Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ :ممتاز ماہر تعلیم،دانشورپروفیسر عبداللہ نعمان گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے وائس پرنسپل مقرر

    گوجرانوالہ :ممتاز ماہر تعلیم،دانشورپروفیسر عبداللہ نعمان گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے وائس پرنسپل مقرر

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )ممتاز ماہر تعلیم،استاداور دانشورپروفیسر عبداللہ نعمان گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے وائس پرنسپل مقرر ،ڈاکٹر بابر بیگ مطالی ڈین فیکلٹی آف آرٹس ہوں گے ،شعبہ انگریزی کے صدر اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر عبداللہ نعمان کو گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کا وائس پرنسپل تعینات کر دیا گیا،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نذیراحمد نے ان کو گزشتہ روز نوٹیفکیشن دیا،

    اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بابر بیگ مطالی، ڈاکٹر طاہر بٹ ،ملک معراج اختر بھی موجود تھے،پرنسپل کی جانب سے سینئر پروفیسر ڈاکٹر بابر بیگ مطالی کو ڈین فیکلٹی آف آرٹس بنادیا گیا،ڈاکٹر بابر بیگ مطالی گریڈ 21میں سینئر ترین استاد ہیں ،پرنسپل گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون ڈاکٹر نذیر احمد نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں گے ،

    یاد رہے کہ پروفیسر عبداللہ نعمان ،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج اور استاد الاساتذہ پروفیسر حافظ محمد ارشد کے صاحبزادے ہیں ۔

  • سرگودھا: 08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کا سیکیورٹی پلان جاری

    سرگودھا: 08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کا سیکیورٹی پلان جاری

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر 08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کا سیکیورٹی پلان جاری

    ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 08 محرم الحرام کو 78 جلوس برآمد ہوں گے ۔ جن میں سے 10 جلوس کیٹگری اے، 13 کیٹگری بی اور 55 کیٹگری سی کے ہیں ۔ اسی طرح 08 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 244 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

    08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے سرگودھا پولیس کی 2 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے ۔ جلوس و مجالس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کئےگئے ہیں۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی ۔

    جلوس کی نگرانی کیلیئے خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ پولیس موبائل کیم کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

    شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلیئے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے،تمام مذہبی اجتماعات کو بلاتفریق فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنا سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرلئے

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرلئے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروشی کی چین توڑ دی ۔ تین منشیات فروش گرفتار ، ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او عارف چیمہ اور انکی ٹیم کو شاباش , تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹرز اللہ دتہ , محمد کاشف و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث مسعود کو منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار کیا جس نے بتلایا کہ وہ محمد زبیر سے منشیات خریدتا ہے ملزم زبیر کو بھی منشیات فروشی کرتے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ جس نے انکشاف کیا کہ وہ عثمان سے منشیات خرید کر لاتا ہے ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم عثمان کو بھی منشیات فروشی کرتے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان سے چرس 4 کلو 170 گرام برآمد کر لی گئی ، جن پر منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ۔

    گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بہترین کارروائی کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

  • کچھ قربانی آپ بھی دیجئے عوام کو بھی زندہ رہنے دیجئے

    کچھ قربانی آپ بھی دیجئے عوام کو بھی زندہ رہنے دیجئے

    کچھ قربانی آپ بھی دیجئے عوام کو بھی زندہ رہنے دیجئے
    ازقلم غنی محمود قصوری
    ہمارا المیہ ہے کہ ارض پاک میں ہر قسم کی قربانی عام غریب عوام کو ہی دینی پڑتی ہے صاحب اختیار اور صاحب اقتدار ہمیشہ ہی قربانی دینے کی بجائے قربانی عوام کی کرتے آئے ہیںگزشتہ دو دہائیوں سے جب سے ہم نےہوش سنبھالا اور شعور آیاہے تب سے تقریباً 4 سیاسی جماعتوں کی حکومتیں آئی ہیں جیسے کہ مسلم لیگ ق،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اب ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کی حکومت ہے

    میں زیادہ لمبی چوڑی بات نہیں لکھتا صرف اپنے دیکھنے کی بات لکھتا ہوں کہ ہم نے جو دیکھا اللہ تعالی اس پر حق سچ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے
    ہم نے دو دہائیوں میں دیکھا ہے کہ جو بھی آتا گیا قرضہ لیتا گیا عوام پر نئے سے نئے ٹیکس لگاتا گیا اور اپنے اثاثے بناتا گیا،وہ الگ بات ہے کہ ہر سیاسی جماعت کا کارکن اس بات کو اتنا ہی تسلیم کرتا ہے کہ بس ہمارے لیڈر اور ہماری حکومت نے عوام کا فائدہ کیا ،باقیوں نے عوام کو ذبح کیا ہمارا لیڈر بڑا پوتر اور پاک ہے باقی سب چور ڈاکو ہیں،حالانکہ سب جانتے اور مانتے ہیں عوام کو ذبح کرنے میں سب ایک ساتھ برابر کے شریک جرم ہیں

    1958 میں آئی ایم ایف نے پہلا قرضہ پاکستان کو دیا اور ابتک پاکستان گزشتہ 69 برسوں میں قرضے کے حصول کے لئے تقریباً 21 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے اور پاکستان تقریباً دنیا کا پانچواں مقروض ترین اور ایشیاء کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے ،حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر بار لئے گئے قرضوں سے عوام مزید غریب ہوتی جا رہی ہے اور جو بھی گورنمنٹ آئی جاتے وقت اس کے کارندے خوب پھلتے پھولتے ہیں

    قرضہ لینا کوئی بڑی بات نہیں امریکہ اور سعودی عرب جیسے ممالک بھی آئی ایم ایف کے مقروض ہیں مگر ان کے قرضوں سے عوام نے ریلیف حاصل کیا ہے مگر ہمارے ہاں ایسا ہرگز نہیں قرضہ حکمران لیتے ہیں مقروض عوام ہوتی ہے،قرضہ ملتے ہی عیاشیاں حکمران کرتے ہیں اور نئے ٹیکس عوام پر لگتے ہیں

    آپ موجودہ چند ماہ ہی دیکھ لیں جس قدر قرضہ آتا گیا ہے اسی قدر عوام پر سختیاں بڑھتی گئی ہیں،ویسے سوچنے کی بات ہے آئی ایم ایف قرض دیتے وقت عوام پر نئے سے نئے ٹیکس لگانے کی شرائط تو رکھتاہے مگر کبھی بھی حکمرانوں کا پروٹوکول ختم کرنے اور ان کی مراعات میں کمی کی شرط نہیں رکھتا

    آئی ایف ایم چاہتا ہے جس طرح مصر،لیبیا اور شام میں عوام اور حکمرانوں میں تصادم کروا کر خانہ جنگی کروائی گئی ہے ایسے ہی پاکستان میں خانہ جنگی ہو ، تاہم اللہ کا خاص کرم ہے اتنے بوجھ تلے دبی عوام کو رب تعالی اپنی خاص رحمت سے صبر بھی عطا کر رہا ہے اور تھوڑی بہت سہولیات بھی
    یہ ہم پاکستانی قوم کی رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے

    عوام نئے ٹیکس لگوا کر مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر بھی شکر خداوندی کرتے ہیں تاہم ہماری اشرافیہ جس میں جج،جرنیل،سیاستدان و دیگر اعلی پائے کے لوگ شامل ہیں ہمیشہ اپنی مراعات بڑھاتے رہے ہیں اور خوب عیاشیاں کرتے ہیں اپنی جاگیریں بڑھاتے ہیں، واضِح رَہے کہ ہر آنے والی گورنمنٹ نے پروٹوکول و مراعات کو ختم کرنے کا دعویٰ تو کیا ہے مگر تاریخ گواہ ہے کبھی بھی کسی ایک گورنمنٹ نے اس بات پر عمل نہیں کیا ،
    ہمارے حکمران عوام کو آئین کے تابع رہنے کی باتیں کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ آئین کی توہین بھی یہی حکومتیں کرتی ہیں میں کسی ایک گورنمنٹ کی بات نہیں کر رہا سب پارٹیوں کی گورنمنٹس اس میں شامل ہیں

    آئین پاکستان میں 7 شیڈول چیپٹرز ہیں جنکو 12 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکلز کی تعداد 280 ہے جن میں پہلے 40 آرٹیکلز میں عوام کے حقوق ، اصول حکمت عملی اور حکومتی ذمہ داریوں کا ذکر ہے مگر آپ غور کریں اور آئین پڑھیں تو ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا جیسے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل نمبر 25 میں شہریوں میں مساوات رکھنے، تمام شہر ی قانون کی نظر میں برابر ہونے اور قانونی تحفظ کے مساوی طور پر حقدار ہونے کے حقدار ہیں مگر آپ موجودہ گورنمنٹ کو دیکھ لیں فائلر اور نان فائلر کی آڑ میں کس قدر بندر بانٹ کی گئی ہے جو پہلے سے امیر ہے اس کو رعایت اور جس بیچارے کے گھر روٹی نہیں پکتی اس پر مزید تنگی کی گئی ہے

    اسی طرح جو اعلیٰ افسران ہیں وہ لاکھوں روپے تنخواہ بھی لیتے ہیں اور گاڑی بنگلہ کیساتھ ملازمین اور پروٹوکول بھی لیتے ہیں جبکہ ایک درجہ چہارم کا ملازم ان افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سہہ کر اور چند ہزار روپیہ ماہانہ تنخواہ لے کر ان سے زیادہ وقت کام بھی کرتا ہے اور اسے نا تو صحت کی سہولیات میسر ہیں نا ہی رہنے کو درمیانے درجے کی چھت ہے،مطلب ساری کی ساری قربانی عوام نے ہی دی ہے اور دینی ہے ہماری اشرافیہ صرف اور صرف قربانی مانگنتی ہے

    یاد رکھو ظالم حکمرانوں ! جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں رب کی رحمت نہیں آتی
    یہ جہاں تو عارضی ہے غریب لوگ تو اپنی زندگی کاٹ کر اس جہان سے چلے ہی جائیں گے اور جانا تم لوگوں نے بھی ہے سوچو وہاں کونسا ٹیکس لگا کر ریلیف لو گے؟

  • سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر (باغی ٹی وی رپورٹ)سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج جاری رہا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق سکھر کے سول ہسپتال میں کوشی نامی خاتون ڈیلیوری کے بعد تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا،جہاں مریضہ کو وینٹی لیٹر پر رکھاگیا،

    ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے یخ بستہ کمروں کی کنڈیاں لگا کر سوگئے ،مریضہ کی انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث ورثاء ڈاکٹرزکو ڈھونڈتے رہے ،

    وائرل ویڈیو میں ورثاء سے میں ایک شخص نے بتایا کہ نائٹ ڈیوٹی والے ڈاکٹرکو منت سماجت کی ہماری مریضہ کی حالت انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹرنے کہاکہ اسے کراچی لے جاؤ،اس شخص کابتانا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹرسے کہاکہ آپ ہمیں ریفر سلپ بناکردیں ہم اپنی مریضہ کوکراچی لیکر جاتے ہیں تو اس ڈاکٹر نے ریفرکرنے کیلئے 20 ہزار روپے مانگ لئے .

    اس دوران ایک گارڈ نے بتایا کہ میں نے قبر میں جاناہے ،میں جھوٹ نہیں بولوں گا مجھے ڈاکٹرنے کہا کہ تم تالہ لگادو تو میںنے ڈاکٹرکی توجہ مریضہ کی طرف دلانے کی کوشش کی اور کہاکہ مریضہ انتہائی سیریس حالت میں ہے ،جس کے جواب میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرنے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا تمہاراجوکام ہے وہ کرو ،تم کون ہومجھے کہنے والے،دوبارہ کہنے پر ڈاکٹر نے پھرڈانٹ دیا.

    اس طرح نوجوان خاتون نام نہادمسیحاؤں کی مسیحائی کی بھینٹ چڑھ کر زندگی کی بازی ہار گئی ،لیکن 4 گھنٹے تک فوت ہونے والی مردہ خاتون کو وینٹیلیٹراور دوسری مشینیں لگی رہیں اور اس کاعلاج چلتا رہا ،کسی ڈاکٹرنے شعبہ انتہائی نگہداشت میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائی گئی مریضہ کی طرف توجہ نہ دی.

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء میں سے ایک شخص نے ڈاکٹروں کی نااہلی سے متعلق بتایا کہ ڈیلیوری سے قبل ہم نے اسی سول ہسپتال سے اس خاتون کا الٹراساؤنڈ کرایا ،جس میں بتایا گیا کہ بچی ماں کے پیٹ میں مرچکی ہے ،لیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو زندہ بچی پیدا ہوئی جو اس وقت چلڈرن وارڈ میں داخل ہے ،جومردہ تھی وہ زندہ ہے ،جو زندہ تھی وہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مرچکی ہے

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء نے وزیر اعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور بنت حوا ء ان نااہل مسیحاؤں کی غفلت اور لالچ کی بھینٹ چڑھے.

  • اوچ شریف:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچ شریف:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچشریف میں رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہو گیا، افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹر پارک کے قریب جلال پور روڈ پر پیش آیا ۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار رکشہ ڈرائیور نے اچانک ٹرن لیا تو موٹر سائیکل سوار رکشہ میں جا لگے ،اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔

    جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی تا ہم رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

  • علی پور:لاکھوں روپے بٹور لیئے ،لڑکی کی شادی دوسری جگہ کردی،متاثرہ نوجوان کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف کی اپیل

    علی پور:لاکھوں روپے بٹور لیئے ،لڑکی کی شادی دوسری جگہ کردی،متاثرہ نوجوان کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ضلع مظفر کی تحصیل علی پور میں رشتے کا جھانسہ دے کر سات لاکھ روپے بٹورلئے گئے،متاثرہ نوجوان کی دہائی ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف فراہمی کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق بستی میرہزار اوچ شریف کے رہائشی محمد شہزاد ولد عبدالحمید گوپانگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تین سال قبل میری والدہ نے میرا رشتہ رضا کالونی علی پور کے رہائشی غلام فرید بھٹی کی بیٹی سے طے کیا ،اس عرصے کے دوران مختلف طریقوں سے کئی بار بہانے بنا کر ہم سے نقدی اور تحائف کی صورت میں لاکھوں روپے لئے گئے

    متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ 5 ماہ قبل میری والدہ نے غلام فرید بھٹی اور اس کی بیوی سے نکاح اور رخصتی دینے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بیٹی کی رخصتی کے لئے فی الحال رقم نہیں ہے، اگر تم بندوبست کرکے دے سکتے ہو تو ہم گذشتہ عیدالفطر کے فوری بعد رخصتی دے دیں گے

    جس پر میرے گھر والوں نے مزید 3لاکھ 50 ہزارروپے نقدی ان کو دے دیئے، تاہم غلام فرید بھٹی نے نوسر بازی اور دھوکہ کرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ اپنی بیٹی ع کا رشتہ اپنے بھتیجے کے ساتھ کرتے ہوئے اس کی رخصتی کر دی

    ہمیں پتہ چلا تو ہم نے کہا کہ تم نے ہمیں رشتہ نہیں دیا ہے ہم سے نقدی رقم لی اور رشتہ دوسری جگہ کردیا لہذا ہماری رقم سات لاکھ روپے واپس دیں پہلے تو لیت ولعل سے کام لیا

    تاہم بعد میں معززین علاقہ کے سامنے رقم تسلیم کرکے ایک لاکھ روپیہ واپس کیا اور بقیہ چھ لاکھ روپے کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کی مہلت مانگی تاہم مہلت ختم ہونے کے کئی روز بعد بھی رقم واپس نہیں کررہے ہیں محمد شہزاد نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو دی گئی تحریری درخواست میں انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بقیہ رقم چھ لاکھ روپے واپس دلائے جائے ۔

  • اوچ شریف:پولیس سے انصاف کی توقع نہیں،جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں،متاثرہ خاتون کی دُہائی

    اوچ شریف:پولیس سے انصاف کی توقع نہیں،جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں،متاثرہ خاتون کی دُہائی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مقامی پولیس ہمیں انصاف نہیں دے رہی، مبینہ اغواء کار بااثر ہیں،جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، خاندان غیر محفوظ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور ہمیں انصاف دیں، متاثرہ خاتون کی دہائی،

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ارم بی بی زوجہ محمد الطاف قوم ماچھی نے پریس کلب اوچ شریف میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا شوہر 32 موڑ تحصیل یزمان میں بٹھہ پر کام کرتا ہے، گذشتہ روز میں اپنی بیٹیوں اور بچوں کو رکشہ پر لے کر محنت مزدوری کے لیے جا رہے تھے ،جب ہم بوائز ڈگری کالج اوچ شریف کے قریب پہنچے تو ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر آگئے ،جنہوں نے مجھے مارا پیٹا اور میری بیٹی علیشبہ بی بی بعمری 10 سال کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور اس اغوا کرکے شہر اوچ شریف کی طرف لے گئے

    میرے شور واویلا کرنے پر محمد رجب محمد فیاض وغیرہ آگئے، جن کو دیکھ کر ملزمان میری بیٹی سمیت فرار ہو گئے میں تین دن تک تھانے کے چکر لگاتی رہی تاکہ میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے تیسرے دن پولیس نے میری بچی کو برآمد کرکے میرے حوالے کیا،

    لیکن ہمارے ملزمان کو پروٹوکول دے کر چھوڑ دیا گیا ہمارا مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ مجھے دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا گیا ،

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او بہاولپور سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کو بااثر اغواء کاروں کی جانب سے جانی خطرہ ہے لہذا انکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،

  • اوچ شریف:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف اورمبینہ ملی بھگت سے محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک محدود، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کیمطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افرادکی قوت خرید ختم ہوگئی ہے ، اوچ شریف کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کارروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بجھوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے۔

    شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی حکومت نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منڈیوں میں چھاپے مارکر بڑے مگرمچھوں اور نا جائز منافع خوروں کو پکڑے تاکہ منڈیوں میں سبزی و پھل مناسب داموں پر فروخت ہو سکیں جہاں سے دکانداروں کو منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو ں،

    آڑھتیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ طلب و رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی و پھلوں کے نرخ مقرر نہیں کرتی اور ہمیں مجبوری کے تحت اپنے حساب سے سبزی و پھل فروخت کرنے پڑتے ہیں، اگر مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ اس سلسلہ میں دلچسپی لے تو شہریوں کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:8 اور9 محرم الحرام کو کوہ سلیمان کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ,الرٹ جاری

    ڈیرہ غازی خان:8 اور9 محرم الحرام کو کوہ سلیمان کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ,الرٹ جاری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ اور پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

    یاد رہے پنجاب میں جمعے کے دن ہونے والی طوفانی بارشوں میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔