Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: ریسکیو 1122نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ: ریسکیو 1122نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 20857کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 4964 ایمرجنسی کالز ہیں۔

    11941غیر متعلقہ اورمس کالز، 3905 معلوماتی،29رونگ کالزاور 18فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب160کالز فی دن ہے۔4964 ایمرجنسیز میں 994روڈ ٹریفک حادثات، 3353میڈیکل، 97آگ لگنے کے واقعات،173کرائم اور347متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1090افراد متاثر ہوئے جن میں 08 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ588 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور494متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 97واقعات ہوئے جن میں 17کمرشل ایریا،20رہایشی علاقے اور 60واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (22)،گیس لیکج(03)، نامعلوم (01)، دیگر(11)، کچن (02) اور لاپرواہی (58) بنی۔

    ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ155 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے 2185ایمرجنسیز پر3.79 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2139 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 398مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 159مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ239افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

  • سیالکوٹ :خاتون کااشتہاری،ریکارڈیافتہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کیلئے ہراساں کرنے اور جھوٹےہتھکنڈے  کااستعمال

    سیالکوٹ :خاتون کااشتہاری،ریکارڈیافتہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کیلئے ہراساں کرنے اور جھوٹےہتھکنڈے کااستعمال

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ سبزپیر، خاتون کا اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کیلئے، ہراساں کرنے اور جھوٹے ہتھکنڈے کا استعمال.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سبیز پیر کے علاقہ چک لالہ میں اشتہاری، ریکارڈ یافتہ اور نامزد ایف آئی آر ملزم خالد پرویز عرف پپو ولد محمد صدیق سکنہ چک لالہ جو 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ کی گرفتاری کے سلسلہ پر مقامی پولیس کا ریڈ. ملزم کا پولیس پارٹی کو دیکھ کر روپوش۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے لیے خاتون نے سوشل میڈیا پر پولیس کو ہراساں کرنے اور جھوٹے ہتھکنڈے کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹ پر مبنی ویڈیو وائرل کی۔

    جو بعد از تحقیقات اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہیں

  • سیالکوٹ : پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی

    سیالکوٹ : پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاهد ریاض سے) پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی میں ضلعی سطح پر فیصل عباس نے پہلی،حمزہ کامران نے دوسری اور حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ،

    مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ،

    ڈائریکٹر گوجرانولہ آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی، سیالکوٹ ٹورازم ڈویلپمنٹ فورم کے مرزا عبد الشکور بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق موسیقی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ضلعی سطح پر مقابلے میں درجنوں نوجوان گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور حاضرین سے داد سمیٹی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

    انہوں نے پہلے مقابلہ موسیقی کے انعقاد پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کی ٹیم کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سیالکوٹ میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

  • تنگوانی:دو برادیوں میں دشمنی کے خاتمہ کیلئے مصالحاتی کوششیں جاری

    تنگوانی:دو برادیوں میں دشمنی کے خاتمہ کیلئے مصالحاتی کوششیں جاری

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ ) تنگوانی کےقریب گاوں جیئل نوناری میں نوناری اور ملک قبیلے کی دو گروپوں میں پرانے جھگڑے کو ختم کرنے کے لئے ایک قافلہ صلح کرنے کے لیے دونوں گروپوں کے پاس پہنچ کر صلح کرنے کی اپیل کی ہے

    یہ قافلہ قوم پرست،مذہبی جماعتیں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور اساتذہ پر مشتمل تھا

    جس میں استاد سمون خان ملک،استاد نیاز احمد کوسو، استاد نور خان بکرا نی،صدر پریس کلب عطا الرحمان ملک اور معززین برکت علی بجارانی،یوسی چیئرمین نور اللہ خان کوسو، جے یو آئی کے رہنما مولوی محمد صلاح ملک ، رحمدل لاشاری، مولانا شاہمور بکرانی،سہراب ملک اور دوسرے رہنماؤں شامل تھے

    جبکہ دونوں قبائل کے بڑوں نے سیاسی رہنماؤں،اساتذہ اور معززین کو شرف بخشتے ہوئےکہا کہ ہم آپس میں مل بیٹھ کر کے فیصلہ کرین گے
    اور مزید یقین دہائی کروائی ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے پر کوئی زیارتی نہیں کریں گے

    یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ان دونوں قبائل کے گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا اس جھگڑ میں تین عورتوں ک سمیت 12 افراد زخمی ہوئے تھے.

  • سیالکوٹ :شہری کااغواء کے بعد قتل ،بہنوئی، ہمزلف اور بیوی قاتل نکلے

    سیالکوٹ :شہری کااغواء کے بعد قتل ،بہنوئی، ہمزلف اور بیوی قاتل نکلے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)شہری کو اغواء کے بعد قتل کی واردات کا ڈراپ سین،بہنوئی، ہمزلف اور بیوی قاتل نکلے، نعش برآمد، تفیش جاری۔

    تفصیلات، کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ فتح پور میں مسمی رمضان نے درخواست دی کہ اس کے 27 سالہ بھائی ناصر علی کو اس کی بیوی ناصرہ بی بی نے اپنے بھائی، بہن اور بہنوئی سے مل کر قتل کرنے کی نیت سے اغواء کر لیا ہے. جس پر فوری طور پر اغواء کا مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لائی گئی.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہری ناصر علی کے اغواء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں. جس پر ڈی ایس پی پسرور سرفراز احمد رانجھا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انسپکٹر غازی عرفان اشرف پر مشتمیل ٹیم تشکیل دی گئیں،

    پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقے سے تفتیش عمل میں لا تےہوے گھر کی سیڑھیوں کے نیچے چھپائی گئی مقتول کی نعش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جو نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. قتل کی بابت مزید تفتیش جاری ہے.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    مزید ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو اس کارکردگی پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے نامور وکیل محمد شہزاد کھاکھی کی عیادت کی

    تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالےلیگی رہنماء محمد اکمل کھاکھی کے بھائی نامور وکیل محمد شہزادکھاکھی ایڈووکیٹ کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،

    خیریت دریافت کی اور دعائے خیر کی اس موقع پر مخدوم سید عامر علی شاہ نے پیرا میڈیکل سٹاف کو زخمی وکیل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں

    عیادت کرنیوالوں میں شیخ عزیز الرحمان صدر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ خالد محمود رانجھا و دیگر دوست و احباب ہمراہ تھے .

  • وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار )وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ کیا،ریجنل دفترمیں وفاقی محکموں اور ا داروں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں میاں محمد شفیع، ایڈوائزر(انچارج)، ,شاہد لطیف خاں، ایڈوائزر، محمد واصف سلیم، اسسٹنٹ ایڈوائزر گیپکو، سوئی گیس، ای او بی آئی، نادرا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان پوسٹ آفس، پاکستان ریلوے، ایف آئی اے، ایس ایل آئی سی پی سیالکوٹ، پاسپورٹ، یوٹیلیٹی سٹور ، اسٹیٹ لائف آفس کے نمائندوں کی شرکت ۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ اجلاس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمے/ ادارے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ میں آتے ہیں جن کی کارکردگی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جاتا ہے۔گزشتہ سال 0.2 ملین سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں سے 15000 بیرون ملک مقیم شہریوں سے متعلق ہیں

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے بلوں سے متعلق ہیں۔ شکایات میں تقریباً24 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ محتسب آفس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ وفاقی محتسب کا ادارہ 60دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہے،محکمہ شکایات پر 75فیصد عملدرآمد کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔گزشتہ سال کے الیکٹرک اور دیگر یوٹیلیٹی ڈیپارٹمنٹس سے متعلق تقریبا ایک لاکھ 94ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 700سے 800درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ دیا جاتا ہے ۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ عوامی اعتماد میں اضافے کی وجہ سے محتسب آفس میں عوامی شکایات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محتسب کا ادارہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہےاورعوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ محتسب کے علاقائی دفاتر کے قیام سے عوام کو ادارے تک باآسانی رسائی میں مدد ملی ہے اور وہ اپنی شکایات حل کروا رہے ہیں۔

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائٹیڈپارٹی کااحتجاج

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائٹیڈپارٹی کااحتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کی خلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کی جانب سے احتجاج اورٹائر نذر آتش انڈس ہائی وے بلاک، ٹریفک معطل.

    میہڑمیں برھتی ہوئی بدامنی اور نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائیٹیڈپارٹی کی جانب سے آبادگار کنوینر سکندر سوڈھر اور دیگر کی قیادت میں تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے بلاک کرکے ٹائرنذر آتش کئے اور سخت نعرے بازی کی گئی

    دھرنے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا مظاہرین نے کہاکہ بدامنی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں،پولیس انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے

    امن امان مکمل بحال کروایا جائے اور نہروں کی صفائی کرواکر زرعی پانی کی قلت کو ختم کیا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • ننکانہ :اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ  تعینات نہ ہو سکا

    ننکانہ :اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا

    سی ای او ہیلتھ نہ ہونے کے باعث محکمہ صحت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی، قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ بطور ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال میں فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے ،سی ای او کا اضافی چارج دیکر ضلعی محکمہ صحت کو تباہی کی طرف دھکیل دیاگیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر, سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

    ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور مسائل ہیں کہ ان میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سی ای او ہیلتھ کی 60 روز گزر جانے کے باوجود تعیناتی کا نہ ہونا ہے دو ماہ قبل 30 مارچ کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کے اپریشن تھیٹر کی دوران اپریشن ویڈیو وائرل ہونےکے باعث تبدیل کر دیا گیا تھا

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی فلتھ ڈپو بن گئی،رہائشی ملازمین مشکلات کاشکار

    قائم مقام چارننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیا

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ ،لیڈی ڈاکٹرزکی من مانیاں،خواتین مریض رُل گئیں

    ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کو دیا گیا تھا دو ماہ گزر جانے کے باوجود مستقیل طور پر سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا ہے جس کے باعث ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کارکردگی کا گراف کم ہو رہا ہےجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال فرائض کی ادائیگی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے,

    صوبائی سیکرٹری علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور زید بن مقصود ,ڈپٹی کمثنر چوہدری محمد ارشد کو چاہیے کہ فوری طورپر سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب میں تعینات کیا جاۓ.

  • گو جرہ :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں علاج فری کے دعویٰ ٹھس،مریض رل گئے

    گو جرہ :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں علاج فری کے دعویٰ ٹھس،مریض رل گئے

    گوجرہ،نا مہ نگار با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں علاج فری کے دعویٰ پر گو جرہ میں عمل درآمد نہ ہو سکا۔گورنمنٹ آئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ میں ڈائیلاسزکے مریض رلنے لگے۔استعمال ہو نے والی میڈیسن بازار سے منگوائی جانے لگی۔بازار سے میڈیسن خریدکر نے والے مریض ذلیل وخوارہونے لگے۔ تگڑی سفارش رکھنے والوں کوڈائیلاسزکی سہولیات فراہم ہو نے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق جو مریض گردوں کے مہلک امراض میں مبتلاہیں ہسپتال میں ڈائیلاسز کروانے کیلئے آتے ہیں انکو بازار سے ادویات وغیرہ لانے کے لیے کہا جاتا ہے۔جبکہ تگڑی سفارش والے مریضوں کوسہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے سفارش نہ رکھنے والے غریب مریض اور ان کے لواحقین دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال میں گوجرہ میں ڈائیلاسزکی فری سروس کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو موت کے منہ سے بچایا جائے اور علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایاجائے۔