Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں: پلانٹ فار پاکستان ہمارے لئے لائف لائن ہے ،عبدالغفار ڈوگر

    چونیاں: پلانٹ فار پاکستان ہمارے لئے لائف لائن ہے ،عبدالغفار ڈوگر

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) پلانٹ فار پاکستان ہمارے لئے لائف لائن ہے پالوشن کی روک تھام، بہتر ماحول اور موسم کیلئے شجر کاری انتہائی ضروری ہو چکی ہے

    ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چونیاں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلیوں کا واحد حل ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قدرت کا انمول تحفہ ہیں

    سرکاری کالجز میں شجر کاری مہم کی تقریبات کا آغاز "انٹرنیشنل فارسٹ ڈے”کی مناسبت سے ہو گیا ہے اس عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں شجرکاری کا آغاز پرنسپل کالج شبانہ شیراز کی زیر نگرانی ہوا۔

    تقریب کے دوسرے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے خطاب کرتے ہوئے پودوں کی افادیت کو بخوبی اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ گلوبل وارننگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے چھٹکارا صرف پودوں کی کاشتکاری اور آبیاری سے ممکن ہے

    ہر پاکستانی شہری کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے جنتا ہو سکے اپنے گھر کے افراد کو بھی پودے لگانے کی جان کاری دیں تاکہ آنے والے دس سالوں میں ہمیں اس سے بہتر موسم مل سکے۔

    تقریب میں وائس پرنسپل نصرت فاروق، لیکچرار ڈاکٹر فاخرہ اکبر اور دیگر اساتذہ اکرام اور طالبات نے شرکت کی اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ریلی بھی نکالی۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

  • چونیاں:ماہ صیام میں بھی مسلسل 7 سے 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا

    چونیاں:ماہ صیام میں بھی مسلسل 7 سے 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف)ماہ صیام میں بھی مسلسل 7 سے 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا،مساجد اور گھروں میں پانی ختم نمازی وضو کرنے سے بھی تنگ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دو ماہ سے جاری، لیسکو حکام نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا شہر اور اس کے گرد ونواح میں گزشتہ دو سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پہ کئی بار اہلیانِ علاقہ نے احتجاج بھی کیا ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تا ہم کوئی شنوائی نا ہوئی ہے ہر روز سات سے اٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے

    اس ساری صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور مساجد اور گھروں میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے نمازی وضو کرنے سے تنگ ہیں مقامی لوگوں نے بارہا انتظامیہ و واپڈا سب ڈویژن چھانگامانگا سے سوال کیا ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے جو ہمیں اس طرح ذلیل کیا جاتا ہے کیا ہم لوگ آپ کی نظروں میں انسان نہیں ہیں

    مقامی لوگوں نے بتلایا کہ واپڈا سب ڈویژن چھانگامانگا کی طرف سے ہمارے ساتھ ایسا سلوک گزشتہ کئی ماہ سے کیا جا رہا ہے جب اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے ایس ڈی او واپڈ چھانگا مانگا اور اس کی گردونواح کی بجلی بند کروا کے بجلی کی سپلائی کہیں اور دی جاتی ہے اور مال بٹورا جاتا ہے

    علاقہ مکینوں کا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے سوال ہے کہ ہم کسی اور سلطنت کے باسی ہیں یا پھر لیسکو حکام ہمیں اپنا صارف مانتی ہی نہیں؟

    چھانگا مانگا کے علاقہ مکینوں کا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ ہے ایس ڈی او چھانگا مانگا کا احتساب کیا جائے اور ہمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

  • ضلع خیبر میں” بہتر زندگی کا بہترین آغاز” آگاہی مہم کا افتتاح

    ضلع خیبر میں” بہتر زندگی کا بہترین آغاز” آگاہی مہم کا افتتاح

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )ضلع خیبر میں بہتر زندگی کا بہترین اغاز آگاہی مہم کا افتتاح،یہاں کے بچوں اور مقامی لوگوں کے بہتر علاج معالجہ کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ظفر علی خان کی زیر نگرانی ٹائپ ڈی ہسپتال جمرود میں بہتر زندگی کا بہترین آغاز، زندگی کے پہلے ہزار دن کے عنوان سے زچہ و بچہ کے صحت کے متعلق کمپین کے آغاز کے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا.

    اجلاس میں بینظیر نشوونما پروگرام کے عہدیداران سمیت ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صحت مند زچہ و بچہ کے لئے ضروری ہے کہ دوران حمل خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا گوشت ،مچھلی ،انڈہ ،دودھ ،دہی ،تازہ پھل اور سبزیاں کھلائی جائیں اور انہیں حفاظتی ٹیکے بھی لگوائے جائیں، جبکہ بچے کی پیدائش سے لیکر دو سال تک خصوصی طور پر ان کی غذائیت کا بھی خیال رکھا جائے۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی آگاہی کو پھیلانے کے لئے ضلع خیبر میں اس کمپین کا آغاز کیا ہے۔ آخر میں میٹنگ کے شرکاء نے اس زچہ بچہ کی صحت کے متعلق آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔

  • گوجرہ : اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرہ : اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک دواکھڑی کے آفتاب کے 12سالہ بیٹے مہتاب کو پیٹ میں تکلیف کے باعث دواکھڑی کے اعظم میڈیکل کیئر پر لے جایا گیا ،کلینک کے عملہ نے مبینہ طور پر دیہاڑی لگانے کے چکر میں اس کو یکے بعد دیگر ڈرپس لگانا شروع کر دیں جس سے بچے کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور اور اتائی کی مبینہ غفلت سے معصوم بچہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کی آغوش میں چلا گیا

    بچے کی موت کی خبر ملتے ہی اس کی ماں پر غشی کے دورے شروع ہو گئے،والدین اور اہل علاقہ اتائی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اورمہتاب کے دادا نے کارروائی کیلئے پولیس کوتحریری درخواست دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ کلینک کا عملہ ایک درزی،ایک موبائل مکینک اور ایک لڑکی پر مشتمل بیان کیاجاتاہے۔مقامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

  • اوچ شریف:نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    اوچ شریف:نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    مار نہیں پیار کے بورڈ اسکولوں کے گیٹوں پر لگے خانہ پری ہوتی ہیں اور لوگوں کو جھانسہ دینے کے مترادف ثابت ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محراب والا میں ماں کا درجہ رکھنے والی ٹیچر لاریب فضل جلاد بن گئی اور سلپ مانگنے پر طالبہ پر بیہمانہ تشددکیا جس پر ٹیچر کیخلاف تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں مقدمہ درج طالبہ پر بیہمانہ تشدد پر طالبات میں خوف و ہراس

    موضع محراب والا کے گرلز ہائی اسکول کی نویں کلاس کی طالبہ زینب بی بی اپنی رولنمبرسلپ لینے اسکول گئی تو موجود ٹیچر نے اسے تھپڑوں اور مکوں سے مارا بعدازاں اس کو بالوں سے پکڑ کر ڈیسک پر دائیں بائیں مارا اور گلے میں دوپٹہ ڈال کر جھنجھوڑتی رہی وہ چیختی چلاتی رہی، اس کے کاندھوں پر زخم کے نشان ہوگئے

    گواہان نےموقع پر پہنچ کر اسے چھڑایا اور اس کا میڈیکل بھی کرایا گیا، تشدد ثابت ہونے پر تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے مقدمہ نمبر 63/24 بجرم A 328 درج کیا لیا ہے

    یاد رہےمقدمہ متاثرہ طالبہ کے والد محمد جلیل ولد غلام رسول قوم نہڑ ساکن محراب والا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے

  • اوچ شریف:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں،خواتین سراپا احتجاج

    اوچ شریف:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں،خواتین سراپا احتجاج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں ،پریشان حال خواتین سراپا احتجاج

    تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ سمیت گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی (BISP) کی طرف سے سوشل میڈیا پر میسج چلنا شروع ہوئے کہ آمدہ چند دنوں میں خواتین کو 10500 روپے کی قسط شروع کر دی جائے گی تاہم بینیفشری خواتین ڈیوائسز نہ چلنے کی وجہ سے درپدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں

    ضرورت اس امر کی ہے اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کو سپورٹ کرنا ہی ہے تو ان کے لیے باقاعدہ مختلف علاقوں میں کاؤنٹر قائم کیۓ جائیں تاکہ انہیں رقم وصول کرنے میں آسانی رہے

    صبح سے لے کر رات گئے تک یہ خواتین مختلف علاقوں میں ٹولیوں کی شکل میں پیسے لینے کے لیے قطاروں میں ذلیل و خوار ہیں مگر افسوس کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا

    کمشنر بہاولپور، ڈی سی او بہاولپور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط کو تقسیم کرانے کے لیے فوری طور پر عملی اقتدامات کرائیں تاکہ ان غریب خواتین کو باآسانی رقم کاحصول ممکن ہو سکے اورہ خواتین خوار ہونے سے بچ جائیں.

  • سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا، مقدمات درج لیا گے

    سیالکوٹ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ڈرگز فری سوسائٹی کے قیام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور صرف ایک ہی دن میں 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

    سیالکوٹ پولیس کا کہناہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو منشیات کا دھندہ کرتا ہو اسکے بارے میں فوراً سے پہلے ہمیں آگاہ کریں

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدودمیں چور کی لاش برآمد ہوئی ہے ، گاؤں سہراب بجارانی مین چور چوری کے ارادی سے قمر چولیانی کے گھر میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں کو پتاچلا کہ چور داخل ہوئے ہیں تو دونوں کی طرف سے شدید فائرنگ ہوئی اور جس کے نتیجے میں ایک چور محمد شریف بنگلانی کی لاش بر آمد ہوئی ہے

    اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورکرم پور ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی

    تھانہ جمال پولیس مزید اس کی تحقیقات کر رہی ہے، اس واقعہ کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محمد شریف بنگلانی کو قمر چولیانی نے کاروکاری کے تنازعہ پر قتل کیاگیا ہے

  • سیالکوٹ: ڈسکہ  میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ ) ڈسکہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے مگر ڈسکہ میں مہنگائی ہے کہ کنٹرول ہی نہیں ہو رہی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار چہرے پر پریشانی کے نمایاں اثرات دیکھائی دینے لگے

    بھنڈی، توری، کریلا، پیاز سب کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، رمضان المبارک کے شروع ہی سے ڈسکہ اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 100سے 200فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا

    پھل فروٹ سبزیاں غریب آدمی کی پہنچ سے دور رمضان المبارک آتے ہی سبزیاں پھل اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں رمضان المبارک سے پہلے 100روپے کلو والی سبزیاں 200سے 300میں فروخت ہونے لگیں ، فروٹ سیب ،کیلا ،کینوں مالٹا دیہاڑی دار طبقہ دیکھ تو سکتا ہے لیکن اپنے بچوں کے لئے خریدنا مشکل ہے

    ضلع و تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے دکان دار اپنی من مرضی اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں لمبی تان کے سو گئی ہیں شہریوں کا اعلی احکام سے صورت حال کا نوٹس لینے کامطالبہ

  • ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قابضین کو متروکہ وقف املا ک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ ریکارڈ کی جانچ پڑ تال سے2010تک قابض رہنے والوں کی شناخت کی جائے گی کرایہ داری کےمعاملات کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کی جائے گی، عامر ہاشمی

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کا محکمہ کی آمدن بڑھانے کے لیے بڑا اقدام،سیکرٹری بورڈ کی سفارشات پر ننکانہ صاحب میں ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے 2010تک قابض رہنے والوں کی شناخت کی جائے گی۔

    بورڈ ترجمان کے مطابق معاملہ کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کی جائے گی ننکانہ صاحب میں وقف املاک پر آئے روز ہونے والے قبضوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بورڈ کو ننکانہ صاحب میں وقف املا ک بورڈ قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی بابت رپورٹ ڈسٹرکٹ آفس ننکانہ صاحب کے ایڈمنسٹریٹر ہفتہ وار بنیادوں پر پیش کریں گے۔

    اس تمام معاملہ پر عملدآمد کے لیے چیئرمین بورڈنے سیکرٹری بورڈ کو سٹاف کی کمی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف محکمانہ مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور وقف املا ک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی تجویز کے مطابق ایسے افراد جو 2010تا ننکانہ صاحب میں وقف املاک پر قابض ہو چکے انکو محکمہ کا کرایہ دار بنا کر ان سے ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے اور سابقہ سالوں کی ریکوری بھی کی جائے گی۔

    چیئرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی جائے گی قابضین کو محکمہ کاباقاعدہ کرایہ دار بنایا جائے گاجس سے محکمہ کو خاطر خواہ آمدن حاصل ہو گی