Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان:عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج

    ڈیرہ غازیخان:عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان)عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج
    عبداللہ ٹاؤن کالونی 3 دن سے بجلی سے محروم واپڈا والے کال اٹھانے سے قاصر ذرائع کے مطابق عبداللہ ٹاؤن کالونی جو کہ گرلز کالج کے نزدیک واقع ہے جس کو وڈور فیڈر سے سپلائی دی جاتی ہے 3 دن سے بجلی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئےگھروں میں پینے تک کا پانی ختم ہو گیا ہے لوگوں کے موبائل چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے بندہو گئے ہیں اس علاقے میں پہلے ہی بہت سی چوریاں ہوتی ہیں واپڈا والوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر رات کے اندھیرے میں چوروں کو چوری کرنے کے مزید موقع فراہم کیے جا رہے ہیں

    اس علاقے کی بغیر شیڈیول کے تین دن سے لائٹ اف کر دی گئی ہے علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اگر ہم بل ڈیٹ پر نہ ادا کریں تواگلے دن واپڈا والے ہمارا میٹر کاٹ کر لے جاتے ہیں

    اب مسلسل تین دن سے بجلی بند کی ہوئی ہے ہم کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں ہماری XEN ڈیرہ غازی خان SDO وڈور فیڈر سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد اس معاملے کو حل کیا جائے تاکہ مقامی علاقہ مکین مزید پریشانی سے بچ سکیں

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان ( جواداکبر سٹی رپورٹر ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن احسان الحق نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر چرس فرخت کرتے ہوۓ ملزم عبد الرحمان ولد محمد نواز قوم وڈانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے 3300 گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

    ایس ایچ او نے کہا منشیات جیسی لعنت کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اور نوجوان نسل کو اس منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف  بلامقابلہ صدر منتخب

    سیالکوٹ: ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف بلامقابلہ صدر منتخب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(یوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف بلامقابلہ صدر منتخب

    تفصیل کے مطابق ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن سال 2024,2025 جو 6 مارچ کو ہونا تھا کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک صدر کے لیے عمران شریف ، سنئیر نائب صدر سلیم عباس بخاری جنرل سیکریٹری کے لیے عثمان حیدر اور نائب صدر کے لیے شیخ نوید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان کے مقابلے میں مقرر تاریخ اور مقررہ وقت تک کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

    چیف الیکشن کمیشن شکیل احمد ورک کی جانب سے عمران شریف کو صدر ، سلیم عباس بخاری کو سنئیر نائب صدر ،عثمان حیدر کو جنرل سیکریٹری اور شیخ نوید کو نائب صدر سیکٹریری اطلاعات ملک چاند کے عہدوں پر کامیاب قرار دیا گیا،

    نومنتخب عہدیداران کو شہریوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

  • سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ  گھوئینکی میں مزدہ  کی موٹرسائیکل کو ٹکرمیاں بیوی جاں بحق

    سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی میں مزدہ کی موٹرسائیکل کو ٹکرمیاں بیوی جاں بحق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ موترہ کے علاقہ گھوٸینکی ٹیلن سپورٹس کے قریب مزدہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میاں بیوی موقع پر جاں بحق

    تیز رفتار مزدہ ویگن نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو اپنی زد مییں لیکر کچل دیا تصادم کے نتیجے میں حمزہ کھرولیاں کے رہائشی میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے

    جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی کی شناخت 45سالہ شوکت علی ولد محمد بوٹا ،40سالہ سائرہ کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا

  • قاضی احمد:سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے،سید زین شاہ

    قاضی احمد:سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے،سید زین شاہ

    قاضی احمد،باغی ٹی وی ( سائیں بخش سائل کی رپورٹ) سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے،سید زین شاہ

    سندھ یونائیٹڈ پارٹی سندھ کے صدر سید زین شاہ نے اپنی رہائش مجید کیریو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے نفری فراہم کرتے اور چیف جسٹس ججز کی نگرانی میں الیکشن کراتے تو امید کم ہوتی کہ ایسے الیکشن ہوتے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔

    اب سندھ اور بلوچستان میں عوام اٹھ کھڑی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو شکست ہوئی ہے۔ ایسے انتخابات ہوئے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچانے والی پیپلز پارٹی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو روکنا ہو گا۔

    سندھ میں جے ڈی اے رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرز کو پی پی پی اور ایم کیو ایم میں شامل ہونے پر مجبور کردیا۔ ملک کو ہاتھوں ہاتھ مسائل میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

    سید زین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے نجی گفتگو میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ہم سے زیادہ پیسے لے کر الیکشن جیتا ہے۔

  • قاضی احمد :2 ماہ قبل قتل ہونے والےشخص کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    قاضی احمد :2 ماہ قبل قتل ہونے والےشخص کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    قاضی احمد،باغی ٹی وی ( سائیں بخش سائل کی رپورٹ)2 ماہ قبل گاجی شاہ کے میلے میں قتل ہونے والے قاضی احمد کے قریب گاؤں لاکھاٹ کے رہائشی وزیر علی جتوئی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لواحقین کا احتجاج۔

    2 ماہ قبل گاجی شاہ کے میلے میں قاضی احمد کے علاقے لاکھاٹ گائوں کے رہائشی وزیر علی جتوئی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مقتول کے لواحقین عجیب جتوئی علی رضا جتوئی صحافی محمد موسیٰ جتوئی محرم شاہ جتوئی مٹھل جتوئی آصف جتوئی آزاد جتوئی صحافی خان جتوئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اس موقع پر مقتول کے لواحقین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 ماہ قبل ہمارے نوجوان وزیر علی جتوئی جو گاجی شاہ کے میلے پر گئے تھے ان کو ہماری اپنی جتوئی برادری کے لوگوں سکندر جتوئی، حسین جتوئی، دلدار جتوئی، حاجی جتوئی اور محمد جتوئی نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور باآسانی فرار ہوگئے تھے لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایک ملزم گرفتار ہوا ہے، باقی ملزمان کو ضلع دادو اور نواب شاہ کی پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔

    ہم نے دونوں اضلاع کے ایس ایس پیز سے بھی ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی اپیل کی لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی ہمیں تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔یہ ڈاکو ہیں جو ہمیں قتل کا مقدمہ واپس لینے اور بھتے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ہم کاربار کرنے والے ہیں، دھمکیوں کی وجہ سے اپنا کاروبار بھی نہیں کر سکتے۔ جبکہ غلام نبی جتوئی، پٹھان جتوئی، رسول بخش جتوئی، دیدار جتوئی، میر ہزار جتوئی اور دیگر مقتول وزیر علی جتوئی کے قاتلوں کے ساتھی ہیں۔

    قاتل سرعام جدید اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کو ملزمان کو مل نہیں رہے ہیں بلکہ وہ سرعام بیٹھے ہیں، اس کے باوجود دونوں اضلاع کی پولیس انہے گرفتار نہیں کر رہی ہے پولیس ڈاکووٴں کی ساتھی بنی ہوئی ہے ہمیں مزید جانی نقصان کی دھمکیاں مل رہی ہیں

    ہم وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقتول وزیر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) پاکستان کے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29- فروری سے 2- مارچ 2024ء کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشں اور طوفانی ہواؤں کے امکان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نجی و سرکاری املاک کے نقصانات سے بچا جا سکے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ایسی ہدایات انہوں نے ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے دیں۔

    انہوں نے چیئرمن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سمیت تمام ٹاؤن افسران، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، ڈرینیج، لوکل گورنمنٹ، صحت، لائیواسٹاک، سوشل ویلفیئر و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے اور ہیڈ کوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنانے سمیت تمام احتیاطی تدابیر بروقت اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کے کینالوں، شاخوں اور نالوں کی بھل صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ڈسپوزلز اور مشینری کو بھی فعال رکھا جائے تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو سکے۔

    انہوں نے میونسپل و ٹاؤں افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر کو ہدایت کی کہ وہ ساحل سمندر کی کریکس میں رہائش پذیر لوگوں کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے متعلق آگاہی دیں اور انہیں وہاں سے منتقل ہونے کیلئے متنبہ کریں تاکہ وہ رلیف کیمپس میں منتقل ہو کر محفوظ ہو سکیں۔

    انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس کے قیام کی فوری طور پر نشاندہی کرکے آگاہ کیا جائے تاکہ ممکنہ متاثرین کو پینے کے پانی، اشیاء خورد و نوش، طبی و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر انتظامات کئے جا سکے۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران ضلع کے تمام صحت مراکز میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہیں اور ڈاکٹرز، عملے، ایمبولینسس، سانپ کے ڈسنے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات کی موجودگی اور ممکنہ ریلیف کمیپس میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی پلان تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے محکمہ لائیواسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کو ممکنہ امراض سے بچانے کیلئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ گرے ہوئے بجلی کے پول اور تاروں کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا پلان شیئر کریں تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

    اس موقع پر پاک نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر شاہد نے اجلاس کو بتایا کہ پاک نیوی کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمین تشکیل دی گئی ہیں جس میں ایمبولینس، فائر برگیڈ، طبی سہولیات موجود ہیں جوکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران ریسکیو کیلئے 5 منٹ میں پہنچ سکتی ہیں۔

    قبل ازیں متعلقہ محکموں کے افسران نے امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے متلعق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہی بھی دی۔

  • ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں) آرمی پبلک اسکول مکلی کے پرنسپل برکت برنارڈ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اسکول میں کوئی جنات کا اثر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹر کلاس کے کچھ طلباء نے جنات کا ڈرامہ رچا کر چھٹی حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث ہال میں ٹیوشن پڑھنے والے دیگر طلباء میں خوف پھیل گیا، جس کے بعد دیگر طلباء پریشان ہو گئے جبکہ ڈرامہ کرنے والے کچھ طلباء نے اساتذہ سے جھگڑا کرکے انہیں یہ محسوس کرایا کہ ان پر جنات کا اثر ہے،

    جس کے بعد طالب علموں کو مسجد میں نفل پڑھنے کے لئے جانے کہا گیا تاکہ ان میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود ہیں جنہیں کم فیس پر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ شرپسندوں سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے ناکام کوشش کی۔

    چند طلبہ نے ڈرامہ رچا کر اسکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ڈرامہ کرنے والے طلبہ کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے

  • سیالکوٹ :پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    سیالکوٹ :پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے ، اس خونی کھیل سے بچوں کو دور رکھنے اور والدین کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کی پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک منعقد۔

    واک میں سول سوسائٹی کے ارکان ، پریس کلب کے نمائندگان ، صحافی برادری، مختلف سکول و کالجز کے طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں,

    واک کا مقصد والدین اور بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر قائم کئے جانے والے مقدمات سے آگاہی دینا تھا

  • گھوٹکی: پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن

    گھوٹکی: پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری

    ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق کچو بنڈی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ٹارگیٹڈ حملہ، ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ،آپریشن میں پولیس کی بہاری نفری کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیاگیا ہے

    کچو بنڈی میں جاگیرانی گینگ کے ٹھکانوں کو تباہ و مسمار کرکے نذر آتش کردیا گیا، ڈاکوؤں فرار، جلد مغویوں کو بھی بازیاب کرایا جائے گا،