Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا خادو بھیو گینگ اور سبزوئی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ آپریشن تھانہ درانی مہر کے حدود کچے کے علاقے میں کیا جا رہا ہے، رینجرز پولیس نے کچے کے تمام تر راستے سیل دیئے

    آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری، آپریشن میں دونوں اطراف فائرنگ سے کچے کا علاقہ میدان جنگ بن گیا لوگ گھروں تک محدود ہوگئے

    پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں 4 اشتہاریوں سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جن سے تفتیش جاری

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق آپریشن میں 600 رینجرز اور پولیس کے جوان بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید مشنری حصہ لے رہی ہے، اپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اورمغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا،

  • سیالکوٹ :ریسکیو1122 اورگورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین  باہمی یاداشت پر دستخط

    سیالکوٹ :ریسکیو1122 اورگورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو1122 اورگورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے سیکرٹر ی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد اور سیفر کمیونٹی کے تحت گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کیئے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کالج کے فاطمہ جناح ہال میں کیا گیا۔

    تقریب میں پرنسپل کالج مجاہد حسین بخاری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، وائس پرنسپل محمد منیر قادری، اردو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آصف سلہری، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ، کمیونٹی ونگ انچارج محمد وسیم کے علاوہ خواتین ریسکیو سکاؤٹس نے بھی شرکت کی۔

    بعدازاں کالج پرنسپل مجاہد حسین بخاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے باہمی یاداشت پر دستخط کیے۔ مزید براں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت ریسکیو 1122 کالج کے طلباء و طالبات کو زندگی بچانے کی تربیت فراہم کریں گے تا کہ وہ شہر سیالکوٹ کو محفو ظ بنانے میں ریسکیو کا ساتھ دیں۔

    طلباء و طالبات کو Pak Life Saver Program, PLSP ، ریسکیو کیڈٹ کارپس اور CADRE کے کورسز پر ٹریننگ دی جائے گی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ طلباء بروقت امدادی کاروئیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں کو بچا سکیں۔

    پرنسپل مجاہدحسین بخاری نے کہا کہ نے کہا کہ ریسکیو1122قابل تحسین ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے، ہمیں ریسکیو1122پر فخر ہے۔

    انہوں نے ریسکیو کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت ہر شہری کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • لنڈی کوتل :منتخب ہوکرتاجروں کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،کلیم اللہ شینواری

    لنڈی کوتل :منتخب ہوکرتاجروں کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،کلیم اللہ شینواری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )لنڈی کوتل بازار کے تاجر برادری،دکانداروں کی حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،منتخب ہوکر بازار کی صفائی،دکانداروں کے ساتھ ملکر بازار کی ترقی کے لیے کام کروں گا ،کلیم اللہ شینواری،امیدوار براے صدارتی امیدوار

    انجمن تاجران لنڈی کوتل بازار کےصدارتی انتخابات کے امیدوار کلیم اللہ شینواری نے اپنے ساتھیوں نجیب شینواری اور منظور علی سمیت پریس کانفرنس میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار ایک تاریخی بازار ہے ہم نے اجتماعی سوچ کی بنیاد پر جس میں کافی مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

    تمام مسائل باہمی مشاورت سے ختم کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ بازار میں پانی کامسئلہ، صفائی کی ناقص صورتحال، بازار چوکیدار اور سیفٹی مسائل سمیت رنگڑ مارکیٹ جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ان کو دکانداران کے صحیح استعمال کیلئے بروئے کار لائیں گے

    انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ،بازار میں بیٹری اور سولر دکان ہے ،اس لئے بیٹری بطور انتخابی نشان پسند کیا

    آخر میں انہوں نے بازار کے دکانداروں سے اپیل کی کہ 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں بیٹری پر مہر لگا کر اپنا قیمتی ہمیں دیدیں انشاءاللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، لنڈی کوتل بازار کے دکانداروں کو مایوس نہیں کرینگے.

  • میہڑ:مختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:مختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)سندھ کےمختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورے نعرے بازی

    پرائمری سکول ٹیچرا ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کےمختلف شہروں میں بے گناہ قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیدعلی اصغرشاہ سکول سے پریس کلب تک اساتذہ نے پیدل مارچ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا

    اور پریس کلب کےسامنے نعرے بازی کی گئی ، انہوں نے کہاکہ سندھ کے اساتذہ غیرمحفوظ ہیں ،انہیں سرے عام قتل کیا جارہاہے، سندھ میں لا قانونیت عروج پر پہنچی ہوئی ہے،

    انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے روڈ راستے نوگوایریا بنے ہوئے ہیں بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے اراستہ کرنیوالے اساتذہ کو قتل کو کے تعلیم کو قتل کیا جارہاہے

    انہوں نے کہاکہ سندھ میں جوبھی اساتذہ قتل ہوئے ہیں انکے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے انکے ورثا ءکے ساتھ انصاف کیاجائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا اور پوری سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی،

    احتجاجی اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائےاوراساتذہ کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے.

  • گھوٹکی:مغویوں کی بازیابی کیلئے شہریوں کا ایس ایس پی آفس  کے سامنے احتجاجی دھرنا

    گھوٹکی:مغویوں کی بازیابی کیلئے شہریوں کا ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)میرپور ماتھیلو میں مغویوں کی بازیابی کے لیے شہریوں کے ساتھ سیاسی سماجی شخصیات اور ورثاء کا ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

    ایک ماہ قبل ہندو نوجوان ریتک کمار اور عجب گل لغاری کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا جن کو ابھی تک گھوٹکی پولیس بازیاب نہیں کرا سکی ،ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کی رقم طلب کی ہے جو ہمارے دینے سے باہر ہے

    دھرنے کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے اورگھوٹکی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،

    احتجاجی دھرنے میں شریک شہریوں کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ورثاء اور وکلا برادری شامل تھی، دھرنے کی قیادت صحافی نصراللہ گڈانی، وکیل عبدالمجید جلبانی، وکیل امر دایو، اکبر لغاری راجیش کمار، جاوید لانگاہ، الھڈنو سمیجو، سکندر علی، فیاض کورائی، فراز شاہانی اور دیگر شامل ، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آخری سانس تک دھرنا دیں گے

    تمام مغویوں کو بازیاب کروا کے ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی فضاء قائم کی جائے

  • میرپورماتھیلو:سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی

    میرپورماتھیلو:سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی،بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہا ہے،ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، متاثرین

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو: سندھ حکومت کی جانب سے افتزدہ بارشوں کے متاثرین کی قسط جاری کردی گئی

    سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے قسط سندھ بینک کے اشتراک سے دی جا رہی ہے ،متاثرین میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں بینک کے اطراف پر جمع ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے

    متاثرین نے الزم لگایا ہے کہ کسی کو بینک کے اندر بغیر مبینہ رشوت دئے نہیں چھوڑ رہے من پسند افراد کو چھوڑا جا رہا ہے، گھر نہیں سب بارشوں میں تباہ ہوگیا اب یہاں پر بینک والے لوٹ رہے ہیں، حصہ مانگ رہے ہیں، ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، بینک کے باہر ایجنٹ مافیا کا بازار سر گرم،

    متاثرین ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک عملے کے خلاف کارروائی کی جائے

  • سیالکوٹ:جنگلی حیاتیات کی زندگی کے لئے اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہے: ڈاکٹر عتیقہ

    سیالکوٹ:جنگلی حیاتیات کی زندگی کے لئے اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہے: ڈاکٹر عتیقہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)جنگلی حیاتیات کی زندگی کے لئے اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری امر ہے: ڈاکٹر عتیقہ ریحان
    جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع پر مبنی وسائل پر انحصار کر کے ہی انسانی زندگی ممکن ہے، وائلڈ لائف کے عالمی دن پر پیغام

    ہر جگہ لوگ ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع پر مبنی وسائل پر انحصار کرتے ہیں. خوراک سے لے کر ایندھن، ادویات، رہائش اور لباس تک ہمارے لیے ان فوائد اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہیں جو فطرت نے ہمیں اور ہمارے سیارے کو نعمت سے نوازا ہے.

    وائلڈ لائف کے عالمی دن کے موقع پر سینئر وائس چیئرمین ڈرائی پورٹ سرگودھا، سینئر وائس پریذیڈنٹ برداشت، سینئر وائس چئیرپرسن انٹرنیشنل کمیشن فار ہیمومن رائٹس پنجاب ڈاکٹر عتیقہ ریحان کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں کہ ماحولیاتی نظام ترقی کی منازل طے کر سکے اور پودوں اور جانوروں کی نسلیں آنے والی نسلوں کے لیے موجود رہیں۔

    تو آئیں جنگلی حیات اور دنیا بھر میں کیے جانے والے اہم تحفظ کے کام کا جشن منائیں! جنگلی حیات کا عالمی دن جنگلی حیوانات اور نباتات کی بہت سی خوبصورت اور متنوع شکلوں کو منانے اور ان کے تحفظ سے لوگوں کو فراہم ہونے والے بے شمار فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک موقع ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ، یہ دن ہمیں جنگلی حیات کے جرائم کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کی فوری ضرورت کی یاد دلاتا ہے اور انسانوں کی طرف سے انواع کی کمی، جس کے معاشی، ماحولیاتی اور سماجی اثرات وسیع پیمانے پر ہوتے ہیں اس کے خلاف اقدامات پر روز دیتا ہے۔

    ان مختلف منفی اثرات کے پیش نظر، پائیدار ترقی کا ہدف 15 حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آئیں مل کر اپنے ماحول کو بچائیں.

  • ڈاکٹرزنے پتے کے اپریشن کی بجائے مریض کی نس بندی کااپریشن کردیا

    ڈاکٹرزنے پتے کے اپریشن کی بجائے مریض کی نس بندی کااپریشن کردیا

    ڈاکٹرزنے پتے کے اپریشن کی بجائے مریض کی نس بندی کااپریشن کردیا،میرے تین بڑے لڑکے ہیں, لیکن میں لڑکی پیدا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا,متاثرہ مریض
    تفصیل کے مطابق ارجنٹائن میں لاپرواہ ڈاکٹرز نے پتے کا آپریشن کرانے آئے بدقسمت شخص کی نس بندی کردی،جارج بیس نامی شخص جب آپریشن کے بعد بیدار ہوا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اب مزید کسی بچے کا باپ نہیں بن سکتا۔

    اکتالیس سالہ جارج نے ارجنٹائن کے ٹی وی چینل ”El Doce“ کو بتایا کہ ’میرے تین بڑے لڑکے ہیں، لیکن میں لڑکی پیدا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا،جارج نے کہا کہ ’ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس غلطی کو واپس تبدیل کرنے کے امکانات کم ہیں‘۔

    متاثرہ مریض کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت ناراض اور بے بس محسوس کرتا ہوں، میں سمجھ نہیں سکتا کہ انہوں نے ایسی غلطی کیسے کی جبکہ میرے تمام میڈیکل ریکارڈز پر پتے کا آپریشن لکھا ہوا تھا۔

  • سیالکوٹ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی صارفین کو فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    سیکرٹری انڈسٹریز نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ ماہ فروری کی کارکردگی کی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 39 اسپیشل مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 44 ہزار 61 انسپکشنز کیں اور ناجائز منافع خوری کی پاداش میں 489دکانداروں جو مجوعی طور پر 21 لاکھ 42 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا جبکہ 24 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 51افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  • سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق معہ ملازمان و فلیڈ سٹاف سکیورٹی برانچ نے دوران کاروائی ملزم عمر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے قبضہ سے1200 عدد پتنگیں برآمد۔

    ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

    کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔