Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈسکہ: چورکی خلائی مخلوق کے روپ میں چوری کی واردات ،16 لاکھ روپےاور قیمتی سامان لے اُڑا

    ڈسکہ: چورکی خلائی مخلوق کے روپ میں چوری کی واردات ،16 لاکھ روپےاور قیمتی سامان لے اُڑا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)ڈسکہ میں سیانہ چور سی سی ٹی وی سے بچنے کیلئے خلائی مخلوق کا روپ دھار کر آگیا ایک لاکھ روپے اور قیمتی سامان لے گیا

    ڈسکہ شہر میں چور نے شناخت چھپانے کے لےا کیلئے ہی سر چہرے اور پورے جسم پر سفید شاپنگ بیگ لپیٹ کر چوری کی واردات کی نامعلوم چور خان بابا فلیکس اینڈ پرنٹرز سے سولہ لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گیا

    باغی ٹی وی نے خلائی مخلوق بنے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھ جا سکتا ہے چور نے اپنے پورے جسم میں شاپنگ بیگ لپیٹ رکھے ہیں.

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔بارشی پانی کے نکاس کیلئے ایس ڈبلیو ایم سی کے عملہ کو ہدایات جاری کیں۔ بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے عملہ مشینری سمیت فیلڈ میں موجود ہے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بارش شروع ہوتے ہی ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام کو عملہ سمیت ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت،شہری کوڑا کرکٹ ایس ڈبلیو ایم سی کے کنٹینر اور کوڑا دان میں ڈالیں۔ نالیوں اور ڈرینج میں کوڑا ہرگز نہ پھینکیں. بارشی پانی کے نکاس کیلئے 1139 پر کال کریں۔

    ضلع سیالکوٹ میں دریا اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔صبح سیالکوٹ کینٹ میں 17 اور شہر میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محمد ذوالقرنین ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بتایا کہ دریائے چناب میں اپ اسٹریم 66 ہزار 77 اور ڈاؤن اسٹریم 37 ہزار 277 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔ نالہ بھیڈ، پلکھو، ایک اور ڈیک میں پانی کی سطح نارمل ہے۔

  • قصور:بستی لال شاہ میں پتنگ کی دھاتی ڈور سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

    قصور:بستی لال شاہ میں پتنگ کی دھاتی ڈور سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی ًمحمود)بستی لال شاہ میں دھاتی ڈور سے 12 سالہ بچہ ریحان فوت ہو گیا،علاقہ میں سوگ،پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے
    محنت کش مزدور غریب غلام نبی کا بیٹا جو کہ بستی لال شاہ کا رہائشی ہے دھاتی ڈور کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا

    پتنگ کٹ کر 11000Kv تاروں پر گری تو بچے نے ڈور پکڑنے کی کوشش کی تاہم ڈور کیمکل اور دھاتی تھی جس کے پکڑتے ہی بجلی نے بچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نیچے پڑے کانے کے ڈھیر و گھاس پھوس وغیرہ کو بھی آگ لگ گئی

    مقامی لوگوں نے بچے کو مٹی وغیرہ میں دبایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ،اس ناخوشگوار واقعہ پر بستی لال شاہ میں کہرام مچ گیا

    قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن،تھانہ بی ڈویژن،تھانہ صدر کے علاقوں میں پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی اور خفیہ طور پر پتنگ سازی جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے

  • لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران کی یاد میں  تعزیتی ریفرنس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا

    لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )شہید صحافی خلیل جبران کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا

    ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام شہید صحافی خلیل جبران کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیزملک اور ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے کی۔

    تعزیتی ریفرنس میں ٹی یو جے کے مختلف قبائلی اضلاع خیبر، اورکزئی، کرم ، شمالی وجنوبی وزیرستان ، مہمند اور باجوڑ کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    جن میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ، جنرل سیکرٹری خادم خان آفریدی، فنانس سیکرٹری دلدار حسین ،سینئر صحافی اسلام گل آفریدی ،مہمند پریس کلب کے صدر شاکر اللہ ،باجوڑ سے حسبان اللہ، اورکزئی پریس کلب صدر شہید خان اورکزئی ،صدہ پریس کلب کے صدر محمدجمیل خان، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر شاہ رحمان اور وزیر ستان سے حاجی پزیرگل کے علاؤہ پشاور پریس کلب اور خیبریونین اف جرنلسٹ کے سابق صدر سیف اسلام سیفی، خیبر نیوز ٹیم کے انچارج حضرت خان مہمند اور ٹی یو جے کے ممبران سمیت پشاور پریس کلب کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

    تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے شہید صحافی خلیل جبران کی صحافت کے ساتھ ساتھ ان کے زندگی کے مختلف پہلوُؤں پرروشنی ڈالی گئی ۔مقررین نے کہا کہ خلیل جبران نہ صرف ایک صحافی بلکہ وہ ایک سوشل ورکر بھی تھے ،وہ لنڈی کوتل کے پہاڑوں کع سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری کے مختلف پراجیکٹ پر کام بھی کررہے تھے جبکہ وہ ادبی ذوق کے ساتھ ساتھ پشتو کے ایک بہترین شاعر بھی تھے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ شہید نے اپنا قلم ہمیشہ علاقے کے ترقی اور پسے ہوئے طبقے کے حق میں استعمال کیا کرتے تھے۔تعزیتی ریفرنس سے اپنے خطاب میں مقررین نے حکومت سے جبران شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کو شہید پیکیج دیا جائے ۔

    مقررین نے نجی نیوز چینل ،جس میں خلیل جبران شہید کام کررہے تھے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کو شہید نے اپنی زندگی کی قیمتی سال دئے تھے اس ادارے نے ان کے ساتھ کسی قسم کے مالی تعاون کی زحمت گوارہ نہیں کی اور نہ ہی شہید کے بچوں کی طرف پلٹ کر دیکھا۔

    واضح رہے کہ خلیل جبران شہید نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ ،دو بیٹے اور تین بیٹیان چھوڑیں ہیں۔ آخر میں شہید صحافی خلیل جبران کی درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

  • اوچ شریف: حدود تھانہ دھوڑکوٹ دوران ڈکیتی  جازکیشئر قتل ،ڈاکوموٹرسائیکل اور فون بھی لے گئے

    اوچ شریف: حدود تھانہ دھوڑکوٹ دوران ڈکیتی جازکیشئر قتل ،ڈاکوموٹرسائیکل اور فون بھی لے گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف کے نواحی تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود میں جاز کیشیر محمد اکبر ولد عبدالکریم سے نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود بستی آرائیں موضع وادھنور کے مقام پر جاز کیش کا کام کرنے والا محمد اکبر قوم چنڑ سکنہ احمد پور شرقیہ کرایہ پر موٹر سائیکل چلاتا ہے اور جائز کیش کا کام بھی کرتا ہے کو بوقت شام کسی نامعلوم شخص نے فائر مار کر قتل کر دیا ہے

    مقامی پولیس تھانہ دھوڑکوٹ موقع پر موجود ہے اور مصروف بہ کارروائی ہے پولیس تھانہ دھوڑکوٹ کے مطابق موقع پر مقتول کا موٹر سائیکل و موبائل موجود نہ ہے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،

  • شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی

    شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی

    بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت سے مدد مانگ لی، حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے

    بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، حسینہ حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد طلب کی تھی۔۔ حسینہ حکومت نے کرفیو نافذ کر کے فوج کو طلب کر رکھا ہے اور احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارت سے مدد بھی مانگی ہے۔ خون کی پیاسی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کو قتل کرے گی اور حسینہ کو اقتدار میں رکھے گی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے ملک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر اتوار اور پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے، صرف ہنگامی خدمات کے اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہے،بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں میں فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے، 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 123 ہوگئی ہے

    ہفتے کے روز بنگلہ دیشی شہروں میں فوجی گشت کر رہے تھے تاکہ طلباء کے مظاہروں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی شہری بدامنی کو روکا جا سکے، حکومتی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی ہے،پولیس اور ہسپتالوں کی طرف سے رپورٹ کیے گئے متاثرین کی اے ایف پی کی گنتی کے مطابق، اس ہفتے کے تشدد میں اب تک کم از کم 123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور 15 سال کے اقتدار میں رہنے کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کے لیے ایک یادگار چیلنج ہے۔

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے،

     بنگلہ دیش میں یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے مدت کر دیا گیا 

  • گوجرانوالہ : ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیا

    گوجرانوالہ : ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ اور TCI گرین سٹار کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیا۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کی۔

    ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ جس میں آبادی میں اضافے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اگر آبادی میں اضافے کا یہی رجحان رہا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی میں دوگنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی اموات کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جسکی بڑ ی وجہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کا ناہونا ہے اور آئرن کی کمی ہے ۔انہوں ۔ے کہا کہ پاکستان کی40 فیصد آبادی 14 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور ہرسال 70 لاکھ سے زائد بچوں کا اضافہ ہوتاہے اتنی بڑی تعداد میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا کسی بھی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

    انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے متوازن خاندان کے نظریئے کو خوشحال خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے تیزی سے بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی کو تمام مسائل کی جڑقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور وسائل کا بڑھتاہوا عدم توازن کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو متوازن رکھنے کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹ، علمائے کرام سول سوسائٹی اور سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

    انہوں نےڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف کوپروگرام کی کامیابی کی مبارکباد دی اور ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایادیگر مقررین میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور،مفتی خالد حسن مجددی، سجاد حسین نئیر TCIگرین سٹار،ڈاکٹر عمر شریف راٹھور سی ای او ہیلتھ حافظ آباد،علامہ جواد احمد قاسمی، قاری محمد سلیم زاہد،ڈاکٹرجاوید اکرم اور جان کا شمیری بھی شامل تھے.اس موقع پر محمد یوسف کھوکھر ،پیر اشرف شاکر،ڈاکٹر عمارہ ناصر ،ڈاکٹر محمد عمیر ،ڈاکٹر محمد عمر،ڈاکٹر عادل کے علاوہ سول سوسائٹی اوردیگر ڈیپارٹمنٹس کےنمائندگان نے شرکت کی

  • پاکستان میں ٹویٹر(ایکس)کے بعد وٹس ایپ،فیس بک غیراعلانیہ بند،کروڑوں صارفین کو  استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

    پاکستان میں ٹویٹر(ایکس)کے بعد وٹس ایپ،فیس بک غیراعلانیہ بند،کروڑوں صارفین کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

    پاکستان میں ٹویٹر(ایکس)کے بعد وٹس ایپ،فیس بک غیراعلانیہ بندش کاشکار،کروڑوں ڈیٹا صارفین کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا،صارفین وی پی این کا سہارالینے پر مجبور

    ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو وٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور دستاویز بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے ،اسی طرح 10 محرم الحرام سے فیس بک انسٹاگرام اور تھریڈز استعمال کرنے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو وٹس ایپ کے ساتھ دیگر سوشل میڈیا سروسزاستعمال میں خلل پیش آرہی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

    ملک بھر میں موبائل ڈیٹا صارفین مجبوراََ وی پی این کے ذریعے کام چلانے پرمجبور ہوگئے ہیں

  • سیالکوٹ:پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کومسقط سے گرفتارکرلیا

    سیالکوٹ:پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کومسقط سے گرفتارکرلیا

    سیالکوٹَ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی ایک اور کامیابی، تھانہ سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے ہٹ اینڈ رن کے دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار

    پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی مسقط سے گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش، سنگین جرائم میں مطلوب دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت۔

  • سیالکوٹ:خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے دوبچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا

    سیالکوٹ:خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے دوبچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے دوبچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا

    تفصیل کےمطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا خاوند کے ہاتھوں بیوی اور ساس کے قتل ہونے کی خبر پر نوٹس لیااوران کی ہدایت پر چند روز قبل خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی مریم بی بی کے دو بچوں (اِبراہیم بعمر چار مہینے اور دعا فاطمہ بعمر ساڑھے تین سال) کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو سیالکوٹ کی ٹیم نے عدالتی احکامات کے ذریعے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

    تحویل میں لئے گئے بچوں کی بہتر نگہداشت اور حفاظت کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو لاہور منتقل کردیا۔چیئرپرسن سارہ احمدنے کہاکہ تحویل میں لئے کمسن بچوں کی بہترین نگہداشت اور دیکھ بھال کی جائے گی۔