Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • منڈی بہاؤالدین:وزیراعلی کی ہدایت پربے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر شخص کوامدادی چیک دیاگیا

    منڈی بہاؤالدین:وزیراعلی کی ہدایت پربے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر شخص کوامدادی چیک دیاگیا

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے درخواست گزار رفاقت علی ولد عاشق حسین ساکن نور پور گجراں کو ڈی سی آفس میں ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دے دیا۔

    رفاقت علی بے روزگار اور محنت مزدوری سے قاصر تھا،جس کی وجہ سے اس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مالی امداد کی اپیل کی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رفاقت علی کو اپنے آفس بلا کر ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کا چیک دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

    حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور معذوری کے شکار افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

    اس موقع پر درخواست گزار رفاقت علی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دی گئی فوری امداد پر مشکور و ممنون ہے۔

  • سیالکوٹ :میونسپل کارپوریشن کا رات گئے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

    سیالکوٹ :میونسپل کارپوریشن کا رات گئے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کا رات گئے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، لہائی بازار، گندم منڈی ، گڑ منڈی، امام صاحب روڈ اور نیکاپورہ پل ایک پر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، لہائی بازار میں تجاوزات مافیا کی ہلڑ بازی ،تہہ بازاری وین کا شیشہ توڑ نے پر 3 افرادکے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سڑکوں اور بازاروں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

    ایم او ریگولیشن میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ رانا ثقلین محمود نے بتایا کہ تجاوزات کنندگان کو از خود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نوٹس اور وارننگ جاری کی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات قابل گرفت فوجداری جرم ہے جس میں جرمانے اور قید کے علاوہ تجاوزات کو مسمار کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دکان اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور ریڑھی بان پھیری لگا کر سامان فروخت کریں ایک ہی جگہ پر روڈ بند کر کے کسی کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بصورت دیگر بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سےکم سن  بہن بھائی جاں بحق

    سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سےکم سن بہن بھائی جاں بحق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے علاقے چک کریمی میں دو کم سن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں بچے کھیل کے دوران پیڈسٹل فین سے ٹکرا گئے تھے، پنکھے میں کرنٹ آنے سے 6سالہ صفیان اور 7 سالہ عمبرین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے سپرد کر دیا، مذکورہ خاندان بورے والا کا رہائشی ہے۔

  • خوشاب :تھانہ قائدآباد پولیس دو ہفتے گذرنے کے باوجود نوجوان کےقتل ملزمان گرفتار نہ کرسکی

    خوشاب :تھانہ قائدآباد پولیس دو ہفتے گذرنے کے باوجود نوجوان کےقتل ملزمان گرفتار نہ کرسکی

    خوشاب،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ قائدآباد کی حدود اوکھلی موہلہ میں نوجوان کے قتل کا معاملہ ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار نہ کر سکی ۔ آر پی او سرگودھا اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ قائدآباد کے علاقہ اوکھلی موہلہ میں دوہفتے قبل کھگلی کے رہائشی رئیس شلولی نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ قائدآباد پولیس نے دو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی تھانہ قائدآباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ۔ جو متعلقہ ایس ایچ او کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول بارے متاثرین نے ڈی پی او خوشاب کو بھی آگاہ کیا ، جس کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔

    ذرائع کے مطابق متاثرین کو آئے روز تھانہ کے چکر لگوا کر زبانی تسلیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان بچے کو قتل ہوئے 13 دن گزر گئے ۔ لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پا رہی ۔ ہم انصاف کی تلاش میں دربدر گھومنے پر مجبور ہو چکے ھیں ۔

    ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہےکہ علاقہ کی بااثر شخصیات ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہیں ۔ جس کی وجہ سے پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ میڈیا و سوشل میڈیا پر ہائیلائیٹ ہونے کے بعد بھی ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین سے وڈیو بیان حاصل کر کے افسران کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

    ایس ایچ او ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو ہی خاموش کروا رہا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار نہ کرنا اور متاثرین کو خاموش کروانے کی ہر کوشش کرنا ایس ایچ او کی اعلی کارکردگی ہے۔ متاثرین نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم , آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد

    گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی )جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد،ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران لڑکی سے جنسی زیادتی کے معاملے میں گذشتہ روز سی ایم پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی متاثرہ لڑکی کےگھر آمد۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی اور اسکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے جب کسی عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں عورت کے معاملات میں رواداری صفر ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ایم پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عورت ہماری ریڈ لائن ہے۔چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

    لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ہمارا ویژن پنجاب کی تمام بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اگر ایسے ملزمان کو سخت سزا نہ دی گئی تو ہماری بچیاں جنسی تشدد سے محفوظ نہیں رہ سکتی۔

  • منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنر کاغیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س ( افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کا غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری،

    اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل منڈی بہاوالدین میں پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور غیر قانونی طور پر ڈی کینٹنگ کر کے گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ تمام سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز کا پٹرول فروخت کرنا اور گاڑیوں میں ڈی کینٹنگ قانونی جرم ہے، جس کی کسی بھی طور پر اجازت نہ دی جائے گی۔

    حکومتی ہدایت پر غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ کر کے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔

    روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی اور وزن بھی پورا پایا گیا۔

  • میہڑ:کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ  کر تشدد کامعاملہ ،ظالم وڈیرہ گرفتار

    میہڑ:کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کامعاملہ ،ظالم وڈیرہ گرفتار

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)کھجوریں چوری، 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کامعاملہ ،وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا نوٹس ظالم وڈیرہ گرفتار کرلیاگیا

    کراچی سے وزیرڈاخلہ سندھ کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میہڑ کے گاؤںلیاقت علی جتوئی میں صرف تین کھجوریں کھانے پر بچے کو زنجیروں سے باندھنے کا معاملہ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی دادو سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ غیر انسانی سلوک میں ملوث کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔بچے اور اسکے والدین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات سے آگاھ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں
    میہڑ: رائس مل مالک نے کھجوریں چوری کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کورسیوں سے باندھ دیااور تشدد ویڈیو وائرل

    یاد رہےکہ میہڑ کے علاقہ حاجن شاہ کالونی میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہےعلاقہ کے مل مالک بااثر مولوی عبدالواب جتوئی نے ظلم کی انتہاکرتے ہوئے 8 سالہ معصوم بچے مظفر علی لاشاری کو کھجور کے درخت سے کھجوریں اتارنے کے الزام پر معصوم بچے کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کوکس طرح بے دردی سے بانس کے ڈنڈے سے ماراجارہاہےجوکہ تشدد کے باعث بیہوشی کی حالت میں والدین کو ملا تھا

  • گوجرانوالہ:یوم عاشورہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

    گوجرانوالہ:یوم عاشورہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)یوم عاشورہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا۔یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پر سیکورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی اور صوبہ بھر میں سیکورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد کی (hourly)رپورٹ لی اور وزرا اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کوضلعی، ڈویژنل اور صوبائی کنٹرول روم کے دورے کئے وزرا اور متعلقہ افسران نےتمام جلوس ختم ہونے تک فیلڈ میں مانیٹرنگ رکھی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور عاشورہ محرم الحرام کے دوران گوجرانوالہ ڈوثرن میں ڈیوٹی پر تعینات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع,گوجرانوالہ ،گجرات ،نارووال،سیالکوٹ،حافظ آیاد اور منڈی بہاوالدین کے دورے کئے اورضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم،مجالس و جلوسوں کے روٹس ،سیکورٹی ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کی کڑی نگرانی کی ۔

    انہوں نے ڈویژنل و ضلعی سطح پر اہم اجلاسوں کا خصوصی انعقاد کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح رہا ہے اور اس قومی ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھانے میں حکومتی اداروں کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ،پولیس سمیت امن کمیٹیوں نے انتہائی مثبت اورقابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور حکومت پنجاب ان کے اس تعمیری کردار اور خدمات کو بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی بھی شکرگذار ہے۔

    انہوں نے خاص طورپر ڈویژن بھر کے میڈیا نمائندگان کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی سالمیت اور مذہبی ہم آہنگی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی روادری‘ بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا اور قیام امن میں اپنا بھرپور کردارا دا کیا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ ہی ملکی تعمیر و ترقی اورسالمیت میں اپنا بھرپور اور اہم کردار خوش اسلوبی سے اداکیا ہے اور ہرسال کی طرح اس دفعہ بھی محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء کرام نےمثالی بھائی چارے اور بردباری سے قیام امن کو یقینی بنانے کا قومی فریضہ انجام دیا۔

    حکومت پنجاب کی ہداہات کے تحت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری ادارے اور افسران اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے چوکس رہے اور ضلع و ڈویژن کی سطح پر بنائے جانے والے کنٹرول روم کے زریعے حساس قرار دیئے جانے والے جلوسوں اورمجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔

    اس حوالے سے علماء اور حکومت کے درمیان مکمل آہنگی بڑی خوش آئند ہے جس کے نتیجہ میں پورے ملک بالخصوص صوبہ پنجاب اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و امان برقرار رہا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کی بدولت یوم عاشور پرامن رہا۔گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع میں پرامن ماحول میں مجالس ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی۔ عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ اور سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ اور سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ اور سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ، صحت، تعلیمی کے سہولیات سمیت فلڈ منیجمنٹ کیلئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے دریائے چناب پر تعمیر شہباز پور بیرج کے قریب دریائے کے حفاظتی پشتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے مقامی حکام نے فلڈ منیجمنٹ پلان بارے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایری گیشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیالکوٹ کے بالائی علاقوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کی دور کاسٹ بھی جاری کی گئی ہے،جس سے سیالکوٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

    انہوں نے ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کریں اور بروقت الرٹ جاری کریں تاکہ ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

    انہوں نے ڈسکہ اور سمبڑیال کی میونسپل کمیٹیز کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ نالوں اور سیوریج کی ڈی سلٹنگ کروائیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشن ، ڈی واٹر سیٹس سمیت تمام فلڈ فائٹنگ آلات کو فنکشنل رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال ، دیہی مرکز صحت جامکے چیمہ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی ، او پی ڈیز ، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، کیو ڈی پی ایس ڈسکہ اور گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اداروں کی چھتوں کو بھی صاف کروائیں اور کسی بھی جگہ بارشی پانی جمع نہ ہونے دیں اور باقاعدگی سے انسداد ڈینگی سروئلنس جاری رکھیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے میونسپل لائبریری ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور کتابوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو کو ہدایت کی کہ لائبریری میں ایک کارنر بنایا جائے اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے زیادہ سے زیادہ کتابوں کو بھی لائبریری کا حصہ بنائیں

  • سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ744 واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ744 واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ(744 واں)اجلاس زیر صدارت خان عباس خان سینئر نائب صدر بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ منعقد ہوا۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جسکی سعادت حاجی عبد الرحمان بہگل نے حاصل کی۔ نعت رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے اور نعتیہ اشعار حاجی ضرار احمدنے پیش کئے۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ جلاس ماہ مئی کی کاروائی پیش کی، جسکی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ مئی کا گوشوارہ پیش کیا، بعد بحث جسکی منظوری دے دی گئی۔

    سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں، ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور شہداء کے لئے دعا کی گئی۔

    اجلاس میں ممبران نے شہر ڈسکہ میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے بارے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مناسب جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو لفٹر سے پیدا ہونے والی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    آخر میں اجلاس کے میزبان قاری محمد احسن رضا کی تواضع اور حافظ عبدالغفار نے دعائے خیر کروائی.