Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • انتخابی ریلی میں فائرنگ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی،گولی مارنےوالا شخص بھی ہلاک

    انتخابی ریلی میں فائرنگ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی،گولی مارنےوالا شخص بھی ہلاک

    نیویارک (باغی ٹی وی) سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بتانا ہے کہ مشتبہ شخص نے 200 فٹ اور 300 فٹ کے درمیان ایک بلند شیڈ پر اے آر طرز کی رائفل سے فائرنگ کی۔

    ریلی میں موجود ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ گولیاں چلنے سے پہلے انہوں نے ایک شخص کو رائفل کے ساتھ قریبی چھت پر رینگتے دیکھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے، گولیاں لگنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واقعے کے حوالے سے امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ریلی میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، فائرنگ کرنے والے کا ابھی تک کچھ علم نہیں ہو سکا جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ نہیں دی گئی۔

    دو ذرائع نے بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کان میں گولی لگنے کے بعد مقامی ہسپتال سے رخصت ہو گئے ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کہاں جا رہے ہیں۔ ریلی کے بعد آج ان کا نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں واقع اپنی اسٹیٹ میں جانا تھا۔

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے زخمی والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی جان محفوظ ہے جبکہ ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو ہلا ک کر دیا گیا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس ، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

    علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

  • ڈیرہ غازیخان: کوہ سلیمان  پر بارش، رود کوہیوں میں طغیانی، سیلابی علاقوں میں ریلیف کا کام جاری،

    ڈیرہ غازیخان: کوہ سلیمان پر بارش، رود کوہیوں میں طغیانی، سیلابی علاقوں میں ریلیف کا کام جاری،

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان کے سیلابی علاقوں میں ریلیف کے کام بدستور جاری ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور رود کوہیوں میں طغیانی سے ضلع ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں تیزی آگئی ہے،نالہ وڈرو اور سائفن میں پانی کا فلو سب سے زیادہ تھا،تازہ ترین صورتحال کے مطابق رودکوہیوں کا پانی روٹین کے مطابق دریائے سندھ میں شامل ہوچکا ہے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ریلیف کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے،وڈور سائفن کے اطراف میں پڑنے والے شگافوں کو بھاری مشینری کی مدد سے پر کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر خان کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ضلعی فوکل پرسن برائے فلڈ تیمور عثمان تارڑ نے وڈور سائفن کا دورہ کیا .

    انہوں نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے،سوری لنڈ،ڈی جی کینال اور آر ڈی144 سے پانی کا فلو ممکن بنایا گیا ہے،اے ڈی سی آر نے بتایا کہ ضلع بھر میں رودکوہیوں کا پانی دریائے سندھ میں جاچکا ہے، ندی نالوں میں تاحال کسی قسم کی سیلابی صورتحال نہیں ہے،ہم حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے،

    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں تمام محکموں کے افسران اور سٹاف ہمہ وقت الرٹ ہے،متاثرین کو موقع پر تمام تر سہولیات فراہم کررہے ہیں،چٹ سرکانی کے علاقہ بستی شہانی سمیت دیگر نواحی بستیوں میں ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھیں گے،ریلیف کیمپس میں ادویات سمیت ضروری سامان وافر مقدار میں موجود ہے۔

    دوسری طرف پر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے انتظامی افسران نے رات فیلڈ میں گزاری۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ ڈی جی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔رود کوہی وڈور کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لوہار والا کے کیمپ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ایکسیئن انہار رانا منور اقبال نے سیلابی پانی کی آمد اور فلو بارے بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین حکومت پنجاب کے مہمان ہیں۔ان کی سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریلیف کیمپس میں سہولیات کو یقینی بنارہے ہیں ۔متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس تک رسائی کو آسان ترین بنایا جائے۔متاثرین کی تعداد کے مطابق سہولیات میں بھی بدستور اضافہ کیا جائے ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈویژن بھر کی انتظامیہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔مشکل حالات میں جانفشانی سے کام کرنیوالے افسران و ملازمین شاباش کے مستحق ہیں۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔مشکل وقت میں گھرے فلڈ متاثرین کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر پی اے محمد اسد چانڈیہ،اے سی تیمور عثمان،کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے عرفان سیال ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

    ادھر سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کی جانب سے فلڈ خطرات کے پیش نظر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس ملازمین کا دستہ متحرک ہے ، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر امتیاز احمد چنگوانی کی سربراہی میں دستے نے بمقام چٹ سرکانی، چوٹی زیرین، لوہار والا، ریسکیو کے اہلکاروں نے لوگوں کو مدد فراہم کی۔

    ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آ فیسر امتیاز چنگوانی کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس یمرجنسی فلڈ جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے .

  • ڈیرہ غازیخان:سیلابی علاقوں میں پولیس تعینات،عوام ، مال مویشی سمیت دیگر سامان محفوظ مقام پر منتقلی کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازیخان:سیلابی علاقوں میں پولیس تعینات،عوام ، مال مویشی سمیت دیگر سامان محفوظ مقام پر منتقلی کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈی جی خان ضلع کے سیلابی علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات،عوام اور ان کے مال مویشی سمیت دیگر سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ،

    تفصیلات کے مطابق ضلع ڈی جی خان کی ریونیو حدود میں تھانہ گدائی کے علاقوں چٹ ڈگر،پائیگاں،تھانہ چوٹی کے علاقوں چٹ سرکانی،چاہ جھلدرای،معموری جبکہ تھانہ سٹی تونسہ میں بیٹ جھٹ لغاری میں آنے والے سیلاب کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی تعمیل میں ڈی پی او سید علی نے 2 سو کے قریب پولیس اہلکاروں کو سول انتظامیہ کے ساتھ عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے تعینات کر دیا ہے ،

    متعلقہ ڈی ایس پیز اس عمل کی نگرانی جبکہ ڈی پی او مکمل مانیٹرنگ کریں گے،ڈی پی او سید علی کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے،مشکل وقت میں پولیس عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں،

    ضلع بھر کی پولیسں کے تمام آفیسرز اور اہلکار محرم الحرام کی سیکورٹی ڈیوٹی اور فلڈ ڈیوٹی میں مصروف ہیں جن کی کارکردگی کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے

  • کوئٹہ:وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

    کوئٹہ:وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس،اجلاس میں صوبائی وزراء میرشعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ کی شرکت ،ان کے علاوہ اجلاس میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،کمشنر حمزہ شفقات،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ،ڈی آئی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ ،ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالناصر دوتانی سمیت دیگرحکام بھی شریک ہوئے

    آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور کمشنرکوئٹہ نے کوئٹہ امن اومان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،بتایا گیا کہ مظاہرین نے قانون میں ہاتھ لیتے ہوئے سرکاری املاک، سی سی ٹی وی کیمرےاور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،بریفنگ

    وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ن کہا کہ ظہیر زیب کے رشتے دارکئی روز سے سریاب روڈ بند کرکے بیٹھے ہیں، مگر وہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں ہے، ہم نے دس روز تک ان کو احتجاج پرکچھ نہیں کہا۔

    صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے آج مظاہرین کو ریڈ زون آنے سے روکا کیونکہ وہ حساس مقام ہے، مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤسے پانچ اہلکار زخمی ہوئے ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر تشدد کررہے ہیں۔

    میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انڈیا سے چلنے والی آئی ڈیز سے غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کیلیے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

    اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ حکومت مزاکرات اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے،احتجاج پر بیٹھے لوگوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے،
    مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے تمام راستے کھلے ہے،الزامات سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا،

    اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ آج کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کی جنگ مین فورسزنے قربانیاں دی ہے،

    احتجاج کے شرکاء کو یہ دیکھنا ہوگا کہ احتجاج میں کچھ لوگ سرکاری املاک اورفورسز کو نشانہ بنارہے ہیں جو افسوسناک ہے،احتجاج کے دوران کچھ نقاب پوش شرپسند عناصر سے مظاہرین خبردار ہوں،

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ سیاسی حکومت ہے مذاکرات اور بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا،حکومت احتجاج کے حوالے سے پہلے ہی روز سے سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،عجیب سی بات ہے کہ احتجاج کے دوران نقاب پوش لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ہو یا پھرکوئی اور مسائل حکومت کے دروازے بات چیت کے لئے کھلے ہے،مظاہرین امن اومان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئے،امن اومان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اپنی اس اہم ذمہ داری کسی صورت غافل نہیں،

    صوبائی وزیرشعیب نوشیروانی نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت اور مذاکرات ہے جس سے حکومت انکاری نہیں ہے،حکومت قانون کے دائرہ کار میں رہ کرہی مطالبات تسلیم کرنے کوحکومت تیار ہے،حکومت یہ نہیں کرسکتی کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دے،

    صوبائی وزیربخت محمد کاکڑ کاکہنا تھا کہ مظاہرین سے تین سے چار مرتبہ حکومتی ٹیم نے مذاکرات اور بات چیت کی ہے ،وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر قانون ہاتھ میں لینے والی گرفتار 5خواتین کو اسی دن ہی رہا کردیا گیاتھا،

    صوبائی وزیربخت محمد کاکڑ نے کہا کہ علمائے کرام پرمشتمل وفدسے بھی بلوچ یکجہتی شرکاء کا مذاکرات کرنے سے انکار باعث افسوس ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لوگوں کو علمائے کرام سے ملاقات ضرورکرنا چایئے تھی،

    آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ مظاہرین پرامن انداز میں احتجاج ضرور کرئے پولیس تعاون کرے گی، مظاہرین اگرامن وامان کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،عوام سے اپیل ہے کہ امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں، محرم الحرام کے احترام میں احتجاج کرنا مناسب عمل نہیں ہے.

  • کوئٹہ: اختر آباد میں مغربی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

    کوئٹہ: اختر آباد میں مغربی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

    کوئٹہ (باغی ٹی وی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں مغربی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔

    پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا، بعد ازاں کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    ایدھی انچارج کوئٹہ محمد ذیشان نےبتایا کہ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ، سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی،

    انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کہ زد میں آکر گاڑی میں موجود ایف سی ڈرائیور زخمی ہوا جنھیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • قصور:کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    قصور:کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمودقصوری) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور کی صحافی برادری کی جانب سے توجہ دلانے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    کوٹ رادھا کشن میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے جس کے مرکزی چار ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ایک ڈرون برآمد ہوا ہے

    ایس ایچ او تھانہ کوٹر ادھاکشن راؤ دلشاد کی سربراہی میں کلارک آباد روڈ سے دو ملزمان نثار اور عبدالماجد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک ڈرون کیمرہ برآمد ہوا

    ملزمان ڈرون کی مدد سے منشیات ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں سپلائی کرتے تھے پولیس نے دیگر کاروائیوں کے دوران دو سپلائر رمضان عرف جانی اور جھیڈو کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے چار کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے

  • تنگوانی:دوہرےقتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف لاشیں رکھ کر انڈس ہائی وے پر دھرنا

    تنگوانی:دوہرےقتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف لاشیں رکھ کر انڈس ہائی وے پر دھرنا

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دوہرےقتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف لاشیں رکھ کر انڈس ہائی وے پر دھرنا

    تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کے حدود میں کوکاری گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو سگے بھائیوں انور علی ،تاج محمد جعفری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لے ورثاء تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے ٹھل روڈ پر لاشوں کو رکھ کر احتجاجی دھرنا

    دونوں اطراف روڈ بند ہونے سے سندھ پنجاب بلوچستان کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائیں لگ گئیں،مسافر وں کوسخت پریشانی کا سامنا کرپڑا

    دھرنے میں ورثاءنے کہا کہ کوکاری گینگ نے ہمارے نوجوانوں کو بلا جواز حملہ کرکے قتل کردیااور ہمارے دونوجوانوں کے قتل کی ایف آئی آر پولیس نے ابھی تک درج نہیں کی ہے.

  • ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر  زیر صدارت مون سون بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ اجلاس

    ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر زیر صدارت مون سون بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں) ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو کی زیر صدارت مون سون بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں اہم اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں ریونیو، صحت، تعلیم، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، پولیس، آبپاشی، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس، مرف، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائںدوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باالخصوص محکمہ آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، لائیواسٹاک اور صحت ایسی تمام صورتحال میں الرٹ رہیں۔

    انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے سندھ کے تمام کمزور بندوں کی مرمت سمیت حساس بندوں کی نگرانی سمیت مشینری کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی، ڈسپوزلز اور ڈرین نالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے سمیت ڈی واٹرنگ پمپ و دیگر مشینری کو فعال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے آپس میں مربوط رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    انہوں نے محمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بی ایچ یوز، آر ایچ سیز میں ضروری ادویات سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے مون سون بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

  • گوجرانوالہ:محرم الحرام،چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس

    گوجرانوالہ:محرم الحرام،چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہنگار محمد رمضان نوشاہی )محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء مجتبٰی شجاع الرحمن، عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے علاوہ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ ،ڈی سی گوجرانوالہ محمد طارق قریشی،ڈوثرن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،سی پی او ،ڈی پی اوزاور گوجرانولہ ڈویژن سے ممبران اسمبلی ایم این ایز محمود بشیر ورک ،شاہد عثمان ابراہیم ،ایم پی ایز عمران خالد بٹ ،عمر فاروق ڈاڑ،محمد نواز چوہان اور متعلقہ اداروں کے افسران نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے‘ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جلوس و مجالس کے منتظمین آپس میں باہمی اتفاق سے معاملات دیکھ رہے ہیں جو خوش آئند امر ہے۔

    تمام ڈوثرنل ہیڈ کوارٹرز پر ایک وزیر کو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ پارلیمنٹرینز اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں اور امن امان کے قیام کے لیے درکار اقدامات بروئے کار لائیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو گوجرانوالہ ڈوثرن کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اس موقع پرکمشنر نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کی 6858 مجالس اور 1588 جلوس کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔

    کابینہ کمیٹی نے امن کمیٹی اور منتظمین سے ملاقات کی اور مسائل بارے دریافت کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے 5 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خود جا کر انتظامات کا جائزہ لیا جن سے مطمئن ہیں۔