Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ ملاگوری شاہ خالد آفریدی کی ایڈیشنل ایس ایچ او کام ولی اور ایڈیشنل ایس ایچ او غفار خان کے ہمراہ کامیاب کارروائی۔ وقاص نامی اشتہاری ملزم گرفتار۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ خالد آفریدی نے بتایا کہ ملزم وقاص ساکن لوڑہ مینہ پولیس فورس کو علت 41 میں 2023-07-04کو دو بھائیوں پر فائرنگ کرانے سے ایک بھائی ہلاک جبکہ دوسرا بھائی زخمی کرانے کا الزام تھا جبکہ گرفتار شدہ ملزم اشتہاری تھا اور تھانہ ملاگوری کو 324/34, 302 اور 15ڈبل اے میں مطلوب تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری ایک بڑا چیلنچ تھا جس میں پولیس فورس نے کامیابی حاصل کی ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

  • میرپورماتھیلو:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

    میرپورماتھیلو:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز اور کیش پوائنٹ ریٹیلرز ایجنٹ بے لگام ہو گئے، حکومت کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی سہ ماہی امدادی رقم قسط خواتین کی فرنچائز، کیش پوائنٹ ایجنٹ اور ریٹیلرز بغیر ڈر و خوف اپنی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ضلع گھوٹکی کے قریبی شہر جروار شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فرنچائز اور ریٹیلر امیردین گبول اور احساق نائچ دونوں مل کر غریب خواتین کی آئی ہوئی رقم 1500 سے لے 2000 تک کٹوتی کررہے ہیں

    اس دوران مقامی صحافی مشتاق علی لغاری اپنی فیملی کے ساتھ حکومت کی طرف سے ہوئی رقم نکلوانے گیا تو اس سے بھی 2000 روپے کاٹ لئے تواس نے ان سے پوچھا کہ ہماری رقم سے اتناکٹوتی کیوں کر رہے ہوتو ایجنٹ امیردین گبول نے کہاکہ تم کون ہو ہم سے پوچھنے والے اورحساب کتاب رکھنے والے اوراس سےدو شناختی کارڈ اور رقن بھی چھین لی اورغنڈہ گردی کرتے ہوئے مرنے مارنے پرتیارہوگیا،

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم دینے والے فرنچائز، کیش پوائنٹ ریٹیلرز ایجنٹ کا ضلعی انتظامیہ اور بی آئی ایس پی ذمہ داران کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کھلی چھوٹ دینے پرغنڈہ عناصر نے خواتین سمیت ان کے ساتھ آنے والے مردوں کو بھی بے عزت کرنامعمول بنالیا ہے

    اورمستحق خواتین کی حکومت کی طرف سے ملنے والی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کا کھلے عام جاری ہےاور خواتین سے روزانہ لاکھوں روپے کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،متاثرین نےاعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ان غنڈہ عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے.

  • چترال: شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، 2 لاکھ پودے لوگوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے

    چترال: شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، 2 لاکھ پودے لوگوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی کی رپورٹ) شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، 2 لاکھ پودے لوگوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے

    چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیاہے اس سلسلے میں پولیس لائن چترال میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالمجید، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر یوسف فرہاد، اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈایریکٹر ایگریکلچر، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر مجیب الرحمان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی جانب سے میجر ایڈمن، ڈی پی او اور دیگر محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈی ایف او چترال عبد المجید نے پودوں اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات چترال پولیس کو مفت پودے دے رہا ہے، جسے وہ مختلف تھانوں میں لگائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان پودوں اور درختوں کی وجہ سے نہ صرف چترال کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ ہمیں ٹنوں کے حساب سے آکسیجن دیتےہیں، ان درختوں پر بہار کے موسم میں رنگ برنگے پرندے آکر بیٹھتے ہیں جن کہ چہچہانے سے انسان کی طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے اور خزاں کے موسم میں ان درختوں کے پتے مختلف رنگوں میں بدل جاتے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان پودوں پر رنگ برنگ پھول لگتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کی تمام تر بوریت اور تھکاوٹ دور ہوجاتی ہےاوروہ خوش ہوجاتا ہے۔ یہ درخت ہمیں ایندھن کے ساتھ ساتھ پھل بھی دے رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چترال چونکہ ٹھنڈا علاقہ ہے یہاں سردی زیادہ پڑتی ہے اور یہاں کے لوگ خود کو سردی سے بچانے کیلیے اور کھانا پکانے کیلیے لکڑی کاٹ کر اسے جلاتے ہیں جس سے جنگلات پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور اگرصورت حال یہی رہی تو اگلے تیس سالوں میں درخت دوربین میں بھی نظر نہیں آئیں گے، سوائے فارسٹ کے درختوں کے۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ چترال کے لوگوں کو اگر سستی بجلی یا ایل پی جی گیس فراہم کی جائے تو وہ لکڑی جلانے کی بجائے گیس یا بجلی کا ہیٹر استعمال کریں گے اور اس سے جنگلات پر بوجھ کم پڑے گا۔

    سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر یوسف فرہاد نے کہا کہ یہ درخت ایک قدرتی چیک ڈیم کا کام بھی کرتے ہیں کیونکہ چترال خشک خطہ ہے یہاں جب بارش برستی ہے تو بہت تیزی سے برستی ہے اور پہاڑوں سے ندی نالوں میں تباہ کن سیلاب کی شکل میں رونما ہوتے ہیں جو اکثر جانی اور مالی نقصان کا باعث بھی بنتا ہے، تاہم جن پہاڑوں یا میدان میں پودے اور درخت زیادہ ہوں تو وہ سیلاب کے پانی کی رفتار کو کم کرتا ہے اور اگر سیلاب کا پانی کم رفتار سے بہہ جائے تو اس کا اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا تیز پانی سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان درختوں اور پودوں کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ ابھِی دیکھ رہے ہیں کہ کبھِی طویل عرصے تک بارش یا برف باری نہیں ہوتی مگر کبھِی بغیر موسم کے بھی بارش اور برف باری ہوتی ہے یہ سب کلائمیٹ چینچ کے اثرات ہیں۔

    ہم جتنا زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائیں گے اتنا ہی اس کا ہمارے ماحول پر مثبت اثرات پڑا گا اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی شرح کو کم کیاجاسکے گا۔

    تقریب کے دوران آنے والے مہمانوں نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ بعد ازاں لوگوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گیے۔ یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

  • سرگودھا :گھریلو ملازمین پر تشدد ، مالکان نے گھریلو ملازمین میاں بیوی کے دانت توڑ دیے

    سرگودھا :گھریلو ملازمین پر تشدد ، مالکان نے گھریلو ملازمین میاں بیوی کے دانت توڑ دیے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرادریس نواز) گھریلو ملازمین پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں مالکان نے گھریلو ملازمین میاں بیوی کے دانت توڑ دیے۔

    سرگودھا کے علاقے بچہ کلاں کی صفیہ بی بی اور اس کا شوہر محمد احمد 15 سال سے خیابان شیر میں آصف گوندل نامی شخص کے ہاں گھریلو ملازم ہیں، گزشتہ روز ملزمان آصف اور اس کے 3 بیٹوں وارث، زین اور عمر نے 30 ہزار روپے چوری کا الزام لگا کر گھریلو ملازم میاں بیوی پر تشدد کیا۔

    ملزمان 60 سالہ صفیہ بی بی اور 59 سالہ احمد کو ہاکی، بیٹ اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، تشدد کے باعث خاتون کے چہرے، بازوؤں پر نشانات لگے جب کہ خاوند احمد کے دانت ٹوٹ گئے، کینٹ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تشدد کا شکار صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمیں 2 ماہ کی تنخواہ نہیں دی وہ مانگی تو ہم پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا گیا، ہم سے 14 ہزار بھی چھین لیے، ساری رات ہمیں مارتے رہے۔

    متاثرہ میاں بیوی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا میڈیکل کرا لیا ہے، رپورٹ آنے پر مقدے میں مزید دفعات لگائی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • میرپورخاص:مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت,اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

    میرپورخاص:مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت,اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر، تعلقہء حسین بخش مری کا سبزی منڈی میرپورخاص کا اچانک دورہ

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے خصوصی احکامات پر ماہِ رمضان میں روزانہ کی بنیادوں پر سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کے بولی کے ریٹس کو دیکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہء حسین بخش مری عرفان نظامانی نے شہزاد علی پنہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ کے ساتھ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر درجنوں سبزی کے ناجائزمنافع خوروں سے 49,000 روپے جرمانے وصول کئے گئے ۔ انتطامیہ کے آنے کے بعد درجنوں ناجائزمنافع خوراپنے ٹھیئے (اسٹال) بند کرکے بھاگ گئے ۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے ہی سبزیاں شہر بھر میں فروخت ہونے کے بعد ٹھیلوں پر فروخت ہوتی ہیں سبزی منڈی سے اگر منافع خوری ہوگی یا زیادہ رقم وصول ہوگی تو شہر بھر میں ٹھیلوں پر مہنگائی ہوگی اور منافع خوروں کے خلاف مزید بھی ایکشن لیتے ہوئے جیل بھی بھجیں گے۔

    انہوں نے کہا سبزی منڈی سے مہنگا فروٹ اور سبزیاں فروخت ہورہی ہیں اس معاملے کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہوگی

  • گوجرانوالہ میں  شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ،ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

    مہم کے دوران گوجرانوالہ میں محکمہ جنگلات، سکول ایجوکیشن 15 سو سے زائد سکولوں میں ساڑھے 4 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ محکمہ جنگلات ضلع بھر کے دوسرے محکموں سے مل کر 4لاکھ پودے لگائے گا، پی ایچ اے گوجرانوالہ شہر میں 1 لاکھ 5 ہزار پودے لگائے گا، ضلع گوجرانوالہ کی 3 بڑی شاہراہوں( موٹروے لنک، شیخوپورہ روڈ اور حافظ آباد روڈ) پر دونوں اطراف شجرکاری کی جائے گی

    ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے تحت شجرکاری مہم افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی ،افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ میں کلاسٹر پلانٹیشن ، شجرکاری سے کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم، ایم پی ایز عمران خالد بٹ، قیصر اقبال سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو، ڈی جی پی ایچ اے/ سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے پودے لگائے

    طلباء نے بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا

  • گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 97 ہزار خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے

    گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 97 ہزار خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے

    گجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہنگار محمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 97 ہزار خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے

    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ،گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 97 ہزار خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے ، تصدیق شدہ 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد مستحق 72 فیصد خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے،

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے رات گئے گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے نگہبان راشن ترسیلی مراکز کا دورہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیرحسین بٹ نے انہیں بریفنگ دی

    چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ نے بھی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ہمراہ نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ترسیلی مرکز چندا قلعہ کا دورہ کیا

    چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی گوجرانوالہ نے نگہبان پیکج کی تقسیم کی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا

  • گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن جاری,105 گرفتار,55 دکانیں اور گودام سیل

    گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن جاری,105 گرفتار,55 دکانیں اور گودام سیل

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ،وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن جاری،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ،وزیر آباد محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 27 ہزار 149 کاروائیاں کیں اور 685 خلاف ورزیوں پر 26 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے عائد ، 105 گرفتار ، 11 مقدمات کا اندراج اور 55 گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے پرائس مجسٹریٹس نے یکم مارچ سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 22 ہزار 799چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، ان کاروائیوں کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو22لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 10 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا اور 103 افراد کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور 33 دکانوں اور گودام وغیرہ کو سیل کیا گیا۔

    ضلع وزیر آباد کی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 350 کاروائیاں کیں خلاف ورزیوں پر 05 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ ، 01 مقدمہ ، 02 گرفتار اور 22 گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا ۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت ہو تو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات درج کروائیں

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ ماہ رمضان میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سستے آٹے کی دستیابی، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مارکاروائیاں کریں، صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ افسران ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں اورعوام کو درست داموں پر بنیادی اشیاء خورد نوش کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعائیت نہ بڑتی جائے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

  • تلہ گنگ: یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے,ملک عبدالرؤف

    تلہ گنگ: یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے,ملک عبدالرؤف

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک ) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے، یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو عزت دی انہیں بھی مایوس نہیں کرنا چاہیے، ملک عبدالرؤف

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرؤف اعوان کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے بھاری لیڈ سے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو جتوا کر عزت دی انہیں بھی اب حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے،

    یونین کونسل کوٹگلہ اور خصوصاً خوشحال کی بڑی آبادی کو پہلے بھی شہریار اعوان نے بجلی فراہم کی باقی ماندہ آبادی جوکہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، پہلی فرصت میں ان آبادیوں کو بھی بجلی فراہم کی جائے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمد والی کوٹگلہ روڈ جوکہ التوا کا شکار ہے، اس پر تیزی سے کام کروا کر مکمل کیا جائے، اس کے علاوہ ڈھوک ڈھیری تا خوشحال گڑھ تک باقی ماندہ روڈ کو پختہ کرنے کےلیے بھی فنڈز جاری کئے جائیں، علاوہ ازیں خوشحال گڑھ میں بچیوں کی تعلیم کےلیے ایک ماڈل سکول بھی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے اپنی ووٹ کی پرچی سے حق ادا کیا ہے اب منتخب نمائندوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی خدمت کے ذریعے اس کا بدلہ چکا کر حق نمائندگی ادا کریں۔

  • چونیاں:لیسکو نے 35 سے 40 ہزار یونٹوں کی ناجائز اوور بلنگ کردی، کسان پریشان

    چونیاں:لیسکو نے 35 سے 40 ہزار یونٹوں کی ناجائز اوور بلنگ کردی، کسان پریشان

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) لیسکو سب ڈویژن الہ آباد نےکسانوں کے بجلی بلوں میں 35 سے40 ہزار یونٹوں کی ناجائز اوور بلنگ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا، کسان گھروں کے چولہے جلائیں یا بجلی کے بل ادا کریں، اوور بلنگ سے کسان پریشان۔

    تفصیلات کیمطابق بجلی چوری نہ روکنے پر لیسکو واپڈا کے چوری شدہ زائد یونٹوں کا بوجھ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والوں پر ڈالنا لیسکو واپڈا ڈویژن چونیاں نے اپنا وطیرہ بنا لیا، ایس ڈی او الہ آباد ویسٹ اور دیگر سب ڈویژنوں نے کسانوں کے ٹیوب ویل کےبجلی بلوں میں 35 سے 40 ہزار یونٹ اضافی ڈال کر ناجائز اوور بلنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

    کسان در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور، خود ساختہ کٹنگ کے ساتھ کسانوں کو بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا۔ یونٹوں کو بلوں سے نکالنے کے لیے کسانوں کو دفتر میں ذلیل کیا جانے لگا۔

    کسان دفتروں کے چکر لگا کر پریشان، متاثرہ کسان محمد علی، ذیشان بگا، سردار شہزاد و دیگر نے بتایا کہ ہم کئی ماہ سے واپڈا دفتر کے چکر لگا رہے ہمارے بجلی کے بلوں میں ناجائز اوور بلنگ کی گئی اور 40 ہزار تک اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں لیکن ایس ڈی او سمیت دیگر عملہ بات سنتے کو تیار نہیں اور بل سے اضافی یونٹ نکالنے سے انکاری ہیں۔

    کسانوں نے حکومت پاکستان سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور ناجائز اوور بلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔