Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ: پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانے کےلئے،تمام متعلقہ محکمے ہائی ویز کے ساتھ مکمل تعاون کریں،کمشنر

    گوجرانوالہ: پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانے کےلئے،تمام متعلقہ محکمے ہائی ویز کے ساتھ مکمل تعاون کریں،کمشنر

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عزیز کراس تا چندا قلعہ جی ٹی روڈ کو پروٹیکٹڈ یوٹرن کے زریعے سگنل فری بنانے کےلئے بہت جلدکام کا آغاز کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے محکمہ ہائی ویز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مل جل کر اشتراک عمل سےاس فلاحی منصوبے کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چندا قلعہ تا عزیز کراس تک جی ٹی روڈ کو کارپیٹڈ سگنل فری کوریڈور بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف ،ایس ای ہائی ویز محمد نواز ،ڈی جی پی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ ،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ ،کنزرویٹر فاریسٹ قاضی عبدالرحیم، ڈوثرنل آفیسر این ٹی سی عثمان شہزاد ،جی ایم گیپکو نوید چیمہ ،اے ڈی این ایچ اے لاہور غلام عباس ،اےڈی پی ایچ اے راشد چٹھہ ،محکمہ وایڈا،سوئی گیس ،ٹیلی فون ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی

    کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پہلے سے موجود اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہی تبدیلی کرتے ہوئے سگنل فری کوریڈوربنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جی ٹی روڈ سے ٹریفک سگنل ختم کر کے سگنل فری کوریڈوربنایا جائے گا جس سے جی ٹی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کو سہولت میسر آئے گی ۔اس منصوبے کا مقصد جی ٹی روڈ سےسفر کے وقت کا دورانیہ کوکم سے کم کرنا ہے جس سے نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ دوسرے شہروں سے بھی آنے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی بندش کے باعث محکمہ ہائی ویز کے زیر اہتمام سگنل فری کوریڈوربنانے کا آغاز کیا جارہا ہے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد سگنل فری کوریڈور کی تعمیر کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ جس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ای ہائی ویز محمد نواز نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر روانہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے ۔اور ٹریفک بند رہنے سے شہری جہاں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں وہیں سموگ اور آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے

    انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔مزید برآں، 12.75کلومیٹر کارپیٹڈ روڈ کے سگنل فری کوریڈور میں جی ٹی روڈ کی مختلف جگہوں پر 9یوٹرن، چندا قلعہ پرایک فلائی اوور ،10.5کلومیٹر سروس روڈ،روڈ کے دونوں اطراف 4000فٹ ڈریننز کی مرمت اور 19680فٹ کی ایک نئی ڈرین کی تعمیر اور 95871وی پی او ٹریفک کورٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔

    علاوہ ازیں اس منصوبے میں جی روڈ پر ری ماڈلنگ کا کام بھی شامل ہوگا۔ اور دونوں منصوبوں کی تکمیل کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا۔

  • گوجرانوالہ:شدید بارش ، شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنایا جائے،کمشنر

    گوجرانوالہ:شدید بارش ، شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنایا جائے،کمشنر

    گوجرانوالہ:باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنایا جائے اس ضمن میں واسا اور میونسپل کمیٹیز تمام ڈسپوزل اسٹیشن اور مشینری آپریشنل رکھیں

    یہ بات انہوں نے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انیوں نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کو بروئے کار لایا جائے،اور شہر کی سڑکوں پر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا کرجلد نکاسی آب یقینی بنائیں،

    انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے باعث شہریوں کو پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ایم ڈی واسا،ایکسئین اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں،

  • ڈیرہ غازیخان:موسلادھاربارش ،ہرطرف پانی ہی پانی ،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ

    ڈیرہ غازیخان:موسلادھاربارش ،ہرطرف پانی ہی پانی ،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)موسلادھاربارش ،ہرطرف پانی ہی پانی ،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزشام5:30 بجے آنے والی طوفانی بارش نے ہرطرف جل تھل کردی ،کھیت پانی سے بھر ،شہرکی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگیں ،تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش تقریباََ پونے دو گھنٹے بغیر کسی وقفے کے برستی رہی ،اس کے بعد رات بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ہے ،اس طوفانی بارش سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا

    دوسری طرف پی ڈی ایم اے پنجاب نے رودکوہیوں میں سیلابی وارننگ جا ری کر دی۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کےباعث درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان ، کوٹ ادو، راجن پورمظفر گڑھ اورلیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق 12 سے 13 جولائی کے درمیان ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں درمیانے درجے کےسیلابی ریلے گزریں گے ۔رود کوہیوں میں بارشوں کےباعث پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی ریلے کےپیشِ نظرحفاظتی اقدامات تیزکرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ رود کوہیوں کے راستوں میں قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

    حکومت پنجاب علاقہ مکینوں اور مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔

  • تنگوانی : تھانہ شبیرآباد کے حدود میں قبائلی  تصادم 3 افراد قتل، 8 زخمی

    تنگوانی : تھانہ شبیرآباد کے حدود میں قبائلی تصادم 3 افراد قتل، 8 زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کے قریب تھانہ شبیر آباد کے حدود میں جعفری اور نندوانی قبائل میں تصادم کے نتیجہ میں3 افراد قتل جبکہ 8 زخمی ہوگئے

    خبر کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ شبیر آباد کے حدود گاؤں اللہ داد جعفری میں جعفری اور نندوانی قبائل میں پرانے تنازعہ کی وجہ سے تصادم ہوا ہے دونوں اطراف سے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی

    دونوں قبائل کے تین افراد قتل آٹھ زخمی ہوئے ہیں، قتل ہونے والے میں محراب عرف کھنڈوانی نندوانی ،حافظ انور جعفری ، تاج محمد جعفری جب کہ زخمیوں میں منصب بشیر اور قربان سمیت اٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں

    آخری اطلاعات تک اس علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھااور پولیس ابھی اس علاقے میں نہیں پہنچی سکی تھی

  • صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ

    صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )صوبائی حکومت ضلع خیبر کے اساتذہ کے بقایاجات فوری ادا کرے.ٹیچرزیونین کامطالبہ،تنظیم اساتذہ ضلع خیبر کے وفد کی ضلعی اکاؤنٹ آفیسر سے کنونس الاؤنس بقایاجات بارے ملاقات

    ضلع خیبر کے تنظیم اساتذہ کے وفد جو سیکرٹری جنرل مجاہد شاہ اور فنانس سیکرٹری حق ملی خان پر مشتمل نےاکاؤنٹ آفیسر سے اپنے آفس میں ملاقات کی، اکاونٹ آفیسر نے وفد کو بتایا کہ ابھی تک کنونس الاؤنس بقایاجات کے لیے ہمیں فنڈ زموصول نہیں ہوا ،جیسے ہی فنڈز موصول ہوجائے گا ایک طریقہ کار کے ذریعے اساتذہ کو وصولی شروع کریں گے

    فنڈ کی وصولی کے لیے تنظیم اساتذہ کے عہدیدار بہت جلد اس سلسلے میں ضلعی فنانس سیکرٹری اور ڈی سی سے ملاقات کرے گا ، یاد رہے کہ تنظیم اساتذہ کے سابق صوبائی صدر خیر اللہ حواری نے کنونس الاؤنس بقاجات کے لیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرکے کیس جیت لیا تھا ۔

  • ننکانہ:ضلع کونسل افسران نے محرم الحرام کے کوٹیشن ورک  اپنے کماؤپوت ٹھیکیدارکوجاری کردیئے،سرکارکو لاکھوں کاچونالگ گیا

    ننکانہ:ضلع کونسل افسران نے محرم الحرام کے کوٹیشن ورک اپنے کماؤپوت ٹھیکیدارکوجاری کردیئے،سرکارکو لاکھوں کاچونالگ گیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کی کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھیکے داروں کے ذریعے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کے کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھکیداروں نے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیامحرم الحرام کےکوٹیشن ورک کیلئے آنے والی فرموں کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کے بعد خاموش کروا دیا گیا،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس کے آفس میں کوٹیشن ورک کے لیے آنے والی 45 پنتالیس فرموں میں لاکھوں روپے تقسم کیے گئے،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب أور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں یکم محرم الحرام سے دس محرم تک مجلسوں اور جلوسوں کے انتظامی امور کیلے16 آئٹم کیلے کوٹیشن مطلوب تھیں جس کےلیے گزشتہ روز بروز جمعرات چار محرم کو تقریبا45 پنتالیس فرموں نے سی ڈی آر بمطابق اخبار اشتہار جمع کروائیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران کی مشاورت سے مذاکرات پول کے لیے شروع ہو گۓ اور وعدوں کے بعد چہیتے ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران سے ملی بھگت کے بعد کامیاب ہوگئے

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں محرم الحرم کا کوٹیشن ورک کرنے والی فرم نے معتبر ذرائع کے مطابق سی ڈی آر جمع کروانے والی ہر فرم کو پانچ ہزار روپے پول دیا ذرائع کے مطابق چند فرم ایسی بھی ہیں جن کو بھاری ادائیگی کی گئی ہے تاکہ وہ کوٹیشن ورک میں حصہ نہ لیں,محرم الحرام کے کوٹیشن ورک کا اگر کمپیٹیشن ہوتا تو سرکار کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتا جبکہ کام کرنے والی فرم نے ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

    عوامی ،سماجی ،شہری اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمدارشد ,صوبئی محتسب پنجاب اور ڈی اینٹی کرپشن پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • سیالکوٹ:پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ:پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ موٹر سائیکل چور گینگ متحرک پولیس بے بس تھانہ اگوکی کی حدود میں مسلسل موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

    سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع امتیاز مال پر موٹر سائیکل چوری کا گھر بن گیا، امتیاز مال میں آئے روز موٹرسائیکلزچوری ہو رہی ہیں ان کی روک تھام کے لیے تھانہ اگو کی پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

    سی ٹی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی شہریوں کا کہنا ہےفوٹیج میں چور صاف دیکھائی دے رہے ہیں اس کے باوجود ابھی تک پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے.

  • اوچ شریف: بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا, فیصل احمد

    اوچ شریف: بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا, فیصل احمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے کہا ہے کہ سلسلہ قادریہ غوثیہ کے بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا، سجادگان نے علم و ادب کی آبیاری کر کے خطہ پاک اوچ کا برصغیر میں نام روشن کیا،

    وہ گذشتہ روز شمس محل اوچ شریف میں سینئر پارلیمنٹرین و سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ عالیہ پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات کے بعد تاریخی و روحانی نوادرات اور مخطوطات کی زیارات کے موقع پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ اسلامی تاریخ کی عظیم ہستیوں سے منسوب کئی سو سال قدیم متبرک اشیا کی حفاظت اور ان کی شایان شان دیکھ بھال کے انتظامات بجائے خود ایک عظیم کارنامہ ہے،

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ میرے بزرگوں نے ہمیشہ عوام سے محبت و الفت کا رشتہ رکھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی روحانی و سیاسی خدمات اور شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کیے جانے والے ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

  • سرگودھا:آرپی او اورکمشنر کا ڈپٹی کمشنرخوشاب کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

    سرگودھا:آرپی او اورکمشنر کا ڈپٹی کمشنرخوشاب کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کا ڈی پی او خوشاب و ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محرم الحرام میں سٹی ایریا سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ ۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی اور کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کے ہمراہ خوشاب ،جوہرآباد میں محرم الحرام پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن ، اے سی ملک اعجاز ، ایس ایچ او سٹی ، ایس ایچ او خوشاب ، انچارج سیکیورٹی و دیگر افسران اور منتظمین جلوس بھی انکے ہمراہ تھے ۔ روٹ وزٹ کے دوران آر پی او سرگودھا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جلوس روٹ پر کوئی بھی مشکوک چیز یا مشکوک شخص کے نظر آنے پر فوری طور پر اس کی اطلاع افسران کو دیں ۔

    ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران گلیوں ، بازاروں کو بیرئیر ، خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا ۔ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی ۔ اور روٹس میں آنے والے گھروں کی چھتوں پر پولیس سنائپر تعینات کیئے جائیں گے ۔ ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ اور جلوس کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی ۔

    کمشنر سرگودھا کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پولیس و دیگر محکموں کے ساتھ ملکر جلوس میں شامل ہونے والے اعزاداروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی ۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بتایا کہ جلوس کی تمام نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ، جن کی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کا پورا میکنزم موجود ہے ۔ آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام سیکورٹی وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

  • سرگودہا:ہمیں اتحاد بین المسلمین کا حیات افزاء پیغام ہر فرد تک پہنچانا ہے،ملک صہیب بھرتھ

    سرگودہا:ہمیں اتحاد بین المسلمین کا حیات افزاء پیغام ہر فرد تک پہنچانا ہے،ملک صہیب بھرتھ

    سرگودہا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری ، بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضا کا قیام ملک کی فکری، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ناگریر ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہونے والی اشتعال انگیزی ، تشدد آمیزی اور فرقہ وارانہ منافرت کو موثر انداز میں گرفت میں لانا ہوگا ۔ پنجاب حکومت امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار رکھے ہوئے ہے۔

    ہمیں اتحاد بین المسلمین کا حیات افزاء پیغام ہر فرد تک اس طرح پہنچانا ہے کہ یہ پیغام کانوں سے گزر کر دلوں میں اتر جائے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں ڈویژن بھر میں عاشورہ محرم کے کیے گئے انتظامی و سیکیورٹی اقدامات کے جائزہ اجلاس میں کیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام اور ملک میں پُرامن مذہبی فضا کے قیام کو موثر بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ محرم جلوسوں کے روٹس کا ایک بار پھر معائینہ کریں جہاں پیچ ورک کرنا مقصود ہو فوری کروایا جائے، فیسکو حکام جلوس روٹس پر لٹکتی تاروں کو فوری درست کرے۔

    کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ ڈویژن سطح پر بین المسالک رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور موجودہ مستحکم پر امن ماحول کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیے محرم الحرام کے حوالے سے امن وفود، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کے دورے اور مقامی انتظامیہ ، علماء اور مذہبی شخصیات کے ساتھ اجلاس کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اس امر پر متفق ہیں کہ کسی مسلمان کی دل آزاری نہ کی جائے۔ جس کےلیے اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسروں کو چھیڑو نہ کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہیں گے ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اعزازی جلوسوں کے روٹس پر ہر قسم کے انتظامات کیا جارہا ہے۔ سڑکوں کو پیچ ورک ، سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل اور تجاوزات کو ہٹا یا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کا پلان بھی فائنل ہوچکا ہے۔ بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل انتظام بھی کیے گئے ہیں۔

    ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے بتایا کہ عاشورہ تک ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 5457 مجالس برپا ہوں گئیں جن میں اے کیٹیگری کی 216, بی کیٹیگری کی 306 اور سی کیٹیگری کی 4935 مجالس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں 1220 اعزداری جلوس برآمد ہوں گے۔ جن میں اے کیٹیگری کے 172, بی کیٹیگری کے 138 اور سی کیٹیگری کے 910 جلوس ہوں گے۔ تمام مجالس و جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے مجموعی طور پر 7683 پولیس افسران و ملازمین فرائض ادا کریں گے جبکہ 35 سو رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔

    اسی طرح ریسکیو 1122, میونسپل اداروں ، فیسکو، پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین بھی جلوسوں اور مجالس کی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے ۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے علاؤہ مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چاروں اضلاع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاک آرمی کی 7 اور رینجر کی کی 9 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں ۔ 195 علماء کرام کے سرگودہا ڈویژن میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہائی سکیورٹی زون دیکھے اور مرکزی جلوس کے روٹ پر اہم مقامات کا جائزہ لیا اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ انہیں بتایا گیاکہ جلوس کے شرکا کیلئے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سبیل، لنگر اور میڈیکل کیئر کے انتظامات مکمل ہیں۔

    اجلاس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی ، آرہی او شارق کمال صدیقی ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر سیکورٹی ، انتظامی اداروں کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔