابق بارش کی وجہ سے شہر بھر کے 48 فیڈر بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

    شہر میں نکاسی آب کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے نکاسی آب کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب جامشورو، نوری آباد، تھانہ بولا خان اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تھانہ بولا خان کے علاقے کرچات میں متعدد کچے مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔

    جامشورو میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

  • گوجرہ :یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    گوجرہ :یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے )یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    تفصیل کے مطابق گوجرہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شہدائے پولیس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے مرکزی مقام کلمہ چوک پر شمعیں روشن کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و ملت کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر چوہدری حاکم علی، انجمن تاجران گوجرہ، امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام، میڈیا نمائندے اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

  • جامشورو :  وزیر اعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی منصور شاہانی کا شاندار استقبال کیا گیا

    جامشورو : وزیر اعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی منصور شاہانی کا شاندار استقبال کیا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا معاون خصوصی بننے پر جامشورو سپاف کے صدر منصور شاہانی کا زین کلوٹ کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر منصور شاہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز دینے پر وہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کے بے حد مشکور ہیں۔

    منصور شاہانی نے مزید کہا کہ وہ سپاف کے پلیٹ فارم سے طلبہ کو بہتر تعلیم کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے جامشورو میں پھیلتے ہوئے منشیات کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔

    انہوں نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی جامشورو سے بھی منشیات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ غوثیہ حضرت محبوب سبحانی کے سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے سلپ ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں فیکچر ہو گیا۔

    مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی فی الوقت لاہور مخدوم ہاؤس میں زیر علاج ہیں۔ ان کی عیادت کے لیے مہر برادری کے چیف سردار محمد بخش خان مہر اور صوبائی وزیر سندھ اینٹی کرپشن ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    اس موقع پر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کے ولی عہد مخدوم زادہ پیر سید عمر رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادہ مخدوم زادہ سید عبداللہ رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

  • اوچ شریف : ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا  ایکشن،2ملزمان گرفتار

    اوچ شریف : ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی اور تشدد کے واقعات میں اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ چند روز میں متعدد افراد کو لوٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایک واقعے میں، محمد عقیل للو اور اس کے ساتھی نے ایک طالب علم سے اس کا لیپ ٹاپ اور نقد رقم چھینی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعے میں ایک شخص کو چوری کے الزام میں باندھ کر تشدد کیا گیا۔

    ان واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم ان کے ساتھی ابھی تک فرار ہیں۔

    ڈی پی او نے مقامی پولیس کو فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    شہریوں نے ڈی پی او کے فوری ایکشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تفصیلات کے مطابق شہیدوں کی سرزمین تلہ گنگ ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود، ضلعی افسران کی عدم تعیناتی نے عوام کو شدید مایوس کر رکھا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے آئے ہوئے تقریباً 6 ماہ گزرنے کے باوجود ضلع کے منتخب نمائندے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابقہ حکومت میں تلہ گنگ کو ضلع درجہ دیا گیا تھا اور ضلعی دفاتر اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لیے فنڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔ تاہم نگران حکومت نے ضلعی افسران کی ٹرانسفر کرکے ضلع کو نقصان پہنچایا تھا۔ عدالت کے احکامات کے باوجود، ن لیگ کی حکومت نے ضلعی افسران کی تعیناتی میں کوئی پیشرفت نہیں کی ہے۔

    اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ن لیگ کو ووٹ دیا تھا تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں، لیکن ہمیں مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔” انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے فوری طور پر ضلعی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • اوچ شریف: محلہ نواز آباد میں اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    اوچ شریف: محلہ نواز آباد میں اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے محلہ نواز آباد میں سٹیم اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں اِضافہ موٹر سائیکل سرگرم چوروں نے اوچ شریف شہر کے محلہ نواز آباد میں قائم سٹیم اکیڈمی میں پڑھنے جانے والے طالب علم کی موٹر سائیکل اکیڈمی سے چوری کرلی گئی ہے

    طالب علم کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر شہریوں میں تشویش لاحق ہو گئی کہ چوروں نے اوچ شریف شہر سمیت سکولوں کو بھی ٹارگٹ بنانا شروع کر دیا طالب علم کے والد محمد زاہد بھٹی کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں ایف آئی آر درج

  • پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)پشتون قبائل کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    تفصیل کے مطابق ضلع خیبر پولیس نے ایک انقلابی قدم اٹھا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ پہلی بار کسی پشتون قبائلی علاقے میں ایک خاتون کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ ہیڈکوارٹر تحصیل لنڈی کوتل میں مہک پرویز مسیح کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات کیا گیا ہے۔

    ضلع خیبر کی خواتین پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مرد پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ شانہ بشانہ عوام کی خدمت کریں گی اور لاکھوں قبائلی خواتین کے لیے انصاف تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے اس انقلابی اقدام کو عمل میں لاکر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد لاکھوں خواتین کو حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، قبائلی اضلاع میں خواتین کو روزگار اور فرائض کی انجام دہی کے بھرپور مواقع فراہم کرنا بھی اس کا مقصد ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس کو بہترین ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ تاکہ وہ بلا خوف اپنی فرائض سرانجام دے سکیں۔

    ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، پولیس تھانہ باڑہ میں خواتین ڈسک کے قیام سے گزشتہ ایک سال کے دوران علاقے کے سینکڑوں باپردہ قبائلی خواتین کے مسائل کو بخوبی حل کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قبائلی خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار ایک خاتون پولیس آفیسر کو ایڈشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات کیا گیا ہے۔ کیونکہ ایک خاتون ہی خاتون کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس تعیناتی پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ اچھا اقدام نہیں ہے۔