Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سیالکوٹ :سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے نے آپس میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ کو آگ لگادی ہے جس کے نتیجہ میں ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا ہے، ریسکیو 1122 ٹیم نے متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، متاثرہ باپ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


    سمبڑیال کے قصبہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں حقیقی باپ کو آگ لگا کر جھلسانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ارحم نامی ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ محمود احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چونڈہ کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں باپ مشتاق احمد بری طرح جھلس گیا

    جسے ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے متاثرہ باپ کی درخواست پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔ تاہم فرار ہونے والے بیٹے کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

  • ڈھرکی:قدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال

    ڈھرکی:قدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈھرکی کاقدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال
    چاردیواری نہ ہونے سے جانوروں نے کے ساتھ ساتھ نشیوؤں کے ڈیرے ڈال،شہرخموشاں کے باسیوں کی روحیں زندہ اہل اقتدارکی طرف دیکھنے لگیں

    ڈھرکی کا قدیمی قبرستان محمد پناہ منتخب نمائندگان اور مونسپل کمیٹی کے نااہل عملے کی عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ،قبرستان کے اندر گندے نالوں اور گٹروں کا پانی چھوڑدیا گیا، چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں ن کے ساتھ نشیوؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں

    قدیمی قبرستان کے ساتھ چلنے والا گندہ نالا اور گٹروں کا پانی قبرستان میں داخل ہونے سےکئی قبریں زمین بوس ہوگئی ہیں،قبرستان میں صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا بھی انتظام درہم برہم ہے

    قبرستان میں گندے نالوں اور گٹروں کا پانی داخل ہونے پر قبرستان میں قبریں زمین بوس ہونے پر لواحقین میں سخت غم وعصہ کی لہر پائی جارہی ہے

    قبرستان کی اس حالت پر دفن اپنے پیاروں کی قبریں محفوظ کرنے کے لئے لواحقین نے منتخب نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ قدیمی قبرستان کو مزید تباہی سے بچایا جائے

  • تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر اسداللہ مٹھانی)نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی کے نواحی گائوں رسول آباد میں ملک برادری کے دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے میں عاشق ملک شدید زخمی ہوگیا۔ دو فریقین بالاچ ملک اور ساجن ملک کے درمیان جھگڑے کے باعث لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال سے گاؤں میدان جنگ بن گیا،

    متاثرہ شخص کو تنگوانی سول ہسپتال لے جایا گیا ہے،مضروب کی ہسپتال میں تشویشناک حالت ہے، پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی سکی۔

  • اوچ شریف:پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا

    اوچ شریف:پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا،محکمہ جنگلات و انہار اور ہیڈ پنجند ایکسئین کے ملازمین اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے انتہائی قیمتی اور گھنے جنگل چٹیل میدان بننے لگے

    بہاولپور کی سب تحصیل اوچ شریف میں واقع پنجند کینال آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک قبضہ وٹمبر مافیا کا راج، سرسبز درختوں کی کٹائی جاری، ٹمبر مافیا کے سر غنو ں کی نگرانی میں کھلے عام جنگلات کاٹے جا رہے ہیں ، محکمہ ایریگیشن کی زرعی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج سبز اور قیمتی درختوں کی بے در یغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف نہروں پر درختوں کی بے دریغ کٹائی سمگلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ،محکمہ جنگلات محکمہ ایریگیشن اور ہیڈورکس کے ملازمین اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت اور رشوت سے انتہائی قیمتی اور گھنے درخت چٹیل میدان بنتے جارہے ہیں،

    قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے کاشتکاری کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ٹمبر مافیا کے سر غنو ں کی نگرانی میں دن بھر نہر کناروں پر آرا مشین اور کٹر کی مدد سے درخت کاٹے جا رہے ہیں اور خر یدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

    بارہا حکام بالا کو باور کرانے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی ملی بھگت سے درختوں کی تباہی میں مصروف عمل ہیں ،عوامی شکایات کے باوجود محکمہ کے افسران بالا خواب غفلت میں مدہوش ہیں، ٹمبر مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں اورسرسبزپاکستان کے دعوے کھوکھلے اور ہوائی ثابت ہو رہے ہیں،

    عوامی وا ویلا کے باوجود ابھی تک کسی ملزم کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ درختوں کا قتل عام حکومت اور متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

    جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سے ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کئی سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں

    شہریوں نے ڈی سی بہاول پور اورڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ جنگلات ،محکمہ انہار کی ملی بھگت سے درختوں کی بڑی تعداد میں کٹائی کا فوری نوٹس لیں اور محکمہ کی جانب سے چوروں کے خلاف فرضی کاروائیوں کی رپورٹس اور سب اچھا کی رپورٹس پر ہر گز یقین نہ کریں بلکہ اس گھناؤنے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں

    ضلعی انتظامیہ بہاول پور اور مظفرگڑھ سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو دونوں ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے ،ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے موقف لیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ ضلع بہاولپور میں آتا ہے جبکہ ضلع بہاولپور والے اپنے موقف میں کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی حدود ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی وژنری ترجیحات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی وژنری ترجیحات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی وژنری ترجیحات
    تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفٰے بڈانی
    پنجاب میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت بن چکی ہے اور واضح اکثریت سے مریم نواز شریف وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد عوامی مشکلات کیلئے متحرک ہوگئی ہیں،عوام اور صوبے کی ترقی کیلئے ان کی ترجیحات عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے ،صحت اورتعلیم کے ساتھ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو حکمت عملی طے کی گئی ہے، اس سے پنجاب میں خوشحالی کے سنہری دورکاآغاز ہوچکاہے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے بڑے اقدام،نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے جس میںمستحقین کو راشن بیگ گھر کی دہلیزپرملیں گے، نگہبان رمضان پیکج کیلئے 10کلو آٹے کے تھیلے پرسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویر کا لوگو بنایاگیاہے۔پروگرام نگہبان کے تحت رجسٹرڈ گھرانوں کو رمضان راشن بیگ دیے جائیں گے، پنجاب بھر سے 70 لاکھ خاندان رمضان راشن بیگ سے مستفید ہونگے۔

    اس کے علاوہ ویراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے غریب عوام کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے کااعلان کیا ہے جس سے عوام کو بجلی کے زیادہ بلوں سے نجات ملے گی اور صنعتکاروں،تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے ون ونڈو منصوبے کا اعلان خوش آئند ہے۔

    نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بڑی محنت اور جانفشانی کیساتھ ہنگامی بنیاد وں پر عوام کو گذشتہ سالہاسال سے درپیش اہم مسائل مہنگائی سمیت دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تعلیم وصحت کے علاوہ پڑھے لکھے بیروزگارنوجوانوں کیلئے بہتر حکمت عملی سے تعلیم کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائینگے تاکہ تعلیم کے حصول کے بعد انہیں بیروزگاری کو سامنانہ کرناپڑے،پنجاب میں عوام دوست حکمت عملی اور قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر سابقہ حکومتوں کی بہ نسبت بہتر ریلیف محسوس کرینگے، جبکہ عوام کودرپیش اہم مسئلہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ کو بھی کافی حد تک کنٹرول کرکے خصوصی ریلیف دیاجائے گا جس سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

    اس کے علاوہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا جدید ترین کینسر کا سرکاری ہسپتال بنایا جائے گا،کینسر ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جہاں تمام مریضوں کا بلاتفریق مفت علاج ہوگا

    نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں پارٹی منشور پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کے عوام کے لیے بے تحاشا فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کی تقریر کے اہم نکات جس میں انہوں نے کہا کہ جن مخالفین نے ہم پر ظلم کے پہاڑتوڑے ان سے انتقام نہیں لوں گی،یہ ایوان جمہوریت کے اصولوں پر کاربند رہے گا،اپوزیشن کے لیے میرے آفس، دل اور چیمبر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،رمضان کے لیے نگہبان کے نام سے ریلیف پیکیج بنایا ہے جو مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر ملے گا،رمضان میں سستے بازار بھی قائم کیے جائیں گے،عوا م کو قطاروں میں کھڑا دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،

    انہوں نے کہا کہ پارلیمانی میٹنگ میں کہہ چکی ہوں کہ کرپشن پر میری زیرو ٹالیرنس ہے،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کی وزیراعلی نہیں پنجاب کے 12کروڑ عوام کی وزیراعلی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے سامنے آج ہر وہ ماں اور بچہ ہے جو غذائی کمی شکار ہیں،آج میرے سامنے کسان ہے جس کی محنت سے معیشت چلتی ہے،آج میرے سامنے سڑک کنارے کھڑے بے روزگار مزدور ہیں،میرے سامنے بے روزگار نوجوان اور یتیم بچے ہیں جو ریاست کی ذمے داری تھے،عوام کے مسائل کو سامنے رکھ کر ایجنڈا ترتیب دیا ہے، آج سے عمل شروع ہوگا،حلف اٹھانے کے بعد سے منشور پر عمل درآمد شروع ہوگا۔میرا وژن ہے کہ پنجاب کو بزنس حب بنائیں،حکومت کا کام کاروبار نہیں پالیسی بنانا اور کاروبار کرنے والوں کو اچھا ماحول دینا ہے،چاہتی ہوں ایسا نظام لائوں جس سے کاروباری افراد کو سہولتیں ملیں،کوشش ہے کہ عوام سے رابطے کے لیے ہیلپ لائنز کھلی ہوں،

    ہر پروجیکٹ پر عوامی فیڈ بیک اور تجاویز سنوں گی،60 ہزار روپے سے کم آمدنی والے مستحقین ہیں، ان کی مدد ہم پر فرض ہے،ابھی ہمارے پاس تمام مستحقین کا ڈیٹا نہیں، ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور ٹیلیٹس دیں گے،نوجوانوں اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام لائیں گے،پولیس اور دیگر اداروں کو کہا کہ انٹرن شپ پروگرام بڑھائیں،محدود وسائل میں کچھ بچوں کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم دلائیں گے،وزیراعلی ہائوس اور دفاتر کے دروازے طلبہ کے لیے کھلے ہوں گے،میرا خواب ہے کہ پنجاب کا میرا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں بچوں کو سکول میں اچھا ماحول اور تعلیم ملے،طلبہ اور نوجوانوں کو الیکٹرک موٹر بائیکس دیں گے،پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ میں سکولوں کو اساتذہ اور وسائل فراہم کریں گے،ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کریں گے، نئے اساتذہ بھی شامل کریں گے،بھٹے میں کام کرنے والے مزدور بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کریں گے۔

    ان کا کہناتھا کہ چاہتی ہوں کہ ہر ضلع میں ایک دانش سکول ضرور ہو،سرکاری سکولوں کا نصاب بہتر کرنے کی ضرورت ہے،سکلز ڈویلپمنٹ کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ ہوگی،وقت پر تشخیص ہو تو بہت سارے خصوصی بچے معذوری سے بچ سکتے ہیں،پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی بچوں کو تعلیم، علاج اور ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے،ہر شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے تاکہ کوئی علاج کے لیے دوسرے شہر نہ جائے،سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آج سے مفت ادویات دینا شروع کریں گے،بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

    بہت سارے واقعات میں لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے سے جاں بحق یا معذور ہو جاتے ہیں، بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کریں گے،موٹروے پر جلد ایمبولینس سروس سسٹم شروع کریں گے،بیماری کی بروقت اسکریننگ ہو تو علاج آسان ہوجاتا ہے، آبادی کی اسکریننگ کریں گے۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہناتھاکہ ہیلتھ کارڈ کرپشن کا شکار ہوا، ری ڈیزائننگ کرکے دوبارہ لے کر آئیں گے،زچہ بچہ کے لیے سہولیات کی فراہمی پوری توجہ ہوگی،خواتین کے لیے بہتر اور محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں،خواتین کے لیے مختص ہیلپ لائن بنائیں گے،چاہتی ہوں لڑکیوں کو بھی موٹر بائیکس اور اسکوٹی ملے،کسی خاتون کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔

    وزریراعلی پنجاب نے کہا کہ اقلتیں ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کے لیے محفوظ پنجاب اور پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں،ٹرانسجیڈرز کو جلد عزت والا روزگار فراہم کریں گے،چاہتی ہوں ہر یونین کونسل میں ایک گرائونڈ ہو جہاں بچے کھیل سکیں،بچوں کے لیے کھیلتا پنجاب کا پروگرام شروع کریں گے،وژن ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب بنائیں تاکہ انتظار اور قطاروں سے جان چھڑائیں،پاسپورٹ سمیت 43 بنیادی خدمات کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاکہناتھا کہ پہلے مرحلے میں 10 بنیادی خدمات گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں گے،وژن ہے کہ 5 سال بعد کوئی ایسی سڑک نہ ہو جو خراب ہو،شہباز شریف کے پکی سڑکیں منصوبے کو آگے لے کر جائیں گے،تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹروبس منصوبے شروع کریں گے،جنوبی پنجاب پر میری خصوصی توجہ ہوگی،پولیس کا رسپانس ٹائم 20 منٹ سے بھی کم کریں گے

    انہوں نے کہاکہ چاہتی ہوں کہ پورے پنجاب میں مساوی ترقی ہو،الیکٹرک بسوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس پلان کر رہے ہیں،محفوظ پنجاب میرا خواب ہے، سیف سٹی بننے کے بعد لاہور میں 20 فیصد جرائم کم ہوئے،ایسا سیف سٹی سسٹم لائیں گے جس سے ٹریفک مینجمنٹ بھی آسان ہو،تھانہ کلچر بہتر بنائیں گے، خود تھانے کا دورہ کروں گی، ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن بنائیں گے،جیل میں طبی سہولتوں کی فراہمی بھی ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرعی مشینری رعایتی نرخ پر فراہم کریں گے،زراعت میں زیادہ توجہ چھوٹے کسان پر ہوگی،کسان کو جو مشینری چاہیے پنجاب حکومت اس کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کرے گی،کسان کو بہتر بیج اور کھاد فراہم کریں گے،
    لائیو اسٹاک کے لیے خصوصی پیکیج لا رہے ہیں، لوگوں کو مویشی فراہم کریں گے جہاں ضرورت ہوئی مفت دیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کہا کہ آسان قسطوں پر 300 یونٹ سے کم والے بجلی صارفین کو سولر سسٹم دیں گے،بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ٹیمیں بٹھا دی ہیں، کوشش کریں گے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا سکے،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،صاف ستھرا پنجاب اسکیم کے تحت اضلاع کے درمیان مقابلے کا رجحان پیدا کیا جائے گا،آلودگی سے نجات کے لیے ٹیمیں بٹھا دی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے زمین کے کاغذات وغیرہ کے لیے سسٹم بنائیں گے،ہم 5 سال بعد آپ کو بہتر پنجاب دے کر جائیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ میڈیا کی سیفٹی، سیکیورٹی، ہیلتھ انشورنس اور میڈیا ورکرز کے بچوں کی کفالت ہوسکے،ایک ماہ کا وقت دیا ہے کہ مجھے کہیں بھی کچرا یا غلاظت کا ڈھیر نظر نہ آئے،وعدہ کرتی ہوں کہ محنت اور توجہ عوام پر وقف ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں اپنی حکومت کی جو ترجیحات واضح کی ہیں اس سے مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب صحیح معنوں میں ترقی کی روشن منزلوں پر رواں ہوجائیگا اور عوام مشکلات کے سابقہ ادوار کو بھول جائیں گے اورمریم نوازشریف کا نام بطوروزیراعلیٰ پنجاب تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجائے گا !

  • خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیبر لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔

    پاک افغان بارڈ تورخم کے قریب ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ کے بازار ذخہ خیل نظرخیل میں گل محمد نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد شہید ہوگیےہیں، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار بچے بھی شامل .

    پولیس کا بتانا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث گھر میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

    جبکہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا،جاں بحق افراد میں ابراہیم کی بیوی عمر 27 سال ، محمدولی کی بیوی عمر 29 سال، عالیہ دختر محمد ولی عمر 13 سال،ابوحسن ولد محمد ولی عمر 3 سال ،منتہیٰ دختر ابراہیم عمر 7 سال،
    منیلہدختر ابراہیم عمر 4 سال شامل ہیں

    اب بارش کاسلسلہ تھم گیا ہے

  • تنگوانی:اغوا شدہ دو نوجوان گھر پہنچ گئے

    تنگوانی:اغوا شدہ دو نوجوان گھر پہنچ گئے

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کےقریب کوسہ بردری کے 2 نوجوان ڈاکوؤں سے بازیاب ہوکر گاؤں پہنچ گئے

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب سلیم کھوسہ کے رہائشی 20 روز قبل اغوا ہونے والے 2 مغوی نوجوان شعبان کھوسہ اور صدرالدین کھوسہ ڈاکوؤں سے بازیاب ہوکر اپنے گاؤں پہنچ گئے ہیں

    اس پر کوئی بات کرنے کوتیار نہیں ہے کی ان مغویوں کی رہائی کس طرح ممکن ہوئی ہے

    یاد رہے کہ 20 روزقبل اغوا ہونے والے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی،جس میں دونوں مغوی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے رہائی کے لئے ایس ایس پی کشمور سے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

  • بھارت:ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ شوہر کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی

    بھارت:ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ شوہر کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی

    بھارت میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ شوہر کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی
    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے خاتون کی عصمت دری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    جمعہ کی رات دیر گئے ایک 28 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ شہر سے دور ایک پرسکون جگہ پر خیمہ لگا کر سو رہی تھیں۔

    دونوں موٹر سائیکل پر بھارت کے سفر پر تھے اور رات ہونے پر آرام کی غرض سے خیمہ زن ہوئے تھے۔

    کچھ دیر بعد جب خاتون خیمے سے باہر آئیں تو چھ سات لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور کچھ فاصلے پر لے جا کر ان کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

    خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچیں اور اپنے شوہر کو آگاہ کیا، اس کے بعد دونوں نے بائیک پر 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ایس پی پتامبر سنگھ کھیروار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

    پولیس کی حفاظت میں متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    ایس پی کھیروار کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • میہڑ: شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق ایک شدید زخمی

    میہڑ: شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق ایک شدید زخمی

    میہڑَ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق ایک شدید زخمی

    میہڑکے قریب گاؤں سید پور میں شادی کی قریب میں فائرنگ ہوئی ،فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے ایک بچہ یاسین جاں بحق جبکہ حسین چانڈیو شدید زخمی

    ایک بچہ جاں بحق ہونے سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں ،ابھی تک پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی اطلاعات نہیں ہیں

  • ڈیرہ غازیخان:سخی سرورپولیس نے 2000لٹرایرانی ڈیزل پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان:سخی سرورپولیس نے 2000لٹرایرانی ڈیزل پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )تھانہ سخی سرور پولیس نے 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سخی سرور آفتاب شبیر معہ ٹیم نے سمگل ہونے والا 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ سخی سرور آفتاب شبیر نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔