Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا

    گوجرانوالہ:پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس کا انعقاد، چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 24ویں پلرا بورڈ اجلاس کی منظوری دی گئی۔

    پلرا اپوئنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پراجیکٹ کی منظوری، پلرا فلیٹ مینجمنٹ ریگولیشنز2024 کی منظوری دی گئی،2021 سے 2023 تک دو مالی سال کی آڈٹ اور فنانشل رپورٹ اور سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آئی ایم ایس) کی منظم خدمات کی منظوری دی گئی۔

    بورڈ ممبران ڈاکٹر محمد طاہر، محمد یثرب ہنجرا، مبین الدین قاضی، ڈاکٹر ثاقب عزیز، آدم سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زائدسہیل، ڈائریکٹرسافٹ وئیرڈویلپمنٹ حافظ محسن تنویر، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اورایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر صاحب نے شرکت کی۔

  • تنگوانی:غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی:غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ کےدوران ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ کا بتانا ہے کہ حادثے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے سولہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    شہید اہلکاروں میں محمد اسماعیل گبول، غلام یاسین اوٹھو، طالب حسین سومرو اور وقار لاشاری شامل ہیں. پولیس کے خصوصی دستے نے شہید اہلکاروں کے جسد خاکوسلامی پیش کی

    نماز جنازہ میں ایس ایس پی کندھ کوٹ، ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ، ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ، رینجر کرنل سمیت پولیس اور رینجرز کے افسراناور جوانوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتوں کو ان کے آبائی گاؤں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے

    وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 پولیس اہلکاروں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • سرگودھا:مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سرگودھا:مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سرگودھا (باغی ٹی وی )تھانہ بھلوال سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں راہزنی ، چوری ، وہیکل چوری اور غیرقانونی اسلحہ سمیت 17 سے زائد مقدمات میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ نوجوان کی ہلاکت کیخلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور گیٹ کو پتھر مارتے رہے ۔

    مزید تفصیلات سرگودھا سے ادریس نواز چدھڑ کی اس رپورٹ میں

    رپورٹ کیلئے اس لنک پر کلک کریں
    https://x.com/DrMustafa983/status/1807300840555696538

  • پنجاب بھر کے آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ستمبر میں شروع ہوگا،خواجہ عمران نذیر

    پنجاب بھر کے آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ستمبر میں شروع ہوگا،خواجہ عمران نذیر

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ستمبر میں شروع کر دیا جائے گا ،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب دیہی مراکز صحت کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بنا دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو بینی سلہریا کے دورہ کے موقع پر کیا،

    صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال اور لنگڑے والی میں کلینک آن ویلز کا بھی معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی ، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان بھی موجود تھے۔

    صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب عملی کام پر یقین رکھتی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کے ساتھ کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں ۔

    صوبائی وزیر صحت نےکہا کہ کلینک آن ویلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام الناس کو دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

    صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملہ کی کمی پوری کرنے، بہتر طبی آلات کی فراہمی ، لیب میں سہولیات کی بہتری اور ادویات کی فراہمی کے لیے وسائل فراہم کئے جائیں گے ،

    ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال میں ویمن میڈیکل آفیسر کی آسامی پر جلد تعیناتی کر دی جائے گی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد نے بریفنگ دی ۔

  • ڈسکہ : مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،ایک اہلکار زخمی، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    ڈسکہ : مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،ایک اہلکار زخمی، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک عمران سے) مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،ایک اہلکار زخمی، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس ناکہ سے فرار نامعلوم مسلح ملزمان کے تعاقب پر ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، پولیس ملازم ذخمی اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ملزمان بھی زخمی ہو گے،

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹری نہر نزد پنڈوریاں پل پر پولیس ملازمان بسلسلہ ناکہ بندی کھڑے تھے کہ دو مسلح نامعلوم ملزمان کو موٹر سائیکل 125 کو رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکے، جس پر پولیس پارٹی متعینہ تھانہ موترہ نے موٹر سائیکل ملزمان کا تعاقب کیا جو کانواں لٹ روڈ پرنامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی.

    اسی دوران فرار ہونے والے دو کس نامعلوم ملزمان نے مزید 4/5 نامعلوم ساتھیوں کو بھی بلوا لیا جنہوں نے بھی پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی.

    پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کیے۔ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عثمان طارق زخمی ہوا. کانسٹیبل محمد اویس کی 15 پر مزید نفری کے لیے کال جو ایس ایچ او تھانہ موترہ عبدالرحمن گشت پر تھا معہ پولیس نفری موقع پر پہنچےکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا.

    دوران سرچ آپریشن دو کس ملزمان زخمی حالت میں پائے گئے، جنکی شناخت وقار اور احتشام کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے.

    ان ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور اسلحہ کلاشنکوف برآمد ہوئی، زخمی ملزمان نے انکشاف کیا کہ فہد خان انکا ساتھی ہے جو دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو گیا ہے.

    زخمی پولیس ملازم اور ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال بھجوایا گیا ہے.

  • تنگوانی : فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ  پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تنگوانی : فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تنگوا نی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ پر دو گروپوںمیں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں کھنڈو نے نندوانی میں نندوانی قبائل کے ایک بندے نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی ،اس پوسٹ کے نتیجے میں قبائل کے دو گروپوں میں گرما گرمی ہوئی،

    اس پوسٹ پر گرما گرمی اتنا بڑھ گئی جو کہ دونوں گروپوں نے جدید ہتھیار اٹھا کرایک دوسرے کے سامنے مورچہ بند ہوگئے اور دونوں اطراف فائرنگ شروع ہوگئی، فائرنگ کی آوازسنتے ہی مقامی لوگوں بڑے بزرگوں اور چھوٹے بچوں نےقرآن پاک درمیان میں لا کر مسلح تصادم ختم کروایا

    جبکہ پولیس اس سارے واقعہ سے لاعلم رہی اور عوام کوتحفظ کا احساس دلانے کیلئے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا

    اس طرح ان علاقوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر قبائلی جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں جس پر کئی لاشیں گرتی ہیں جبکہ پولیس اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتی ،

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پولیس کی کارکردگی پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • تنگوانی:غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    تنگوانی:غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    غوثپور سے آنے والی ایک کار میں سوار تین ہندوبیوپاری سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔میں 3 ہندو بیوپاری شامل ہیں جن کی شناخت نتیش کمار، ستیش کمار اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

    ضلع بھر میں ڈاکوؤں کا راج چلنے لگا ، پولیس امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،کچے کے ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو انڈس ہائی وے سے اغوا کرنے لگے ،کچے کے ڈاکوؤں نے گذشتہ روز تین ہندو بیوپاریوں کو کندھ کوٹ آتے اغوا کرلیا تھا

    اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ہندو کمیونٹی ،شہریوں، سماجی وسیاسی رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر کند کوٹ شہر میں شٹر بند کر کے جلوس نکالا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا.

  • چائے نہ بنانے پر ساس نے بہو کوقتل کردیا

    چائے نہ بنانے پر ساس نے بہو کوقتل کردیا

    باغی ٹی وی ،ساس کے ہاتھوں بہو کا اندوہناک قتل کا یہ واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد عطا پور میں رونماہوا

    بھارتی میڈیا کے مطابق عطا پور پولیس حدود میں 28 سالہ اجمیری بیگم کا اس کی ساس فرزانہ نے قتل کردیا ۔ ساس اور بہو میں کچھ روز سے جھگڑے چل رہے تھے۔ فرزانہ نے اپنی بہو اجمیری بیگم کو چائے بنانے کا حکم دیا اور اس نے انکار کردیا۔ اس پر دونوں میں پھر بحث ہوئی اور جھگڑا ہوا جس کے بعد فرزانہ نے دوپٹے سے اجمیری کا گلہ گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔

    اجمیری بیگم حسن نگر کے رہائشی عباس کی بیوی تھی، ان کی شادی 9 سال قبل ہوئی اور ان کے دو بچے بھی ہیں،عباس آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔

    عطا پور پولیس نے بتایا کہ اجمیری اور فرزانہ کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کل رات دیر گئے فرزانہ نے اجمیری کا قتل کردیا۔ واردات کے بعد حسن نگر میں سنسنی پھیل گئی، سڑکوں، گلی کوچوں اور چوراہوں کے بعد ابگھروں میں بھی قتل کی وارداتیں پیش آنے لگی ہیں۔

    عطا پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

  • میرپورماتھیلو  :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا

    میرپورماتھیلو :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا،گھوٹکی کے کچے کے علاقہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی مباک پل پر12سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی مبارک پل ، پرایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا، ڈاکو جاتے جاتے ایک پولیس اہلکار اور سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    پولیس کے مطابق شہید اہلکار صاحب ڈنوکی لاش، اور زخمی اسماعیل شاہ کوگھوٹکی ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ مغوی اہلکارکی شناخت عبدالستار سانگی کے نام سے ہوئی ہے۔

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید اہلکار صاحب ڈنو عباسی کی نماز جنازہ پولیس لائن میرپورماتھیلو میں ادا کی گئی

    رینجرز پولیس عملداروں سمیت شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید اہلکار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش بھی کی۔

  • ڈیرہ غازی خان:بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    ڈیرہ غازی خان:بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرہ بازی کرتےہوئے دھرنا دیا،حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفورواپس لے ورنہ آفیسران وممبران اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا دیں گے

    غریب عوام فاقوں سے بھوکے مر رہے ہیں اور حکمران 100دنوں کی کارکردگی کا جشن منا رہے ہیں یہ بات ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اشرف بزدار نے واپڈا کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،مہنگائی کے مارے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ناجائز حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ممبران اسمبلی عوم کی بات کرنے کی بجائے اپنی تنخواوں اور مراعات بڑھانے کی بات کرتے ہیں

    احتجاجی مظاہرین سے زاہد رمدانی، مرزا محمد عیسی ،حسنین فراز، اسحاق فراز،حافظ نعمان قیصرانی ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔