Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: میپکو حکام کی نااہلی، جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل

    اوچ شریف: میپکو حکام کی نااہلی، جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف میں میپکو حکام کی نااہلی، جابجا جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل، کھمبوں پر لگے بجلی کے ان گنت میٹر صارفین کے لئے وبال جان بن گئے،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں میپکو حکام کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث جابجا جھولتی تاریں شہریوں کے لیے موت کے پھندوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جب کہ کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹر اور تاروں کے گچھے بھی صارفین کے لیے وبال جان اور اذیت کا سبب بن کر رہ گئے ہیں،

    شہریوں نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جھولتی تاروں اور کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹروں کے باعث کئی نقصانات ہو چکے ہیں، ایک میٹر جل جائے تو اس کے اردگرد لگے میٹر بھی متاثر ہوتے ہیں، جس کا بھاری مالی نقصان صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ دفتروں کا طواف علیحدہ کرنا پڑتا ہے،

    شہریوں کاکہنا ہے کہ متعدد بار میپکو حکام کو شکایات درج کرانے کے بعد بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

  • اوچ شریف:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان داروں کو بھاری جرمانے،ریڑھیوں کے ٹائرکاٹ ڈالے

    اوچ شریف:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان داروں کو بھاری جرمانے،ریڑھیوں کے ٹائرکاٹ ڈالے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف اپریشن، دکان داروں کو بھاری جرمانے، قبضے میں لی جانے والی درجنوں ریڑھیوں کے ٹائروں پر ”کاتیاں ” چلا دیں،

    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فیصل احمد کے زیرنگرانی میونسپلٹی عملے نے الشمس چوک، مین بازار، خیر پور ڈاہا روڈ اور عباسیہ روڈپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکان داروں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور برلب سڑک پر موجود سامان بھی تحویل میں لے لیا،

    آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی اور خریداری کے لیے بازار آنے والی خواتین و دیگر راہگیروں کے پیدل چلنے میں رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بننے والے درجنوں ریڑھیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا،

    اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے بار بار وارننگ دینے اور تجاوزات ختم نہ کرنے والے عادی ریڑھی بانوں کی ریڑھیوں کے ٹائرز ٹیوب چھریوں سے کاٹ کر ناکارہ بنا دیے گئے،

    اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے ریڑھی بانوں اور دکان داروں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہر بار وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متعدد بار تجاوزات ختم کرنے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن ریڑھی بان اور دکان دار حضرات قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

    انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر اوچ شریف سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور شہر کی اصل خوبصورتی کو ہر صورت بحال کریں گے۔

    دریں اثناء ریڑھی بانوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم غریب لوگ روزانہ کرائے پر ریڑھیاں لے کر شدید گرمی میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے بھی کئی بار جرمانے ادا کر چکے ہیں اور اپنے کنڈے بھی ضبط کرا چکے ہیں۔ دھوپ میں پڑے پڑے سارا سامان خراب ہو جاتا ہے، ٹائروں کو ناکارہ کر دینے سے ہم ریڑھی مالکان کو معاوضہ کہاں سے اور کیسے ادا کریں گے؟

  • ڈیرہ غازیخان: جرائم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا ،ڈی پی او سید علی

    ڈیرہ غازیخان: جرائم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا ،ڈی پی او سید علی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے جراٸم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی نے میڈیا سے تعارفی میٹنگ کے دوران کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور غریب کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے اور میں ہر غریب آدمی کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ ڈی پی او سید علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیح ہے

    کسی اچھے اور نیک کام کے لۓ میرے دروازے عوام الناس کے لۓ ہر وقت کھلے ہیں عوام الناس کے تحفظ کے لۓ جس حد تک ممکن ہو گا ڈسٹرکٹ پولیس میری نگرانی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرۓ گی۔

    اس موقع پر تمام صحافیوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پورا میڈیا جرائم کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لۓ پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ میڈیا اپنا POSITIVE کردار ادا کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

  • سیالکوٹ: ممکنہ سیلاب، ریسکیو1122 کی  ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موک ایکسرسائز

    سیالکوٹ: ممکنہ سیلاب، ریسکیو1122 کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موک ایکسرسائز

    سیالکوٹ: ( باغی ٹی وی بیوروچیف شاهد ریاض سے) ریسکیو1122نے ساہووالہ کے مقام پر بی آر بی نہر میں سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر فرضی مشق کا انعقاد کیا

    ریسکیو ترجمان کے مطابق سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں ساہووالہ کے مقام پر بی آر بی نہر پہ سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمنشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختیار، DDMC کیوان حسن، تحصیلدار سمبڑیال سرفراز چیمہ نے سیلابی صورت حال کی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے علاوہ فرضی مشقوں میں ضلع کے دوسرے اداروں جن میں سول ڈیفنس، واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار، محکمہ لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، اورRoze ویلفیئر سے چیمپئین کلین گرین پاکستان اشفاق نظر، سوشل ورکرز مرزا عبدالشکور، میاں اعجاز انجم اور سرفراز نواز، ینگ بلڈ آرگینائزیشن ڈسکہ نے حصہ لیا اور سیلاب سے نمبر آزما ہونے والے آلات و تیاریوں کے حوالے سے کیمپس لگائے۔

    ریسکیو 1122 نے مشق کے دوران سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا، ڈوبتے شخص کو بچانے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر سر پرستی ریسکیو سکاوٹس کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے ریسکیو آلات کے سٹالز کا جائزہ بھی لیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید ااقبال نے اے ڈی سی ایف اینڈ پی کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو کی تیایوں کے بارے میں بریف کیا۔ اے ڈی سی نے ریسکیو و دیگر اداروں کی مکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ:کیڈٹ کالج پسرور میں ایسا ماحول بنایا جائے گا جس میں کیڈٹس کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ حاصل ہو۔کمشنر گوجرانوالہ

    سیالکوٹ:کیڈٹ کالج پسرور میں ایسا ماحول بنایا جائے گا جس میں کیڈٹس کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ حاصل ہو۔کمشنر گوجرانوالہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پسرور کیڈٹ کالج کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنایا جائے گا، زیر تعلیم کیڈٹس کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار اور شخصیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ناصرف وہ عملی زندگی میں کامیاب ہوں بلکہ معاشرے کے مفید شہری بنے۔

    یہ بات انہوں نے پسرور کیڈٹ کالج کی 17 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، پرنسپل کرنل ریٹائرڈ جاوید علیم، لیفٹیننٹ کرنل عدنان، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج اور اسسٹنٹ پروفیسر عذرا اکرم بھی موجود تھی۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ 159 ایکڑ رقبہ پر محیط پسرور کیڈٹ کالج تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم بچوں کو آئی ٹی، سپورٹس ، جم سمیت میس کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ ان کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جاسکے، اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے کورسسز کروائے جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پسرور میں ایسا ماحول بنایا جائے گا جس میں کیڈٹس کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ حاصل ہو۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے پرنسپل پسرور کیڈٹ کالج کی جانب سے نئے اکیڈمک اور ہم نصابی پروگرام کے اجراء پر سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج پسرور میں زیر تعلیم ہر بچہ ادارے کیلئے نیک نامی کا باعث بنے اور اپنے والدین کیلئے فخر بن سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے منصوبہ بنا کر دیں جس پر کام کروایا جائے گا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ادارے کی بہتری کیلئے اپنا ایکٹیو رول ادا کریں۔

    پرنسپل کیڈٹ کالج نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو کیڈٹ کالج کی ایچیویمنٹ، مستقبل کے ٹارگٹس اور درپیش چیلنجز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نے کیڈٹ کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

  • اوچشریف: خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    اوچشریف: خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع مانجھی والی میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ہے اس متعدی بیماری اب تک کئی بچے مبتلا ہوچکے ہیں ،خسرہ کے باعث دو سال کا بچہ حسن رضا جاں بحق ہو گیا مزید بچوں کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے ،علاقہ میں خطرناک جان لیوا بیماری سے والدین شدید پریشان ہیں

    خسرہ سے متعلق جب ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرسے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بیماری کی ابتدائی علامات جیسے بخار، کھانسی، ناک بہنا اور آشوب چشم کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا اور مریض ہسپتالوں میں صرف اس وقت آتے ہیں جب علامات سنگین ہوجاتی ہیں۔

    ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے والدین کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں، اگر پہلے سے ویکسین لگواچکے ہیں تو یقینی بنائیں کہ ان کے قریبی لوگ بھی ویکسین لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خسرہ میں پیچیدگیاں خود وائرل انفیکشن یا سیکنڈری بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہیں جو کہ بہت خطرناک ہے۔

    ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے بتایا کہ خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازیخان:علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا ،مریضوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑ ے گی،

    جس سے روزانہ سینکڑوں افراد استعفادہ کرسکیں گے یہ بات علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے ُپروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کے ہمراہ ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں عرصہ دراز سے سی ٹی سکین خراب تھی بڑی محنت اور کوششوں سے نئی مشین نصب ہوئی ہے

    زخمی مریضوں کو ہسپتا ل کے آوٹ ڈور جانا پڑتا تھا اب ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین علاج معالجہ کے سلسلے میں ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تشخیصی سہولیات بھی معاون ثابت ہو گی

    اس سے پہلے ہسپتال کے آوٹ ڈورمیں 128 سلائسز (Slices) مشین کام کر رہی تھی وہ بھی بدستور فعال رہے گی شعبہ ریڈیالوجی کی طرف سے ایکسرے‘ الٹراساونڈ‘ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ سے اس خطہ کے علاوہ ملحقہ صوبوں کے عوام بھی استفادہ کر رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر سرجن رضوان انور،ڈاکٹر راشد رسول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

  • ننکانہ:پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے عرس کی تقریبات شروع

    ننکانہ:پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے عرس کی تقریبات شروع

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی رحمہ اللہ اور پیر سید شاہد حسین ترمذی رحمہ اللہ کے عرس کی تقریبات شروع ،دو روز تقریبات میں معروف اسلامی سکالر حافظہ سحر عنبرین اور پروفیسر غلام شبیر جامی خطاب کریں گےدو روزہ تقریبات میں ملک بھر سے مریدین اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی

    پاک وہند کے معروف روحانی بزرگ پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی قلندر کے سالانہ عرس کی دو روز تقریبات اج سے زیر سرپرستی سید شبیر حسین شاہ ترمذی ,منتظم اعلی سید مجاھد حسین ترمذی ,زیر نگرانی سید صاحبزادہ حسن رضا ترمذی اور سجادہ نشین پیر سید زاھد حسین ترمذی شروع ہوں گی ,دو روز تقریبات کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز فجر قرآن خوانی سے ہوگا اور دربار شریف کو غسل دیا جاۓ گا جس کے بعد محفل میلاد مصطفی ﷺ براۓ خواتین منعقد ہو گی جس میں معروف اسلامک سکالر حافظہ سحر عنبرین ناظمہ دعوت وتربیت منہاج القرآن پاکستان خطاب فرمائیں گی . 6جون بروز جمعرات بعد از نماز ظہر شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری عظم اسلامی سکالر پروفیسر غلام شبیر جامی خطاب کریں گے جس کے بعد ازنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی جس میں ملک پاکستان کے ناموردرباری قوال شمس الدین خان چشتی ہمنوا اور زمان راحت علی خان ہمنوا کلام پیش کریں گے ,

    دو روزہ تقریبات میں صاحبزادگان سید احمد رضا ترمذی ,سید منیب علی ترمذی ,سید موسی رضا ترمذی ,سید محمد عبد اللہ مجاہد ترمذی ,سید احمد بلال, سید طلحہ شاہد ترمذی ,سید محمد علی سجاد ترمزی ,سید محمد مصطفے شاہد ترمذی,سید عبدالرحمن ,سید عبدالرافع ترمذی,سید مہدی حسن ترمذی اور سید ولی حسن ترمذی سمیت ملک بھرسےمریدین ,عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی

  • اوچ شریف :چار اور پانچ جون کی درمیانی شب عوام پر بھاری،ڈاکوؤں کاراج

    اوچ شریف :چار اور پانچ جون کی درمیانی شب عوام پر بھاری،ڈاکوؤں کاراج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) چار اور پانچ جون کی درمیانی شب ضلع بہاول پور کے عوام پر بھاری گزری، احمد پور شرقیہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ نوجوان پر ڈاکوؤں کی فائرنگ دوسرے کو بٹ مارے گئے، نیو سبزی منڈی بہاول پور ایریا میں ڈاکوؤں نے کلینک پر آ کر ڈاکٹر کی ٹانگ پر گولی مار کر نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے، پولیس ضابطہ کی کارروائی میں مصروف،

    ریسکیو 1122 سٹاف نے زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کر دیا، شہریوں کا ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور پولیس گشت کو مؤثر بنانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوکی موڑ تحصیل احمد پور شرقیہ میں چار جون کی رات تقریباً سوا دس بجے موٹر سائیکل سوار جہانگیر ولد غوث بخش بعمری 28 سال، سکنہ موضع فیض پور احمد پور شرقیہ کو موٹر سائیکل کی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کولہوں پر گولی مار دی جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد مرید خان بعمری 33 سال، سکنہ موضع نوشہرہ احمد پور شرقیہ کو سر میں بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

    تاہم دوسرے واقعہ میں نیو سبزی منڈی بہاول پور کے علاقہ میں پانچ جون رات ساڑھے بارہ بجے (Early) ڈاکٹر شوکت مامون ولد محمد شفیع بعمری 63 سال، کے کلینک المامون پر کچھ نا معلوم لوگ آئے اور انہوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور جاتے ہوئے ڈاکٹر کے بائیں پاؤں کے کولہوں کے جائنٹ پر گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تاہم اطلاع پر متعلقہ پولیس نے اپنے اپنے علاقوں کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 سٹاف نے دونوں علاقوں سے مضروبین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے متعلقہ ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع بھر میں پولیس گشت کو مزید فعال اور مربوط و مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بن سکے۔

  • پنجاب حکومت نے 60 روز بعد ڈاکٹر قربان علی کو ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ تعینات کر دیا

    پنجاب حکومت نے 60 روز بعد ڈاکٹر قربان علی کو ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ تعینات کر دیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیاصوباٸی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر, سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مستقیل سی ای او ہیلتھ تعینات کرنے کا مطالبہ

    ننکانہ صاحب پنجاب حکومت نے ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب میں تقریبا 63 روز گزرجانے کے بعد ڈاکڑ قربان علی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد کو بطورایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب کا چارج بھی دے دیا ہے ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے 30 مارچ کے بعد ڈاکٹر قربان علی دوسرے ایم ایس ہیں جن کو بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے

    ان سےقبل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ کا چارج دیا گیا تھا, اس وقت محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب میں بطور مستقیل سی ای او ہیلتھ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ محکمہ اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور مسائل ہیں کہ ان میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ,

    ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے اور کارکردگی کا گراف کم ہو رہا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ قاٸم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ فراٸض کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا,

    محکمہ صحت ننکانہ صاحب کی تمام تنظیموں نے سیکرٹری پنجاب ہیلتھ علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور زید بن مقصود ,ڈپٹی کمثنر چوہدری محمد ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مسقیل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا جاۓ