Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:بی آئی ایس پی مرکز پر ڈیوٹی انچارج پولیس اہلکار  نوسر باز خواتین گینگ کا سرغنہ نکلا

    اوچ شریف:بی آئی ایس پی مرکز پر ڈیوٹی انچارج پولیس اہلکار نوسر باز خواتین گینگ کا سرغنہ نکلا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں بی آئی ایس پی کے مختص کردہ مراکز پر ڈیوٹی انچارج
    پولیس اہلکار مرتضی نوسر باز خواتین گینگ کا سرغنہ نکلا، پولیس اہلکار خواتین پر مشتمل گینگ بنا کر مستحق خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم نوسربازی کی وارداتیں شروع کر رکھی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں درجنوں مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ کی مد میں ملنے والے رقم سے محروم کیا جا رہا ہے

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں بی آئی ایس پی کے مختص کردہ مراکز پر فراہم کردہ ڈیوائسز پر مامور ایجنٹس خواتین سے فی کس 1000 روپے بٹور رہیں ہیں، سارا دن لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد خواتین خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگیں، روزہ کی حالت میں دھوپ میں کھڑی خواتین نے ارباب اختیار سے شکایت کی کہ یہاں سنٹر پر چھاؤں کا کوئی مناسب بندوبست نہیں اور عملہ کی بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔

    یہاں پر تعینات پولیس اہلکار اے ایس آئی مرتضیٰ کے متعلق بھی شکایات سامنے آئیں کہ اے ایس اے مراکز پر خاتون کی مدد کرنے کے بہانے خواتین رکھی ہوئی ہیں اور ان سے رابطہ نمبر مانگتا ہے اور اس کے ساتھ کانسٹیبلان منیر لنگاہ، عمیر اور سلیم بھی برابر شریک ہیں، مزکورہ پولیس جوان خواتین کو رقم جلد دلوانے کے عوض 500 روپے خرچی جبکہ ڈیوائس آپریٹر کیلئے 1000روپے الگ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،خواتین میں بیشتر بیمار، بزرگ خواتین بھی شامل ہیں جو دور دراز علاقوں سے کرایہ ادا کرکے آتی ہیں سارا دن روزے کی حالت میں لمبی لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد اہلکار اور عملہ کو پیسے نہ دینے کی وجہ سے ڈیوائسز خراب ہونے کا بہانہ بنا کر انکو ٹرخا دیا جاتا ہے اور وہ خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ جاتی ہیں، دھوپ ، لمبی لائنیں ، دھکم پیل سے خواتین کی موقع پر بے ہوش ہوجانے کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں، خواتین کو رقم کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے

    پولیس اہلکاروں سے موقف لیا گیا تو اے ایس آئی مرتضیٰ و کانسٹیبلان کا کہنا تھا کہ یہاں تشریف لانے والی سب خواتین ہمارے لئے برابر قابل عزت ہیں۔ ان سے نمبر مانگنے کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ البتہ خواتین کی رہنمائی کے لیے چند خواتین کو رکھا ہوا ہے جو کہ خواتین کی رہنمائی کے لیے ہم کسی بھی خاتون سے نمبر نہیں مانگتے،سب کی برابر معاونت کرتے ہیں البتہ جو خواتین ہم نے خواتین کی رہنمائی کے لیے رکھی ہوئی ہیں رقم نکلنے پر خواتین انہیں 500یا 1000روپے رہنمائی کرنے کے عوض دے کر جاتی ہیں ہم نے مدد کے عوض کبھی کسی سے پیسے نہیں مانگے۔ ہم تو دھوپ میں بیٹھ کر بھی سارا دن مدد کرتے ہیں۔ پیسوں کی کٹوتی متعلق ان کا کہنا تھا ہم صرف ان کا رابطہ ڈائرکٹ موبائل ریٹیلرز سے کراتے ہیں، متاثرہ خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ خراب ڈیوائسسز اور مبینہ بدعنوان عملے سے جان چھڑائی جائے اور رقم کے حصول کو آسان بنایاجائے۔

    آئے روز کبھی نیٹ ورک تو کبھی ڈیوائس خرابی کا بہانہ بنا کر غریب مستحق خواتین کو خوار کیا جارہا ہے۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سنٹر پر خواتین کے لیے کیمپ، کرسیوں اور سایہ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ لمبی لائنوں اور اک ہی جگہ ڈیوائسز اکھٹا ہونے کے باعث خواتین کی تعداد بڑھ جاتی ہے دھکم پیل ، بدنظمی سے خواتین کی تزلیل کی جارہی ہے

    خواتین نےحکام بالا سے اپیل کی ہے کہ یہاں مرد اہلکار خواتین سے نمبر مانگتے ہیں، ٹھرک جھاڑتے ہیں اور انکی سفارش کے بغیر سنٹر سے رقم نکلوانا ممکن نہیں، خدارا اس سنٹر پر سے اس بد عنوان عملہ کو تبدیل کیا جائے.

  • سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک سے ملاقات کی۔

    اس دورے کے دوران ڈی ایس پی رانا محمد جمیل اور سکیورٹی انچارج انسپکٹر حافظ محمد سعید بھی انکے ہمراہ تھے۔ صدر عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس آمد پر خوش آمدید کہا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک کے مابین ہونے والی ملاقات میں سیالکوٹ کی فیکٹریوں کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کرنے کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

    اس بارے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مذید بہتر بنایا جا سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو دوسرے شہروں سے یہاں آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں بھی تفصیلات حاصل ہونگی کہ کیا وہ اپنے آبائی علاقے میں کسی جرم میں تو ملوث نہیں ۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا عمل ہے اس لیے ہم اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کروا دیتے ہیں۔

    سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ، ریسرچ آفیسر عمیر نثار اور ڈپٹی سیکرٹری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اظہر ڈار بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

  • کوٹ مبارک:پولیس مقابلہ ،لادی گینگ کا سرغنہ یعقوب لادی ہلاک جبکہ عیسیٰ زخمی حالت میں گرفتار

    کوٹ مبارک:پولیس مقابلہ ،لادی گینگ کا سرغنہ یعقوب لادی ہلاک جبکہ عیسیٰ زخمی حالت میں گرفتار

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم) حدود تھانہ کوٹ مبارک میں لادی گینگ اور پولیس کا مقابلہ لادی گینگ کا ایک سرغنہ یعقوب والد ابراہیم لادی ہلاک جبکہ عیسی ولد جلال زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کوٹ مبارک کو مخبر نے اطلاع دی کہ لا دی گنیک کے رکن واردات کی نیت سے چک نو آباد میں موجود ہیں تو ایس ایچ او کوٹ مبارک ارشد علی نے ڈی پی او ڈیرہ کو اطلاع کر دی ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر سرکل صدر ڈیرہ کی تمام نفری موقع پر پہنچ گئی

    ڈی پی او ڈیرہ نےپولیس مقابلے کی کمان خود سنبھالی جس میں بکتر بند گاڑی بھی ساتھ تھی، پولیس اور لادی گئینگ کا ایک گھنٹہ مقابلہ جاری رہا آخری اطلاعات کے مطابق لادی گنیگ کا ایک کمانڈر پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ ایک عیسی ولد جلال زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا

    علاقہ کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے

    ڈی پی او ڈیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی آخری دم تک ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور تمام جرائم پیشہ افراد کا صفایا کر کے دم لیں گے ۔

  • اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت گندم خریداری مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت گندم خریداری مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہباغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

    اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کی حکومتی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم سے متعلق بریفنگ ۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ 3900 روپے فی بوری مقرر کیا گیا ہے 13 اپریل سے باردانہ تقسیم کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 19 اپریل سے باردانہ تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ 22 اپریل سے گندم خرید کا عمل شروع کردیا جائے گا

    گندم خریداری کے لیے ضلع بھر میں 15 سینٹرز بنائے جائیں گے12 گندم خرید سینٹرز تحصیل دیپال پور اور 3 سینٹرز رینالہ خورد میں بنائے جائیں گے ۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان گندم خریدرای مہم کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گندم خریداری مراکز کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ میکانزم بھی تشکیل دیا جائے

    انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز میں کسانوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں و سایہ دار جگہ،پینے کا ٹھنڈا پانی ،پنکھوں سے تمام سہولیات کے لئے پلان مرتب کیا جائے گرداور حضرات اپنا ریکارڈ درست کرتے ہوئے لسٹیں جلد از جلد مکمل کریں

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ, کرایوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ, کرایوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ، ایئر کنڈیشنڈ اور نان ائیر کنڈیشنڈ بسوں اور ویگنوں کے مختلف اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انٹر سٹی/ ڈسٹرکٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات کو ہدایت کی کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے اسکرین پر یک طرفہ کرایہ واضح چسپاں کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں آر ٹی اے کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصول کی بابت۔ اپنی شکایات 9250011 پر درج کروائیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے اڈہ مینیجر کو ہدایت کی کہ اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

  • میرپور خاص: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے،حاجی محمد علی

    میرپور خاص: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے،حاجی محمد علی

    میرپور خاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے. اب تک ذاتی خرچ پر کئی لوگوں کو حج اور عمرے کرا چکا ہوں،پہلے میں دوسری سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا تھا اس کے بعد پیپلز پارٹی جوائن کی کیونکہ پیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا جو نعرہ ہے۔وہ میرے دل کو بھایا ہے۔اور اب پیپلزپارٹی میری روح میں رچ بس چکی ہے۔حاجی محمد علی

    سندھ میں سیلاب اور کورونا کی وبا نے جب ڈیرے ڈالے تھے تو میں نے میری ذاتی ملکیت زبیدہ ہائٹس کے دروازے غریب عوام کے لئے کھول دئیے تھے، تمام فلیٹوں میں غریب خاندان رہائش پذیر تھے۔جن کے کھانے پینے کے تمام اخراجات میں اپنی جانب سے کرتا تھا اس دوران میرے پاس کئی لوگ آئے اور مجھے آفر بھی کی کہ اس میں ہمارا حصہ بھی ملا لو مگر میں نے ان سے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنا عطا کیا ہے کہ میں نے ایک لمبے عرصے تک بھی کھلاتا رہوں تو مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المذاہب سندھ کے نائب صدر میرپورخاص پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل 8 حاجی محمد علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام "نور سحر” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پروگرام کی میزبان نے استفسار کیا کہ آپ اپنی نیکیاں گنا رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے انہیں برملا جواب دیا کہ میں نیکیاں گنا نہیں رہا ہوں بلکہ میں دوسرے شخص کو دعوت دے رہا ہوں کہ اگر اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی ہے تو اس طرح کے نیک کام کرو اللہ پاک کی ذات خود راضی ہو جائے گی۔

    پروگرام کی میزبان نے چیئرمین حاجی محمد علی سے یہ سوال بھی کیا کہ آپ کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس بارے میں آپ کیا کہیں گے۔چیئرمین حاجی محمد علی نے جواب دیا ہے کہ میں بچپن سے ہی کھیلوں کا بہت زیادہ شوقین ہوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرتا ہوں۔نور سحر پروگرام میں تین نعت خواں حضرات بھی بیٹھے ہوئے تھے پروگرام کی میزبان نے کہا کہ آپ ان کی کس طرح حوصلہ افزائی کریں گے۔حاجی محمد علی نے اسی وقت کہا کہ میں ان تینوں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں بھلے ان میں کسی کی بھی پوزیشن اول دوئم یا سوئم آئی ہو۔ ایک موقع پر پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی سے کہا کہ کیا آپ مجھے حج کرا دیں گے۔جواب میں حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ جی ہاں کیوں نہیں اگر آپ کرنا چاہیں اور آپ مستحق ہوں تو میری جانب سے کھلی پیشکش ہے آپ حج کرسکتی ہیں۔

    پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی کے خیالات کے بارے میں جاننا چاہا کہ آپ اپنے علاقے میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے جواب دیا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں کنکریٹ ، صحت و صفائی ، سولر لائٹیں ، اور پیور بلاک کا کام گلیوں اور محلوں میں کروا کے منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہماری یونین کونسل شہر کی دیگر یونین کونسلوں سے صاف ستھری نظر آتی ہے۔

    اس کے بعد آخر میں پروگرام کے تمام شرکاء کا چیئرمین حاجی محمد علی کے ساتھ اجتماعی اور انفرادی طور پہ فوٹو سیشن کرایا گیا

  • سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو دوکاندار سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی لیکر فرار باغی ٹی وی نے سی سی ٹی ویڈیو حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو مسلح ڈاکوکس طرح دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر مالک دوکاندار مدثر بشیر سے مبلغ ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گے

    یاد رہے اس موبائل شاپ میں یہ دوسری ڈکیتی کی واردات ہے، اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ صدر سیالکوٹ کو دے دی گئی ہے پولیس نے حسب ضابطہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے

    سماجی حلقوں نے ڈی پی او حسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکووں کو جلد گرفتار کرکے ان سے رقم برآمد کرکے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل لائی جائے.

  • جھل مگسی:مکران ڈویژن کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے، میر شعیب گاجی زئی

    جھل مگسی:مکران ڈویژن کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے، میر شعیب گاجی زئی

    جھل مگسی، باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)مکران ڈویژن کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے، میر شعیب گاجی زئی
    تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کیچ پی بی 26 تربت سٹی 2 سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر میر شعیب احمد گاجی زئی نے اپنے بیان کہا کہ ہم قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ مکران ڈویژن کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میر حاجی برکت رند کو اچھی وزارت وزارت کا قلم دان سونپا جائے تاکہ مکران میں مسلم لیگ مزید منظم ہو سکے کیونکہ مکران ڈویژن کی عوام کو ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا ہے۔

    مکران میں فیڈریشن سیاست کرنا آسان کام نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مکران کے مسلم لیگی کارکنان سر پر کفن باندھ کر مسلم لیگ نواز پاکستان کی استحکام کے لیے شب و رزو محنت کرتے ہیں اگر صوبائی کابینہ میں مکران نظر انداز کیا گیا تو اس عمل سے جو نظریاتی کارکنان ہیں ان میں مایوسی پیدا ہوگی اور عوام سے برداشت نہیں کیا جائے گا

    مکران مسلم لیگی کارکنوں کی گڑھ ہے، مکران کی عوام قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف سے دلی محبت کرنے والے لوگ ہیں مسلم لیگی کارکنان کی پیش کردہ مشترکہ اپیل کو منظور کرکے ہر ڈویژن میں ایک وزارت مسلم لیگ نواز کودی جائے جس سے پارٹی مضبوط ومستحکم ہوگی .

  • کندھ کوٹ:کچے میں پولیس  اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    کندھ کوٹ:کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    تفصیل کے مطابق کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے،اطلاعات کے مطابق فورسزز کی فائرنگ میں ڈاکووں کے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں،پولیس نے کچے کے داخلی خارجی راستے بند کردیئے ہیں ،

    پولیس نے ڈاکووں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیااور پولیس نے ڈاکووں کے گھروں کو جلا کر اپنے مورچے قائم کرلئے ہیں ،ڈاکو دریائے سندھ میں کچے کے جزیروں کے طرف فرارہونے لگے ہیں،

    پولیس اور رینجرز کی ڈاکووں کے مزید ٹھکانوں کے طرف پیش قدمی جاری ہے ،

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ ڈاکووں کے خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا ۔

  • سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند کرادیا

    سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند کرادیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے چھاپہ مار کر شہریوں کو نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کروا لیا ملوٹ پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا

    تفصیل کے مطابق اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس ملازمین جن میں ملزمان ،افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض کو تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ سٹی ڈسکہ کے تین پولیس اہلکاروں افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض نے تین معصوم شہریوں عبدالرحمن ،زین اور عبداللہ کو منشیات فروشی کا الزام لگا کر اغوا کر کے تھانہ صدر کے علاقہ پر موجود ایک ڈیرے پر محبوس رکھ کر ملزمان کے ورثا سے رہائی کیلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ورثا نے پولیس اہلکاروں کیجانب سے تاوان کی رقم کے مطالبہ کی آڈیو ریکارڈنگ ڈی پی او سیالکوٹ کو سنا دی

    جنہوں نے حود چھاپہ مار کر معصوم شہریوں کو تاوان کی نیت سے اغوا ہونے والے شہریوں کو رہا کروا دیا اور تینوں پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کروا دیا