Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر رمضان میں عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہے
    یکم رمضان 12 مارچ سے اب تک 22 ہزار 148 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں، 447 خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاڈپٹی کمشنر ناجائز منافع خوروں کیخلاف اب تک 06 مقدمات درج کئے گئے

    ان کاروائیوں کے دوران 19 دوکانوں، جنرل و سپر سٹورز سیل کئے گئے ہیں،ناجائزمنافع خوری میں ملوث 81 افراد گرفتار کئے گئے
    وزیرآباد میں 18789 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں،دوکانداروں کو 10لاکھ 07 ہزار سے زائد روپے جرمانہ عائد کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا اور کہا کہ ناجائزمنافع خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے اور مقدمات بھی درج کیے گیے ہیں، ناجائز منافع خوری اورصارفین کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بازاروں میں 25 سے 40 فیصد کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں

  • چترال:تریچ جانے والے گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق

    چترال:تریچ جانے والے گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی کی رپورٹ) ضلع اپر چترال کے بونی بوزند روڈ استارو دیعیڑی کے مقام پر اج ایک انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے عینی شاہدین کے مطابق ٹاون چترال سے تریچ جانے والی گاڑی پر اوپر پہاڑی سے اچانک پہاڑی تودہ اس وقت آگرا جب وہ پہاڑی تودے سے تباہ حال انتہائی دشوار گزار راستے پر صفائی میں مصروف تھی، اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں تریچ شوچ سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق ولد زار گوڑی پتھروں کی زد میں اگیا اور نیچے گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں موقع پر جان کی بازی ہار گیا

    مقامی لوگوں نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہویے بتایا کہ گزشتہ روز ہی متعلقہ حکام کی توجہ اس دشوار گزار مقام کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی گئی تھی لیکن ان کے مطابق ان کی دہائیاں اورآہ وزاری صدا بصحرا ثابت ہوئیں اور پھر آج ایک اور معصوم جان ان کی عفلت ولاپرواہی اور بے حسی کی نظر ہوگئی۔

    مقامی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس روڈ کی بحالی نگہداشت اور صفائی سی این ڈبلیو کی فرائض منصبی میں شامل نہیں ؟

    کیا عوام کی بنیادی انسانی حقوق اور جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہی ہے۔ وادی تریچ کے لوگوں نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بونی سے بوزند، تریچ سڑک سے فوری طور پر برف اور ملبہ صاف کرکے اسے ٹریفک کیلیے مکمل طور پر کھول دیا جایے تاکہ یہ خونی سڑک کسی اور مسافر کی جان نہ لے۔

    ذرائع نے بتایا کہ محمد اسحاق والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس سے پہلے اس کے والدین اور دو بہنیں بھی وفات پاگیے تھے اس کے چھوٹے بچے اور ایک بیوہ بے سہارا رہ گئی ہے کیونکہ یہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔اس کی موت کے بعد اس کے بچے اور بیوہ غم سے نہایت نڈھال ہیں کیونکہ ان کو پالنے والا اور کوئی نہیں ہے۔

  • چترال:غریب آدمی کامکان برفانی تودے میں دب گیا ،مدد کی اپیل

    چترال:غریب آدمی کامکان برفانی تودے میں دب گیا ،مدد کی اپیل

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)غریب آدمی کامکان برفانی تودے میں دب گیا ،مدد کی اپیل

    لوئر چترال کے مضافاتی علاقے سینگور محلہ شاہ میراندہ میں محمد ولی نامی شحص نے اونچائی پر نیا مکان بنایا تھا، اسی سال شدید برف باری کے باعث آس پاس اور اس کے مکان کے اوپر پہاڑ پر بہت زیادہ برف جمع ہو گئی تھی ،

    گزشتہ دنوں وہ جمی ہوئی برف گرمی کی وجہ سے پگھل کر اچانک اس کے مکان کے اوپر آگر ی جس کے نتیجے میں محمد ولی کے مکان کی چھت بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹین کے نیچے لگائے جانیوالے لکڑی کےشہتیر وغیرہ ٹوٹ گئے۔

    محمد ولی کا کہنا ہے کہ میں غریب آدمی ہوں میرے بیٹے بیرون ملک محنت مزدوری کرتے تھے اور ان کی خون پسینے کی کمائی سے یہ مکان بنایا تھا جو برفانی تودے تلے دب کر جزوی طور پر تباہ ہوا۔

    محمد ولی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھِی یہاں آئے تھے انہوں نے اس کا جائزہ لیکر اسے نقصان زدہ فہرست میں درج بھی کیا تھا مگر ابھی تک مجھے کسی قسم کی امداد نہیں ملی جبکہ بعض بااثر لوگوں کو سات سات لاکھ روپے کے چیک بھی دیے گیے۔

    انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کی بھی مالی مدد کی جایے اور جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ تعمیر کرسکے۔

  • منڈی بہاؤالدین :پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    منڈی بہاؤالدین :پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگاراافنان طالب)پولیس کی کارروائی 10 لٹردیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

    تھانہ پاہڑیانوالی پولیس چوکی چاڑانوالہ کے انچارچ مزمل فیروز سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل عاطف عزیز نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال حال مقیم سندھانوالہ سے 10 لیٹر دیسی ساخت کی شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے
    سب انسپکٹر مزمل فیروز نے کہا کہ جرائم اور منشیات کا خاتمہ انکی اولین تر جیحات میں شامل ہے

  • کندھ کوٹ: شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیلئے  کچے میں رینجرز  اور  پولیس اپریشن

    کندھ کوٹ: شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں رینجرز اور پولیس اپریشن

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا،ایس ایس پی بشیر احمد بروہی

    آپریشن کی سربراہی ایس ایس پی بشیر بروہی رینجرز کے ونگ کمانڈر کر رہے ہیں ،سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق کرم پور کچے میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار آپریشن کر رہے ہیں۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور جمال کے علاقے سے پولیس نے 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کےکئی ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ شہید استاد کے قاتلوں کے گرفتاری مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا،ایس ایس پیے مطابق پرائمری اسکول کے استاد اللہ رکھیو نندوانی کےقتل میں ڈاکو صدام نندوانی کا گینگ ملوث ہے۔ استاد کےقتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہےگا۔

    خیال رہے کہ اللہ رکھیو نندوانی کو 5 روز قبل سکول سے واپسی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اللہ رکھیو نندوانی کچےکے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانےکے لیے سکول پہنچتے تھے۔شہید استاد اللہ رکھیو نندوانی کے قاتل گرفتار نہ ہونے سے ورثاء میں مایوسی پائی جاتی ہے

    اللہ رکھیو نندوانی گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع پرائمری اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لےکر جاتے تھے۔چند روز پہلے اللہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    دوسری طرف کچے میں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے کہیں پر کوکاری گینگ تو کہیں پر سبزوئی گینگ نے تہلکہ مچایا ہوا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے جاگیرانی ، بنگوار ، تیغانی اور شر گینگ سمیت 30 سے زائد ڈاکوؤں کے گینگز نے علاقے کے لوگوں کا جینا اجیرن کردیا ہے،

    پولیس آپریشن میں جدید سہولیات کے باوجود کچے میں پولیس نے کوئی خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار نہیں کیا ہے،پولیس اور رینجرز کے مشترکہ اپریشن میں ناکامی کے بعد ڈاکوؤں نے اپنی سلطنت قائم کرلی ہے اور ڈکیتی کی وارداتیں کو عروج پر پہنچادیا ہے

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر ہو یا قومی شاہراہ ڈاکو لوٹ مار اور لوگوں کو اغوا کر کے باآسانی کچے کی طرف فرار ہو جاتے ہیں .

    تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ کے مطابق کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تھانہ تنگوانی، جمال اور شبیر آباد کی حدود میں ریڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا جبکہ اپریشن میں کئی ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے

  • سیالکوٹ: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر  4 دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار گرفتار

    تفصیل کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے ایکشن لیتے ہوئے 4 دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

    احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مختلف ہوٹلز مالکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہاکہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان مقررہ اوقات کار سے قبل اپنا کاروبار بند رکھیں .

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوابی میں مندر کو گرانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوابی میں مندر کو گرانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )متروک وقف املاک بورڈ میں صوابی میں مندر کو گرانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا درحقیقت میں موقع پر مندر یا کوئی اقلیتی عبادت گاہ کا وجود نہیں تھا بلکہ پشاور سے 21 کلو میٹر دور درگئی گاوں میں واقع دھرم شالہ(ہندو مذہب کی عارضی پناہ گاہ) کی قدیمی عمارت خستہ حالت میں موجود ہے جو کہ ساڑھے تین مرلہ پر مشتمل ہے اور کسی بھی وقت جانی نقصان کاباعث بن سکتی ہے۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر افسران نے ہنگامی طور پر پشاور کے ضلع صوابی کے کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ مرتب کی جسکے مطابق موقع پر کوئی مندر یا عبادت گاہ وغیرہ موجود نہ ہے جبکہ در حقیقت یہ دھرم شالہ کی قدیمی عمارت ہے جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور ارد گرد کے رہائشیوں کے لیے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ،

    مزید یہ کہ اس عمارت کے ساتھ گرلز سکول واقع ہے جسکی پرنسپل نے محکمہ ہذا سمیت دیگر اداروں کو درخواست دے رکھی ہے کہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے جسکی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم بچیوں کو جانی جبکہ مالکان کو شدید مالی خطرہ لاحق ہے

    رپورٹ میں یہ مزید کہا گیا ہے کہ یہ خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور جھوٹا پراپیگنڈا ہیں کہ مندر کو گرایا جا رہا ہےجبکہ اصل حقیقت میں یہ دھرم شالہ کی عمارت ابھی بھی وہاں موجود ہے اور اسی تناظر میں ٹرسٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے اسکو اسکی اصل حالت میں بحال کیاجائے گا تاکہ اس تاریخی ورثہ کو محفوظ کیا جاسکے۔

    چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہیں ایک اہم اور قیمتی ورثہ ہے انہیں محفوظ رکھنے اور حفاظت کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائی جائیں گی

  • ننکانہ:ضلع کونسل میں جعلی ادائیگیوں کاانکشاف

    ننکانہ:ضلع کونسل میں جعلی ادائیگیوں کاانکشاف

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلع کونسل میں جعلی ادائیگیوں کاانکشاف،افسران نے بوگس ادائیگیوں کے لیے رشتہ داروں کے نام پر فرمیں رجسٹر کروا لیں،بغیر کام کےکروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں جعلی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے افسر ان نے بوگس ادائیگیوں کےلیے رشتہ داروں کے نام پر فرمیں رجسٹر کروا لیں بغیر کام کے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگی ہیں افسران چند چہیتوں کے ساتھ مل کر حکومتی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع

    تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ صاحب صاحب میں عرصہ دراز سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو کرپٹ افسران اپنے چند چہیتے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر بے دردی سے لوٹنے میں مصروف ہیں سابق چیف آفیسر ساجد مشرف، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر عبدالرزاق سابق سب انجینئر فرحت عباس، سابق ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر رائے بشارت علی ان سب افسران نے اپنی اپنی فرضی فرمیں ضلع کونسل ننکانہ صاحب میں رجسٹر کروائی ہوئیں ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کے بوگس بل بنا کر ادائیگیاں کی گئیں

    اور یہ سلسلہ نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر ضلع کونسل عامر اختربٹ نے بھی شروع کر دیا ہے موجودہ سی او ضلع کونسل نے ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس عبدالرزاق کے ساتھ مل کر محرم الحرام 2023 کے موقع پر کیمروں اور دیگر آلات کی تنصیب کی مد میں ضلع کونسل کے اکاونٹ سے رافع ٹریدرز کے نام پر2617000روپے کی بوگس ادائیگی کی جس کو سابق ایڈ منسٹریر ضلع کونسل رفیق احسن بوگس ہونے کی وجہ سے پاس کرنے سے انکار کر چکے تھے

    لیکن موجودہ افسران نے ٹھیکیدار سے بھاری رشوت لے کر یہ بوگس ادائیگی بغیر فائل مکمل کروائے ہی کر دی ،شہری اسامہ نے ضلع کونسل ننکانہ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف صوبائی محتسب اعلی کو درخواست دے دی ہے جس پر ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلی پنجاب نے انکوائری شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں

  • سرگودھا: پولیس کے افسران کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار

    سرگودھا: پولیس کے افسران کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے )پولیس کے افسران کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا ضلع بھر میں آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ جبکہ پولیس کے افسران چوری و ڈکیتی کی واداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں۔

    ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے نئے پروموٹ ہوئے سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوز تو لگایا جا رہا ہے لیکن نہ تو کرائم کنٹرول ہو رہے ہیں اور نہ ہی پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھ پا رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر میں آئے روز چوری ، ڈکیتی ، قتل ، اقدام قتل و دیگر وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ، جس پر ڈی پی او سرگودھا کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے ۔

    ڈی پی او سرگودھا فیلڈ میں پولیس جوانوں کیساتھ افطاری کرتے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں ، اس کے باوجود بھی کرائم میں کمی نہیں آ رہی جو کہ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے نگران حکومت میں بھی یہی صورتحال تھی ، ہم نے سوچا کہ کوئی حکومت آ جائے گی تو حالات بدل جائیں گے لیکن موجودہ حکومت بھی دیگر کاموں میں مصروف ہے ۔ شہری آئے دن لُٹ رہے ہیں ۔ تھانوں میں انصاف ملنا بھی مشکل ہوچکاہے اور پولیس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    تھانوں میں تعینات عملہ اپنی من مرضی کر رہا ہے ، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں بگڑتی ہوئی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے کرائم پر فوری نوٹس لیں تاکہ افسران فوٹو سیشن کی بجائے حقیقی معنوں میں کام کر کے دکھائیں ۔ کیونکہ تمام افسران صرف فوٹو سیشن میں لگےہیں،

  • لنڈی کوتل:پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار

    لنڈی کوتل:پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تورخم کے قریب لنڈی کوتل تحصیل مچنی چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی ایکسپورٹ سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں، عینی شاہدین کے مطابق پاک افغان بارڈر پر حکومتی اداروں کے درمیان ذاتی مفاد کے لیے رسہ کشی کی وجہ سے دو طرفہ تجارت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق تجارتی سامان کی آن لائن کلیرنس اور بارڈر پر سیکورٹی کے نام پر تلاشی کے دوران تجارتی گاڑیاں شاہراہ پر کئی ہفتے کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کابھی مالی نقصان ہوتا ہے۔

    دوسری طرف تورخم بارڈر پر پاکستان سے ڈالرز کی سمگلنگ بھی عروج پر ہے، ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ایجنٹ کے 70 ہزار ڈالرز سمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی ہے جس کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ایک اہلکار ملوث تھا۔

    ذرائع کے مطابق مختلف طریقوں سے ڈالرز کی سمگلنگ اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں کروڑوں روپے نقصان ہوتا ہے، واضح رہے کہ ملکی معیشت پہلے سے ہی خراب ہے اور تورخم بارڈر پر کچھ کسٹم اہلکاروں کی کرپشن اور اداروں کے درمیان تعاون کی فقدان اور بداعتمادی کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت آئے روز خراب ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

    تورخم بارڈر پر مقامی مزدوروں، تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ بھی سخت مالی مشکلات کے شکار ہیں۔تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ آن لائن کلیئرینس میں تاخیر نہ کی جائے تاکہ دو طرفہ تجارت ترقی کرے۔