Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جامشورو : نوری آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی

    جامشورو : نوری آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی،گاؤں شوکت پالاری میں بارش کے باعث 10 سے زائد گھروں کی چھتیں گر گئیں, ایک بچہ جاں بحق اور3 بچے زخمی

    گاؤں بجار پالاری دیگر گاؤں سولر پلیٹ بورنگ سولر پینل اور دیواریں اور گھر بھی ٹوٹ گئے ، 20 سے زائد بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں، تیز ہواؤں کے باعث ہائی ٹرانسمشن لائن کے ٹاورز بھی گرگئے،

    جامشورو نوری آباد اور مختلف علاقوں کی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا.

  • چکوال:تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2  زخمی

    چکوال:تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2 زخمی

    چکوال(باغی ٹی وی)تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2 زخمی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے جنہوں نے تینوں افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، قتل کا یہ واقعہ چکوال کے تھانہ لاوہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن منایاگیا

    سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن منایاگیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائرز کا دن منایا گیا .

    چیف مینجر اسٹیٹ بینک ،سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ ،صدر کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آبادشکیل اعظم خان،بینکوں کے ضلعی سربراہان و دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بریفننگ دی جبکہ مختلف ایس ایم ایز کے مالکان اور ضلعی تاجر تنظیموں کے نمائندگان متعلقہ اداروں کے افسران نے سیمینار میں شرکت کی۔

    مقررین نے کہا کہ مائیکرو، چھوٹی اور در میانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان کے زیرِ اہتمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سیمیناراسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”ایم ایس ایم ای مالیات : شمولیتی نمو کا محرک“ کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

    تقریب کے دوران اسٹیٹ بینک اور مالی ادارے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قرضوں میں پائیدار اضافے کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کو تقویت اور تحریک دینے کےمتعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    شمولیت پر مبنی نمو کے حصول میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کے کلیدی کردار کو بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ سراہنے کی خاطر یہ دن منانےکے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں تاکہ نمایاں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائز، بینکوں اور علاقائی تجارتی تنظیموں کو شرکت اور اس شعبے کی نمو کو تحریک دینے کی خاطر شراکت داریاں بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔

  • سیالکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا ایجنٹ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا ایجنٹ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا ایجنٹ سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    ملزمان ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے امیدواران سے پیسے لے کر بغیر ڈاکٹری معائنہ جعلی اور فرضی میڈیکل بنوا کر دیتے تھے۔

    انسپکٹر ہیڈکوارٹرز ٹریفک ملک خرم شہزاد کی مدعیت میں دفتر ٹریفک پولیس میں بطور مالی ڈیوٹی سر انجام دینے والا ملزم ثمر عباس اور ضلع کچہری میں موجود اس کا ساتھی ایجنٹ محمد سلیمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس کے ویژن کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو کرپشن سے پاک ، شفاف اور آسان بنانے کیلیے متعدد اقدامات کیے ہیں شہری بغیر کسی سفارش ڈرائیونگ لائسنس کی 24/7 خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    تاہم بدعنوانی کے مرتکب اہلکار اور شہریوں سے فراڈ کرنے والے ٹاؤٹ یا ایجنٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • سیالکوٹ:13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "Never Again” خواتین کے ساتھ زیادتی اب نہیں” کے تحت تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ایک سال قبل 13 سالہ لڑکی (ک) سے جنسی زیادتی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عامر کو تھانہ کینٹ پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

    خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی، ہراسگی اور تشدد وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے،

    ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال کاکہنا تھاکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • اوچ شریف: گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    اوچ شریف: گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار ( حبیب خان) گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اوچ شریف کے نواحی موضع بختیاری میں گرینڈر سے لوہا کاٹتنے کے دوران بلیڈ ٹوٹ کر 40 سالہ عبد الحمید مستری کے سینے پر جا لگا گرینڈر بلیڈ لگنے سے 40سالہ عبد الحمید موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

    مستری عبد الحمید کی اچانک موت واقع ہونے پر گھر میں ماتم برپا ہو گیا اورعلاقہ میں سوگ کا موحول ہوگیا.

  • اوچ شریف: شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ,نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک

    اوچ شریف: شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ,نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے انکا نماز جنازہ سر سید ہائر سیکنڈری سکول اوچ شریف کے گراؤنڈ میں ادا کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے رہائشی شہزاد خان شکرانی کے والد کا انتقالہوگیا ہے،انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،

    نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی صحافتی شخصیات مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی سائیں مخدومزادہ سید موسیٰ گیلانی مخدومزادہ سید عیسیٰ سلیمان گیلانی حبیب خان ارشاد احمد شاد امتیاز احمد ملک یعقوب ککس صدیق خان بختیاری سمیت کثیر تعداد میں دیگر شہریوں نے شرکت کی

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مخدوم سید احمر رضا گیلانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی

  • اوچ شریف: چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    اوچ شریف: چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ میں گشت پر مامور سکواڈ ایک اہلکار پر نا معلوم افرادکی فائرنگ سےنسٹیبل زخمی ، محمد وسیم نامی کانسٹیبل کو فائر پیٹ اور بازو پر لگے، ریسکیو زرائع

    زخمی پولیس اہلکارکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت خطرہ سے باہر جبکہ ملزم فرار ہوگیا،

  • اوچ شریف:لاکھوں کی آبادی،تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم

    اوچ شریف:لاکھوں کی آبادی،تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان) لاکھوں نفوس پر آباد تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم، فوت شدگان کے لواحقین اور نماز جنازہ پڑھنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ، احاطہ مسجد حضرت محبوب سبحانی حضرت جلال الدین سرخ پوش میں بھی جگہ تنگ اور پارکنگ مسائل ، بوائز ہائی سکول اکثر اوقات بند، انتظامیہ کی جانب سے سکول گراؤنڈ اور مسجد کو تالہ ہونے کے باعث جنازہ پڑھنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ارباب اختیار سے چار دیواری کے ساتھ سرکاری جگہ پر جنازہ گاہ ، شیڈ اور وضو خانہ بنانے کا عوامی مطالبہ ۔

    تفصیل کے مطابق قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں جنازہ گاہ نہ ہونے سے فوت شدگان کے لواحقین اور نماز جنازہ پڑھنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جنازہ گاہ نہ ہونے سے دربار حضرت محبوب سبحانی حضرت جلال الدین سرخ پوش رحمۃ اللہ علیہ سے ملحق مسجد کے احاطہ میں نماز جنازہ پڑھائی جاتی ہے، جہاں پر جگہ کم ہے جبکہ تنگ گلیوں اور پارکنگ مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے

    جس سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور مجبوری میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے سبزہ زار گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں اکثر اوقات انتظامیہ کی جانب سے اسکول گیٹ اور مسجد کو تالا ہونے کے باعث شہری وہاں پر بھی نماز جنازہ ادا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں

    جس کی وجہ سے شہریان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے شہر میں چار دیواری کے ساتھ سرکاری جگہ پر جنازہ گاہ ، شیڈ اور وضو خانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:نامور سیاسی وسماجی کارکن رانا وحید بٹا کی صاحبزادی کی شادی رانا عمیر سے انجام پائی

    سیالکوٹ:نامور سیاسی وسماجی کارکن رانا وحید بٹا کی صاحبزادی کی شادی رانا عمیر سے انجام پائی

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ ) ک شہر اقبال کے نامور سیاسی، سماجی کارکن رانا وحید بٹا کی صاحبزادی کی شادی ڈاکٹر رانا شاہد کے صاحب زادے رانا عمیر سے انجام پائی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور شہر اقبال کی سیاسی، سماجی، صحافی برادری اور کاروباری شخصیات سمیت ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی نے خصوصی شرکت کی۔

    سیالکوٹ کی ایک نجی مارکی میں ہونے والی اس شادی پر آنے والی بارات کا رانا وحید سلہریاں ، رانا علی فیاض ، رانا عمر شہروز ، رانا فیاض سلہریاں، رانا وہاب سلہریاں اور عامر حسین جٹ کے علاؤ رانا برادری آف چھاؤنی سلہریاں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور باراتیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر انتہائی شاندار استقبال کیا

    شادی کی تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کو عمدہ اور لذیذ پکوان پیش کیے گئے۔

    چوہدری طارق سبحانی سمیت اس شادی میں آنے والے معزز مہمانوں نے رانا وحید سلہریاں کی صاحبزادی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔