Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے 42ہزار روپے چھین لئے

    منڈی بہاءالدین میں خاتون کو لفٹ دینا موٹر سائیکل سوار کو مہنگا پڑ گیا، لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 42 ہزار نقدی چھین لی۔

    ملک شاہد موٹر سائیکل پر ملکوال سے چھموں اپنے سسرال جا رہا تھا، جب وہ ہریا اسٹیشن کے قریب پہنچا تو ایک خاتون نے ہاتھ دے کر لفٹ مانگی کہ اسے ساہنا گاؤں جانا ہے۔ ملک شاہد نے خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا،

    جب وہ گورنمنٹ ہائی سکول ساہنا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک کار آ کر موٹر سائیکل کے آگے کھڑی ہو گئی، خاتون نے پسٹل نکال کر ملک شاہد کو رکنے کا کہا۔ جب وہ رکا تو کار سے تین مسلح افراد نکلے۔ انہوں نے ملک شاہد سے 42 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

    واردات کے بعد خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار پر فرار ہو گئی،ملکوال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا ہے کہ سی آئی اے اسٹاف نے دوسال قبل معروف ڈاکٹرکے گھرپرہونے والی واردات میں ملوث خواتین گینگ کے دوارکان کوپاکپتن سے چھاپہ مارکرگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری کیاگیا70لاکھ روپے کاسونااورنقدی برآمدکرکے ڈاکٹرکے حوالے کردیاہے،وہ یہاں ڈی پی اوآفس میں پریس کانفرنس کررہے تھے،

    ڈی پی اواحمدمحی الدین نے کہاکہ دو سال قبل تھانہ ملکوال کے علاقہ میں میو اسپتال لاہور کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وجیہہ الحسن کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

    انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز ہنجرا کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا ٹاسک دیا ،جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دو ملزماؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،

    جن میں ملزمہ کنیز بی بی اور ملزمہ شمیم بی بی شامل ہیں جو ضلع پاک پتن کی رہائشی ہیں جن کے قبضہ سے چوری شدہ تیس لاکھ روپے نقدی اور بیس تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا

  • ضلع کرم :ڈاکٹر عدنان روس سے ڈاکٹریٹ آف جنرل سرجری کا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

    ضلع کرم :ڈاکٹر عدنان روس سے ڈاکٹریٹ آف جنرل سرجری کا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

    ضلع کرم ( باغی ٹی وی رپورٹ ) لوئرکرم ششو کے رہائشی ڈاکٹر عدنان جوکہ بنیادی طور پر انتہائی پسماندہ علاقہ سنٹرل کرم مناتو قوم منتوال ذیمشت تپہ باگزئی سے تعلق رکھتے ہیں، نے روس کے جیورجیا باٹومی شوٹا روستاویلی اسٹیٹ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کی اور جنرل سرجری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نہ صرف ایک تاریخ رقم کی ہے، بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ضلع کرم کے لئے بہت بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل ایوارڈ سری منی تھی، جن کے لئے پوری دنیا سے میرا انتخاب کیا گیا تھا، جو میرے وہم وگمان بھی نہ تھا۔ یہ سب کچھ میرے والدین کی دعاؤں،اساتذہ کی محنت اور میری ذاتی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہؤا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے چاہنے والوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے، لیکن جب مجھے معلوم ہؤا کہ ضلع کرم ایک بار پھر خون آلود ہے تو میری ساری خوشیاں ختم ہوگئیں۔

    اُنہوں نے روتے ہوئے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور ہم کہاں جا رہے ہیں، خدارا ضلع کرم کوامن اور خوشیاں دو، تعلیم، صحت اور مواصلات دو،ان کے بچوں اور آنے والی نسلوں پر رحم کرو، بچوں کے ہاتھوں میں بندوق نہیں قلم دو، تاکہ آنے والی نسلیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بہترین شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔ اب مزید خونریزی کا یہ ڈرامہ ختم کر دو۔ یہاں غربت اور بے روزگاری سے لوگ فاقے کر رہے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے ایک وقت کی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    اُنہوں نے علمائے کرام اور نوجوانانِ علاقہ سے درخواست کی کہ محراب و منبر سےامن کے لئے آواز اُٹھائیں اور ان لوگوں کی آواز بنیں جو امن لیے کام کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز جب وہ اپنے آبائی گاؤں ششو لوئرکرم پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عدنان نے میٹرک کیمبرج پبلک سکول سدہ سے ہی کیا اور مزید تعلیم کے لئے روس چلے گئے، جہاں سے انہوں نے جنرل سرجری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ زمانہ طالب علمی میں وہ بوائے سکاؤٹس بھی رہے ہیں اور کرم سکاؤٹس اوپن گروپ کی طرف سے اُنہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں کئی بار شرکت کرکے اپنے قابلیت کا لوہا منوایا تھا۔

    اُنہوں نے اپنے اعزاز کو شہدائے کرم کے نام کردیا۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کا منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,6 گرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کا منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,6 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔6 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج

    250 کلو گٹکا مٹیریل، 450 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کورولا کار اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد

    ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر (دہابیجی، گھارو اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے گٹکا ،6 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان علی مراد قمبرانی، صدام جوکھیو، کامل خاصخیلی، داؤد خاصخیلی، مسمات روبینہ ملاح اور مسمات گل بانو ملاح کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کے قبضے سے 250 کلو گٹکا مٹیریل، 450 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کورولا کار اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔

  • گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئےآلودہ دھواں فضا میں بغیر پراسس چھوڑنے پر دو سٹیل ملز فرنسسز سیل کوسیل کردیا، ایک سٹیل مل فرنس بندتھی اور ایک کو وارننگ جاری کر دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نےٹیم کے ہمراہ دیوان روڈ پر واقع 4سٹیل فرنسز ملز کی انسپکشن کی ،بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑتے والی حسن سٹیل کاسٹنگ اور اسلم سٹیل مل کو سیل کر دیا گیا

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ اعجاز سٹیل مل پہلے ہی بند تھی جبکہ بسم اللہ سٹیل ملز کا سسٹم چلنے پر اسے وارننگ جاری کی گئی ،انسانی جانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عوامل کا سختی سے تدارک کیا جائے گا ۔ آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا،

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی و ڈوثرنل انتظامیہ کا ساتھ دیں،ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں تاکہ معیشت کا پہیہ بھی چلتارہے .

  • گوجرانوالہ :مون سون کی پہلی بارش،کمشنرکاواسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    گوجرانوالہ :مون سون کی پہلی بارش،کمشنرکاواسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی گوجرانوالہ میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔

    کمشنر نے واسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب میں مصروف واسا کے عملہ کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک وہ ڈیوٹی پرموجود رہیں۔

    ایم ڈی واسا کاشان بٹ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صبح3:40 سے5:30 تک پیپلز کالونی میں 82ملی میٹر‘ لیاقت باغ میں 73ملی میٹر‘ شیرانوالہ باغ میں 73ملی میٹر اورماڈل ٹاؤن میں 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ واسا کے تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور 10 سکر مشینیں‘5 ایکسویٹر اور225 سیور مین کے ذریعہ نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ 15 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 40 ڈسپوزل اسٹیشن بھی مسلسل کام کر رہے ہیں اور واسا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پرنمٹنے کیلئے تیار ہے۔

  • سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپوٹر مدثر رتو )سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت کنوینیر /ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ارکان پنجاب اسمبلی محمد منشا اللہ بٹ، فیصل اکرام، چوہدری طارق سبحانی، رانا عارف اقبال ہرناہ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد آصف نے بریفنگ دی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہر ایم این اے اور ایم پی ایز کے حلقے میں ایک ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گی، روڈ سیکٹر، بلڈنگ سیکٹرسمیت تمام شعبہ جات کی ان سکیموں کیلئے ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کی سفارشات جمع کروا دی ہیں، کمیٹی نے ارکان کی طرف سے دی گئی تما م سکیموں کو منظور کر لیا جبکہ ارکان اسمبلی ان سکیموں کی ترجیح کے تعین کے مجاز ہوں گے۔

    کوآرڈینش کمیٹی نے ہدایت کی کہ مون سون کے آغاز سے قبل محکمہ انہار، محکمہ شاہرات آبی گذر گاہوں کی بند پلیوں کی صفائی یقینی بنائے گا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اساتذہ کی جنرل ڈیوٹی اور عارضی پوسٹنگ ختم کی جائے، سکول کونسلز ایک ہفتے میں فعال کر دی جائیں گی۔

    کمیٹی نے سیالکوٹ جمخانہ کی تعمیر کی اصولی منظوری دیدی جبکہ چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا گیا کہ دیہی سب ڈویژنوں میں بھی یکساں سٹاف تعینات کیا جائے نیز مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق سید پور سب ڈویژن کو دو سب ڈویژن میں تقسیم کیا جائے۔

  • اے این ایف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد

    اے این ایف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے سال بھر ایسے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔انسداد منشیات فورس(ANF) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کی انسداد تمباکو اور منشیات کنٹرول کمیٹی نے مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا۔

    تقریب میں بریگیڈیئر مظہر حسین ریجنل ڈائریکٹر کمانڈنٹ کے پی ، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی، ممبر انسداد تمباکو اینڈ ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ضیاء الحق سرحدی، چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔ حاجی بہادر ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کے پی، واجد یوسف، مختلف سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے اور اس لعنت کے تدارک کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر اینٹی ٹوبیکو ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایسی سرگرمیاں سال بھر باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

    ضیا سرحدی نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک درست اقدام ہے اور وقت کی ضرورت تھی جو کے پی حکومت نے اٹھایا۔

    ڈائریکٹر اے این ایف، بریگیڈئر مظہر حسین ن کہا کہ جب منشیات کے استعمال کی بات آتی ہے تو نوجوان معاشرے کا سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منشیات بنیادی طور پر پڑوسی ممالک سے اسمگل کی جاتی ہیں، اکثر نابالغوں کو نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈومیسٹک ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس (ANF) انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کر رہی ہے اور منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ آج تک سمگلنگ کی 96% کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، اور کم از کم 7,000 منشیات کے سمگلروں کے اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں۔

    چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو، ڈاکٹر حاجی بہادر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے اپنے عزم کے تحت، کے ایم یو نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی اپنائی ہے۔ یہ پالیسی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور معروف بحالی مراکز کے پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر پورے تعلیمی سال میں مسلسل آگاہی مہم بشمول سیمینارز، ورکشاپس اور لیکچرز کا پابند کرتی ہے،

  • نیا بجٹ آج سے لاگو ،عام پاکستانیوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ،اشرافیہ کو نوازدیاگیا

    نیا بجٹ آج سے لاگو ،عام پاکستانیوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ،اشرافیہ کو نوازدیاگیا

    نئے مالی سال کا بجٹ آج سے لاگو ہو گیا،عام پاکستانیوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ،اشرافیہ کو نوازدیاگیا،بجٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر ٹیکس ریونیو کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں 1700 ارب روپے سے زیادہ کے نئے ٹیکس شامل ہیں

    نئے بجٹ میں تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار کاروباری طبقے کی آمدن پر 10 فیصد اضافی سرچارج لگا دیا گیا ہے ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ، ماہانہ ایک لاکھ روپےآمدن پر پہلے سے دوگنا ٹیکس دینا ہوگا ۔

    نئے بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، پیک شدہ آٹا، چاول، دالیں، مصالحے، دودھ، درآمدی سبزیاں اور خشک میوہ جات مہنگے ہوجائیں گے۔، ان اشیا 18 فیصد سیلزٹیکس عائد ہوگا ۔ پولٹری اورمویشیوں کے دام بھی بڑھیں گے۔

    شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کےعام پیکٹ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا ، موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 سے 25 فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ ہو گا ، لبریکنٹ آئل پر بھی 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی سفر پر55 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

    ایسوسی ایشن آف پرسنز کو 44 فیصد جبکہ کاروباری طبقے کو 50 فیصد تک انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا لیکن حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کو پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔

    نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 سے 10 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔

    افغانستان سے پھل سبزیوں کی درآمد ، ٹریکٹرز ، میڈیکل کی تشخیصی کٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا گیا جبکہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو تعمیرات ، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی فروخت پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔

    نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو مختلف ٹرانزیکشنز پر ٹیکس دینا ہو گا ۔نئی پنشن اسکیم کا بھی اطلاق ہوگیا جبکہ تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں سے ٹیکس وصولی بھی آج سے شروع ہو جائے گی۔

    اسلام آباد میں 2 ہزار سے 4 ہزار مربع گز کے فارم ہاؤس پر 5 لاکھ اور اس سے اوپر 10 لاکھ ٹیکس دینا ہو گا ، 2 ہزار مربع گز کے گھر پر 10 لاکھ اور اس سے بڑھے گھر پر 15 لاکھ روپے ٹیکس عائد ہوگیا ۔پراپرٹی کی ٹریڈنگ ویلیو پر بھی 4 فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی دینا ہوگی ۔

    نئے بجٹ میں اسٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے۔

    نان فائلرز کو ٹیلی فون کالز پر اضافی 75فیصد ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، آزاد کشمیر اور سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ برقرار ہے ، فلاحی ہسپتالوں اور خیراتی اداروں کو بھی ٹیکس استثنیٰ ملتا رہے گا ۔

  • بجٹ منظوری کے بعد عوام کوپہلا جھٹکا، پٹرول مہنگا کردیاگیا

    بجٹ منظوری کے بعد عوام کوپہلا جھٹکا، پٹرول مہنگا کردیاگیا

    اسلام آباد(باغی ٹی وی ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔