Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:اپنی ثقافت یاد رکھنے والی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں۔ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی

    اوچ شریف:اپنی ثقافت یاد رکھنے والی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں۔ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اپنی ثقافت یاد رکھنے والی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں،جو قومیں اپنی ثقافت، تہذیب کو بھلا دیتی ہیں وہ تاریخ سے ہی مٹ جاتی ہیں

    ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ قبیلہ کے عامل صحافی ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی بلوچ ،شمس خان رند بلوچ ،اجمل خان بلوچ، ساجد خان بلوچ ،مجتہد رضوی ۔حفیظ خان بلوچ، آمنہ نذر بلوچ کا بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشرتی نا ہمواریوں کے خاتمے کے لئے قوموں کا اتحاد نا گزیر ہو چکا ہے ۔

    انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی پگڑ ی پہن کے ثقافتی ریت بحال رکھی۔ان کا مزید بلوچ قبیلہ کے تعارف میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچ کے لفظی معنی”بلند تاج”کے ہیں ۔ بلوچ نسلاََ عرب ہیں تاہم بلوچ کو مختلف ادوار میں مختلف قوموں نے بعل، بلوص، بلوس ، بلوث اور بلوچ لکھا ۔ اہل بابل اپنے قومی دیوتا کوبعل یعنی عظیم کہا کرتے تھے۔ ہمارے ہاں لفظ بلوچ فارسی سے مشہور ہوا۔

    انہوں نے کلچر ڈے کے موقع پر پوری بلوچ قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی اور اب وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچ قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اتحاد قائم کریں اور اپنے کلچر کو فروغ دیں۔

  • اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز

    اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز

    اوکاڑہ ,باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) چھوٹے بچوں کی بہتر نشوونما اور صحت کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز (Eat Safe kids) پروگرام کا آغاز۔
    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایٹ سیف کڈز پروگرام کے حوالے سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیںڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، پرنسپل اظہر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم نے شرکت کی۔

    پروگرام کا مقصد بچوں کے بہتر نشوونما کیلیے والدین کو متوازن غذا بارے آگاہی دینا ہے۔

    اس سیمنار کا مقصد وٹامنز سے بھرپور خوراک اور صحت بخش لنچ باکس تیار کرنے کی تراکیب بارے والدین کو آگاہ کرنا ہے ۔

    غذائی ماہرین نے والدین اور اساتذہ کو بچوں کی بہتر صحت کیلیے وٹامن اور آئرن سے بھرپور خوراک کے چناؤ بارے آگاہ کیا،ڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشکور ہیں انہوں نے بچوں کے روشن مستقبل کیلیے منفرد منصوبے کا آغاز کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے صحت مند ہوں گے تو ان کا مستقبل روشن ہو گا۔ معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھنا بھی لازم ہے۔

    شرکاء نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بچوں کی صحت کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام مہمانوں، والدین اور اساتذہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور خوب سراہا۔

  • روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام

    روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام،،شہری عدم تحفظ کاشکارہیں جیب کتری، موبائل، پرس، کار، موٹر سائیکل، نقدی اور دوسری اشیاء اسلحے کے زور پر چھیننا اب معمول بن چکا ہے ۔ چند سال قبل تک یہ جرائم کراچی میں لیاری اور پھرسہراب گوٹھ میں ہوتے تھے مگر اب ننکانہ صاحب میں سٹریٹ کرائم معمول بات بنتے جارہے ہیں،بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور دیگرجرائم کی تعداد میں اضافہ پر ڈی پی او نے ان کرائمنل پر قابوپانے کیلئے کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئے،

    ننکانہ صاحب ضلعی پولیس میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے ڈی پی او صاعد عزیز نے احکامات جاری کر دیئے ہیں ان میں سب انسپکٹر افصل وسیر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ تعینات ،انسپکٹر تصور منیر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ تعینات، انسپکٹر شہباز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ سید والا تعینات، سب انسپکٹر کامران شہزاد ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر تعینات، سب انسپکٹر مجاہد عباس ملہی ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا تعینات ،سب انسپکٹر سیف ورک ایس ایچ او تھانہ فیض آباد تعینات،

    سب انسپکٹر آصف اولکھ ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات، انسپکٹر مظہر حسین ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل تعینات، انسپکٹر ریاض احمد انچارج CIA ننکانہ تعینات ،سب انسپکٹر رائے یوسف انچارج چوکی بچیکی جبکہ ASI شہزاد چوکی انچارج موڑ کھنڈا تعینات،ASI رائے ارشد انچارج موڑ کھنڈا تعینات Asi رائے ارشد انچارج چوکی کوٹ حاکم تعینات، سب انسپکٹر محمود کانواں چوکی انچارج مڑھ بلوچاں جبکہASI سرفراز انچارج چوکی پنڈوریاں تعینات ،سب انسپکٹر کفایت حسین کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

    تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کریں ڈی پی او صاعد عزیز عوامی جان و مال کا تحفظ، سماجی خدمت اور جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں

  • گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ، وحشی ملزم محمد علی سومرو نے نا چاکی کی وجہ سے اپنی بیوی صاحبہ سومرو کی گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ہے،

    مقتولہ کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے،

    پولیس کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد گھر سے فرار ہو گیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپےمارے جا رہے ہیں،

  • گھوٹکی: موٹروے پرپولیس مقابلہ  ،تین ڈاکو مارے گئے

    گھوٹکی: موٹروے پرپولیس مقابلہ ،تین ڈاکو مارے گئے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا ہے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو موٹروے ایم فائیو پر واردات کے لئے کھڑے تھے کہ مقابلہ ہوا۔ ڈاکؤوں کی لاشیں تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردی گئیں۔

    یہ پولیس مقابلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

    کئی وارداتوں میں ڈاکو مسافر گاڑیوں اور نجی کاروں پر فائرنگ کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں فروری میں بلوچستان کے معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کا بیٹا عبد الرحمان بگٹی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی )بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند، تعلیمی و دفتری سرگرمیاں معطل ،چترال، دیر اور غذر متاثر،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

    ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی جی رسیکیو 1122 کا مزید کہنا تھا کہ چھتیں گرنے سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری سے راستے بند ہوگئے۔ آج چترال میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ دیر بالا میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    لوئردیر میں بارش سے رات گئے لینڈسلائیڈنگ ہوئی،پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مکان کی چھت گرنے سے آٹھ ماہ کی بچی جاں بحق، خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔

    غذر میں بارش اور برف باری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے جبکہ گلگت چترال بین الصوبائی شاہراہِ بھی ایک ہفتے سے بند ہے.
    گرم چشمہ روڈ بھی برف باری کی وجہ سے بند ہے،

    دیہی رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا، کئی علاقوں چترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔

    چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سےآج ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند ہیں گ، اس کے علاوہ شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    چترال شہر میں جمعہ کی شب سے اب تک بارش اور وادی کیلاش میں دو فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے ۔گرم چشمہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں

    دیر بالا کے میدانی علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    شدید بارش اور برفباری کے باعث آج ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیاہے۔

    دیربالا کے وادی کمراٹ، ڈوگدرہ ،جاز بانڈہ ،وادی عشیری کیردرہ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

    برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش اور برفباری سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہوچکی ہے

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے راستے بند ہونے سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے آج رات مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

  • لنڈی کوتل:سڑک پر سیوریج کا پانی جمع،عوام کو مشکلات کاسامنا

    لنڈی کوتل:سڑک پر سیوریج کا پانی جمع،عوام کو مشکلات کاسامنا

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )سڑک پر سیوریج کا پانی جمع،عوام کو مشکلات کاسامنا،کوئی پرسان حال نہیں

    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں سرکاری روڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی ہزاروں لوگ اور مریض جو روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں،کو سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ ملاگوری میں دو فریقین کے درمیان پانی کا تنازعہ مقامی ہزاروں لوگوں کے لیے غذاب بن گیا ہے،

    ذرایع کے مطابق نکاس اب تنازعہ کی وجہ سے گھروں کا پانی سرکاری روڈ پر جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں،مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔

    چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل شاہ خالد سے اس بارے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ دونوں فریقین کے ساتھ جرگہ بھی ہوچکا ہے لیکن فنڈ کی کمی سے سڑک کے کنارے نکاس اب کے لیے نالی کی تعمیر التوا کا شکار ہے۔

    مقامی لوگوں نے سی اینڈ ڈبلیو،دیگر متعلقہ اداروں ،حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر نکاسی آب کے لیے جلد نالی تعمیر کی جائے تاکہ سڑک پر پانی جمع نہ ہو اور مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں تکلیف نہ ہو۔

    مقامی لوگوں نے سی اینڈ ڈبلیو حکام پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی حق نہیں کہ سرکاری روڈ کو خراب کریں،ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی روڈ خراب کرتا ہے تو متعلقہ ادارہ ٹس سے مس نہیں ہوتا ،

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ سرکاری سڑک کو خراب کرتے ہیں،ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ ثقافت کا دن منایا جارہا ہے

    آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ ثقافت کا دن منایا جارہا ہے

    بلوچ یوم ثقافت ہر سال 2 مارچ کو پاکستان، ایران، افغانستان ،دبئی م،سقط، بحرین،سعودی عرب اور بھارت میں شایان شان طریقے سے منایا جا تا ہے۔بلوچ ثقافتی دن منانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں آباد بلوچ قوم قدیم تاریخ، زبان و ادب اور خوبصورت ثقافت کے حامل قوم ہے۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں بلوچ قوم کی صدیوں پرانی تاریخ ہے، تاریخی آثار آج بھی سبی، بولان، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، قلات، جھل مگسی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں قلعوں، مقبروں، غاروں اور قدیم باقیات کی شکل میں موجود ہیں اور 7 ہزار سالہ قدیم مہر گڑھ سولائیزیشن بھی اسی صوبے میں واقع ہے۔

    یوں تو ہر قوم کو اپنی ثقافت پہ ناز ہوتا ہے اس دن کو روایتی جذبہ سے مناتے ہیں۔ بلوچ مرد، خواتین اور بچے اپنے روایتی لباس میں ملبوس رنگا رنگ ریلیاں نکالتے ہیں۔ مختلف اجتماعات کا بندوبست ہوتا ہے اور جشن کاسماں ہوتا ہے۔ اس مخصوص دن کی تیاری بھر پور انداز سے ہوتی ہے تا کہ دنیا کو بلوچ ثقافت زبردست طریقے سے پیش کیا جائے۔

    بلوچ ایک غیور قوم ہیں اپنی ممتاز ثقافت کو ایک کشش ثقل کے طور پر استعمال کرتے ہیں تا کہ پوری بلوچ قوم یکجا ہو کر نازاں ہو سکے۔

    برطانوی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کی سروے ٹیموں نے بلوچ ثقافت کو دنیا میں ایک منفرد، مخصوص اور دوسری قدیم ثقافتوں کے مقا بلے میں مضبوط ثقافت قرار دیا ہے۔

    بلوچ قوم اپنی مہمان نوازی، جرأت اور ایفائے عہد کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بلوچی خواتین اپنے حسین وجمیل ملبوسات خود تیار کرتی ہیں۔ بلوچ لباس اپنی خو بصورت کڑھا ئی اور ڈیزائن کے باعث قیمتی اور مشہور ہیں۔

    بلوچ مرد بھی اپنے روایتی لباس زیب تن کرکے تلواروں کے سائے میں پر جوش بلوچی رقص پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پر شکوہ بلوچ ثقافت دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اوربلوچ یوم ثقافت اس کا آئنہ ہے۔

    بلوچ دین اسلام کی پیروی کرتے ہیں اور ان کی ثقافتی شناخت میں مذہب ایک اہم جز ہے انہیں یکجا کرنے اور متحدہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔

    جہاں بلوچی مردوں کے ڈر یس کوڈ کا تعلق ہے، مردوں کی مقبول پوشاک میں پگڑی شامل ہے، ڈ ھیلی چوڑے گھیرکی شلوار اور گھٹنوں سے نیچی ڈ ھیلی قمیص شوق سے پہنی جا تی ہے۔

    بلوچ یوم ثقافت بلوچستان کے دارا لحکومت کوئٹہ کے علاوہ اسلام آبا د، لاہور اور کراچی میں دھوم دھام سے منایا جارہاے۔ یہ دن بلوچ ثقافت کو سمجھنے اور اجاگر کر نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اس میں بلوچ ادب اور موسیقی بھی مضبوط روایات اور ثقافتی اقدار کا حصہ ہیں۔

    بلوچ ثقافت کی عکاسی کی خاطر بلوچ کھانے، لوک گا نے اور رقص و موسیقی کا اہتمام کیا جا تا ہے۔

  • تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں سلیم خان کے رہائشی مغوی شعبان کوسو ،صدرالدین کوسو کو 20 دن پہلے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا
    جن کی آج ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پروڈیو وائرل کردی ہے ،

    جس میں دونوں مغوی زنجیروں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے رہائی کے لئے ایس ایس پی کشمور سے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

  • گھوٹکی: پولیس کا کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن ایک مغوی بازیاب

    گھوٹکی: پولیس کا کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن ایک مغوی بازیاب

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن میں پولیس کو دوسرے روز کامیابی مل گئی مغوی پولیس مقابلے میں بازیاب،ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے مغوی کو گھوٹکی پولیس کا مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ

    پولیس کاکہنا ہے کہ ایک ماہ قبل سرحد تھانہ کی حدود سے ڈاکو نظر شاہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے ،پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لئے کچہ میں جاگیرانی گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے

    ڈاکووں کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے،جاگیرانی گینگ کے ڈاکو مغوی کو دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں نے گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

    ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا