Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جھل مگسی:زمین کاتنازعہ،فائرنگ،جنگ بندی کے لیے جانے والا شخص جاں بحق

    جھل مگسی:زمین کاتنازعہ،فائرنگ،جنگ بندی کے لیے جانے والا شخص جاں بحق

    جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)زمین کاتنازعہ،فائرنگ،جنگ بندی کے لیے جانے والا شخص جاں بحق

    لیویز فورس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے موضع کرمانی سب تحصیل میر پور جویہ اور چاندرامہ قبائل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ جاری ہے

    دو نوں گروہوں کی جنگ بندی کے لیے جانے والا شخص محمد حیات ولد دوست محمد وزدانی مگسی سکنہ گوٹھ مولوی سب تحصیل میر پور جاں بحق ہو گیا ہے

    لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جسکی

  • اوکاڑہ: پرنسپل گورنمنٹ ستلج گرلز سکول میڈم آسیہ ابرار کی ریٹائرمنٹ، پروقار تقریب کا انعقادہوا

    اوکاڑہ: پرنسپل گورنمنٹ ستلج گرلز سکول میڈم آسیہ ابرار کی ریٹائرمنٹ، پروقار تقریب کا انعقادہوا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر پرنسپل گورنمنٹ ستلج گرلز سکول میڈم آسیہ ابرار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ۔

    تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا سمیت محکمہ ایجوکیشن کے افسران و ساتذہ کی شرکت ۔

    سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا نے پرنسپل میڈم آسیہ ابرار کو کامیاب سروس مکمل کرنے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے آئندہ زندگی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ عمدہ خدمات کے اعتراف میں پرنسپل میڈم آسیہ ابرار کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور دیگر تحاءف پیش کئے گئے ۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا سرکاری ملازمت سے با عزت اور کامیاب ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے محنتی اور فرض شناس اساتذہ ہمارے ادارے کا بے مثال اثاثہ ہیں ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لئے اللہ کا انعام اور اس کی محنت کا بہترین صلہ ہے

    انہوں نے کہا کہ میڈم آسیہ ابرار کی ادارے کی ترقی و نیک نامی اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

  • گوجرخان :اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گوجرخان :اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگارشیخ ساجد قیوم ) اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ستائسویں شب اعتکاف میں بیٹھا 27سالہ نوجوان جامع مسجد القاسم جھنڈا گوجرخان میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا

    نوجوان معتکف زاہد خان حیات سر روڈ گوجرخان میں نان بائی کا کام کرتا تھا، متوفی جھنڈا گوجرخان کارہائشی تھا،

  • سیالکوٹ:ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔

    سیالکوٹ:ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔ عید تعطیلات کے دوران تمام ریسکیورز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری، چھٹیاں منسوخ۔ انجینئر نوید اقبال

    ریسکیو ترجمان سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم، انچارج عرفان یعقوب کے علاوہ ریسکیو سیفٹی آفیسرز تحصیل انچارج پسرور محمد احسان، سمیع اللہ گوندل، ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اورتمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کیا گیا۔ ریسکیو1122تمام اہم مقامات، مساجد و عید گاہوں پر میڈیکل کوریج مہیا کرے گا۔ چاند رات کو بھی ایمرجنسی گاڑیوں کے اہم اور رش والے مقامات پر ریسکیو کی پوائنٹس بنائیں جائیں گے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز ہو سکے۔

    ریسکیو محافظین بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجعوہ کی قیادت مین ہائی الرٹ رہیں گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز عید تعطیلات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں گے۔

    مزید براں انہوں نے تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے تمام ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں رسپانس کے لیے تیار رہنی چاہیے گاڑیوں کے اندر اداویات وافر مقدار میں موجود ہوں اور اگر کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسلۂ درپیش ہو تو تو فورا آگاہ کریں۔

  • سیالکوٹ : وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ

    سیالکوٹ : وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض بیوروچیف)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ،
    سیالکوٹ سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام اور ساہیوال سے ممبر ملک ارشد کی شرکت،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی سی آئی آئی پی ایم حمزہ سالک کی پروگرام کے تحت منصوبوں پر بریفنگ دی،

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ایشین بینک ساہیوال اور سیالکوٹ میں میونسپل خدمات کیلئے تعاون کر رہا ہے،
    ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے فیز ون کیلئے 250 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کی ہے، محکمہ بلدیات اور پی ایم یو منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں، درمیانے اور چھوٹے شہروں کے مسائل زیادہ تکلیف دہ ہیں،پنجاب حکومت سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم اور پارکوں کے قیام پر کام کر رہی ہے،

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سیالکوٹ اور ساہیوال میں پی آئی سی آئی آئی پی نے ماڈل پراجیکٹ شروع کئے، دونوں شہروں میں سالڈ ویسٹ سمیت تمام میونسپل خدمات پی آئی سی آئی آئی پی مہیا کرے گا،منصوبے کے تحت سیالکوٹ اور ساہیوال میں ادارہ جاتی سپورٹ یقینی بنائیں گے،

    ان کا کہنا تھا کہ میونسپل خدمات سے متعلق اداروں کی استعدادکار بھی بڑھائی جائے گی،وزیر بلدیات کی مقامی کمیونٹی بالخصوص عوامی نمائندوں کو پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت،کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی کے بغیر اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے،

    وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں دیگر درمیانے شہروں کو اے ڈی پی پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف شہروں، دیہات کے لئے یکساں سکیموں کا آغاز چاہتی ہیں، دیہی آبادی بھی شہری خدمات کی برابر کی حقدار ہے، پی آئی سی آئی آئی پی کے ماڈل پراجیکٹ کے تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے،

    وزیر بلدیات کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ٹائم فریم کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

  • سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

    سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ چودھری شکیل احمد نے بیت المال حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔

    ضلعی چیئرمین بیت المال نے کہا ہے کہ بیت المال کمیٹی مستحقین کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور امداد کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی شفاف طریقے سے سیکروٹنی کرکے حقدار داروں تک ان کا حق پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، وائس چیئرمین ملک احسن اور ممبران بیت المال کمیٹی بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ : رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا

    سیالکوٹ : رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے سینئر ڈاکٹر طاہر اقبال چیمہ، ڈاکٹر فیصل بشیر، ڈاکٹر محمد عدنان کے ہمراہ کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پرضلع سیالکوٹ کے سینیئر میڈیکل پریکٹیشنر اور آفیشلز نے شرکت کی، ایم پی اے چودھری نوید اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس ضمن میں نجی شعبہ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں جنہیں حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    پنجاب ہیلتھ کارڈ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کی عملی مثال ہے جس کو عوام کے حق میں سود مند بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کیا جارہی ہے۔

    ڈاکٹر محمد عدنان نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور ڈپٹی سپیکر کےپی اسمبلی ثریا بی بی کی چترال آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا

    نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور ڈپٹی سپیکر کےپی اسمبلی ثریا بی بی کی چترال آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) چترال سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور ضلع اپر چترال سے رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی جو خیبر پختون خواہ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر بھی ہے ان کی چترال آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لواری ٹنل جاکر ان کا استقبال کیا او ران کو قافلے کی شکل میں چترال لایاگیا۔ اس دوران زیارت، عشریت، دروش، سید آباد ، بروز، چمرکن اور چترال شہر میں جگہ جگہ کارکنان ان کے انتظار میں کھڑے تھے اور ان کی آمد پر ان کے گلے میں ہار ڈالتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہتے رہے۔ چمرکن میں دو ننھی پریوں نے جو سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ کی بیٹیاں ہیں انہوں نے آنے والے پارلیمنٹیرین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔

    دروش میں ایک پلازے کے چھت پر ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی گل نواز خان صدر تحصیل دروش نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ بطور بزرگ سیاست دان ان کو نصیحت بھی کی کہ اقتدار کی یہ کرسی عارضی ہے اگر انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی تووہ دوبارہ بھی کامیاب ہوسکتے ہیں ورنہ عوام پرانے نمائندوں کی طرح ان کو بری طرح مسترد کریں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہویے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں اس عزم کے ساتھ قدم رکھا ہے کہ وہ قوم کی خدمت کرے انہوں نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پسماندہ ضلع بھی ہے اور یہاں پر کوئی کارخانہ، انڈسٹری یا بڑا کاروبار نہیں ہے ۔ ہمارے پاس سیاحت کے کافی ذرائع موجود ہیں اور اگر ہم سیاحت کو فروغ دینے کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھائے تو اس سے اس علاقے کو بھِی ترقی ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ترقی دینے کیلیے سب سے پہلے سڑکوں کو بہتر بنانا ہے مگر بدقسمتی سے چترال کی سڑکوں کی حالت نہایت خراب ہیں ہماری کوشش ہوں گی کہ قومی اسمبلی کے فلور پرچترالی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کیلیے بھر پور انداز میں آواز اٹھائیں گے۔

    انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ مطمئن رہیں اور اپنے علاقے کے جو بھی مسائل ہوں ان کے نوٹس میں ضرور لایا کریں۔ تقریب سے حاجی سلطان، ڈپٹی سپیکر خیبر پحتون خواہ اسمبلی ثریا بی بی اور دیگر نے بھِی اظہار خیال کیا۔

    یہ قافلہ جب چترال پہنچا تو گورنر کاٹیج میں تحصیل چترال کے ناظم شہزادہ امان الرحمان نے ان کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی گی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش وادی کے طلباء میں چار ہزار پودے مفت تقسیم کئے

    کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش وادی کے طلباء میں چار ہزار پودے مفت تقسیم کئے

    چترال ,باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)کے وی ڈی اے نے کیلاش وادی کے طلباء میں چار ہزار پودے مفت تقسیم کئے

    کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت گورنمنٹ ہای سکول برون بمبوریت کے طلباء و طالبات میں مفت پودے تقسیم ہویے۔ اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین مہمان خصوصی تھے۔ اس سلسلے میں ہائی سکول برون میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سکول کے پرنسپل اور دیگر ماہرین نے درختوں اور پودوں کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔

    شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات نے ان کو مفت پودے دیے تھے اور ایک غیر سرکاری ادارے کی تعاون سے یہ پودے طلباء میں مفت تقسیم ہوئے ۔ اس موقع پر ان کو پودوں کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی پر ان کی مثبت اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ اسی سکول میں پچیس سو پودے مفت تقسیم ہوئے۔

    ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈایریکٹر جنرل منہاس الدین نے بتایا کہ اس کے علاوہ انہوں نے سات سو پھل دار پودے بھِی لوگوں میں مفت تقسیم کیے اور مقامی لوگوں کو ان کی اہمیت بھی بتائی تاکہ وہ ان پودوں کو نہ صرف لگائیں بلکہ اس کی آبیاری بھی کریں اور اسے کامیاب کرنے تک ان کا خیال رکھیں۔

    منہا س الدین نے مزید بتایا کہ چترال ایک خشک زون ہے یہاں مون سون کی بارشیں نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اکثر اوقات سیلاب کی صورت میں ہم بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تقریب میں سکول کے بچوں اور اساتذہ کو یہ بات واضح کردی کہ اگر ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تو سیلاب کی نقصان سے اتنا ہی بچ سکتے ہیں کیونکہ یہ پودے بڑے ہوکر جب تناور درخت بنیں گے تو یہ ایک قدرتی چیک ڈیم کا کام کریں گے۔ سیلاب کا پانی جب پہاڑوں سے نیچے اتا ہے تو اس کا رفتار بہت تیز ہوتا ہے مگر یہ درخت ان کی راہ میں رکاوٹ بن کر اس کی رفتار کو کم سے کم کرتے ہیں۔

    سکول کے پرنسپل ثناء اللہ نے بتایا کہ بچے نئے کام کے بہت شوقین ہوتے ہیں ہر کام اپنی مرضی سے کرناچاہتے ہیں اسلئے ہم نے ان کیلئے آج یہ شغل رکھا کہ ان میں مفت دیار کے پودے تقسیم کرکے یہ ان سے لگوائیں گے جب یہ خود ان پودوں کو لگائیں گے تو اسے پانی بھی ڈالتے رہیں گے اوراسکی آبیاری کرتے ہوئے انہیں کامیاب بھی کرائیں گے۔ جبکہ ان کو ہم نے یہ بھی بتادیا کہ ان پودوں اور درختوں کے کتنے فوائد ہیں۔ ان سے ہم پھل، ایندھن، چارہ لیتے ہیں اور اس کے سائے تلے بھی بیٹھتے ہیں۔

    اویس احمد پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ ہم نے چار ہزار سے زیادہ مفت پودے وادی کیلاش میں تقسیم کئے ہیں اور آج کی تقریب میں بچوں کو ان پودوں کی فوائد اور اہمیت پر بھِی بتادی ۔ ایک پودا سال میں ہمیں ستر ہزار روپے سے زیادہ مفت آکسیجن فراہم کرتا ہے اور یہ پودے بڑے ہوکر ہمارے ماحولیات پر نہایت مثبت اثرات ڈالتے ہیں اور چترال کو اس کے ذریعے سر سبز و شاداب اور صاف رکھ سکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں سکول کے بچوں میں مفت پودے بھی تقسیم ہوئے۔

  • سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ شہر اور گردونواح ڈاکووں کے نرغے یی عید کے قریب أتے ہی وارداتوں میں نان سٹاپ أضافہ ہوگیا ہے ،سٹی سرکل پولیس تھانہ کوتوالی کے گنجان آباد علاقے پیرس روڈ سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی ہیٹ ٹرک ہوگئی،

    پہلی ڈکیتی میں ہنڈا 125 پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے حماد سے 4,35200,دوسری ڈکیتی میں حامد سے 384000 دو آئی فون اور ایک اوپو موبائل،تیسری واردات میں سعد سے 80 ہزار روپے اور ویوو موبائل لیکر آسانی سے فرار،شہریوں کی ڈی پی او سے تحفظ کی اپیل ہے